بورے والا: نوسر باز گروہ نے شادی کا جھانسہ دے کر زمیندار کے بیٹے سے
مراسم قائم کر کے نقدی رقم، موبائل فون اور قیمتی سوٹ لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق
نواحی چک نمبر 485ای بی کے زمیندر قاسم علی راجپوت کے بیٹے محمد جاوید سے 22ماہ قبل
نوسر باز گروہ کے ارکان محمد اسلم ، محمد مقصود ،تسلیم بی بی ، زیتون بی بی ،محمد
اقبال ، محمدمنشاء،محمد حسن ، ساکنا ن 431ای بی نے زیتون بی بی کے ذریعے موبائل فون
پر علیک سلیک پیدا کر کے محبت کا ڈرامہ رچا کر شادی کر لی مختلف اوقات میں نوسر باز
گروہ زمیندار کے بیٹے سے بلیک میل کر کے 2لاکھ 85ہزارروپے کی رقم وصول کرتا رہا
زیتون بی بی 3ماہ تک نکاح کے بعد زمیندار کے بیٹے کے پاس رہنے کے بعد گھر سے موبائل
فون اور قیمتی سوٹ لیکر فرار ہو گئی زمیندار اپنی بہو کو لینے کےلئے چک نمبر 431ای
بی میں معززین کے ہمراہ گیا تو اہل علاقہ نے بتایا کہ زیتون بی بی کا پہلے سے نکاح
نسیم عباس ولد محمد انور سے ہو چکا ہے اور وہ شادی شدہ ہے زمیندار کی رپورٹ پر
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔