Pages - Menu

بدھ، 27 فروری، 2013

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بورے والا اور محکمہ صحت پنجاب کے زیر اہتمام  ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ سد باب ۔ حفاظتی تدا بیر کے بارے عوام میں شعورکے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد
بورے والا:  پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ صحت بورے والا کے زیر اہتما م ڈینگی مچھر کے پھیلاﺅ سد باب اور حفاظتی تدا بیر بارے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے واک اور سیمینار کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی مچھر اور ڈینگی بخار سے بچنے ،پھیلاﺅ کو روکنے اور حفاظتی تدا بیر بارے عوام میں شعور بیدار کر نے کے لئے محکمہ صحت ،ٹی ایم اے اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام گذشتہ روز تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بورے والا سے ٹی ایم اے بورے والا کءدفتر تک واک کی گئی جا کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب بورے والا کے آگے سے گزر کر مقررہ جگہ پہنچی ۔ واک میں شامل ڈاکٹر ایم ایس رانا محمد اکرم ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے انکی قیادت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد ،ڈاکٹر محمد اسد ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،ٹی ایم او راﺅ محمد خان ،این جی اوز کے نمائندے صائمہ بتول اور محمد احمد بھی شامل تھے ۔ ریلی میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکل سٹاف ،ہیلتھ سپر وائزر ،ہیلتھ ورکروں و سرکاری و این جی اوز بورے والا کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکاءنے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی مچھر بارے تحریر کیا گیا تھا جبکہ ٹی ایم اے ہال میں سیمینار سے مقررین ڈاکٹر ایم ایس رانا محمد اکرم ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال نے انکی قیادت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد ،ڈاکٹر محمد اسد ،صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،ٹی ایم او راﺅ محمد خان ،این جی اوز کے نمائندے صائمہ بتول اور محمد احمد نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈینگیی سے ڈرنا نہیں بلکہ اس سے لڑنا ہے۔ ہمیںاپنے ارد گرد ماحول خصوصی طور پر جہاں پر پانی کھڑا ہوا سے خشک کرنا چاہئے ۔ کیونکہ اس جگہ پر ڈینگی مچھر کی افزائش ممکن ہو سکتی ہے۔ پانی کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئے۔ جہاں پر ڈینگی مچھر بار ے کنفرم ہو جائے وہاں پر محکمہ صحت کی ہدایت کے مطابق سپتے کنی چاہئے۔ اس قومی محکمہ میں ہمیں بڑھ چڑھ کر ڈینگی مچھر کے خاتمہ بارے اقدامات کرنی چاہئیں ۔
شادی بیاہ اور مہندی کی رسومات میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شہریوں کا جینا دو بھر پولیس سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بورے والا: شادی بیاہ اور میندی کی رسومات پر شرکاءکی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور مضافاتی بستیوں ،مجاہد کالونی ،یوقوب آباد ،سٹیڈیم ، شاہ فیصل کالونی ،محمد حسین ٹاﺅن ،صادق ٹاﺅن ،سی بلاک ،وہاڑی ابزار ، حبیبنکالونی ، مضی پورہ ، گلشن غنی ، علی ٹاﺅن واور دیگر شہری علاقوں میں قانون نافذ کر نے والے اداروں کی گرفت کمزور ہونی کی وجہ سے شاادی بیاہ اور مہندی کی رسومات جو کہ رات گئے تک جاری رہتی ہیں ان میں شامل شرکاءجن میں بعض اوقات اشتہاری ملزمان بھی شامل ہوتے ہیں او ر کئی بگڑے رائیس زادے جنہونں نے شراب پی رکھی ہوتی ہے اپنے اسلحہ سے فائرنگ اور نے تحاشہ آتش بازی کرت ہیں جس سے گھروں میں بیٹھے افراد کے کان پھٹنے لگتے ہیں جبکہ بیمار بوڑھے اور بچے یہ خوفناک آوازیں سن کککر خوفزدہ ہو جاتے ہیں ۔ بورے والا کے شہریوں مہر محمد افتخار ایڈوکیٹ ، محمد سمیع ایڈوکیٹ،ضیاالحق ایڈو کیٹ ، محمد امین ، مرزا محمد اسلم ، ملک محمد انور اور دیگر افراد نے ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
 آبادی کے نزدیک پولٹری فارم ماحولیاتی آلودگی پھیلانے لگے
بورے والا : شہری آبادی کے نزدیک قائم پولٹری فارم ماحولیاتی آلودگی پھیلانے لگے۔ شہریون کی رٹ پٹیشن پر ہائی کورٹ ملتان بنچ محکمہ ماحولیات کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب اور تحفظ ماحولیات وہاڑی کے آفیسر سے کاروائی نہ کرنے پر جواب طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر /108ای بی گگو منڈی کے رہائشیوں حیدر خاں ، امجد حسین ، عبد الستار ، اکبر علی ،اصغر علی ، نذیر حسین ، فقیر محمد ، محمد اقبال اور محمد صدیق نے پریس کلہب بورے والا میں میڈیا کے نمئندوں کو بتایا کے ان کے گاﺅں میں محکمہ تحفظ ماحولیات سے منظوری کے بغیر شہری آّبادی جس میں دو سکول بھی قائم ہیں فوجی اکبر علی ، علی عباس اور نیاز علی وغیرہ نے پولٹری فارم بنائے ہوئے ہیں ۔ مرغیوں کا فضلہ گندگی اور کچرہ وغیرہ کھلے عام پھینک دیا جاتا ہے ۔ فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے انسنی نیٹر وغیرہ نہیں لگائے گئے ۔ جس سے بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ اہل دیہہ نے ان کے خاتمہ کے لئے محکمہ ماحولیات کے اعلیٰ حکام و درخواستیں دی ہیں۔ جنہون نے پولٹری مالکان کو اس غیر قانونی کام کو بند کرنے کے لئے تیس دن کا نوٹس جاری کیا ہے۔ مگر ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔ انہون نے مزید کہا کہ وہ تحفظ ماحولیت ضلع وہاڑی کے دفتر کے چکت لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر محکمہ اپنے احکامات پر عمل درآمد نیں کر وا رہا ۔ انہوں نے کہا کہ مورخہ 19فروری کو ملتان ہائی کورٹ بنچ میں محمد صدیق وغیرہ کی طرف سے احکامات پر عمل درآمد کروانے کے لئے رٹ پٹیشن دائر کی ہے جس کی روشنی۹ میں مسٹر جسٹس محمد مقبول باجوہ نے محکمہ تحفظ موحولیات کے ڈی گی انوائر منٹ اور ڈسٹرکٹ انوائر منڑ آفیسر وہاڑی سے 15دن کے اندر ڈپٹی رجسٹرار کے پاس جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔
مسلم لیگ(ن) امریکہ کے راہنماء چوہدری ہمایوں محمود گجرانتقال کر گئے آبائی گاؤں  265 ای بی میں سپرد خاک
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) نیو یارک امریکہ کے راہنماءچوہدری ہمایون محمود گجر آج صبح لاہور کے ایک ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر60برس تھی اور وہ تھوڑے عرصے سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔ مرحوم دو روز قبل ہی امریکہ سے وطن واپس لاہور پہنچے تھے۔ مرحوم کی میت کو آج دوپہر ان کے آبائی گاﺅں265ای بی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں پاکستان مسلم لیگ کے راہنماءچابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،پیر غلام محی اللدین چشتی ،مسلہم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں،سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمود چوہان ، رانا مظفر خاں سمیت شہر کی سیاسی ، سماجی ،شہری تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ہمایوں محمود گجر کی روح کو ایصال ثواب کے لئے کل مورخہ 25فروری بروز سوموار صبح 9بجے انکے آبائی گاﺅں 265ای بی میں قل خوانی ہو گی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔