بورے والا: ٹی ایم اے بوریوالا کے ایڈ
منسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر ٹی ایم او رانا نو ید احمد نے گول
چوک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کرکے چوک کو صاف کروا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق
بوریوالا شہر کے گول چوک میں عرصہ دراز سے چاروں طرف ریڑھیوں والوں نے قبضہ کر رکھا
تھا جس سے شہر یوں کو آمد و رفت میں شدید دشوار ی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور کئی
مرتبہ ان کے خلاف کاروائی کی گئی جو موثر ثابت نہ ہوئی آج اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر
ٹی ایم او رانا نوید احمد خان نے خود اپنی نگرانی میں ٹی او آر غلام جیلانی، انسپکٹر منور احمد اور عملہ تہہ بازاری کے ہمراہ گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے گول چوک
سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا بوریوالاکے عوامی سماجی شہر حلقوں نے ٹی ایم اے کی
کاروئی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پور ے شہر میں تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا
جائے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔