بورے والا: پانچ افراد بیوٹی پارلر میں میک اپ
کےلئے آنے والی دولہن کو لے کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یعقوب آباد گلی نمبر
12کی رہائشی آسیہ بی بی جس کا نکاح پہلے ہی ہو چکا تھا مگر اس کی رخصتی ابھی ہونا باقی
تھی اور گذشتہ روز اس کی رخصتی کی تقریب ہونا تھی اور اس سلسلہ میں میک اپ کروانے کے کےلئے مقامی بیوٹی پارلر میں گئی تو وہاں سے ملزم شہزاد احمد اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اس کو کار میں زبردستی اغواء کر کے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔