Pages - Menu

پیر، 28 اپریل، 2014

حکومت کا شتکاروں کی تکالیف کا ازالہ اور ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنائے گی ۔ وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن



بورے والا……ندیم مشتاق رامے……وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت کا شتکاروں کی تکالیف کا ازالہ اور ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر ممکن بنائے گی گندم کی بین الاضلاعی نقل و حمل پر پابندی سند ھ حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے جس سے کرپشن کے امکانا ت بڑھ جاتے ہیں اور کاشتکاروں کو نقصان اٹھانہ پڑتا ہے کاشتکارملک کا بے زبان طبقہ ہے جو ہر حالت میں صبر و تحمل کا مظاہر ہ کر تے ہوئے چپ رہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاسکو گودام ملتان روڈ میں گند م کی خریداری مہم کے دوران کا شتکاروں کو با ردانہ کی تقسیم اور دیگر مسائل کے حل کے حوالہ سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہد ی سلیم ،چوہدری طاہر اقبال ،ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ جی ایم فیلڈ پاسکو برگیڈئیر راشد علی ،زونل چیف پاسکو وہاڑی طارق رشید ،پروجیکٹ منیجر بوریوالا رانا محمد اختر ،ایم ڈی کیپٹن طارق مسعود ،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ،ایڈ منسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی میاں محمد شہباز آرائیں ،ای ڈی او ز زراعت شہزاد صابر ،حاجی طالب حسین بھٹی مسلم لیگی رہنما حافظ رضوا ن عابد ،رانا محمد وکیل (نمبردار ) اور دیگر نمائند ہ شخصیا ت بھی موجود تھیں۔ وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا کہ کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل میں کام کرنے والی کاشتکار تنظیموں کا بہت اہم کردار ہے میڈ یا کو بھی چا ہیے کہ جہاں کاشتکاروں سے کوئی زیادتی ہو یا کوئی پاسکواہلکار کرپشن کرے اسکی نشاندہی کر یں حکومت اسکا فوری نوٹس لے گی۔ تقریب سے ارکان قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم اور طاہر اقبا ل چوہدری نے اپنے خطاب میں کا شتکاروں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی جبکہ مقامی زمیندار آڑھتیوں رانا محمد وکیل نمبردار حاجی محمد اقبال بھٹی ،ندیم مشتا ق رامے اور دیگر نے زمینداروں نے اپنی اپنی شکایات وفاقی وزیر کے سامنے پیش کیں ،تقریب میں مقامی آڑھتیوں ،پاسکو کے ٹھیکیداروں اور پاسکو ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ کاشتکار دعوت نامہ نہ ملنے کی وجہ سے تقریب میں شرکت نہ کرسکے جس سے کاشتکاروں کے اصل مسائل وفاقی وزیر کو گوش گزار نہ ہو سکے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔