بورے والا……ندیم مشتاق رامے……وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت کا شتکاروں کی تکالیف کا ازالہ اور ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنائے گی گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی سند ھ حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے کرپشن کے امکانا ت بڑھ جاتے ہیں اور کاشتکاروں کو نقصان اٹھانہ پڑتا ہے کاشتکارملک کا بے زبان طبقہ ہے جو ہر حالت میں صبر و تحمل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے چپ رہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسکو گودام ملتان روڈ میں گند م کی خریداری مہم کے دوران کا شتکاروں کو با ردانہ کی تقسیم اور دیگر مسائل کے حل کے حوالہ سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہد ی سلیم ،چوہدری طاہر اقبال ،ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ جی ایم فیلڈ پاسکو برگیڈئیر راشد علی ،زونل چیف پاسکو وہاڑی طارق رشید ،پروجیکٹ منیجر بوریوالا رانا محمد اختر ،ایم ڈی کیپٹن طارق مسعود ،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں محمد شہباز آرائیں ،ای ڈی او ز زراعت شہزاد صابر ،حاجی طالب حسین بھٹی مسلم لیگی رہنما حافظ رضوا ن عابد ،رانا محمد وکیل (نمبردار ) اور دیگر نمائند ہ شخصیا ت بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل میں کام کرنے والی کاشتکار تنظیموں کا بہت اہم کردار ہے میڈ یا کو بھی چا ہیے کہ جہاں کاشتکاروں سے کوئی زیادتی ہو یا کوئی پاسکواہلکار کرپشن کرے اسکی نشاندہی کر یں حکومت اسکا فوری نوٹس لے گی۔ تقریب سے ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم اور طاہر اقبا ل چوہدری نے اپنے خطاب میں کا شتکاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جبکہ مقامی زمیندار آڑھتیوں رانا محمد وکیل نمبردار حاجی محمد اقبال بھٹی ،ندیم مشتا ق رامے اور دیگر نے زمینداروں نے اپنی اپنی شکایات وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیں ،تقریب میں مقامی آڑھتیوں ،پاسکو کے ٹھیکیداروں اور پاسکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کاشتکار دعوت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے جس سے کاشتکاروں کے اصل مسائل وفاقی وزیر کو گوش گزار نہ ہو سکے ۔
Pages - Menu
پیر، 28 اپریل، 2014
منگل، 5 مارچ، 2013
صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر
بورے والا: نئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اہم قومی فریضہ سر انجام دیتے ہیں ۔ بورے والا شہر اور تحصیل سے عوامی شکایات کے ازالہ اور تعمیر و ترقی کے کاموں میںبورے والا پریس کلب کی مثبت تجاویز اور مشوروں کو اہمیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بورے والا پریس کلب کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صدر احمد وسیم شیخ، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، نائب صدر شاہد اکبر طور، ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمودشامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا کہ بورے والا شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ اور روشنی ،صفائی کے معیار کی بہتری میری اولین ترجیح ہوگی۔ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کسی سیاسی دباﺅ یا سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔
نہری
پانی چوری کے نوٹسز ملنے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج
بورے والا: نہری پانی چوری کر نے کے بے بنیاد نوٹس جاری کرنے پر درجنوں کاشتکاروں کا محکمہ انہار بورے والا کے حکام کے خلاف احتجاج۔ مقامی ایس ڈی او کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کی یقین دہانی پر کاشتکاروں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ انہار بورے والا کے پٹواری محمد رفیق اور ضلعدار کی طرف سے نواحی گاﺅں چک نمبر 104۔ای بی کے بعض کاشتکاروں کو نوٹس جاری کر دئے گئے کہ انہوں نے گذشتہ دنوں رات 11بجے راجباہ 2-B-Rسے پائپ لگا کر نہری پانی چوری کیا ہے۔ محکمہ کے حکام نے موگہ نمبری 13805سے متعلقہ تمام کاشتکاروں طاہر محمود ڈوگر،محمد عدنان ڈوگر،بشیر احمد ڈوگر ،حاجی محمد دین ،سردار لیاقت علی اور عرفان محمود وغیرہ کو نوٹس طلبی جا ری کر دئے ۔ گاﺅں کے کاشتکار آج صبح جب کنال سب ڈویژن بورے والاکے دفتر پہنچے تو عملہ غائب تھا جس پر متذکرہ کاشتکاروں نے سخت احتجاج کیا اور احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہری پانی چوری نہیں کیا بلکہ ہمارا اپنا پانی وافر ہے۔ محکمہ کے بعض افراد نے ایک سازش کے تحت ہمارے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی ایس ڈی او میاں محمد فاروق دفتر پہنچے اور کاشتکاروں سے مذاکرات کر کے انصاف فراہم کرنے اور مذکورہ ذمہ داراہلکار روں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کر وائی جس پر کاشتکار پر امن منتشر ہو گئے۔
ماہر
تعلیم اور نامور شاعرہ طاہرہ عروج ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
بورے والا : ماہر تعلیم نامور شاعرہ سابق سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بورے والا مسز طاہرہ عروج گذشتہ ز ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 50برس کے قریب تھی۔ واقعات کے مطابق محترمہ طاہرہ عروج گذشتہ روز اپنی کار خود ڈرائیو کر تے ہوئے ملتان سے بورے والا کی جانب آرہی تھیں کہ وہاڑی روڈ پر ساڑھے بارہ بجے شب سڑک کے کنارے کھڑے گنے کے ٹرالے سے ان کی کار ٹکرا گئی اور وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی میت کو بورے والا شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بورے والا رانا محمد سرور ،ہیڈ ماسٹر گونمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول محمد ارشد چوہدری سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت

ٹریکٹر
ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی
بورے والا: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 519۔ای بی کا رھائشی محمد زمان اپنے ساتھی ماجد ولد غلام کے ہمراہ سائیکل پر سوار ہو کرشہر سے گاﺅں گھر جا رہے تھے۔کہ ملتان روڈ پر چنوں موڑ کے نزدیک عقبی جانب سے ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر آیا۔اور سائیکل کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجہ میں سائیکل سوارمحمد زمان شدید زخمی ہو گیا۔جب کہ اس کا ساتھی ماجد معجزانہ طور پر محفوظ رھا۔اور ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور ٹرالر کو لے کر وھاڑی کی جانب بھاگ گیا۔ جس کا پولیس تھانہ صدر نے تعاقب کر کے اسے وھاڑی کے نزدیک ٹرالر سمیت پکڑ لیا۔زخمی محمد زمان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔

ضلع
وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الاﺅنس
کی ادئیگی بند
بورے والا: ضلع وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الاﺅنس کی ادئیگی نہیں کی گئی جس کے باعث پولیس قومی رضا کاروں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے ۔ رضا کارون نے بتایا کہ دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کی طرف سے رضا کارون کو چھ ہزار ماہانہ اعزازیہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا جس کی خوشی میں سینکڑوں رضاکاروں نے اپنی دیگرمصروفیات چھوڑ کر پولیس تھانوں میں حاضری اور ڈیوٹی کی پابندی شروع کر دی مگر پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ سرکاری پروگراموں میں ڈیوٹی کے بر عکس انہیں ضلع وہاڑی پولیس کی طرف سے ادائیگی نہیں کی گئی ۔ متاثرہ پولیس قومی رضا کاروں نے ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد اعزازی کی ادائیگی کی جائے تا کہ وہ اپنے گھروں کی ضروریات پوری کر سکیں ۔

محکمہ
یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربے
ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ
بورے والا: محکمہ یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربوں کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہو گئیں ۔ ملازمین کے احتجاج پر حساس اداروں نے معلومات اکٹھی کر نا شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیلی ویجز بنیادوں پرکام کر نے والے ملازمین نے گذشتہ روز بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں کو اپنا موقف بیان کر تے ہوئے کہا کہ ایاز انور اسسٹنٹ اکاﺅنٹنٹ آفیسر محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز وہاڑی ان کے تنخواہوں کے بل پر ماہ کی یکم تاریخ کو تیار کر نے کی بجائے جان بوجھ کر پندرہ روز لیٹ کر کے تاخیری حربوں سے انہیں ذہنی اذیت دے رہا ہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔درایں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ حکومت کے بعض حساس اداروں نے یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے بارے میں معلومات اکٹھا کر نا شروع کر دی ہیں۔
واپڈا
میپکو فیلڈ سٹور انچارج کے والد گرامی
مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
بورے والا : واپڈا میپکو فیلڈ سٹور بورے والا کے انچارج چوہدری چراغ محمد جٹ اور قبولہ شریف کے مقامی زمیندارچوہدری راج محمد جٹ کے والد گرامی چوہدری علی محمد جٹ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مر حوم کو ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر 105۔ای بی قبولہ شریف میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں واپڈا کے افسران ،اہلکاران اور سیاسی، سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔درایں اثناءایکسین واپڈا میپکو بورے والا ملک محمداشفاق اعوان ،سب ڈویژنل افسران غلام رسول سکھیرا ،مہربشیر احمد تھراج ، رانا نذر محمد ،رشید الرحمان او ریونیو آفیسر چوہدری جمال دین نے چوہدری چراغ محمد جٹ سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی ہے۔
دوسریسالانہ محفل نعت8مارچ بروز جمعة
المبارک بعداز نماز عشاء بستی ممتاز آباد لڈن روڈ منعقد ہو گی۔
بورے والا: دوسری سالانہ محفل نعت برائے ایثال ثواب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید غلام دستگیر شاہ (ر) مورخہ 8مارچ بروز جمعة المبارک بعداز نماز عشاءبستی ممتاز آباد نزد چوکی پٹرولنگ پولیس لڈن روڈکچی پکی ڈیرہ میاں افضل کریم بیٹو پر منعقد ہو گی ۔ محفل نعت میں ملک بھر کے معروف نعت خواں حضرات شرکت کریں گے جن میں محمد صابر سردار ،محمد علی سجن ، محمد اعجاز ، محمد ظہیر عباس فریدی ، احمد علی حاکم ، شرافت علی قادری اور سعید اقبال فریدی قابل ذکر ہیں ۔ محفل نعت زیر صدارت پیر سید سلمان محسن شاہ گیلانی قادری ایم این اے اور زیر سر پرستی میاں محمد افضل کریم بیٹو منعقد ہو گی جبکہ میاںمنیب افضل بیٹو چیف آرگنائزر ہوں گے۔

اتوار، 3 مارچ، 2013
بورے والا کے مختلف دیہات کے2731 افراد کو کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے اسناد کی تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے کچی آباددیوں میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر افراد کو اس زمین کے حقوق ملکیت دینے کے لئے جو احکامات جاری کئے تھے اس پر عمل درآمد کے لئے گذشتہ روز ٹی ایم اے بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر بورے واالا سیف اللہ ساجد ،تحصیلدار قمر محمود منج نے غریب عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کرتے ہوئے ہر یونین کونسل سے متعلقہ ایک کاﺅنٹر قائم کر دیئے جہاں پر محکمہ ریونیو کا تمام عملہ موجود تھا جنہوں نے تصدیق کے بعد تقریباََ 2500افرادمیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماء سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ۔ سید ساجد مہدی سلیم ۔ محمد یونس کسیلیہ۔ محمد جمیل بھٹی۔حاجی نور احمد بھٹی۔پیر مطیب چشتی ۔ غلام رسول زیدی۔منظور برکت ماڑی والا۔پریس کلب کے جنرل سیرٹری ندیم مشتاق رامے۔ ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمود، محمد اصغر علی جاوید اور اصغر علی کامریڈ کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ انہوں نے ہر گاﺅں میں جا کر مستحق افراد کی اپنے عملہ کے ہمراہ پوری تحقیق کی ہے تا کہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں پر مقیم بے گھر افراد کو چھت مہیا کر کے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھائی ہے ۔کچھ عرصہ بعدکچی آبادیوں پرآباد یہ افراد پنجاب گورنمنٹ کو ایک سو بہتر روپے فی مرلہ سرکاری قیمت جمع کروا کر اس کا بیعنا مہ اور انتقال اپنے نام منتقل کروا سکیں گے ۔
میزان بنک ڈکیتی کے بین الاصوبائی گینگ کے ڈاکو پنجاب اور سندھ کے شہروں کے متعدد بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں
میزان بنک ڈکیتی کے بین الاصوبائی گینگ کے ڈاکو پنجاب اور سندھ کے شہروں کے متعدد بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں
بورے والا : میزان بنک ڈکیتی کے مقدمہ میں بین الاقوامی گینگ کے دو خطر ناک ڈاکوﺅں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے شہروں سے مختلف اوقات میں بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالج روڈ بورے والا میزان بنک بورے والا سے دو ماہ قبل10سے زائد ڈاکوڈیڑھ کروڑ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس بورے والا نے ملزمان کا تعاقب کر کے دو ڈاکوﺅں کو ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا اور باقی ملزمان میں سے دو خطرناک ڈاکوﺅں عامر علی عرف چھوٹوعرف حنیف ولد عبدالرزاق چانڈیو سکنہ لاڑکانہ سندھ اور محبوب ولد مرزا قوم سولنگی سکنہ تھانہ مراد جمالی بلوچستان جوکہ گروہ کے مرکزی ملزمان بتائے جاتے ہیں گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران ریمانڈ اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ انکا گروہ حبیب بنک بہاولپور، یوبی ایل اور قومی بچت بنک اوکاڑہ، ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا الفلاح بنک ، یو بی ایل بنک ڈکیتی صادق آباد، رحیم یار خاں، ننکانہ صاحب شاہکوٹ، شیخوپورہ، یو بی ایل فیصل آباد، سندھ اور بلوچستان کے متعدد بنکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر کے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر وہاڑی جیل بھیج دیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
بورے والا : غلہ منڈی کے معروف آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ اور سابق ناظم یونین کونسل محمد اسلم زاہد کی والدہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاﺅں 493 ای بی بورے والامیں ادا کی گئی اور بعد ازاںانکو انکے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔y
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
بورے
والا : وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے تحت چار سال قبل جاری
ہو نے والے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
،تفصیلات کے مطابق عبدالمنان باجوہ جسکی رہائش مدینہ کالونی گلی نمبر2میں
ہے اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول بی ٹی ایم بورے والا میں زیر تعلیم تھا اس نے
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نام اپنی تحریری درخواست میں موقف
اختیار کیا ہے کہ میں نے میٹرک کاامتحان2008میں99فی صد نمبر حاصل کرکے
پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور وزیر اعلی پنجاب کے ایجوکیشنل
اینڈومنٹ فنڈ کا سکالر شپ لیٹر موصول ہو ا جس کا فارم میں نے پر کر کے
لاہور دفتر کے ایڈریس پر واپس بھیج دیا متعدد بار یاد دھانی کے لیٹر بھی
لکھے اب چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں بی ایس سی کا طالب علم ہوں
میری وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب ایجوکیشنل فنڈ جاری کر نے والوں سے پرزور
اپیل کی ہے کہ مجھے سکالرشپ جاری کر کے میرا حق مجھے دیا جائے تاکہ میں آگے
اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔
آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیںبورے والا : غلہ منڈی کے معروف آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ اور سابق ناظم یونین کونسل محمد اسلم زاہد کی والدہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاﺅں 493 ای بی بورے والامیں ادا کی گئی اور بعد ازاںانکو انکے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔y
سیاست اورمذہب میں تنگ نظری کی بجائے وسیع الظرف ہونا چاہئے، جمعیت علمائے اسلام 31مارچ کو مینار پاکستان پر اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے گی صدر جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب مولانا رشید
احمد لدھیانوی

بورے
والا : سیاست اور مذہب میں تنگ نظری کی بجائے وسیع الظرف ہونا چاہئے ۔ آپس
میں لڑائیوں سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ہمیں ایک دوسرے کو دلائل سے
سمجھانا ہے ،دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی اور شدت پسندی پاکستان میں ہے ہمیں اپنی سوچ کے دائرے کو بدل کر آگے بڑھنا ہے،جمعیت علمائے اسلام 31مارچ
کو مینار پاکستان پر اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے
گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام(ف) پنجاب کے صدر مولانا رشید
احمد لدھیانوی نے تحصیل صدر مولانا عبدالنعیم نعمانی کی رہائش گاہ پر پریس
کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی
سیکرٹری اطلاعات محمد کفایت اللہ درخواستی ،ضلعی صدر راﺅ ارشاد احمد ،جنرل
سیکرٹری چوہدری مقصود احمد ، خلیل الرحمان ،حنیف الرحمان ،عبدالخالق ،حافظ
مولانا راﺅ منور احمدخان،محمد اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔مولانا رشید احمد
لدھیانوی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت ایک عرصہ سے مولانا فضل
الرحمان کے ذریعے امن مذاکرات کی خواہش مند تھی جس پر انہوں نے سیاسی اور
مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے سب کو امن کی خاطر اکٹھا کیا تاکہ معاملات کو
آگے بڑھایا جا سکے اور یہ پاکستاتی عوام ،حکومت اور فوج کے مفاد میں ہے ۔
نادیدہ قوتوں کو ہماری اس کوشش کی ستائش کرنی چاہئے ۔ہماری جماعت پاکستان
کی خود مختاری اور سا لمیت کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی ۔ مولانا رشید
احمد لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی (ف)آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نوازودیگر
مذہبی جماعتوں سے مل کر الیکشن لڑے گی تا کہ حکومت مخالف ووٹ تقسیم نہ ہو
۔انشاءاللہ جے یو آئی (ف)خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں اتحادیوں سے مل
کر حکومت بنائے گی اور مرکز میں بھی ان کی مرضی کا وزیر اعظم ہوگا ۔مولانا
رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی(ف) 31مارچ کو مینار پاکستان پر
اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے گی۔ایک سوال کے جواب
میں انہوں نے کہا کہ طاہر القا دری کا اپنا ذاتی ایجنڈا نہیں تھا بلکہ وہ
سیاسی ماحول کو خراب کرنے آئے تھے اور اب ملک سے بھاگ گئے ہیں ۔انہوں نے
کہا کہ طاہر القادری کا فوج کو بلانے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا لیکن
مجھے آرمی چیف اشفاق کیانی کاملک میں آزادانہ انتخابات کا خواب پورا ہوتا
نظر آرہا ہے ۔مولانا لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی (ف)صوبہ پنجاب کی تقسیم
اسمبلی کی پاس کردہ قراردادوں کی روشنی میں ہوتا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ
بہاول پوراورجنوبی پنجاب الگ الگ صوبے بن سکیںلیکن حکومتی خواہش کے مطابق
صوبوں کی تقسیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔
نو سر بازوں نے دو خواتین کو کار میں اغواء کر کے زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا
بورے والا : نو سر بازوں نے دو خواتین کو کار میں اغواء کر کے زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 98ای بی شیخ فاضل کی رہائشی دو ضعیف خواتین مقبولاں بی بی اور دولاں بی بی گذشتہ روز دوائی لینے کے لئے بورےوالا شہر میں آئیں۔ وہاڑی بازار چوک قصائیاں میں چونگی نمبر 5کے قریب ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک سفید رنگ کی کار جس میں دو خواتین اور ایک مر د تھا قریب آکر رک گئی ۔ انہوں نے بہانے سے دونوں خواتین کو اپنی کار میں سوار کر لیا اور چونگی نمبر 5میں اتارنے کی بجائے مرضی پورہ کی طرف اپنی کار بھگا لی ۔ راستہ میں نو سر بازوں نے خواتین کے کانوں سے تقریباََ3تولہ کے طلائی کے زیورات اور دس ہزار روپے کی نقدی چھین کر نہر کے قریب اتار کر فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے
بورے والا بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات
بورے والا : جنرل سیکرٹری بار کی قیادت میں بورے والا بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات ۔ بورے والا میں مزید ایک ایڈیشنل سیشن جج تعینات کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد شہباز حسین بھٹی کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بورے والا بار کے ایک وفد جس میں سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ،خالد دمسعود ایڈوکیٹ ،شیخ اشتیاق احمد شامل ایڈوکیٹ ،مبین احمد بھٹی ایڈوکیٹ،اسرار محمود چوہدری ایڈوکیٹ شامل تھے گذشتہ روز ہائیکور ٹ کے چیف جسٹس عمر بندیال سے گذشتہ روز ملتان میں ایک عشائیہ کے دوران ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ بورے والا ایک مزید ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا جائے اور کورٹس روم میں فرنیچر ،لائبریری میں کتب فراہم کی جائیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وفد کو مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جمعہ، 1 مارچ، 2013
شہر کو گندگی اور تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا سیف اللہ ساجد
بورے والا: بورےوالا شہر کو گندگی اور تجاوزات سے پاک کرکے شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا سیف اللہ ساجد نے گذشتہ روز انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی کی قیادت میں ملنے والے تاجروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے کیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او بورے والا راﺅ محمد خاں بھی موجودتھے ۔ مختلف بازاروں کے نمائندہ تاجروں محمد صغیر رامے ،چاچامحمد اسلم ،غلام رسول زیدی،رانا ذوالفقار علی، اصغر حسین،محمد سعید انور ،محمد عرفان گجر،احسان علی ،نور احمد بھٹی ، جہانگیر اختر ،حاجی غلام مصطفیٰ ،محمد یاسین بھٹی ،چوہدری اشفاق علی،ساجد صدیق بھٹی اور محمد عمران نے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سٹریٹ لائٹ چالو کی جائیں ۔ بارش کا پانی نکالا جائے ۔ بند سیورج سسٹم اور گندی نالیوں کی صفائی کی جائے ۔ گندہ پانی واٹر سپلائی کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ گول چوک سمیت دیگر بازاروں اورلاری اڈے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں ۔ ایڈمنسٹریٹر سیف اللہ ساجد نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کی تجاویز اور تعاون سے ان مسائل کے حل کے لئے مرحلہ وار پروگرام تشکیل دے دیا گیا جن کی نگرانی وہ خود کریں گے اور بہت جلد بازاروں کی صفائی اور تجاوزات کو ہٹا کر شہر کو خوبصورت بنا دیں گے۔
کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پرسیمینار
بورے والا : سماجی تنظیم سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پر سٹی سنٹر ہال بورے ولا امیں سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں طلباءوطالبات اور سوشل ورکر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر مس صائمہ بتول نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے ترقی کے ستونوں کو کمزور کر رہی ہے اوراگر کرپشن پرقابو نہ پایا گیا تو یہ ناسور ہمیں اور ہماری آئندہ نسلوں کو نا قابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل دے گا ۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے اس سلسلہ میں جو مہم چلائی ہے نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سیشن سے بورے والا پریس کلب کے نائب صدر شاہد اکبر طور ،سابقہ خاتون کونسلر نسرین اشرف اور ٹائینیز کے پریزنٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سفارش بھی رشوت کی ہی ایک قسم ہے۔ جو معاشرے میں نا انصافی کی بنیاد بنتی ہے اور معاشرے میں جرائم کر فروغ دیتی ہے۔ ان حالات کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل ذہنی طور پر رشوت اور کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد میں بھر پور انداز میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ آگاہی سیشن میں سوشل ورکر ز حافظ محمد ارشد ،مسز فرح عمران اورحافظ ذیشان یوتھ ممبر نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ سید ساجد مہدی سلیم
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے راہنماءامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 168سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سینئر نائب صدر محترمہ تہمینہ دولتانہ کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے ۔ اور انکے فیصلوں کی پاسداری کی جائے گی ۔ سید ساجد مہدی نے لاہور سے ٹیلی فون پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اخبارات میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 233کے سلسلہ میں نسیم شاہ گروپ نے کسی بھی امیدوار سے کوئی کمنٹمنٹ یا ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہبھر کے تمام حلقوں میں نسیم شاہ گروپ اور محترمہ تہمینہ دولتانہ کے مابین مکمل ہم آہنگی اور مشاورت شامل ہے ۔
بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے
بورے والا: بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے ناقص اشیائے خوردنوش تیار کر کے فروخت ہونے لگےں۔ ڈاکٹرز کے مطابق فوڈ کلر کا استعمال نہ کرنے ،گندی اور کھلی جگہوں پر کام کرنے والے کاریگروں کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہ کروانے سے ہسپتالوں میں جگر ،معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا عارف بازار،لاری اڈہ ،سی بلاک،کالج روڈ،جوئیہ روڈ،وہاڑی بازار ،مرضی پورہ،چچہ وطنی روڈ،لاہور روڈاور ملتان روڈ پر بے شمار ایسے ہوٹل ،بیکریاں اور فاسٹ فوڈ کی دکانیں کھل چکی ہیں ، جن پرتیار ہونے والی مٹھائیوں ،کھانوں میں تیز مصالحے ، گھی ،آئل، گندے انڈے،کیمیکل کلر کا بے جا استعمال ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے عملہ کی مبینہ گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے محکمہ فوڈ کا عملہ ماہانہ سمپلنگ نہیں کرتا ۔ معیار چیک نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ آزادی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر محمد اظہر نے بتایا کہ کھانے پینی کی اشیاءبنانے والے کاریگروں کی سکریننگ ہونی چاہئے ۔مٹھایوں کیمیکل کی بجائے فوڈ کلرکا استعمال کرناچاہئے۔باورچی خانوں کو صاف ستھرا اور جالی لگی ہونی چاہئے ۔ ان احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے سے بیکریوں اور ہوٹلوں پر ناقص اشیائے خوردونوش کھانے کو ملتی ہیں جن کے کھانے سے ہسپتالوںمیں جگر معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ بورے والا کے شہریوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں
بورے والا : مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ تلاشی پر بکس سے سٹمپ پیڈ برآمدہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایمرجنسی سینٹر 15پر ٹیلی فون کے ذریعے گذشتہ روز اطلاع دی گئی کہ ڈی ایس پی بورے وا لا کے دفتر کے سامنے کالج گراﺅنڈ کے ساتھ ایک مشکوک بکس پڑا ہو ا ہے جو کہ تخریب کاروں کی کاروائی لگتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،سول ڈیفنس،فائربریگیڈ،ایمبولینس کی ایمرجنسی کو نمٹنے کے لئے دوڑیں لگ گئیں ۔ متعلقہ جگہ پر ڈی ایس پی سجاد احمد خاں ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری بشیر احمد ،چوہدری انور ایس ایچ او سٹی نادر خان بلوچ ،ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جگہ کو گھیرے میں لے کر وہاں سے گزنے والی ٹریفک ور عوام کو قریب آنے سے روک دیا۔محکمہ سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ اور دیگر معاون اداروں کی موجودگی میں بکس کی تلاشی لی گئی تو اس سے سٹمپ پیڈ نکلا۔جو کسی نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے وہاں پر رکھا تھا ۔ تمام اداروں کی جانب سے کلیرنس ملنے پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔
سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔
بورے والا : سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ گلی نمبر 2کی رہائشی مسماة شاہد پروین فضل نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رپورٹ درج کروائی جسکے مطابق اسکی 13سالہ بیٹی (ر) جو کہ ایک سکول کی طالبہ ہے ،گذشتہ روز ملزمان وقاص،محمد علی،جج،نازیہ ،شاہد ،شہباز اور عرفان وغیرہ نے زبردستی مبینہ زیادتی کرنے کے بعد اغوا کر لیا ,جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔
کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پرسیمینار
بورے والا : سماجی تنظیم سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پر سٹی سنٹر ہال بورے ولا امیں سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں طلباءوطالبات اور سوشل ورکر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر مس صائمہ بتول نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے ترقی کے ستونوں کو کمزور کر رہی ہے اوراگر کرپشن پرقابو نہ پایا گیا تو یہ ناسور ہمیں اور ہماری آئندہ نسلوں کو نا قابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل دے گا ۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے اس سلسلہ میں جو مہم چلائی ہے نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سیشن سے بورے والا پریس کلب کے نائب صدر شاہد اکبر طور ،سابقہ خاتون کونسلر نسرین اشرف اور ٹائینیز کے پریزنٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سفارش بھی رشوت کی ہی ایک قسم ہے۔ جو معاشرے میں نا انصافی کی بنیاد بنتی ہے اور معاشرے میں جرائم کر فروغ دیتی ہے۔ ان حالات کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل ذہنی طور پر رشوت اور کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد میں بھر پور انداز میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ آگاہی سیشن میں سوشل ورکر ز حافظ محمد ارشد ،مسز فرح عمران اورحافظ ذیشان یوتھ ممبر نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ سید ساجد مہدی سلیم

بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے
بورے والا: بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے ناقص اشیائے خوردنوش تیار کر کے فروخت ہونے لگےں۔ ڈاکٹرز کے مطابق فوڈ کلر کا استعمال نہ کرنے ،گندی اور کھلی جگہوں پر کام کرنے والے کاریگروں کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہ کروانے سے ہسپتالوں میں جگر ،معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا عارف بازار،لاری اڈہ ،سی بلاک،کالج روڈ،جوئیہ روڈ،وہاڑی بازار ،مرضی پورہ،چچہ وطنی روڈ،لاہور روڈاور ملتان روڈ پر بے شمار ایسے ہوٹل ،بیکریاں اور فاسٹ فوڈ کی دکانیں کھل چکی ہیں ، جن پرتیار ہونے والی مٹھائیوں ،کھانوں میں تیز مصالحے ، گھی ،آئل، گندے انڈے،کیمیکل کلر کا بے جا استعمال ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے عملہ کی مبینہ گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے محکمہ فوڈ کا عملہ ماہانہ سمپلنگ نہیں کرتا ۔ معیار چیک نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ آزادی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر محمد اظہر نے بتایا کہ کھانے پینی کی اشیاءبنانے والے کاریگروں کی سکریننگ ہونی چاہئے ۔مٹھایوں کیمیکل کی بجائے فوڈ کلرکا استعمال کرناچاہئے۔باورچی خانوں کو صاف ستھرا اور جالی لگی ہونی چاہئے ۔ ان احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے سے بیکریوں اور ہوٹلوں پر ناقص اشیائے خوردونوش کھانے کو ملتی ہیں جن کے کھانے سے ہسپتالوںمیں جگر معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ بورے والا کے شہریوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں
بورے والا : مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ تلاشی پر بکس سے سٹمپ پیڈ برآمدہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایمرجنسی سینٹر 15پر ٹیلی فون کے ذریعے گذشتہ روز اطلاع دی گئی کہ ڈی ایس پی بورے وا لا کے دفتر کے سامنے کالج گراﺅنڈ کے ساتھ ایک مشکوک بکس پڑا ہو ا ہے جو کہ تخریب کاروں کی کاروائی لگتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،سول ڈیفنس،فائربریگیڈ،ایمبولینس کی ایمرجنسی کو نمٹنے کے لئے دوڑیں لگ گئیں ۔ متعلقہ جگہ پر ڈی ایس پی سجاد احمد خاں ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری بشیر احمد ،چوہدری انور ایس ایچ او سٹی نادر خان بلوچ ،ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جگہ کو گھیرے میں لے کر وہاں سے گزنے والی ٹریفک ور عوام کو قریب آنے سے روک دیا۔محکمہ سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ اور دیگر معاون اداروں کی موجودگی میں بکس کی تلاشی لی گئی تو اس سے سٹمپ پیڈ نکلا۔جو کسی نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے وہاں پر رکھا تھا ۔ تمام اداروں کی جانب سے کلیرنس ملنے پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔
سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔
بورے والا : سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ گلی نمبر 2کی رہائشی مسماة شاہد پروین فضل نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رپورٹ درج کروائی جسکے مطابق اسکی 13سالہ بیٹی (ر) جو کہ ایک سکول کی طالبہ ہے ،گذشتہ روز ملزمان وقاص،محمد علی،جج،نازیہ ،شاہد ،شہباز اور عرفان وغیرہ نے زبردستی مبینہ زیادتی کرنے کے بعد اغوا کر لیا ,جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔
بدھ، 27 فروری، 2013
وزیراعلی پنجاب کے اجالا پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کے طلباءوطالبات میں سولر پینل تقسیم کئے گئے
ایم کیو ایم عوامی خدمت کے لئے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ سید شمشاد حسین جعفری کا ورکرز کنونشن سے خطاب
بورے والا : ایم کیو ایم عوام کی خدمت کے لئے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ سید شمشاد حسین جعفری کا بورے والا میں ڈاکٹر میاں راشد محمود آرائیں کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب ۔ بورے والا میں ایم کیو ایم کی تنظیم نو کے سلسلہ میں ڈاکٹر میا ںراشد محمود آرائیں کی رہائش گا ہ پر ودکرز کنونشن کا گذشتہ روزانعقاد ہوا جس میں صوبائی صدرجنوبی پنجاب متحدہ قومی موومنٹ سید شمشاد حسین جعفری، سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب ادریس جامی نائب صوبائی صدر جاوید چیمہ ، سیکرٹری نشرو اشاعت راﺅ خالد محمود تحصیل صدر ڈاکٹر میاں راشد محمود آرائیں ، سٹی صدر بورے والا ملک ظفر امین ، روبینہ باجی نے ورکرز سے خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں الطاف حسین بھائی کے نظریات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف نہیں بلکہ جاگیر دارانہ سوچ کے خلاف ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے پیامبر ہیں اور ان کا پیغام گلی گلی کو چے کوچے میں لے کر جائیں گے اور عوام کو 2فیصد مراعات یافتہ طبقے سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن قربانی کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 167اور صوبائی حلقوں سے ایم کیو ایم اپنے ورکرز میں سے امیدوار کھڑے کرے گی اور الیکشن کا خرچہ پارٹی برداشت کرے گی۔
کرائم کی خبریں
بورے والا: نا معلوم موٹر سائیکل چور مختلف جگہوں سے دو موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق احسان سکنہ 481ای بی گذشتہ روز اپنی موٹر سائیکل کراﺅن لیفان پر قائد اعظم سٹیڈیم میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے آیا اور موٹر سائیکل گیٹ پر کھڑی کر کے اندر چلا گیا ،تھوڑی دیر بعدباہرآکر دیکھا تو نا معلوم چور اسکی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے جبکہ قمر زمان سکنہ463ای بی گذشتہ روز احاطہ کچہری میں تحصیلدار کے دفتر میں کام کے سلسلہ میں گیا اور اپنی موٹر سائیکل سی ڈی 70نمبریVRK-4642دفتر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی ۔ دونوں واقعات کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو دے دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے۔

بورے والا :جیب تراشیوں نے شہری کو ہزاروں روپے کی رقم سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بشیر احمد مغل سکنہ 58ڈی بلاک بورے والا گذشتہ روز گول چوک میں کام کے سلسلہ میںگیا وہاں پر مقصود احمد اور صابر علی پٹھان ساکنان معصوم شاہ کالونی جو کہ مشہور جیب تراش ہیںانہوں نے اسکی جیب سے 35ہزار روپے نکال لئے اور بھاگ گئے ، پولیس ماڈل ٹاﺅن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بورےوالا :ڈاکو ناکہ پر نہ ر کنے والے شہری پر نامعلوم ڈاکوﺅں کی فائرنگ۔ موٹر سائیکل بھگا کر جان بچالی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد صدیق جو کہ پولیس لائن وہاڑی میں ڈرائیور ہے اور اسکی رہائش چک نمبر 275ای بی میں ہے۔گذشتہ روز اس کا بھانجہ شادی سے فارغ ہو کر مووی میکر کو مغرب کے وقت اپنے موٹر سائیکل پر جملیرا اڈا چھوڑنے گیا تو واپس آرہا تھا کہ راستہ میں 281ای بی اور 279ای بی کے درمیان سڑک پر تین نا معلوم ڈاکو گزرنے والے شہریوں کو لوٹنے کی غرض سے ناکہ لگا کر کھڑے تھے ، جن کو مسلح دیکھ کر اس نے ایک طرف سے اپنی موٹر سائیکل بھگا ئی تو ڈاکو ﺅں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع چوکی تاجپورہ پولیس کو کر دی گئی ہے۔ دریں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں سڑکوں پر راہزنی کی بڑھتی ہوئے وارداتوں پر قابو نہ پانے کے سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج چوکی تاجپورہ ملک محمد اسلم کو پولیس لائن وہاڑی تبدیل کر دیا ہے اور سب انسپکٹر رائے محمد عارف کو انچارج چوکی تاجپورہ تعینات کر دیا ہے۔
ملک کے حا لات اتنے خراب نہیں کہ الیکشن نہ ہو ں ، الیکشن وقت مقررہ پر ہو نگے ، وفا قی وزیر داخلہ رحمن ملک
![]() |
وزیر داخلہ رحمن ملک وہاڑی میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں اس موقع پر ایم این اے اصغر علی جٹ نتاشہ دولتانہ اور محمود حیات ٹوچی خان بھی موجود ہیں |
بورے والا: وفا قی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک کے حا لات اتنے خراب نہیں کہ الیکشن نہ ہو ں ، الیکشن وقت مقررہ پر ہو نگے ، کوئٹہ اور کراچی کے حالات اس لیے پیدا کیے گئے کہ الیکشن بروقت نہ ہوں ، وہ وہاڑی میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہو ں نے کہا کہ آج لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن کیا گیا ہو تا تو کو ئٹہ کو واقعہ رونما نہ ہو تا ، لشکر جھنگو ی خو د قبول کر رہا ہے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آنے والے وقت مرکزی حکو مت ہر اقدام کرے گی ، میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر نہیں آیا ہو ں کھلے عام کھڑا ہو ں ، انہو ں نے کہا کہ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پا کستان کے درمیان گہرے روابط ہیں ملک اسحا ق اورمولانا احمد لدھیا نوی میں اختلافات کے بعد پنجاب حکومت ملک اسحا ق کی حو صلہ افزائی کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ کسی بھی جما عت میں دہشت گردہوں ان کو باہر نکال کر سخت سزا دی جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی بلیم گیم نہیں کی پنجاب حکومت پوری کارروائی کرے ہم ان کو مکمل مدد فراہم کریں گے ، ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جا ئے گا ، انہو ں نے 5سال پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ پوری جمہوریت کی خدمت کی ہے اور ہماری مشکلا ت میں کمی کی تھی ، شہید بی بی نے سب سے پہلے نواز شریف سے مفاہمت کی سیاست کی انہو ں نے کہا کہ صدر زرداری اور گورنر سندھ کے درمیا ن دبئی میں کو ئی ملا قات نہیں ہوئی ہے انہو ں نے کہا کہ سیاست کے نام پر گالیاں اب ختم ہو نی چا ہیے کبھی 40کا کبھی 50کا ٹو لہ کہا جاتا ہے ہمیں بھی 80کا پہاڑا منہ زبانی آتا ہے انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو ڈیشری کی ہمیشہ عزت کی ہے اور اور تو قیر صاد ق کی گرفتار ی کیلئے FIAکی ایک اور ٹیم بجھوا دی گئی ہے ۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بورے والا اور محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ سد باب ۔ حفاظتی تدا بیر کے بارے عوام میں شعورکے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد
بورے والا: پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت بورے والا کے زیر اہتما م ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ سد باب اور حفاظتی تدا بیر بارے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی مچھر اور ڈینگی بخار سے بچنے ،پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی تدا بیر بارے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے محکمہ صحت ،ٹی ایم اے اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا سے ٹی ایم اے بورے والا کءدفتر تک واک کی گئی جا کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب بورے والا کے آگے سے گزر کر مقررہ جگہ پہنچی ۔ واک میں شامل ڈاکٹر ایم ایس رانا محمد اکرم ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے انکی قیادت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد ،ڈاکٹر محمد اسد ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،ٹی ایم او راﺅ محمد خان ،این جی اوز کے نمائندے صائمہ بتول اور محمد احمد بھی شامل تھے ۔ ریلی میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ہیلتھ سپر وائزر ،ہیلتھ ورکروں و سرکاری و این جی اوز بورے والا کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر بارے تحریر کیا گیا تھا جبکہ ٹی ایم اے ہال میں سیمینار سے مقررین ڈاکٹر ایم ایس رانا محمد اکرم ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے انکی قیادت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد ،ڈاکٹر محمد اسد ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،ٹی ایم او راﺅ محمد خان ،این جی اوز کے نمائندے صائمہ بتول اور محمد احمد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگیی سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔ ہمیںاپنے ارد گرد ماحول خصوصی طور پر جہاں پر پانی کھڑا ہوا سے خشک کرنا چاہئے ۔ کیونکہ اس جگہ پر ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہو سکتی ہے۔ پانی کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔ جہاں پر ڈینگی مچھر بار ے کنفرم ہو جائے وہاں پر محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق سپتے کنی چاہئے۔ اس قومی محکمہ میں ہمیں بڑھ چڑھ کر ڈینگی مچھر کے خاتمہ بارے اقدامات کرنی چاہئیں ۔
شادی بیاہ اور مہندی کی رسومات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شہریوں کا جینا دو بھر پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بورے والا: شادی بیاہ اور میندی کی رسومات پر شرکاءکی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور مضافاتی بستیوں ،مجاہد کالونی ،یوقوب آباد ،سٹیڈیم ، شاہ فیصل کالونی ،محمد حسین ٹاﺅن ،صادق ٹاﺅن ،سی بلاک ،وہاڑی ابزار ، حبیبنکالونی ، مضی پورہ ، گلشن غنی ، علی ٹاﺅن واور دیگر شہری علاقوں میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی گرفت کمزور ہونی کی وجہ سے شاادی بیاہ اور مہندی کی رسومات جو کہ رات گئے تک جاری رہتی ہیں ان میں شامل شرکاءجن میں بعض اوقات اشتہاری ملزمان بھی شامل ہوتے ہیں او ر کئی بگڑے رائیس زادے جنہونں نے شراب پی رکھی ہوتی ہے اپنے اسلحہ سے فائرنگ اور نے تحاشہ آتش بازی کرت ہیں جس سے گھروں میں بیٹھے افراد کے کان پھٹنے لگتے ہیں جبکہ بیمار بوڑھے اور بچے یہ خوفناک آوازیں سن کککر خوفزدہ ہو جاتے ہیں ۔ بورے والا کے شہریوں مہر محمد افتخار ایڈوکیٹ ، محمد سمیع ایڈوکیٹ،ضیاالحق ایڈو کیٹ ، محمد امین ، مرزا محمد اسلم ، ملک محمد انور اور دیگر افراد نے ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
آبادی کے نزدیک پولٹری فارم ماحولیاتی آلودگی پھیلانے لگے
بورے والا : شہری آبادی کے نزدیک قائم پولٹری فارم ماحولیاتی آلودگی پھیلانے لگے۔ شہریون کی رٹ پٹیشن پر ہائی کورٹ ملتان بنچ محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب اور تحفظ ماحولیات وہاڑی کے آفیسر سے کاروائی نہ کرنے پر جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر /108ای بی گگو منڈی کے رہائشیوں حیدر خاں ، امجد حسین ، عبد الستار ، اکبر علی ،اصغر علی ، نذیر حسین ، فقیر محمد ، محمد اقبال اور محمد صدیق نے پریس کلہب بورے والا میں میڈیا کے نمئندوں کو بتایا کے ان کے گاﺅں میں محکمہ تحفظ ماحولیات سے منظوری کے بغیر شہری آّبادی جس میں دو سکول بھی قائم ہیں فوجی اکبر علی ، علی عباس اور نیاز علی وغیرہ نے پولٹری فارم بنائے ہوئے ہیں ۔ مرغیوں کا فضلہ گندگی اور کچرہ وغیرہ کھلے عام پھینک دیا جاتا ہے ۔ فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے انسنی نیٹر وغیرہ نہیں لگائے گئے ۔ جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ اہل دیہہ نے ان کے خاتمہ کے لئے محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ حکام و درخواستیں دی ہیں۔ جنہون نے پولٹری مالکان کو اس غیر قانونی کام کو بند کرنے کے لئے تیس دن کا نوٹس جاری کیا ہے۔ مگر ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ انہون نے مزید کہا کہ وہ تحفظ ماحولیت ضلع وہاڑی کے دفتر کے چکت لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر محکمہ اپنے احکامات پر عمل درآمد نیں کر وا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مورخہ 19فروری کو ملتان ہائی کورٹ بنچ میں محمد صدیق وغیرہ کی طرف سے احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس کی روشنی۹ میں مسٹر جسٹس محمد مقبول باجوہ نے محکمہ تحفظ موحولیات کے ڈی گی انوائر منٹ اور ڈسٹرکٹ انوائر منڑ آفیسر وہاڑی سے 15دن کے اندر ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
مسلم لیگ(ن) امریکہ کے راہنماء چوہدری ہمایوں محمود گجرانتقال کر گئے آبائی گاؤں 265 ای بی میں سپرد خاک
بورے
والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) نیو یارک امریکہ کے راہنماءچوہدری ہمایون محمود
گجر آج صبح لاہور کے ایک ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم کی عمر60برس تھی اور وہ تھوڑے عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔
مرحوم دو روز قبل ہی امریکہ سے وطن واپس لاہور پہنچے تھے۔ مرحوم کی میت کو
آج دوپہر ان کے آبائی گاﺅں265ای بی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ
میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنماءچابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں
،پیر غلام محی اللدین چشتی ،مسلہم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد
آرائیں،سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان ، رانا مظفر خاں سمیت شہر
کی سیاسی ، سماجی ،شہری تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت
کی ۔ ہمایوں محمود گجر کی روح کو ایصال ثواب کے لئے کل مورخہ 25فروری بروز
سوموار صبح 9بجے انکے آبائی گاﺅں 265ای بی میں قل خوانی ہو گی ۔
ہفتہ، 23 فروری، 2013
موجودہ عدم استحکام کے پس منظر میں قادیانی عناصر بھی موجود ہے۔سیکرٹری مجلس احراراسلام عبداللطیف خالد چیمہ
بورے والا : تحریک ختم ِنبوت کے رہنما اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اگر اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ موجودہ عدم استحکام کے پس منظر میں قادیانی ایلیمنٹ بھی موجود ہے۔ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اور اسی کے لئے کام کررہے ہیں ،وہ مرکز ی جامع مسجد ڈی بلاک بورے والا میں نماز جمعتہ المبارک سے قبل ”تحفظ ختم ِنبوت اور حالات حاضرہ“ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانوں میں قادیانی اور قادیانی نواز لابی کو مسلط کیا گیا ہے ،لندن کے پاکستانی سفارت خانے میں 13 ۔ فروری کو قادیانی آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام کو مسلم سائنسدان کے طور پر پیش کیا گیا ،پاکستانی ھائی کمشنر واجد شمس الحسن برطانیہ میں قادیانیت کوپرموٹ کررہے ہیں ،لارڈ احمد طارق سکہ بند قادیانی ہیں اور ”زرداری قادیانی “پیکٹ کے لئے بر طانیہ میںسرگرم ِ عمل ہیں ، عبداللطیف خالد چیمہ نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی قادیانیوں اور ان کے اِرتداد ی عزائم کی سر پرستی کررہی ہے۔ جو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے خیالات اور تحفظ ختم ِنبوت کے تاریخی کردار سے صریحاََ انحراف بلکہ غداری ہے ،انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم ِ نبوت کاکام شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمانت ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا وسیلہ ہے انہوں نے کہاکہ 1953 ءمیں دس ہزار شہداءِ ختم ِنبوت نے اپنے مقدس خون سے تحفظ ناموس رسالت کا حق ادا کیا اِن شہدائِ کی یاد میں مارچ اور اپریل میں ملک بھر میں مجلس احرار ِ اسلام کے زیر اہتمام ” تحفظ ختم ِنبوت کانفرنسیں “ منعقد ہوں گی،جس میں قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جائے گا ،اجتماع میں ایک قرار داد کے ذریعے اہلسنت والجماعت کے رہنما ﺅں اور کارکنوں کی بلا جواز اور بے دریغ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ منکرین صحابہ کی شر انگیز کاروائیوں کاموثر سد باب کیا جائے
ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کے کیس التوا کا شکار
بورے والا : ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کے کیس التوا کا شکار ، ڈی سی او وہاڑی سے کارروائی کا مطالبہ۔ ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف ملازمین عبدا لجبار ہیڈ کلرک، رانا طاہر احمد سینئر کلرک، محمد ندیم اشرف،محمد حسین ،جاوید اقبال ،محمد علی ، ریاض احمد ، محمد اکرم اور دیگر 10سے زائد کلرکوں نے ڈی سی او وہاڑی احسان بھٹہ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ ایک تا سولہ کے کالج ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی انکی محکمانہ پرومو شن کے کیسسز گورنمنٹ قوانین کے مطابق پاس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر حیلے بہانوں سے بلاجواز تاخیری حربے استعمال کر کے انکی حق تلفی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ہم نے متعدد بار انہیں زبانی اور تحریری درخواستیں بھی دی ہیں لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے اپنی تحریری درخواست کے ذریعے ڈی سی او وہاڑی سے محکمانہ پروموشن دینے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کار سوار ڈاکوﺅں نے ایک شخص سے تین لاکھ لوٹ لئے
بورے والا : نا معلوم تین کار سوار ڈاکوﺅں نے ایک شخص کو اغوا کر کے 3لاکھ روپے لوٹ لئے اور اڈا عمر پور کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد اقبال وٹو سکنہ 317ای بی گذشتہ روز بورے والا بنک سے 314000رقم لے کر اپنے موٹر سائیکل پر دیوان صاحب کی طرف جا رہا تھا کہ ایک سفید رنگ کی کار جس میں تین نا معلوم ڈاکوآتشی اسلحہ سے مسلح تھے انہوں نے بحدود اڈا خیر والا کے نزدیک اپنی گاڑی میں زبر دستی سوار کر لیا جبکہ اسکا موٹر سائیکل ایک ڈاکو لے کر فرار ہو گیا ۔ ڈاکوﺅں نے کار میں اسکے ہاتھ پاﺅں باند ھ کر اس سے رقم چھین لی اور اڈا عمر پور کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے ۔
عوامی سہولیات کی فراہمی نذیر جٹ گروپ کا خاصہ ہے۔ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 232 طاہر نقاش جٹ
بورے والا: آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی طاہر نقاش جٹ نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی نذیر جٹ گروپ کا خاصہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ پی پی 232گگو منڈی میں رواں ماہ 21دیہات کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی سہولیات شہروں کے برابر مہیا کی جائیں ۔ طاہر نقاش جٹ نے مزید کہا کہ دیہات میں زراعت کے فروغ اور مقامی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے 5کروڑ روپے کی لاگت سے گگو منڈی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے جس سے ٹیوب ویلوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن کر کے ہم اپنی فصلوں کو سیراب کر سکیں ۔ اس موقع پر خالد محمود اور محمد رضوان بلی بھٹی بھی موجو د تھے۔

جمعہ، 22 فروری، 2013
وفاقی حکومت نے25 فروری تک ٹیوب ویلوں کے بلوں پر فلیٹ ریٹ بحال نہ کیا تو27 فروری کو کسان پورے صوبہ کی سڑکیں دھرنا دے کر بلاک کردیں گے۔ پاکستان کسان اتحاد

اہلسنت و الجماعت کی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریاں شیعہ سنی مسئلہ کا حل نہیں ۔ ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمان
،
بورے
والا: اہلسنت و الجماعت کی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریاں شیعہ سنی مسئلہ
کا حل نہیں ہے بلکہ ہم نے جو امن فارمولا حکومت کو دیا تھا اس پر عمل کی
اجائے تاکہ وطن عزیز میں پائیدار امن قائم ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار
اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمان نے ایک پریس کانفرنس کے
ذریعے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک کسی بھی مسئلہ کی بنیاد درست نہیں کی
جائیگی اس وقت تک تمام کاروائی اور پلاننگ بے سود ہوں گی۔ سانحہ کوئٹہ کے
نقصانات اپنی جگہ بجا ہیں مگر ہر طبقہ فکر اور ہر ادارے کو کراچی میں ہونے
والا ظلم بھی مد نظر رکھنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ آج کراچی میں کشمیر اور
فلسطین سے بھی زیادہ ظلم ہو رہا ہے مگر حکمران جماعتیں خاموش تماشائی بنی
بیٹھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے پنجاب کے اندر ہماری
جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرنا سرا سر نا انصافی اور کارنوں
میں اشتعال کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طبقہ کے مطالبات
پورا کرنے کے لئے اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کی گئیں تو ہم
بھی ملک گیر احتجاجی تحریک کی کال دیں گے۔
غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل

غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل
بورے
والا :غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی
گاﺅں 112ای بی راجے والی میں گذشتہ روز خالد محمود نے گھر کے کمرے میں سوئی
ہوئی اپنی17سالہ بہن (ن) کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ بھائی کو شک تھا
کہ مبینہ طور پر اسکی بہن کے کسی نوجوان سے ناجائز مراسم ہیں ۔ پولیس نے
مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
سڑک پر ناکہ لگا کر ڈاکوﺅں کی متعدد شہریوں سے لوٹ مار
بورے والا : سڑک پر ناکہ لگا کر ڈاکوﺅں کی متعدد شہریوں سے لوٹ مار ۔ 15 پر
پولیس کو اطلاع کے با وجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔ مزاحمت
پرڈاکوﺅں کی فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دیہات سے عوام نے ڈاکوﺅں کا تعاقب
شروع کیا تو ڈاکواپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اہل علاقہ کا ڈکیتی کی
بڑھتی ہوئے وارداتوں پر اظہار تشویش۔ ڈی پی او وہاڑی سے پولیس گشت بڑھانے
اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اڈا عمر پور پر کریانہ کا
کاروبار کرنے والا محمد یاسین گذشتہ روزمغرب کے وقت اپنی دکان بند کر کے
موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاﺅں چک نمبر 295ای بی کی طرف جا رہا تھا
کہ پیچھے سے تین نا معلوم افراد جو موٹر سائیکل پرسوار اور آتشی اسلحہ سے
مسلح تھے ،انہیں عبور کر کے آگے آگئے اور سڑک کے درمیان ناکہ لگا کرانہیں
لوٹنا شروع کر دیا ۔ اسی اثناءمیں وہاں سے موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل
رکشہ پر محمد فاروق ، عرفان ساکنان295ای بی،مصطفیٰ ساکن 297ای بی ، اللہ
رکھا ، غلام رسول ، ارشاد ساکنان 297ای بی بھی وہاں سے گزر نے لگے تو انہیں
بھی روک کر ڈاکوﺅں نے مجموعی طور ر 60ہزار روپے کی نقد رقم اور 5عدد
موبائل چھین لیے۔ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والے محمد یاسین نے مزاحمت کرتے
ہوئے ڈاکوﺅں پر اپنی رائفل سے فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں نے بھی ان پر فائرنگ کر
دی جس کی آواز سن کر قریبی دیہات 297ای بی ،295ای بی اور 293ای بی کے لوگ
کثیر تعداد میں وہاں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا تو وہ اپنی
موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ وقوعہ کی 15پرپولیس کواطلاع دی جو کہ ایک
گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی ۔عین اسی وقت چک نمبر 287ای بی جملیرہ
روڈ پر تین نا معلوم ڈاکوﺅں نے عمران گجر سکنہ 273ای بی جو کہ 125موٹر
سائیکل پر سوار تھا اسے روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرارہو گئے ۔
عمائدین علاقہ خالد محمود ،سجاد احمد ،لیاقت علی،محمد صدیق ، جٹ محمد سرور
،حاجی امان اللہ، عبدالحمید ،محمد یاسین ، عرفان ،ڈاکٹر ذوالفقار علی ،محمد
سلیم اور لطیف نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ جب تھانہ ساہوکا اور گگو
منڈی کی پولیس موقع پر پہنچی تووہ عوام کی مدداور ڈاکوﺅں کا تعاقب کرنے کی
بجائے اپنی حدود کا تعین کر تے رہے۔ انہوں نے ڈی پی او وہاڑی شاکرحسین داوڑ
سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہ ہے ،علاقہ میں پولیس
کا گشت بڑھایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ جمعہ، 23 نومبر، 2012
محرم الحرام میں امن وامان بر قرار رکھنے میں علماء کردار ادا کریں اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں حکومت کی مدد کریں ۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے محمد نگر کے علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا
بورے والا: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے نواحی آبادی محمد نگر میں سوئی گیس کا میٹر نصب کی فراہمی کے افتتاح کر دیا،اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملک سعید احمد کی رہائش پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سردار خالد سلیم بھٹی نے میٹر کی تنصیب کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا کو سوئی گیس کی سو فیصد فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے حکومت نے تمام ممکنہ فنڈز فراہم کر دئیے ہیں اور مرحلہ وار شہر اور ملحقہ دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری نذیر احمد نسیم،سٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ چوہان،عبدالحمید گجر،طارق محمود آرائیں،مرزا محبوب ربانی،ڈپٹی شوکت مرزا،شوکت جنجوعہ اور عبدالحمید عرف کالا کے علاوہ دیگر راہنما بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے بورے والا سمیت دیگر شہروں اور دیہات کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد میگا پراجیکٹ شروع کیے ہیں جس سے عوام کو غیر معمولی ریلیف مل رہا ہے۔
پاکستان کسان اتحاد ملک بھر کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم ہے
بورے والا: پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین ملک محمد امین اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کسان اتحاد ملک بھر کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور جنوبی پنجاب کے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں کسانوں کا استحصال کرنے والا گروہ،بجلی چوری میں ملوث اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے واپڈا اہلکار کسان اتحاد کے قیام کے خلاف اس لیے منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ اُنکی رشوت ستانی اور بجلی چوری بند کروا دی ہے اور انہیں اب تنخواہ پر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب میں پاکستان کسان اتحاد کے دیگر عہدیداران سنیئر نائب صدر آفتاب خاں ساہوکا،جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار حسین،لیگل ایڈوائزر چوہدری فیاض عظیم،وائس چیئرمین رانا محمد صفدر،چوہدری حسن نواز وڑائچ،محبوب احمد اختر،منہاس،ملک عبدالغفار اعوان،چوہدری اصغر علی ڈھلوں،میاں محمد حسین اور چوہدری محمد اسلم بھی موجودتھے ملک محمد امین اعوان نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا بجلی کا بل بلوچستان کے کسانوں کے برابر 6ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا جائے،کھاد،ٹریکٹر،زرعی ادویات اور دیگر زرعی آلات پر ناجائز ٹیکسیز ختم کیے جائیں زرعی اجناس کا ریٹ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت اربوں روپے کے نادھندہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے غریب اور مظلوم کسانوں کو بلاجواز حراساں کرکے زبردستی بلوں کی وصولی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ہم پرامن رھ کر اپنے حقوق حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں سول نافرمانی ہرگز نہیں کرنا چاہئے لیکن جب تک حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے کسان اپنے بل ادا نہیں کریں گے ۔
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ عامر سعید انصاری

۔38 واں آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے شروع ہوگا
بورے
والا: 38واں آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے بورے والا میں شروع ہوگا
نثار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام 38واں آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے
گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کی گراﺅنڈ پر مسلم لیگ(ن)کے سنیئر
نائب صد چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی زیر سرپرستی شروع ہوگا ٹورنامنٹ کے
منتظم اعلیٰ چوہدری ضیاءاختر گجر سابق ناظم،خلیل خاں اور خاں ناصر خاں
ہونگے جبکہ یہ ٹورنامنٹ سنیئر ہیڈ ماسٹر ایم سی ماڈل ہائی سکول رانا محمد
سرور اور ڈپٹی ہیڈماسٹر چوہدری محدم اکرم طاہر منعقد ہوگا چیف آرگنائرز
ٹورنامنٹ سیٹھ بشیر احمد،ریاض احمد سجاد،شیخ دلداد اسلم اور سیکرٹری
ٹورنامنٹ شیخ محمد اسلم سنیئر نائب صدر ڈی ایچ اے وہاڑی کے مطابق اس
ٹورنامنٹ میں ڈی جی خاں،ڈی ایچ اے اسلام آباد،صادق آباد،ملتان،مچلزرینالہ
خورد،اوکاڑہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،بہاولپور،ساہیوال میاں چنوں،پارک
آرمی،وہاڑی اور بورے والا کی ٹمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کے تمام ترانتظامات
مکمل کر لیئے گئے ہیں۔
جمعرات، 22 نومبر، 2012
عائشہ نذیرجٹ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
بورے والا: سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی طرف سے آئندہ انتخابات
میں ضلع بھر میں اپنے گروپ کی طرف سے آزاد امیدوار کھڑے کرنے کا جو اعلان
کیا تھا اس پر اسکی بیٹی عائشہ نذیر جٹ اور بھتیجے پیپلزپارٹی کے ایم این
اے نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی مہم شروع کر دی ہے عائشہ نذیر جٹ نے
حلقہ این اے167اور گگومنڈی شہر میں خواتین کے اجتماعات منعقد کرکے اپنی
انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا جبکہ حلقہ پی پی232گگومنڈی سے
اصغر علی جٹ ایم این اے کے کزن طاہر نقاش جٹ نے بھی بطور آزاد امیدوار
صوبائی اسمبلی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے
کوئٹہ میں وین خود کش حملہ میں شہید ہونے والا بورےوالا کے فوجی جوان ممتاز احمد بٹ پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے خاتون اور بچہ جاں بحق
بورے والا: تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاوند،بیوی اور معصوم بچے کو بُری طرح کچل ڈالا،خاتون اور معصوم بچہ جاں بحق،خاوند شدید زخمی،جاں بحق ہونے کے اعضاءدور دور تک بکھر گئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں495ای بی کا رہائشی محمد نواز رحمانی اپنی موٹرسائیکل نمبر2340/LEOپر اپنی بیوی کوثر بی بی اور6سالہ بھتیجے کاشف کے ہمراہ عارف والا سے بورے والا کی جانب آرہا تھا کہ جونہی وہ لاہور روڈ نواحی گاﺅں261ای بی کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک نمبری536/PRکے نیچے جاگھسا جس سے ٹرک نے انہیں بُری طرح کچل ڈالا محمد نواز کی بیوی اور بھتیجا ٹرک کے ٹائر کے نیچے کچلے جانے سے اُن کے اعضاءسٹرک پر دور دور تک بکھر گئے جبکہ محمد نواز شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پیٹرولنگ پولیس کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا تھانہ صدر پولیس نے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔
ٹیوب ویلز کے بلوں کی ریکوری میں کسان اتحاد بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے ۔ ایکسئین میپکو ملک اشفاق اعوان
بورے والا: ایکسئین میپکو ڈویژن بورے والا ملک اشفاق اعوان نے کہاہے کہ واپڈا کو ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کی ریکوری میںکسان اتحاد بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے جس کی وجہ سے ریکوری 118فیصد سے کم ہو کر50فیصد رھ گئی ہے ٹیوب ویل کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے اور ریکوری کے لیے جانے والے واپڈا اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہےں کسان اتحاد ایک غیر رجسٹرڈ تنظیم ہے اور سادہ لوح کسانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بلوں کی عدم ادائیگی پر اکسا کر واپڈا اور حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پر یس کلب میں میپکو ڈویژن کے ایس ڈی اوز غلام رسول سکھیرا،بشیر احمد تھراج،رانا نذر حسین،سیف گل،رشید الراحمن،شاہد پرویز،محمد یونس گجر اور لائن سپرٹنڈنٹ سید ساجد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کسان اتحاد کی آڑ میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعہ حالات سول نافرمانی کی طرف لے جا ئے جارہے ہیں میپکو اہلکاران اس تشویشناک صورتحال میں عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ساہوکا کے علاقہ میں عدم ادائیگی بل پرکنکشن منقطع کرنے کے لیے جانے والے ایس ڈی او اور دیگر عملہ کو کسان اتحاد کے نام نہاد لیڈروں کی آشیر باد سے زبردستی کمرہ میں بند کیے رکھا جنکے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دی گئی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا مقامی پولیس انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے میپکو اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرے اگر کسان اتحاد کی جانب سے یہ غیر قانونی ہتھکنڈے جاری رہے تو واپڈا متعلقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہو گا جس کہ تمام تر ذمہ داری کسان اتحاد پر عائد ہو گی انہوں نے کہاکہ اداروں سے ٹکراﺅکی یہ صورتحال ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
بورے والا: تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن گذشتہ روز مقامی میرج ہال نزد آفاق خاں چوک بورے والا میں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ورکرز کنونشن میں 23دسمبر مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کے سلسلہ میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی بورے والا میں یوسی سطح تک تمام تنظیمات کو ٹارگٹ دے دئیے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب تحریک مہناج القرآن احمد نواز انجم نے کہاکہ اس وقت ملک میںہر طرف بدامنی،مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کا دور دورا ہے اور حکومت بے بس نظر آتی ہے جس کی بنیادی وجہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے جو سرمایہ داروں،لیٹروں اور بے ایمان لوگوں کو تحفظ دیتاہے ان حالات میں ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23دستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں”سیاست نہیں ریاست بچاﺅ“مہم کا آغاز کریں گے قمر عباس نے کہاکہ جس طرح امام حسینؓ نے پریذید کی آمرانہ،کرپٹ اور باطل حکومت کےخلاف علم حق بلند کیا آج وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں 65سالوں سے جاری صرف 5فیصد لوگوں پر مشتمل اس استحصالی نظام کے خلاف پاکستانی عوام اٹھ کھڑی ہو اورحسینی کردار ادا کرتے ہوئے 23دستمبر کو اس ظالمانہ کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں اس موقع پر محمد صغر رامے صدرTMQ،چوہدری شرافت علی،ملک نذیر احمد،ملک رشید احمد فریدی،سید خادم حسین شاہ بخاری،ڈاکٹر شوکت علی،محمد رحمان کھوکھر ایڈووکیٹ،ملک محمد طفیل ایڈووکیٹ،اکبر علی(گگو)،محمد ساجد بھٹی،مرزا حسنین نے بھی شرکت کی۔۔