Pages - Menu

منگل، 5 مارچ، 2013

صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں مثبت کردار ادا کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر

بورے والا: نئے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمہ اورشہری مسائل کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کرکے اہم قومی فریضہ سر انجام دیتے ہیں ۔ بورے والا شہر اور تحصیل سے عوامی شکایات کے ازالہ اور تعمیر و ترقی کے کاموں میںبورے والا پریس کلب کی مثبت تجاویز اور مشوروں کو اہمیت دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بورے والا پریس کلب کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صدر احمد وسیم شیخ، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے، نائب صدر شاہد اکبر طور، ڈائریکٹر پروگرام میاں طارق محمودشامل تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا کہ بورے والا شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ اور روشنی ،صفائی کے معیار کی بہتری میری اولین ترجیح ہوگی۔ تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں کسی سیاسی دباﺅ یا سفارش کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔
نہری پانی چوری کے نوٹسز ملنے کے خلاف کاشتکاروں کا احتجاج
بورے والا: نہری پانی چوری کر نے کے بے بنیاد نوٹس جاری کرنے پر درجنوں کاشتکاروں کا محکمہ انہار بورے والا کے حکام کے خلاف احتجاج۔ مقامی ایس ڈی او کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کی یقین دہانی پر کاشتکاروں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ انہار بورے والا کے پٹواری محمد رفیق اور ضلعدار کی طرف سے نواحی گاﺅں چک نمبر 104۔ای بی کے بعض کاشتکاروں کو نوٹس جاری کر دئے گئے کہ انہوں نے گذشتہ دنوں رات 11بجے راجباہ 2-B-Rسے پائپ لگا کر نہری پانی چوری کیا ہے۔ محکمہ کے حکام نے موگہ نمبری 13805سے متعلقہ تمام کاشتکاروں طاہر محمود ڈوگر،محمد عدنان ڈوگر،بشیر احمد ڈوگر ،حاجی محمد دین ،سردار لیاقت علی اور عرفان محمود وغیرہ کو نوٹس طلبی جا ری کر دئے ۔ گاﺅں کے کاشتکار آج صبح جب کنال سب ڈویژن بورے والاکے دفتر پہنچے تو عملہ غائب تھا جس پر متذکرہ کاشتکاروں نے سخت احتجاج کیا اور احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی نہری پانی چوری نہیں کیا بلکہ ہمارا اپنا پانی وافر ہے۔ محکمہ کے بعض افراد نے ایک سازش کے تحت ہمارے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی ایس ڈی او میاں محمد فاروق دفتر پہنچے اور کاشتکاروں سے مذاکرات کر کے انصاف فراہم کرنے اور مذکورہ ذمہ داراہلکار روں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کر وائی جس پر کاشتکار پر امن منتشر ہو گئے۔
ماہر تعلیم اور نامور شاعرہ طاہرہ عروج ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
بورے والا : ماہر تعلیم نامور شاعرہ سابق سینئر ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بورے والا مسز طاہرہ عروج گذشتہ ز ٹریفک حادثہ میں جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی عمر 50برس کے قریب تھی۔ واقعات کے مطابق محترمہ طاہرہ عروج گذشتہ روز اپنی کار خود ڈرائیو کر تے ہوئے ملتان سے بورے والا کی جانب آرہی تھیں کہ وہاڑی روڈ پر ساڑھے بارہ بجے شب سڑک کے کنارے کھڑے گنے کے ٹرالے سے ان کی کار ٹکرا گئی اور وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گئیں ۔ مرحومہ کی میت کو بورے والا شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ نمازہ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول بورے والا رانا محمد سرور ،ہیڈ ماسٹر گونمنٹ بی ٹی ایم ہائی سکول محمد ارشد چوہدری سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اساتذہ اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت
ٹریکٹر ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی
بورے والا: تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں سائیکل سوار شدید زخمی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 519۔ای بی کا رھائشی محمد زمان اپنے ساتھی ماجد ولد غلام کے ہمراہ سائیکل پر سوار ہو کرشہر سے گاﺅں گھر جا رہے تھے۔کہ ملتان روڈ پر چنوں موڑ کے نزدیک عقبی جانب سے ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر آیا۔اور سائیکل کو ٹکر ماری۔جس کے نتیجہ میں سائیکل سوارمحمد زمان شدید زخمی ہو گیا۔جب کہ اس کا ساتھی ماجد معجزانہ طور پر محفوظ رھا۔اور ٹریکٹر ٹرالر ڈرائیور ٹرالر کو لے کر وھاڑی کی جانب بھاگ گیا۔ جس کا پولیس تھانہ صدر نے تعاقب کر کے اسے وھاڑی کے نزدیک ٹرالر سمیت پکڑ لیا۔زخمی محمد زمان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت کے باعث اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔
ضلع وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الانس کی ادئیگی بند 
بورے والا: ضلع وہاڑی پولیس کے قومی رضاکاران کو اعلان کے باوجود کئی ماہ سے ڈیلی الاﺅنس کی ادئیگی نہیں کی گئی جس کے باعث پولیس قومی رضا کاروں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آگئی ہے ۔ رضا کارون نے بتایا کہ دو ماہ قبل آئی جی پنجاب کی طرف سے رضا کارون کو چھ ہزار ماہانہ اعزازیہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا جس کی خوشی میں سینکڑوں رضاکاروں نے اپنی دیگرمصروفیات چھوڑ کر پولیس تھانوں میں حاضری اور ڈیوٹی کی پابندی شروع کر دی مگر پولیس ملازمین کے شانہ بشانہ سرکاری پروگراموں میں ڈیوٹی کے بر عکس انہیں ضلع وہاڑی پولیس کی طرف سے ادائیگی نہیں کی گئی ۔ متاثرہ پولیس قومی رضا کاروں نے ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد اعزازی کی ادائیگی کی جائے تا کہ وہ اپنے گھروں کی ضروریات پوری کر سکیں ۔
محکمہ یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکانٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ
بورے والا: محکمہ یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے مبینہ تاخیری حربوں کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہو گئیں ۔ ملازمین کے احتجاج پر حساس اداروں نے معلومات اکٹھی کر نا شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈیلی ویجز بنیادوں پرکام کر نے والے ملازمین نے گذشتہ روز بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں کو اپنا موقف بیان کر تے ہوئے کہا کہ ایاز انور اسسٹنٹ اکاﺅنٹنٹ آفیسر محکمہ یوٹیلیٹی سٹورز وہاڑی ان کے تنخواہوں کے بل پر ماہ کی یکم تاریخ کو تیار کر نے کی بجائے جان بوجھ کر پندرہ روز لیٹ کر کے تاخیری حربوں سے انہیں ذہنی اذیت دے رہا ہے جس سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔درایں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ حکومت کے بعض حساس اداروں نے یوٹیلٹی سٹورز کے اسسٹنٹ اکاﺅنٹ آفیسر کے بارے میں معلومات اکٹھا کر نا شروع کر دی ہیں۔
واپڈا میپکو فیلڈ سٹور انچارج  کے والد گرامی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
بورے والا : واپڈا میپکو فیلڈ سٹور بورے والا کے انچارج چوہدری چراغ محمد جٹ اور قبولہ شریف کے مقامی زمیندارچوہدری راج محمد جٹ کے والد گرامی چوہدری علی محمد جٹ گذشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مر حوم کو ان کے آبائی گاﺅں چک نمبر 105۔ای بی قبولہ شریف میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں واپڈا کے افسران ،اہلکاران اور سیاسی، سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔درایں اثناءایکسین واپڈا میپکو بورے والا ملک محمداشفاق اعوان ،سب ڈویژنل افسران غلام رسول سکھیرا ،مہربشیر احمد تھراج ، رانا نذر محمد ،رشید الرحمان او ریونیو آفیسر چوہدری جمال دین نے چوہدری چراغ محمد جٹ سے انکے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے مرحوم کی دعائے مغفرت کی ہے۔
 دوسریسالانہ محفل نعت8مارچ بروز جمعة المبارک بعداز نماز عشاء بستی ممتاز آباد لڈن روڈ منعقد ہو گی۔ 
بورے والا: دوسری سالانہ محفل نعت برائے ایثال ثواب پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید غلام دستگیر شاہ (ر) مورخہ 8مارچ بروز جمعة المبارک بعداز نماز عشاءبستی ممتاز آباد نزد چوکی پٹرولنگ پولیس لڈن روڈکچی پکی ڈیرہ میاں افضل کریم بیٹو پر منعقد ہو گی ۔ محفل نعت میں ملک بھر کے معروف نعت خواں حضرات شرکت کریں گے جن میں محمد صابر سردار ،محمد علی سجن ، محمد اعجاز ، محمد ظہیر عباس فریدی ، احمد علی حاکم ، شرافت علی قادری اور سعید اقبال فریدی قابل ذکر ہیں ۔ محفل نعت زیر صدارت پیر سید سلمان محسن شاہ گیلانی قادری ایم این اے اور زیر سر پرستی میاں محمد افضل کریم بیٹو منعقد ہو گی جبکہ میاںمنیب افضل بیٹو چیف آرگنائزر ہوں گے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔