محرم الحرام میں امن وامان بر قرار رکھنے میں علماء کردار ادا کریں اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے میں حکومت کی مدد کریں ۔ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف
بورے والا: وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن وامان بر قرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علماءاکرام کواختلافات بھلا کر مذہبی جذبہ ے تحت اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اس جذبے کی ملک کو اس وقت اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک دشمن قوتیں ملک کو دہشت گردی کے ذریعہ عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ(ن)کے راہنما اور سابق ضلعی نائب ناظم سید ساجد سلیم مہدی سے گفتگو کرتے ہوئے جنہوںنے انکے ساتھ رائے ونڈ میں ملاقات کی اس موقع پر چوہدری نعیم صابر بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں صبر،امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرنا کے لیے متحد ہونے کی ضرورت کی ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مسلم لیگی راہنما،ورکرز اور یوتھ ونگ کے نوجوان بھی اس مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کریں ملاقات کے دوران سابق ضلعی نائب ناظم نے وزیر اعلیٰ کو آئندہ انتخابات کے لیے ضلع وہاڑی کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اس موقع پر میاں شہباز شریف نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن)ایسے امیدوار سامنے لائے گئی جو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے جبکہ ضلع وہاڑی میں امیدواروں کا حتمی فیصلہ میاں نواز شریف لیگی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد کریں گے مسلم لیگ(ن)نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کا حتمی اعلان نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے محمد نگر کے علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کر دیا
بورے والا: پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے نواحی آبادی محمد نگر میں سوئی گیس کا میٹر نصب کی فراہمی کے افتتاح کر دیا،اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے کارکن ملک سعید احمد کی رہائش پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سردار خالد سلیم بھٹی نے میٹر کی تنصیب کا افتتاح کرنے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورے والا کو سوئی گیس کی سو فیصد فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے حکومت نے تمام ممکنہ فنڈز فراہم کر دئیے ہیں اور مرحلہ وار شہر اور ملحقہ دیہات میں سوئی گیس کی فراہمی جاری ہے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری نذیر احمد نسیم،سٹی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ چوہان،عبدالحمید گجر،طارق محمود آرائیں،مرزا محبوب ربانی،ڈپٹی شوکت مرزا،شوکت جنجوعہ اور عبدالحمید عرف کالا کے علاوہ دیگر راہنما بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لیے بورے والا سمیت دیگر شہروں اور دیہات کے لیے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد میگا پراجیکٹ شروع کیے ہیں جس سے عوام کو غیر معمولی ریلیف مل رہا ہے۔
پاکستان کسان اتحاد ملک بھر کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم ہے

بورے والا: پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین ملک محمد امین اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کسان اتحاد ملک بھر کے کسانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور جنوبی پنجاب کے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں کسانوں کا استحصال کرنے والا گروہ،بجلی چوری میں ملوث اور انہیں تحفظ فراہم کرنے والے واپڈا اہلکار کسان اتحاد کے قیام کے خلاف اس لیے منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ اُنکی رشوت ستانی اور بجلی چوری بند کروا دی ہے اور انہیں اب تنخواہ پر گزارہ کرنا پڑ رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب میں پاکستان کسان اتحاد کے دیگر عہدیداران سنیئر نائب صدر آفتاب خاں ساہوکا،جنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار حسین،لیگل ایڈوائزر چوہدری فیاض عظیم،وائس چیئرمین رانا محمد صفدر،چوہدری حسن نواز وڑائچ،محبوب احمد اختر،منہاس،ملک عبدالغفار اعوان،چوہدری اصغر علی ڈھلوں،میاں محمد حسین اور چوہدری محمد اسلم بھی موجودتھے ملک محمد امین اعوان نے کہا کہ پنجاب کے کسانوں کا بجلی کا بل بلوچستان کے کسانوں کے برابر 6ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا جائے،کھاد،ٹریکٹر،زرعی ادویات اور دیگر زرعی آلات پر ناجائز ٹیکسیز ختم کیے جائیں زرعی اجناس کا ریٹ بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت اربوں روپے کے نادھندہ بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے غریب اور مظلوم کسانوں کو بلاجواز حراساں کرکے زبردستی بلوں کی وصولی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے ہم پرامن رھ کر اپنے حقوق حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں سول نافرمانی ہرگز نہیں کرنا چاہئے لیکن جب تک حکومت نے ہمارے مطالبات پورے نہ کیے کسان اپنے بل ادا نہیں کریں گے ۔
حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ عامر سعید انصاری
بورے والا()مسلم لیگ(ن)کے راہنما اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات عامر سعید انصاری نے کہا ہے کہ ناعاقبت اندیش حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے عوام مہنگائی،بے روزگاری اور دہشت گردی کا شکار ہیں ان حالات کی وجہ سے سرمایہ کار ملک سے بھاگ رہے ہیں جبکہ کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ان خےالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار وقار احمد ڈار بھی موجودتھے انہوں نے کہاکہ اگر ڈکٹیٹر پرویز مشرف میاں نواز شریف کی جمہوری حکومت کا خاتمہ نہ کرتا تو پاکستان آج ایشیا کا ٹائیگر ہوتا اور امن وامان کی صورتحال بھی اس طرح نہ ہوتی انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پنجاب کی تعمیر وترقی کے لیے شروع کئے گئے انقلابی منصوبے مکمل ہونے کے بعد پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا وزیر اعلیٰ کی صوبے کے لیے تعمیر وترقی کی سوچ اور ایڈمنسٹریٹو صلاحیتوں کے دوسرے برادر اسلامی ممالک کے سربراہان بھی معترف ہیں۔
۔38 واں آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے شروع ہوگا
بورے
والا: 38واں آل پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے بورے والا میں شروع ہوگا
نثار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام 38واں آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 7دسمبر سے
گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کی گراﺅنڈ پر مسلم لیگ(ن)کے سنیئر
نائب صد چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی زیر سرپرستی شروع ہوگا ٹورنامنٹ کے
منتظم اعلیٰ چوہدری ضیاءاختر گجر سابق ناظم،خلیل خاں اور خاں ناصر خاں
ہونگے جبکہ یہ ٹورنامنٹ سنیئر ہیڈ ماسٹر ایم سی ماڈل ہائی سکول رانا محمد
سرور اور ڈپٹی ہیڈماسٹر چوہدری محدم اکرم طاہر منعقد ہوگا چیف آرگنائرز
ٹورنامنٹ سیٹھ بشیر احمد،ریاض احمد سجاد،شیخ دلداد اسلم اور سیکرٹری
ٹورنامنٹ شیخ محمد اسلم سنیئر نائب صدر ڈی ایچ اے وہاڑی کے مطابق اس
ٹورنامنٹ میں ڈی جی خاں،ڈی ایچ اے اسلام آباد،صادق آباد،ملتان،مچلزرینالہ
خورد،اوکاڑہ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،بہاولپور،ساہیوال میاں چنوں،پارک
آرمی،وہاڑی اور بورے والا کی ٹمیں حصہ لیں گی ٹورنامنٹ کے تمام ترانتظامات
مکمل کر لیئے گئے ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔