بورے والا: انصاف نہ ملنے پر بیوہ خاتون کی دو کمسن بچیوں اور معمر باپ کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس کے باہر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش، پولیس اہلکاروں اور مقامی شہریوں کی مداخلت پر خاتون اور بچے المنارک حادثے سے بچ گئے،تین ماہ قبل خاتون کے مال مویشی کرم پور پولیس بااثر زمینداروں کے ہمراہ زبردستی لے گئی،انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کہیں سے انصاف نہ ملنے پر یہ انتہائی قدم اُٹھایا،متاثرہ خاتون ارشاد بیگم کی دہائی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں247ای بی کی رہائشی بیوہ خاتون ارشاد بیگم نے آج اچانک اپنی دو کمسن بچیوں اور معمر باپ سردار علی کے ہمراہ ڈی ایس پی آفس بورے والا کے باہر اپنے سمیت سب پر پیٹرول چھڑک کر ماچس سے آگ لگانے کی کوشش کی تو موقع پر موجود شہریوں اور ڈی ایس پی آفس کے اہلکاروں نے مداخلت کرکے بڑی مشکل سے یہ المناک حادثہ رونما ہونے سے روک دیا خاتون ارشاد بیگم نے الزام عائد کیا کہ تین ماہ قبل تھانہ کرم پور کا اے ایس آئی خضر حیات (ن) لیگ کے ایم پی اے نعیم خاں بھابھہ کے ایماءپر بااثر زمینداروں سید آغاز شاہ،نیاز شاہ اور اقبال شاہ وغیرہ کے ہمراہ اُسکے گھر میں گھس کر بغیر کسی مقدمہ کے اُسکا واحد ذریعہ معاش پالتو مال مویشی زبردستی کھول کر لے گئے جس کے بعد وہ اپنے مال مویشیوں کی واپس کے لیے ڈی پی او وہاڑی سے لیکر آئی جی پنجاب تک انصاف کی بھیگ مانگتی رہی جب وہ مایوس ہو گئی تو فیصلہ کیا کہ ایسی زندگی سے بہتر ہے کہ وہ اپنے بچوں سمیت زندگی کا خاتمہ کر لے اس نے الزام عائد کیا کہ وہ ڈی پی او وہاڑی کے پاس انصاف کے لئے گئی میرے لئے انصاف کے تمام دروازے بند ہو گئے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر اور چیئرمین سی پی ایل سی ضلع وہاڑی سہیل صابر چوہدری بھی موقع پر پہنچ گئے اور خاتون ارشاد بیگم کو انصاف کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ڈی پی او وہاڑی نے خاتون کی درخواست پر ذمہ داروں کے خلاف کروائی کا بھی حکم دیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔