بورے والا: ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر افسر وہاڑی جوا د
اکرم نے کہا کہ تعلیم زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے اساتذہ طالب علموں کی زندگیوں
میں تبدیلی لانے کےلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو مﺅثر طور پر استعمال کریں
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا کی سالانہ تقریب تقسیم
انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کا راستہ روشنی کی طر ف جاتا
ہے جو قوموں کی ترقی اور خوشحالی کےلئے انہتائی ضروری ہے کیونکہ بلند میعار تعلیم
کے بغیر کوئی قوم زندہ نہیں رہ سکتی ۔ انہوں نے ڈویژنل پبلک سکو ل کے طلباءکی
کامیابیوں کو سراہا اور طلباءاور طالبات پر زور دیا کہ وہ نصابی اور غیر نصابی
سرگرمیوں کے ذریعے اپنے درمیان مقابلہ بازی کی فضاءکو فروغ دیں تاکہ انکے سکول کا
نام مزید روشن ہو اس سے قبل پرنسپل ڈویڑنل پبلک سکول بورے والا پروفیسر صلاح الدین
چوہدری نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اسکول کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور اس کے
مستقبل کے منصوبوں کی وضاحت کی بعد ازاں ڈی سی او، وہاڑی جواد اکرم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ
کلکٹر، وہاڑی رانا سلیم احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد، اسسٹنٹ
کمشنر وہاڑی کامران خان نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالہ سے سکول کے اساتذہ
اور طلباءو طالبات کے درمیان اعزازی سرٹیفکیٹ ، شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے. اس سے
قبل سکول کے بچوں نے حاضر ین کے سامنے خوبصور ت وارئٹی شو اور ڈرامہ پیش کیا جس میں
طلباءو طالبات کی کار کر دگی کو حاضر ین نے بے حد سراہا اور ان کی تعریف کی اس موقع
پر پرنسپل ڈی پی ایس وہاڑی راؤ محمد اسماعیل، پرنسپل گرامر اسکول وہاڑی، آصفہ
جمیل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر رانا محمد اکرم، ٹی ایم او رانا نوید احمد خان، سینئر ماسٹر گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رانا محمد سرور ، ڈاکٹر محمد یعقوب کمال سمیت
والدین اور مہمانوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔