بورے والا: غلہ منڈی بوریوالا کے آڑھتیوں اور مزدوروں نے کپاس کی سانگلی اور دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کسان کا استحصال بند کر نے کا مطالبہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بوریوالا کے آڑھتیوںندیم مشتا ق رامے، چوہدری ذوالفقار علی، محمد اسحاق، رانا محمد اسلم ، محمد وکیل، چوہدری محمد آصف، چوہدری عبدالسلام، چوہدری محمد سلیم اور چوہدری محمد طارق نے مزدروروں کے ہمراہ غلہ منڈی میں کپاس کی فصل سے "سانگلی "نکالنے کے خلاف ریلی نکال کراحتجاجی مظاہر ہ کیا۔ ان کا مطالبہ تھاکہ خریدار فیکٹریوں کے مالکان فصل کپاس سے سانگلی کا وزن نکال کر کاشتکاروں کا استحصال کر رہے ہیں حالانکہ قریبی شہروں کی منڈیوں میں یہ سلسلہ بند ہو چکا ہے لیکن غلہ منڈی بوریوالا میں یہ سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ غلہ منڈی میں خریداروں کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے اور بیوپاری منڈی میں لانے کی بجائے فیکٹریوں اور دیگر منڈیوں کا رخ کر رہے ہیںانہوں نے ڈی سی او وہاڑی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی کٹوتی کے سلسلے کو بند کیا جائے اور غلہ منڈی میں کاروبار بحال کرنے کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ وہ اپنے احتجاج کا دائر ہ وسیع کرنے میں حق بجا نب ہونگے اس موقع پر آڑھتیوں اور مزددوروں نے شدیدنعرہ بازی کی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔