Pages - Menu

منگل، 5 مارچ، 2013

صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر

بورے والا: نئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اہم قومی فریضہ سر انجام دیتے ہیں ۔ بورے والا شہر اور تحصیل سے عوامی شکایات کے ازالہ اور تعمیر و ترقی کے کاموں میںبورے والا پریس کلب کی مثبت تجاویز اور مشوروں کو اہمیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بورے والا پریس کلب کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صدر احمد وسیم شیخ، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، نائب صدر شاہد اکبر طور، ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمودشامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا کہ بورے والا شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ اور روشنی ،صفائی کے معیار کی بہتری میری اولین ترجیح ہوگی۔ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کسی سیاسی دباﺅ یا سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔
نہری پانی چوری کے نوٹسز ملنے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج
بورے والا: نہری پانی چوری کر نے کے بے بنیاد نوٹس جاری کرنے پر درجنوں کاشتکاروں کا محکمہ انہار بورے والا کے حکام کے خلاف احتجاج۔ مقامی ایس ڈی او کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کی یقین دہانی پر کاشتکاروں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ انہار بورے والا کے پٹواری محمد رفیق اور ضلعدار کی طرف سے نواحی گاﺅں چک نمبر 104۔ای بی کے بعض کاشتکاروں کو نوٹس جاری کر دئے گئے کہ انہوں نے گذشتہ دنوں رات 11بجے راجباہ 2-B-Rسے پائپ لگا کر نہری پانی چوری کیا ہے۔ محکمہ کے حکام نے موگہ نمبری 13805سے متعلقہ تمام کاشتکاروں طاہر محمود ڈوگر،محمد عدنان ڈوگر،بشیر احمد ڈوگر ،حاجی محمد دین ،سردار لیاقت علی اور عرفان محمود وغیرہ کو نوٹس طلبی جا ری کر دئے ۔ گاﺅں کے کاشتکار آج صبح جب کنال سب ڈویژن بورے والاکے دفتر پہنچے تو عملہ غائب تھا جس پر متذکرہ کاشتکاروں نے سخت احتجاج کیا اور احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہری پانی چوری نہیں کیا بلکہ ہمارا اپنا پانی وافر ہے۔ محکمہ کے بعض افراد نے ایک سازش کے تحت ہمارے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی ایس ڈی او میاں محمد فاروق دفتر پہنچے اور کاشتکاروں سے مذاکرات کر کے انصاف فراہم کرنے اور مذکورہ ذمہ داراہلکار روں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کر وائی جس پر کاشتکار پر امن منتشر ہو گئے۔
ماہر تعلیم اور نامور شاعرہ طاہرہ عروج ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
بورے والا : ماہر تعلیم نامور شاعرہ سابق سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بورے والا مسز طاہرہ عروج گذشتہ ز ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 50برس کے قریب تھی۔ واقعات کے مطابق محترمہ طاہرہ عروج گذشتہ روز اپنی کار خود ڈرائیو کر تے ہوئے ملتان سے بورے والا کی جانب آرہی تھیں کہ وہاڑی روڈ پر ساڑھے بارہ بجے شب سڑک کے کنارے کھڑے گنے کے ٹرالے سے ان کی کار ٹکرا گئی اور وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی میت کو بورے والا شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بورے والا رانا محمد سرور ،ہیڈ ماسٹر گونمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول محمد ارشد چوہدری سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت
ٹریکٹر ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی
بورے والا: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 519۔ای بی کا رھائشی محمد زمان اپنے ساتھی ماجد ولد غلام کے ہمراہ سائیکل پر سوار ہو کرشہر سے گاﺅں گھر جا رہے تھے۔کہ ملتان روڈ پر چنوں موڑ کے نزدیک عقبی جانب سے ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر آیا۔اور سائیکل کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجہ میں سائیکل سوارمحمد زمان شدید زخمی ہو گیا۔جب کہ اس کا ساتھی ماجد معجزانہ طور پر محفوظ رھا۔اور ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور ٹرالر کو لے کر وھاڑی کی جانب بھاگ گیا۔ جس کا پولیس تھانہ صدر نے تعاقب کر کے اسے وھاڑی کے نزدیک ٹرالر سمیت پکڑ لیا۔زخمی محمد زمان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔
ضلع وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الانس کی ادئیگی بند 
بورے والا: ضلع وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الاﺅنس کی ادئیگی نہیں کی گئی جس کے باعث پولیس قومی رضا کاروں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے ۔ رضا کارون نے بتایا کہ دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کی طرف سے رضا کارون کو چھ ہزار ماہانہ اعزازیہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا جس کی خوشی میں سینکڑوں رضاکاروں نے اپنی دیگرمصروفیات چھوڑ کر پولیس تھانوں میں حاضری اور ڈیوٹی کی پابندی شروع کر دی مگر پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ سرکاری پروگراموں میں ڈیوٹی کے بر عکس انہیں ضلع وہاڑی پولیس کی طرف سے ادائیگی نہیں کی گئی ۔ متاثرہ پولیس قومی رضا کاروں نے ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد اعزازی کی ادائیگی کی جائے تا کہ وہ اپنے گھروں کی ضروریات پوری کر سکیں ۔
محکمہ یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکانٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ
بورے والا: محکمہ یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربوں کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہو گئیں ۔ ملازمین کے احتجاج پر حساس اداروں نے معلومات اکٹھی کر نا شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیلی ویجز بنیادوں پرکام کر نے والے ملازمین نے گذشتہ روز بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں کو اپنا موقف بیان کر تے ہوئے کہا کہ ایاز انور اسسٹنٹ اکاﺅنٹنٹ آفیسر محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز وہاڑی ان کے تنخواہوں کے بل پر ماہ کی یکم تاریخ کو تیار کر نے کی بجائے جان بوجھ کر پندرہ روز لیٹ کر کے تاخیری حربوں سے انہیں ذہنی اذیت دے رہا ہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔درایں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ حکومت کے بعض حساس اداروں نے یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے بارے میں معلومات اکٹھا کر نا شروع کر دی ہیں۔
واپڈا میپکو فیلڈ سٹور انچارج  کے والد گرامی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
بورے والا : واپڈا میپکو فیلڈ سٹور بورے والا کے انچارج چوہدری چراغ محمد جٹ اور قبولہ شریف کے مقامی زمیندارچوہدری راج محمد جٹ کے والد گرامی چوہدری علی محمد جٹ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مر حوم کو ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر 105۔ای بی قبولہ شریف میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں واپڈا کے افسران ،اہلکاران اور سیاسی، سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔درایں اثناءایکسین واپڈا میپکو بورے والا ملک محمداشفاق اعوان ،سب ڈویژنل افسران غلام رسول سکھیرا ،مہربشیر احمد تھراج ، رانا نذر محمد ،رشید الرحمان او ریونیو آفیسر چوہدری جمال دین نے چوہدری چراغ محمد جٹ سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی ہے۔
 دوسریسالانہ محفل نعت8مارچ بروز جمعة المبارک بعداز نماز عشاء بستی ممتاز آباد لڈن روڈ منعقد ہو گی۔ 
بورے والا: دوسری سالانہ محفل نعت برائے ایثال ثواب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید غلام دستگیر شاہ (ر) مورخہ 8مارچ بروز جمعة المبارک بعداز نماز عشاءبستی ممتاز آباد نزد چوکی پٹرولنگ پولیس لڈن روڈکچی پکی ڈیرہ میاں افضل کریم بیٹو پر منعقد ہو گی ۔ محفل نعت میں ملک بھر کے معروف نعت خواں حضرات شرکت کریں گے جن میں محمد صابر سردار ،محمد علی سجن ، محمد اعجاز ، محمد ظہیر عباس فریدی ، احمد علی حاکم ، شرافت علی قادری اور سعید اقبال فریدی قابل ذکر ہیں ۔ محفل نعت زیر صدارت پیر سید سلمان محسن شاہ گیلانی قادری ایم این اے اور زیر سر پرستی میاں محمد افضل کریم بیٹو منعقد ہو گی جبکہ میاںمنیب افضل بیٹو چیف آرگنائزر ہوں گے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 3 مارچ، 2013

 بورے والا کے مختلف دیہات کے2731 افراد کو کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق  دئیے جا رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے اسناد کی تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے کچی آباددیوں میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر افراد کو اس زمین کے حقوق ملکیت دینے کے لئے جو احکامات جاری کئے تھے اس پر عمل درآمد کے لئے گذشتہ روز ٹی ایم اے بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر بورے واالا سیف اللہ ساجد ،تحصیلدار قمر محمود منج نے غریب عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کرتے ہوئے ہر یونین کونسل سے متعلقہ ایک کاﺅنٹر قائم کر دیئے جہاں پر محکمہ ریونیو کا تمام عملہ موجود تھا جنہوں نے تصدیق کے بعد تقریباََ 2500افرادمیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماء سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ۔ سید ساجد مہدی سلیم ۔ محمد یونس کسیلیہ۔ محمد جمیل بھٹی۔حاجی نور احمد بھٹی۔پیر مطیب چشتی ۔ غلام رسول زیدی۔منظور برکت ماڑی والا۔پریس کلب کے جنرل سیرٹری ندیم مشتاق رامے۔ ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمود، محمد اصغر علی جاوید اور اصغر علی کامریڈ کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ انہوں نے ہر گاﺅں میں جا کر مستحق افراد کی اپنے عملہ کے ہمراہ پوری تحقیق کی ہے تا کہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں پر مقیم بے گھر افراد کو چھت مہیا کر کے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھائی ہے ۔کچھ عرصہ بعدکچی آبادیوں پرآباد یہ افراد پنجاب گورنمنٹ کو ایک سو بہتر روپے فی مرلہ سرکاری قیمت جمع کروا کر اس کا بیعنا مہ اور انتقال اپنے نام منتقل کروا سکیں گے ۔

میزان بنک ڈکیتی کے بین الاصوبائی گینگ کے ڈاکو پنجاب اور سندھ کے شہروں کے متعدد بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں
بورے والا : میزان بنک ڈکیتی کے مقدمہ میں بین الاقوامی گینگ کے دو خطر ناک ڈاکوﺅں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے شہروں سے مختلف اوقات میں بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالج روڈ بورے والا میزان بنک بورے والا سے دو ماہ قبل10سے زائد ڈاکوڈیڑھ کروڑ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس بورے والا نے ملزمان کا تعاقب کر کے دو ڈاکوﺅں کو ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا اور باقی ملزمان میں سے دو خطرناک ڈاکوﺅں عامر علی عرف چھوٹوعرف حنیف ولد عبدالرزاق چانڈیو سکنہ لاڑکانہ سندھ اور محبوب ولد مرزا قوم سولنگی سکنہ تھانہ مراد جمالی بلوچستان جوکہ گروہ کے مرکزی ملزمان بتائے جاتے ہیں گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران ریمانڈ اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ انکا گروہ حبیب بنک بہاولپور، یوبی ایل اور قومی بچت بنک اوکاڑہ، ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا الفلاح بنک ، یو بی ایل بنک ڈکیتی صادق آباد، رحیم یار خاں، ننکانہ صاحب شاہکوٹ، شیخوپورہ، یو بی ایل فیصل آباد، سندھ اور بلوچستان کے متعدد بنکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر کے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر وہاڑی جیل بھیج دیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے تحت چار سال قبل جاری ہو نے والے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم ،تفصیلات کے مطابق عبدالمنان باجوہ جسکی رہائش مدینہ کالونی گلی نمبر2میں ہے اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول بی ٹی ایم بورے والا میں زیر تعلیم تھا اس نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نام اپنی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں نے میٹرک کاامتحان2008میں99فی صد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور وزیر اعلی پنجاب کے ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کا سکالر شپ لیٹر موصول ہو ا جس کا فارم میں نے پر کر کے لاہور دفتر کے ایڈریس پر واپس بھیج دیا متعدد بار یاد دھانی کے لیٹر بھی لکھے اب چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں بی ایس سی کا طالب علم ہوں میری وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب ایجوکیشنل فنڈ جاری کر نے والوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ مجھے سکالرشپ جاری کر کے میرا حق مجھے دیا جائے تاکہ میں آگے اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔
آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
بورے والا : غلہ منڈی کے معروف آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ اور سابق ناظم یونین کونسل محمد اسلم زاہد کی والدہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاﺅں 493 ای بی بورے والامیں ادا کی گئی اور بعد ازاںانکو انکے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔y
مکمل تحریر اور تبصرے>>
سیاست اورمذہب میں تنگ نظری کی بجائے وسیع الظرف ہونا چاہئے، جمعیت علمائے اسلام 31مارچ کو مینار پاکستان پر اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے گی صدر جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب مولانا رشید احمد لدھیانوی
بورے والا : سیاست اور مذہب میں تنگ نظری کی بجائے وسیع الظرف ہونا چاہئے ۔ آپس میں لڑائیوں سے ملک ترقی نہیں کر سکتا ہمیں ایک دوسرے کو دلائل سے سمجھانا ہے ،دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی اور شدت پسندی پاکستان میں ہے ہمیں اپنی سوچ کے دائرے کو بدل کر آگے بڑھنا ہے،جمعیت علمائے اسلام 31مارچ کو مینار پاکستان پر اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام(ف) پنجاب کے صدر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے تحصیل صدر مولانا عبدالنعیم نعمانی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر جمعیت علماءاسلام کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد کفایت اللہ درخواستی ،ضلعی صدر راﺅ ارشاد احمد ،جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود احمد ، خلیل الرحمان ،حنیف الرحمان ،عبدالخالق ،حافظ مولانا راﺅ منور احمدخان،محمد اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت ایک عرصہ سے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے امن مذاکرات کی خواہش مند تھی جس پر انہوں نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے مشاورت کرکے سب کو امن کی خاطر اکٹھا کیا تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جا سکے اور یہ پاکستاتی عوام ،حکومت اور فوج کے مفاد میں ہے ۔ نادیدہ قوتوں کو ہماری اس کوشش کی ستائش کرنی چاہئے ۔ہماری جماعت پاکستان کی خود مختاری اور سا لمیت کے لئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی ۔ مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی (ف)آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ نوازودیگر مذہبی جماعتوں سے مل کر الیکشن لڑے گی تا کہ حکومت مخالف ووٹ تقسیم نہ ہو ۔انشاءاللہ جے یو آئی (ف)خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنائے گی اور مرکز میں بھی ان کی مرضی کا وزیر اعظم ہوگا ۔مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی(ف) 31مارچ کو مینار پاکستان پر اسلام زندہ باد کانفرنس کے ذریعے تاریخی اجتماع کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر القا دری کا اپنا ذاتی ایجنڈا نہیں تھا بلکہ وہ سیاسی ماحول کو خراب کرنے آئے تھے اور اب ملک سے بھاگ گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کا فوج کو بلانے کا خواب پورا ہوتا نظر نہیں آرہا لیکن مجھے آرمی چیف اشفاق کیانی کاملک میں آزادانہ انتخابات کا خواب پورا ہوتا نظر آرہا ہے ۔مولانا لدھیانوی نے کہا کہ جے یو آئی (ف)صوبہ پنجاب کی تقسیم اسمبلی کی پاس کردہ قراردادوں کی روشنی میں ہوتا دیکھنا چاہتی ہے تاکہ بہاول پوراورجنوبی پنجاب الگ الگ صوبے بن سکیںلیکن حکومتی خواہش کے مطابق صوبوں کی تقسیم کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے ۔
نو سر بازوں نے دو خواتین کو کار میں اغواء کر کے زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا
بورے والا : نو سر بازوں نے دو خواتین کو کار میں اغواء کر کے زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 98ای بی شیخ فاضل کی رہائشی دو ضعیف خواتین مقبولاں بی بی اور دولاں بی بی گذشتہ روز دوائی لینے کے لئے بورےوالا شہر میں آئیں۔ وہاڑی بازار چوک قصائیاں میں چونگی نمبر 5کے قریب ڈاکٹر کے پاس جانے کے لئے رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ ایک سفید رنگ کی کار جس میں دو خواتین اور ایک مر د تھا قریب آکر رک گئی ۔ انہوں نے بہانے سے دونوں خواتین کو اپنی کار میں سوار کر لیا اور چونگی نمبر 5میں اتارنے کی بجائے مرضی پورہ کی طرف اپنی کار بھگا لی ۔ راستہ میں نو سر بازوں نے خواتین کے کانوں سے تقریباََ3تولہ کے طلائی کے زیورات اور دس ہزار روپے کی نقدی چھین کر نہر کے قریب اتار کر فرار ہو گئے۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے
بورے والا بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات
بورے والا : جنرل سیکرٹری بار کی قیادت میں بورے والا بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے ملاقات ۔ بورے والا میں مزید ایک ایڈیشنل سیشن جج تعینات کرنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد شہباز حسین بھٹی کی طرف سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بورے والا بار کے ایک وفد جس میں سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ،خالد دمسعود ایڈوکیٹ ،شیخ اشتیاق احمد شامل ایڈوکیٹ ،مبین احمد بھٹی ایڈوکیٹ،اسرار محمود چوہدری ایڈوکیٹ شامل تھے گذشتہ روز ہائیکور ٹ کے چیف جسٹس عمر بندیال سے گذشتہ روز ملتان میں ایک عشائیہ کے دوران ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ بورے والا ایک مزید ایڈیشنل سیشن جج تعینات کیا جائے اور کورٹس روم میں فرنیچر ،لائبریری میں کتب فراہم کی جائیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے وفد کو مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 1 مارچ، 2013

شہر کو گندگی اور تجاوزات سے پاک اور صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا سیف اللہ ساجد 
 بورے والا: بورےوالا شہر کو گندگی اور تجاوزات سے پاک کرکے شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا سیف اللہ ساجد نے گذشتہ روز انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی کی قیادت میں ملنے والے تاجروں اور تنظیموں کے نمائندوں سے کیا۔ اس موقع پر ٹی ایم او بورے والا راﺅ محمد خاں بھی موجودتھے ۔ مختلف بازاروں کے نمائندہ تاجروں محمد صغیر رامے ،چاچامحمد اسلم ،غلام رسول زیدی،رانا ذوالفقار علی، اصغر حسین،محمد سعید انور ،محمد عرفان گجر،احسان علی ،نور احمد بھٹی ، جہانگیر اختر ،حاجی غلام مصطفیٰ ،محمد یاسین بھٹی ،چوہدری اشفاق علی،ساجد صدیق بھٹی اور محمد عمران نے اپنی اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سٹریٹ لائٹ چالو کی جائیں ۔ بارش کا پانی نکالا جائے ۔ بند سیورج سسٹم اور گندی نالیوں کی صفائی کی جائے ۔ گندہ پانی واٹر سپلائی کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ گول چوک سمیت دیگر بازاروں اورلاری اڈے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر کے ٹریفک کے مسائل حل کئے جائیں ۔ ایڈمنسٹریٹر سیف اللہ ساجد نے کہا کہ شہریوں اور تاجروں کی تجاویز اور تعاون سے ان مسائل کے حل کے لئے مرحلہ وار پروگرام تشکیل دے دیا گیا جن کی نگرانی وہ خود کریں گے اور بہت جلد بازاروں کی صفائی اور تجاوزات کو ہٹا کر شہر کو خوبصورت بنا دیں گے۔
کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پرسیمینار
بورے والا : سماجی تنظیم سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے کرپشن کے نقصانات سے آگاہی کے موضوع پر سٹی سنٹر ہال بورے ولا امیں سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار میں طلباءوطالبات اور سوشل ورکر ز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سدھار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی صدر مس صائمہ بتول نے کہا کہ کرپشن معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کر کے ترقی کے ستونوں کو کمزور کر رہی ہے اوراگر کرپشن پرقابو نہ پایا گیا تو یہ ناسور ہمیں اور ہماری آئندہ نسلوں کو نا قابل تلافی نقصان کی طرف دھکیل دے گا ۔ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل نے اس سلسلہ میں جو مہم چلائی ہے نوجوان نسل کا فرض ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سیشن سے بورے والا پریس کلب کے نائب صدر شاہد اکبر طور ،سابقہ خاتون کونسلر نسرین اشرف اور ٹائینیز کے پریزنٹر محمد زاہد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ سفارش بھی رشوت کی ہی ایک قسم ہے۔ جو معاشرے میں نا انصافی کی بنیاد بنتی ہے اور معاشرے میں جرائم کر فروغ دیتی ہے۔ ان حالات کا تقاضہ ہے کہ نوجوان نسل ذہنی طور پر رشوت اور کرپشن کے خلاف عملی جدو جہد میں بھر پور انداز میں اپنا کر دار ادا کریں ۔ آگاہی سیشن میں سوشل ورکر ز حافظ محمد ارشد ،مسز فرح عمران اورحافظ ذیشان یوتھ ممبر نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ سید ساجد مہدی سلیم
 بورے والا : پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے راہنماءامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 168سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں مسلم لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف اور سینئر نائب صدر محترمہ تہمینہ دولتانہ کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے ۔ اور انکے فیصلوں کی پاسداری کی جائے گی ۔ سید ساجد مہدی نے لاہور سے ٹیلی فون پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض اخبارات میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 233کے سلسلہ میں نسیم شاہ گروپ نے کسی بھی امیدوار سے کوئی کمنٹمنٹ یا ملاقات کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہبھر کے تمام حلقوں میں نسیم شاہ گروپ اور محترمہ تہمینہ دولتانہ کے مابین مکمل ہم آہنگی اور مشاورت شامل ہے ۔
   
بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے
 بورے والا: بیکریوں ، ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ شاپس پرمٹھائیوں ، کھانوں کی تیاری میں ناقص گھی ،مصالحوں، انڈوں اورکیمیکل کلر کے استعمال سے ناقص اشیائے خوردنوش تیار کر کے فروخت ہونے لگےں۔ ڈاکٹرز کے مطابق فوڈ کلر کا استعمال نہ کرنے ،گندی اور کھلی جگہوں پر کام کرنے والے کاریگروں کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ نہ کروانے سے ہسپتالوں میں جگر ،معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا عارف بازار،لاری اڈہ ،سی بلاک،کالج روڈ،جوئیہ روڈ،وہاڑی بازار ،مرضی پورہ،چچہ وطنی روڈ،لاہور روڈاور ملتان روڈ پر بے شمار ایسے ہوٹل ،بیکریاں اور فاسٹ فوڈ کی دکانیں کھل چکی ہیں ، جن پرتیار ہونے والی مٹھائیوں ،کھانوں میں تیز مصالحے ، گھی ،آئل، گندے انڈے،کیمیکل کلر کا بے جا استعمال ہو رہا ہے ۔ محکمہ صحت کے عملہ کی مبینہ گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے محکمہ فوڈ کا عملہ ماہانہ سمپلنگ نہیں کرتا ۔ معیار چیک نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ آزادی سے اپنا کاروبار چلا رہے ہیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اشرف اور ڈاکٹر محمد اظہر نے بتایا کہ کھانے پینی کی اشیاءبنانے والے کاریگروں کی سکریننگ ہونی چاہئے ۔مٹھایوں کیمیکل کی بجائے فوڈ کلرکا استعمال کرناچاہئے۔باورچی خانوں کو صاف ستھرا اور جالی لگی ہونی چاہئے ۔ ان احتیاطی تدابیر پرعمل نہ کرنے سے بیکریوں اور ہوٹلوں پر ناقص اشیائے خوردونوش کھانے کو ملتی ہیں جن کے کھانے سے ہسپتالوںمیں جگر معدے اور ہیضے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ بورے والا کے شہریوں نے ڈی سی او وہاڑی اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں
بورے والا : مشکوک بکس میں بم کی اطلاع پر پولیس سمیت دیگر معاون اداروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔ تلاشی پر بکس سے سٹمپ پیڈ برآمدہوا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی ایمرجنسی سینٹر 15پر ٹیلی فون کے ذریعے گذشتہ روز اطلاع دی گئی کہ ڈی ایس پی بورے وا لا کے دفتر کے سامنے کالج گراﺅنڈ کے ساتھ ایک مشکوک بکس پڑا ہو ا ہے جو کہ تخریب کاروں کی کاروائی لگتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ،سول ڈیفنس،فائربریگیڈ،ایمبولینس کی ایمرجنسی کو نمٹنے کے لئے دوڑیں لگ گئیں ۔ متعلقہ جگہ پر ڈی ایس پی سجاد احمد خاں ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری بشیر احمد ،چوہدری انور ایس ایچ او سٹی نادر خان بلوچ ،ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جگہ کو گھیرے میں لے کر وہاں سے گزنے والی ٹریفک ور عوام کو قریب آنے سے روک دیا۔محکمہ سول ڈیفنس ،فائر بریگیڈ اور دیگر معاون اداروں کی موجودگی میں بکس کی تلاشی لی گئی تو اس سے سٹمپ پیڈ نکلا۔جو کسی نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے وہاں پر رکھا تھا ۔ تمام اداروں کی جانب سے کلیرنس ملنے پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔
سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔
بورے والا :  سات افراد نے 13سالہ طالبہ کو اغواہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ گلی نمبر 2کی رہائشی مسماة شاہد پروین فضل نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں اپنی رپورٹ درج کروائی جسکے مطابق اسکی 13سالہ بیٹی (ر) جو کہ ایک سکول کی طالبہ ہے ،گذشتہ روز ملزمان وقاص،محمد علی،جج،نازیہ ،شاہد ،شہباز اور عرفان وغیرہ نے زبردستی مبینہ زیادتی کرنے کے بعد اغوا کر لیا ,جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

ضلع وہاڑی میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن جیتنےوالا گروپ

ضلع وہاڑی میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن جیتنےوالا گروپ


مکمل تحریر اور تبصرے>>