بورے والا: بوریوالا کے مختلف کالجوں کے طلباء کا فسٹ ائیر کے امتحانی پیپر ز کی مارکنگ میں بے ضابطگیوں کے خلاف ملتان بورڈ کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری وزیر اعلیٰ سے اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ۔ تفصیلا ت کے مطابق گورنمنٹ کالج سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء نے محمد عباس، یونس خان، خاور، صائم ظفر، فیضان ارشاد ، صائم صفدر، محمد عمر شہزاد،فخر عباس، چوہدری محسن، غضنفر بھٹی، مہر نعمان اور حافظ عثمان کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھا کر بوریوالا پریس کلب کے سامنے ملتان بورڈ کے خلاف آج تیسرے روز احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملتان بورڈ کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر طلباءسے فیسیں وصول کرنے کےلئے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ پیپرزکی مارکنگ نااہل اور نا تجربہ کار افراد سے کروائی گئی جس کی وجہ سے ایسے امیدواروں کو بھی پاس کر دیا گیا جنہوں نے امتحان میں شرکت نہ کی اور حصہ لینے والے ہونہار طلباءکو کم نمبر دے کر فیل کردیا گیا بیالوجی کے پیپرز میں کسی بھی پرائیویٹ کالج کے طالب علموں کو 40سے زائد نمبر نہیں لگائے گئے اسلامیات کے پیپرز کے کل نمبر 50ہیں جبکہ بعض امیدواروں کو 53نمبر بھی دیئے گئے جوکہ بے ضابطگی کا بیّن ثبوت ہے طلباءنے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بورڈ انتظامیہ نے جنوبی پنجاب کے طلباءکو پنجاب حکومت کے خلاف کرنے کےلئے جان بوجھ کر یہ اقدام اٹھا یا ہے وزیر اعلیٰ کو اس معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کروانی چاہیے انہوںنے ملتان بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ پیپر ز کی دوبارہ مارکنگ کی جائے اور ری چیکنگ کے نام پر طلباءسے رقوم کی وصولی کا سلسلہ بند کیا جائے طلباءپریس کلب سے ہوتے ہوئے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول عظیم آباد میں گئے اور وہاں پر طلباءکی چھٹی کروا دی جو احتجاج میں شامل ہوگئے طلباءنے کالج کے باہر ملتان روڈ پر دھرنا بھی دیا ۔ پولیس کی نفری احتجاجی طلباءکے ساتھ ساتھ چلتی رہی دریں اثناءاے ٹی آئی کے ضلعی چیئرمین حافظ عثمان نے کہا کہ پنجا ب حکومت اس کا فلفور نوٹس لے احتجاج کا دائر ہ کار پورے ریجن میں بڑھانے کےلئے ان کا آج وہاڑی میں طلباءکے ساتھ ایک اہم اجلاس بھی ہو رہا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔