بورے والا:
چک نمبر 255ای بی کے رہائشی ابو ظہبی میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری
عرفان سبحانی ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز اپنے آبائی گاﺅں میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری
نذیر احمد ارائیں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں، سابق صوبائی وزیر
پیر غلام محی الدین چشتی اور یو اے ای میںمسلم لیگ ن کے نائب صدر شہزاد احمد ڈوگر
کے اعزاز میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا اور ممبران اسمبلی سے اپنے گاﺅں
کے بوائز سکول میں اسٹیج اور کمروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔چوہدری ارشاد احمد
ارائیں ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ عید الا ضحی پر جانوروں کی قربانی کر کے ہم
سنت ابراہیم ادا کرتے ہیں ہمیں اپنے تمام مسلمان بھائیوں خصوصاََ غرباءاور سیلاب
زدگان کو خوشی کے موقع پر یا د رکھنا چاہیے اور جانوروں کا گوشت ان کے گھروں تک
پہنچا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب
میاں محمد شہباز شریف نے ملک کو درپیش مسائل کے حل کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے
ہم انشاءاللہ اپنے دور حکومت میں عوام کو بنیادی سہولیا ت کی فراہمی سمیت مہنگائی
،بے روزگاری بجلی کا لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ اور کسانوں کے مسائل کو حل کرلیں گے اس
موقع پر سردار فاروق احمد ڈوگر ،رانا احسان الحق ،پیر متیب چشتی ،چوہدری زاہد سمیت
دیگر اہلیان بھی موجودتھے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔