کوئٹہ میں وین خود کش حملہ میں شہید ہونے والا بورےوالا کے فوجی جوان ممتاز احمد بٹ پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
بورے والا: کوئٹہ میں وین پر خود کش حملہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے بورے والا کے رہائشی فوجی جوان ممتاز احمد بٹ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا،شہید 6ماہ قبل ہی فوج میں بھرتی ہوا تھا والد بھی فوج کے بطور صوبیدار ریٹائرڈ ہوا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں فوجی وین پر خود کش حملہ میں شہید ہونے والے تین فوجی جوانوں میں سے ایک کا تعلق بورے والا کی نواحی آبادی تاج پارک مجاہد کالونی سے تھا پاک آرمی کے(ر)صوبیدار اصغر علی بٹ کا18سالہ بیٹا ممتاز احمد بٹ 22مئی 2012کو پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی ہوا اور ان دنوں وہ بطور ریکروٹ کوئٹہ میں او پی ایف کے ساتھ بطور گارڈ ڈیوٹی پر تھا کہ خودکش حملہ میں جام شہادت نوش کر گیا شہید کا جسد خاکی میلسی کینٹ کی ای ایم ای یونٹ کے لینفیننٹ کرنل ظہیر احمد کی قیادت میں پاک فوج کے دستہ کی زیر نگرانی اُنکے آبائی گھر پہنچایا گیا جہاں اُسے پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خان کر دیا گیا پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گریژن کمانڈر میلسی برگیڈئیرارشاد حسین شاہ کی قیادت میں شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اور صدر مملکت ،آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف ستاف کمیٹی کی طرف سے پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اس موقع پر شہید کے والد(ر)صوبیدار اصغر علی بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خود کش حملے کرنے والے ملک ہی نہیں بلکہ اسلام کے بھی دشمن ہیں لیکن میرے بیٹے نے ملک کو قوم کی حفاظت میں جان کا نذرانہ پیش کیا ہے مجھے اس بات پر فخر ہے اگر میرے 100بچے بھی ہوتے تو میں اسی طرح ملک پر قربان کر دیتا میں نے خود بھی پاک فوج میں رھ کر ملک وقوم کی حفاظت میں کبھی جان کی پرواہ نہیں کی تھی اور میرے بیٹے نے جام شہادت نوش کرکے پاک فوج،ملک اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے خاتون اور بچہ جاں بحق
ٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر سے خاتون اور بچہ جاں بحق
بورے والا: تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار خاوند،بیوی اور معصوم بچے کو بُری طرح کچل ڈالا،خاتون اور معصوم بچہ جاں بحق،خاوند شدید زخمی،جاں بحق ہونے کے اعضاءدور دور تک بکھر گئے،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں495ای بی کا رہائشی محمد نواز رحمانی اپنی موٹرسائیکل نمبر2340/LEOپر اپنی بیوی کوثر بی بی اور6سالہ بھتیجے کاشف کے ہمراہ عارف والا سے بورے والا کی جانب آرہا تھا کہ جونہی وہ لاہور روڈ نواحی گاﺅں261ای بی کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والے ٹرک نمبری536/PRکے نیچے جاگھسا جس سے ٹرک نے انہیں بُری طرح کچل ڈالا محمد نواز کی بیوی اور بھتیجا ٹرک کے ٹائر کے نیچے کچلے جانے سے اُن کے اعضاءسٹرک پر دور دور تک بکھر گئے جبکہ محمد نواز شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر پیٹرولنگ پولیس کے عملہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کروا دیا گیا تھانہ صدر پولیس نے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔
ٹیوب ویلز کے بلوں کی ریکوری میں کسان اتحاد بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے ۔ ایکسئین میپکو ملک اشفاق اعوان
بورے والا: ایکسئین میپکو ڈویژن بورے والا ملک اشفاق اعوان نے کہاہے کہ واپڈا کو ٹیوب ویل کے بجلی کے بلوں کی ریکوری میںکسان اتحاد بہت بڑی رکاوٹ بن چکا ہے جس کی وجہ سے ریکوری 118فیصد سے کم ہو کر50فیصد رھ گئی ہے ٹیوب ویل کے بلوں کی عدم ادائیگی پر کنکشن منقطع کرنے اور ریکوری کے لیے جانے والے واپڈا اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہےں کسان اتحاد ایک غیر رجسٹرڈ تنظیم ہے اور سادہ لوح کسانوں کو اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے بلوں کی عدم ادائیگی پر اکسا کر واپڈا اور حکومت کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے پر یس کلب میں میپکو ڈویژن کے ایس ڈی اوز غلام رسول سکھیرا،بشیر احمد تھراج،رانا نذر حسین،سیف گل،رشید الراحمن،شاہد پرویز،محمد یونس گجر اور لائن سپرٹنڈنٹ سید ساجد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کسان اتحاد کی آڑ میں بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی سمیت دیگر غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعہ حالات سول نافرمانی کی طرف لے جا ئے جارہے ہیں میپکو اہلکاران اس تشویشناک صورتحال میں عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں ساہوکا کے علاقہ میں عدم ادائیگی بل پرکنکشن منقطع کرنے کے لیے جانے والے ایس ڈی او اور دیگر عملہ کو کسان اتحاد کے نام نہاد لیڈروں کی آشیر باد سے زبردستی کمرہ میں بند کیے رکھا جنکے خلاف کاروائی کے لیے پولیس کو تحریری درخواست دی گئی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا مقامی پولیس انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے میپکو اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرے اگر کسان اتحاد کی جانب سے یہ غیر قانونی ہتھکنڈے جاری رہے تو واپڈا متعلقہ علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہو گا جس کہ تمام تر ذمہ داری کسان اتحاد پر عائد ہو گی انہوں نے کہاکہ اداروں سے ٹکراﺅکی یہ صورتحال ملک کے لیے بھی خطرناک ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
بورے والا: تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن گذشتہ روز مقامی میرج ہال نزد آفاق خاں چوک بورے والا میں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ورکرز کنونشن میں 23دسمبر مینار پاکستان لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کے سلسلہ میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی بورے والا میں یوسی سطح تک تمام تنظیمات کو ٹارگٹ دے دئیے گئے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب تحریک مہناج القرآن احمد نواز انجم نے کہاکہ اس وقت ملک میںہر طرف بدامنی،مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن کا دور دورا ہے اور حکومت بے بس نظر آتی ہے جس کی بنیادی وجہ موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے جو سرمایہ داروں،لیٹروں اور بے ایمان لوگوں کو تحفظ دیتاہے ان حالات میں ملک کو تباہی سے بچانے کے لیے ڈاکٹر محمد طاہر القادری 23دستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں”سیاست نہیں ریاست بچاﺅ“مہم کا آغاز کریں گے قمر عباس نے کہاکہ جس طرح امام حسینؓ نے پریذید کی آمرانہ،کرپٹ اور باطل حکومت کےخلاف علم حق بلند کیا آج وقت کا تقاضہ ہے کہ پاکستان میں 65سالوں سے جاری صرف 5فیصد لوگوں پر مشتمل اس استحصالی نظام کے خلاف پاکستانی عوام اٹھ کھڑی ہو اورحسینی کردار ادا کرتے ہوئے 23دستمبر کو اس ظالمانہ کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دیں اس موقع پر محمد صغر رامے صدرTMQ،چوہدری شرافت علی،ملک نذیر احمد،ملک رشید احمد فریدی،سید خادم حسین شاہ بخاری،ڈاکٹر شوکت علی،محمد رحمان کھوکھر ایڈووکیٹ،ملک محمد طفیل ایڈووکیٹ،اکبر علی(گگو)،محمد ساجد بھٹی،مرزا حسنین نے بھی شرکت کی۔۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔