بورے والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والااور واپڈا دفاتر سے دو روز
کے اندر چار موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال
بوریوالا کا ایمبولینس ڈرائیور مشتاق احمد گوجر سکنہ چک 325ای بی گذشتہ شب آٹھ بجے
گیراج میں اپنی موٹر سائیکل CD70نمبر 5325VRN کھڑی کر کے ایمر جنسی وارڈ میں اپنی
ڈیوٹی بارے معلوم کرنے گیا اور صر ف 15منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی چک
80/12-L کا زمیندار محمد زبیر وڑائچ ایک بجے دن واپڈا دفاتر وہاڑی بازار میں بجلی کا
بل درست کر وانے آیا ہوا تھا اور اپنی موٹر سائیکل نمبر 6605-LFL دفتر کے گیٹ کے اندر
کھڑی کر کے صر ف پانچ منٹ بعد واپس آیا تو نامعلوم چور لاک کھو ل کر موٹر سائیکل لے
اڑے۔ وجاہت علی سکنہ Kبلاک بھی اپنا بل درست کروانے واپڈا دفتر گیا اور سب دویژن
آفس کے سامنے اپنی سی ڈی موٹر سائیکل نمبر 5858 VRBلاک کر دی تو تھوڑی دیر بعد
دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی علاوہ ازیں چک 265ای بی کا عبدالرحمان بھی گذشتہ روز
صبح ساڑھے د س بجے واپڈا دفاتر گیا اور اپنی ہنڈا موٹر سائیکل 125نمبر ی9236 VRB لاک
کر کے دوسری منزل پر گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل چوری ہو چکی تھی پولیس تھا نہ
ماڈل ٹاﺅن نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے دریں اثناءڈی ایس پی
بوریوالا مہر ذوالفقار علی کی ہدایت پر بوریوالا سرکل پولیس کے تمام تھانوں نے بلا
نمبری موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دروان چھ تھانوں نے کاروائی کرتے ہوئے 70کے قریب
موٹر سائیکل پکڑ کر بند کر دیئے ہیں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔