بورے والا: پاسداران پاکستان اوورسیز یورپ کے مرکزی صدر سردار ذوالفقار
احمد زلفی ڈوگر نے کہ اہے کہ حکومت پاکستان کو ایرانی غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب
دینا چاہتے ہیں وزارت داخلہ اور خارجہ کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے ایران پچھلے
کئی سالوں سے بلوچستان میں مسلسل ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے پتہ نہیں کیا
وجہ ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملہ پر ہماری حکومت اور دفائی ادارے آنکھیں بند کئے
ہوئے ہیں ماضٰ میں ایف سی نے تربت کے علاقہ میں کاروائی کر کے ایران سے آنے والے
پاکستان منفی لٹریچر بھاری تعداد میں پکڑا مگر ہماری حکومت نے اس پر کوئی احتجاج
نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ حکومتی خاموشی کی وجہ سے ایران پاکستان کے خلاف سرحدی خلاف
ورزیوں کی جرات کر رہا ہے حکومت کو چاہیے کہ ایرانی حکومت کو سخت الفاظ میں وارننگ
دے پاکستانی قوم ہرگز ایرانی بد معاشی پر خاموش نہیں رہ سکتی امریکہ اور ایران خفیہ
اتحاد پاکستان سمیت دیگر دوست اسلامی ممالک کے خلاف جا حیت کے عزائم رکھتے ہیں لیکن
پاکستانی قوم انشاءاللہ دفاع وطن کےلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔