عائشہ نذیرجٹ نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا
بورے والا: سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی طرف سے آئندہ انتخابات
میں ضلع بھر میں اپنے گروپ کی طرف سے آزاد امیدوار کھڑے کرنے کا جو اعلان
کیا تھا اس پر اسکی بیٹی عائشہ نذیر جٹ اور بھتیجے پیپلزپارٹی کے ایم این
اے نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابی مہم شروع کر دی ہے عائشہ نذیر جٹ نے
حلقہ این اے167اور گگومنڈی شہر میں خواتین کے اجتماعات منعقد کرکے اپنی
انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا جبکہ حلقہ پی پی232گگومنڈی سے
اصغر علی جٹ ایم این اے کے کزن طاہر نقاش جٹ نے بھی بطور آزاد امیدوار
صوبائی اسمبلی اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔