بورے والا کے مختلف دیہات کے2731 افراد کو کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق دئیے جا رہے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد
بورے والا : وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے اسناد کی تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف نے کچی آباددیوں میں عرصہ دراز سے رہائش پذیر افراد کو اس زمین کے حقوق ملکیت دینے کے لئے جو احکامات جاری کئے تھے اس پر عمل درآمد کے لئے گذشتہ روز ٹی ایم اے بورے والا میں اسسٹنٹ کمشنر بورے واالا سیف اللہ ساجد ،تحصیلدار قمر محمود منج نے غریب عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو آپریشن کرتے ہوئے ہر یونین کونسل سے متعلقہ ایک کاﺅنٹر قائم کر دیئے جہاں پر محکمہ ریونیو کا تمام عملہ موجود تھا جنہوں نے تصدیق کے بعد تقریباََ 2500افرادمیں وزیر اعلیٰ کی جانب سے اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنماء سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ۔ سید ساجد مہدی سلیم ۔ محمد یونس کسیلیہ۔ محمد جمیل بھٹی۔حاجی نور احمد بھٹی۔پیر مطیب چشتی ۔ غلام رسول زیدی۔منظور برکت ماڑی والا۔پریس کلب کے جنرل سیرٹری ندیم مشتاق رامے۔ ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمود، محمد اصغر علی جاوید اور اصغر علی کامریڈ کے علاوہ دیگر عمائدین شہر بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے بتایا کہ انہوں نے ہر گاﺅں میں جا کر مستحق افراد کی اپنے عملہ کے ہمراہ پوری تحقیق کی ہے تا کہ کسی کے ساتھ کوئی نا انصافی نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب نے کچی آبادیوں پر مقیم بے گھر افراد کو چھت مہیا کر کے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھائی ہے ۔کچھ عرصہ بعدکچی آبادیوں پرآباد یہ افراد پنجاب گورنمنٹ کو ایک سو بہتر روپے فی مرلہ سرکاری قیمت جمع کروا کر اس کا بیعنا مہ اور انتقال اپنے نام منتقل کروا سکیں گے ۔
میزان بنک ڈکیتی کے بین الاصوبائی گینگ کے ڈاکو پنجاب اور سندھ کے شہروں کے متعدد بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں
میزان بنک ڈکیتی کے بین الاصوبائی گینگ کے ڈاکو پنجاب اور سندھ کے شہروں کے متعدد بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں
بورے والا : میزان بنک ڈکیتی کے مقدمہ میں بین الاقوامی گینگ کے دو خطر ناک ڈاکوﺅں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ کے شہروں سے مختلف اوقات میں بنکوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کالج روڈ بورے والا میزان بنک بورے والا سے دو ماہ قبل10سے زائد ڈاکوڈیڑھ کروڑ کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس بورے والا نے ملزمان کا تعاقب کر کے دو ڈاکوﺅں کو ایک مقابلے میں ہلاک کر دیا اور باقی ملزمان میں سے دو خطرناک ڈاکوﺅں عامر علی عرف چھوٹوعرف حنیف ولد عبدالرزاق چانڈیو سکنہ لاڑکانہ سندھ اور محبوب ولد مرزا قوم سولنگی سکنہ تھانہ مراد جمالی بلوچستان جوکہ گروہ کے مرکزی ملزمان بتائے جاتے ہیں گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران ریمانڈ اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ انکا گروہ حبیب بنک بہاولپور، یوبی ایل اور قومی بچت بنک اوکاڑہ، ضلع خانیوال کی تحصیل کبیروالا الفلاح بنک ، یو بی ایل بنک ڈکیتی صادق آباد، رحیم یار خاں، ننکانہ صاحب شاہکوٹ، شیخوپورہ، یو بی ایل فیصل آباد، سندھ اور بلوچستان کے متعدد بنکوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کر کے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر وہاڑی جیل بھیج دیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
بورے والا : غلہ منڈی کے معروف آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ اور سابق ناظم یونین کونسل محمد اسلم زاہد کی والدہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاﺅں 493 ای بی بورے والامیں ادا کی گئی اور بعد ازاںانکو انکے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔y
پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
بورے
والا : وزیر اعلیٰ پنجاب ایجوکیشنل اینڈومنٹ فنڈ کے تحت چار سال قبل جاری
ہو نے والے وظیفے سے گورنمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول کا طالب علم تاحال محروم
،تفصیلات کے مطابق عبدالمنان باجوہ جسکی رہائش مدینہ کالونی گلی نمبر2میں
ہے اور وہ گورنمنٹ ہائی سکول بی ٹی ایم بورے والا میں زیر تعلیم تھا اس نے
وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نام اپنی تحریری درخواست میں موقف
اختیار کیا ہے کہ میں نے میٹرک کاامتحان2008میں99فی صد نمبر حاصل کرکے
پہلی پوزیشن حاصل کی تھی اور وزیر اعلی پنجاب کے ایجوکیشنل
اینڈومنٹ فنڈ کا سکالر شپ لیٹر موصول ہو ا جس کا فارم میں نے پر کر کے
لاہور دفتر کے ایڈریس پر واپس بھیج دیا متعدد بار یاد دھانی کے لیٹر بھی
لکھے اب چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور میں بی ایس سی کا طالب علم ہوں
میری وزیر اعلی پنجاب اور پنجاب ایجوکیشنل فنڈ جاری کر نے والوں سے پرزور
اپیل کی ہے کہ مجھے سکالرشپ جاری کر کے میرا حق مجھے دیا جائے تاکہ میں آگے
اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔
آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیںبورے والا : غلہ منڈی کے معروف آڑھتی سیٹھ فضل حسین مرحوم کی اہلیہ اور سابق ناظم یونین کونسل محمد اسلم زاہد کی والدہ محترمہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاﺅں 493 ای بی بورے والامیں ادا کی گئی اور بعد ازاںانکو انکے آبائی گاﺅں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کے نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔y
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔