Pages - Menu

جمعرات، 16 اکتوبر، 2014

بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 18سالہ ہمشیرہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

بورے والا: گاﺅں میں بھائی نے بد چلنی کے شبہ میں اپنی 18سالہ ہمشیرہ کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 375 ای بی کی 18 سالہ لڑکی ذکیہ دختر محمد یحییٰ رحمانی گذشتہ شب اپنے گھر کے کمرہ میں سوئی ہوئی تھی کہ اس کے بھائی بلال نے اچانک اس کے چہر ے پر تیزاب پھینک دیا ۔ ذکیہ کی چیخ و پکار پر تمام گھروالے اٹھ گئے تو بلال نے بتایا کہ ایک نامعلوم نقاب پوش شخص گھر میں داخل ہو کر تیزاب کی بوتل پھینک کر فرار ہو گیا ہے تاہم محلہ داروں نے بلال کو مشکوک سمجھ کر قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ذکیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا یا گیا ذرائع کے مطابق بلال کا فی عرصہ سے فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا تھا جہاں اس کی دوستی ساہیوال کے محمدعرفان سے ہو گئی تھی اور عرفان کا اس کے گھر بوریوالا آنا جانا تھا گذشتہ شب بھی وہ بلال کے گھر آیا ہو ا تھا کہ صبح تین بجے بلال نے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اسے دیکھا تو مشتعل ہو کر تیزاب کی بوتل اٹھا لی اور اپنی بہن کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا جبکہ اس کا مبینہ آشنا عرفان موقع سے بھاگ گیا پولیس تھانہ شیخ فاضل نے بلال کو حراست میں لے کر زیردفعہ 7ATA-336B ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔