Pages - Menu

جمعہ، 22 مارچ، 2013


معاشرے میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جرائم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ
بورے والا : معاشرے میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جرائم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے گذشتہ سے پیوستہ روز ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں اپنی کھلی کچہری میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے ا پنے محکمہ کو خود عوام میں احتساب کے لئے پیش کر تے ہیں ۔ انسان غلطی کا پتلا ہے اگر ہماری نیت صاف ہو گی تو اللہ کی مدد سے ہمیں نصرت نصیب ہو گی ۔ موجودہ حالات میں جرائم پر سو فیصد قابو پانا ناممکن ہے ۔ اچھی منصوبہ بندی اور کوششوں سے جرائم میںکمی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تھانے کی حدود میں جا کر کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان ربط قائم کر نا ہے تا کہ ہم اپنے محکمہ کے اندر پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کر سکیں اور اپنے محکمہ کا وقار عوام میں بحال کر سکیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سجاد احمد ٹکا ،ایس ایچ اوز چوہدری بشیر احمد آرائیں ،نادر خاں بلوچ ،انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی ،غلا م رسول زیدی ، سی پی سی کے چیئر مین چوہدری سعید احمدآرائیں ،راﺅحبیب الرحمٰن ،منیر احمد جملیرا ،نثار احمدوقار ،راﺅ حفیظ الرحمان ،مبین احمد ،چوہدری محمد انور اور ارشاد احمد سکھیرا بھی موجود تھے ۔ کھلی کچہری میں منور احمد 142ای بی ،پروین بی بی ،شمشاد احمد ،محمد اقبال 317،شیماں بی بی 445ای بی ،زاہد علوی ،صائمہ کنول ،محمد یعقوب 511ای بی ،عبد الغفور 287ای بی ،محمد نعیم ،شہناز بی بی ،شاہد اقبال ،محمد رفیق ،صابر علی 118ای بی ،مافیہ بی بی ،رخسانہ کوثر 511ای بی ،احمد یار ،محمدمشتاق ،محمد عرفان 259ای بی ،شاہد آرائیں ،عبدالغفور ،کریم بی بی اور شاہنواز نے پیش ہو کر الگ الگ بتایا کہ تھانہ گگو منڈی کی حدود چک نمبر 287ای بی میں 5افرادنے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی ۔ چوکی تاجپورہ نے مقدمہ درج نہ کیا ہے ۔ تھانہ سٹی بورے والا کی حدود شاہ فیصل کالونی میں سپر سٹور سے نا معلوم مسلح ڈاکو ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ 15پر اطلاع کے با وجود ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوا ہے ۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود دیوان صاحب روڈ سے 4افراد بیوپاری کو کار میں اغواءکر کے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر اڈا عمر پورہ میں اتار کر فرار ہوئے مقدمہ درج نہ ہوا ۔ تھانہ ماچھیوال پولیس کے منظور اے ایس آئی نے ایک لاکھ روپے رشوت لے کر قتل کے مقدمہ سے بے گناہ کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ سفید رنگ کی کار میں رکشہ ڈرائیور کی اغواءکر لیا گیا ،مقدمہ درج نہ ہوا ۔مکان پر ناجائز قبضہ چھوڑ ا جائے ۔ مقدمات اندراج کے باوجود پولیس نے حال مقدمہ ملزمان کو ٹریس کر کے بر آمد نہ کیا ۔ ان شکایات کو سننے کے بعد ڈی پی او نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات کے اندراج کا اور چار دن کے اندرسائلوں کے مسائل حل کر نے کا حکم دیا ۔انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی نے کہا کہ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو تبدیل کر نے کی بجائے ان کی کارکردگی بہتر کر نے پر زور دیا جائے اور سرکل بورے والا میں ڈکیتی اور چوروں کی وارداتوں پر تاجروں کی طرف سے اظہا ر تشویش کر تے ہوئے محافظ فورس اور تھانہ جات میں عملہ کی کمی کو پورا کر نے اور کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آکر ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے گی ۔ سید ساجد مہدی سلیم
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جماعت آئندہ اقتدار میں آکر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے گی۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے این اے 168سید ساجد مہدی سلیم نے گذشتہ روز ساہوکا میں سید رشید شاہ کے ڈیرہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید رشید حسین شاہ ،جہانگیر شاہ ،نذیر احمد بھٹی اورمحمد اقبال بھٹی گروپ نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اپنے علاقہ کے مسائل بیان کئے جنکو سننے کے بعد سید ساجد سلیم نے کہا کہ انکی پارٹی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر حلقہ میں در پیش عوامی مسائل کو حل کر نے کی پوری کوشش کریگی ۔ 
نویں جماعت کے طلباءاسلامیات لازمی کے پیپر میں آﺅٹ آف کورس سوال آنے پر سراپا احتجاج
بورے والا: نویں جماعت کے طلباءاسلامیات لازمی کے پیپر میں آﺅٹ آف کورس سوال آنے پر سراپا احتجاج ،چیئر مین ملتان بورڈ سے اضافی نمبروں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے امتحانی مر کز کے باہرطلباءمحمد سفیان،شہباز اکرم،رفاقت علی ،علی حیدر،فرحان شکور ،محمد کاشف ،میاں شہریار ،مدثر اسلم ،حافظ ارسلان ،حمزہ ،امجد علی اورمحمد سلیمان احمد کے علاوہ طلباءکی کثیر تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت اسلامیات لازمی گروپ سیکنڈکے پرچہ میں سوال نمبر 6قرآنی آیات جو کہ سورة احزاب سے اور سوال نمبر 9حقوق العباد اور صبر پر تفصیلاََ نوٹ لکھیں کورس میں شامل نہ ہیں ،جس کی وجہ سے طلباءکے امتحانی نتائج متاثر ہونے کاشدید خدشہ ہے۔ انہوں نے اپنے احتجاج میں چیئر مین سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ ملتان سے مطالبہ کیا کہ تمام طلباءکو 15نمبر اعزازی طور پر اضافی دیئے جائیں تاکہ طلباءکی حق تلفی نہ ہو سکے ۔
موٹر سائیکل رکشہ اور گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق ۔ چار شدید زخمی
بورے والا: لاہورروڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق ۔ چار شدید زخمی ۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 435ای بی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے نصیر احمد ،نعیم احمد ،وغیرہ چھ افراد ایک موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ہو کر دربار بابا فرید گنج شکر پاکپتن شریف جا رہے تھے کہ لاہور روڈ پر طفیل آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی۔حادثہ میں فیاض ولد حنیف سکنہ چک نمبر5 43ای بی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن محمد نعیم ،محمد حنیف رکشہ ڈرائیور ،محمد زاہد ولد طفیل رحمانی سکنہ چک 431ای بی اور نصیر احمد شدید زخمی ہو گئے ۔ بیشتر افراد کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا گیا جہاں نصیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ دو شدید زخمیوں محمد حنیف ڈرائیور اور محمد زاہد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ 
سرکاری سکولوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ جات کی رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی کو روانہ 
بورے والا : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی بہادر علی خان کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ جات واگزار کر وانے کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن بورے والا چوہدری محمد الیاس نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد اور تحصیلدار قمر محمود منج کے ہمراہ چک نمبر 447ای بی میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کا دورہ کیا تو پتہ چلا کیا کہ سکول کے رقبہ پر ایک چرچ ،ایک مسجد کے علاوہ آٹھ دس گھرانے عرصہ دراز سے مکانات تعمیر کر کے رہ رہے ہیں ۔ حکام نے اس سلسلہ میں معاملہ کی حسانیت کے پیش نظر رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی کو روانہ کر دی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔