بورے والا: بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر رجسٹر حقداران ریونیو ریکارڈ کی کمپیوٹر پر منتقلی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ریونیو بورڈکی طر ف سے تصدیق کےلئے بوریوالا تحصیل کی 225جمعہ بندیاں کمپیوٹرسیکشن کو موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 65مکمل ہو چکی ہیں یہ بات ریونیو آفیسر انچارج کمپیوٹر بوریوالا محکمہ مال میاں خالد محمود صابری نے اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا سیف اللہ ساجد کو کمپیوٹر سنٹر کے معائنہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتائی اس موقع پر تحصیلدار رانا اعجاز احمد خان نائب تحصیلدار عارف اقبال خان اور دفتر قانو نگو چوہدری محمد یوسف بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے ریکارڈ کی پڑ تال کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بورڈ آف ریونیو کی مقررہ مدت کے دوران تمام ریکارڈ جمعہ بندی کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں بریفنگ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا گیا کہ کمپیوٹر ائزڈ ریکارڈکی درستگی کے سلسلہ میں بوریوالا تحصیل او سطاََ ضلع وہاڑی میں پہلے نمبر پرہے اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران اور عملہ کی کارکر دگی کو سراہا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔