بورے والا: پریس کلب کے سامنے کالج روڈ پر راہ زنی کی واردات کے دوران
ایک راہگیر دیہاتی خاتون سے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو پر س چھین کر فرار
ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بوریوالا کے نواحی دیہات کی رہائشی راہگیر خاتون (ش)
گذشتہ روز دوپہر کے وقت کالج روڈ پریس کے سامنے سے پرس ہاتھ میں لئے گزر رہی تھی کہ
اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے زبردستی اس سے پر س جس میں نقد ی
رقم پانچ ہزار روپے اور اس کے بیمار خاوند کی ادویات اور ڈاکٹر ی نسخہ جات تھے چھین
کر فرا ر ہو گئے موقع پر موجود شہریوں نے پیچھے کیا مگر وہ بچ نکلے 15پر تھانہ ماڈل
ٹاﺅن کو اطلاع کر دی گئی موقع ایس آئی محمد انور پہنچے جو کہ مصروف تفتیش ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔