Pages - Menu

بدھ، 27 فروری، 2013

وزیراعلی پنجاب کے اجالا پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کے طلباءوطالبات میں سولر پینل تقسیم کئے گئے
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنماءسابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا ہر کام انقلابی اور خالصتاََ میرٹ پر مبنی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے اجالا پروگرام کے تحت 60فیصد سے زائد نمبرز حاصل کرنے والے243 طلباءوطالبات میں سولر پینل کی تقسیم کے سلسلہ میں گونمنٹ ایم سے ماڈل ہائی سکول بورے والا میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینل ، لیپ ٹاپ ، تقریری و تحریری مقابلے ہوں یا بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کے قیام جیسے بڑے منصوبے طلباءطالبات اور ملک و قوم کی بہتری اور معیاری نظام تعلیم کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایک مستقل فنڈز قائم کر دیا ہے جس سے ملک میں جہالت کو دور کرنے کے لئے اجال پروگرام کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور زرداری ٹولہ ملک کے حصے بخرے کرنے پر تلا ہوا ہے خصوصاََ پنجاب کو تقسیم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ نئے صوبوںکے انفراسٹرکچر اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے ان کے پاس فنڈز نہیں ہےں ۔ ملک پہلے ہی تقریباََ 150ارب ڈالر کے قرضہ جات کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ جو کشکول میاں نواز شریف نے توڑا تھا موجودہ وفاقی حکومت نے پھر اٹھا لیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو دو لخت کرنے والی جماعت ہے جس کی موجودہ قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے اور موجودہ حکمران فاسق وفا جر اور بدمعاشوں کا ٹولہ ہے ۔ پی ایم ایل (ن ) ہی وہ واحد پارٹی ہے جس کی مقبولیت کا گراف سب سے اونچا ہے اور ملک کی خیر خواہ ہے۔ان کے علاوہ سکول کے سینئر ہیڈماسٹر رانا محمد سرور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پرپریس کلب بورے والا کے صدر احمد وسیم شیخ جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامےڈائریکٹر پروگرام  میاں طارق محمود ،سیکرٹری انفارمیشن چوہدری اکرام الحق ،سابق یو سی نائب ناظم سردار ساجد کریم ڈوگر ،صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخ محمد اسلم ، سابق ہیڈ ماسٹر محمد طفیل چشتی ، چوہدری محمد بشیر اور سولرپینل حاصل کرنے والے طلباءکے والدین بھی موجود تھے ۔


ایم کیو ایم عوامی خدمت کے لئے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ سید شمشاد حسین جعفری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

بورے والا : ایم کیو ایم عوام کی خدمت کے لئے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ۔ سید شمشاد حسین جعفری کا بورے والا میں ڈاکٹر میاں راشد محمود آرائیں کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب ۔ بورے والا میں ایم کیو ایم کی تنظیم نو کے سلسلہ میں ڈاکٹر میا ںراشد محمود آرائیں کی رہائش گا ہ پر ودکرز کنونشن کا گذشتہ روزانعقاد ہوا جس میں صوبائی صدرجنوبی پنجاب متحدہ قومی موومنٹ سید شمشاد حسین جعفری، سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب ادریس جامی نائب صوبائی صدر جاوید چیمہ ، سیکرٹری نشرو اشاعت راﺅ خالد محمود تحصیل صدر ڈاکٹر میاں راشد محمود آرائیں ، سٹی صدر بورے والا ملک ظفر امین ، روبینہ باجی نے ورکرز سے خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں الطاف حسین بھائی کے نظریات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف نہیں بلکہ جاگیر دارانہ سوچ کے خلاف ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے پیامبر ہیں اور ان کا پیغام گلی گلی کو چے کوچے میں لے کر جائیں گے اور عوام کو 2فیصد مراعات یافتہ طبقے سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن قربانی کے لئے تیار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 167اور صوبائی حلقوں سے ایم کیو ایم اپنے ورکرز میں سے امیدوار کھڑے کرے گی اور الیکشن کا خرچہ پارٹی برداشت کرے گی۔
کرائم کی خبریں
بورے والا: نا معلوم موٹر سائیکل چور مختلف جگہوں سے دو موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق احسان سکنہ 481ای بی گذشتہ روز اپنی موٹر سائیکل کراﺅن لیفان پر قائد اعظم سٹیڈیم میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے آیا اور موٹر سائیکل گیٹ پر کھڑی کر کے اندر چلا گیا ،تھوڑی دیر بعدباہرآکر دیکھا تو نا معلوم چور اسکی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے جبکہ قمر زمان سکنہ463ای بی گذشتہ روز احاطہ کچہری میں تحصیلدار کے دفتر میں کام کے سلسلہ میں گیا اور اپنی موٹر سائیکل سی ڈی 70نمبریVRK-4642دفتر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی ۔ دونوں واقعات کی اطلاع تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو دے دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے۔

بورے والا :جیب تراشیوں نے شہری کو ہزاروں روپے کی رقم سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بشیر احمد مغل سکنہ 58ڈی بلاک بورے والا گذشتہ روز گول چوک میں کام کے سلسلہ میںگیا وہاں پر مقصود احمد اور صابر علی پٹھان ساکنان معصوم شاہ کالونی جو کہ مشہور جیب تراش ہیںانہوں نے اسکی جیب سے 35ہزار روپے نکال لئے اور بھاگ گئے ، پولیس ماڈل ٹاﺅن نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بورےوالا :ڈاکو ناکہ پر نہ ر کنے والے شہری پر نامعلوم ڈاکوﺅں کی فائرنگ۔ موٹر سائیکل بھگا کر جان بچالی ۔ تفصیلات کے مطابق محمد صدیق جو کہ پولیس لائن وہاڑی میں ڈرائیور ہے اور اسکی رہائش چک نمبر 275ای بی میں ہے۔گذشتہ روز اس کا بھانجہ شادی سے فارغ ہو کر مووی میکر کو مغرب کے وقت اپنے موٹر سائیکل پر جملیرا اڈا چھوڑنے گیا تو واپس آرہا تھا کہ راستہ میں 281ای بی اور 279ای بی کے درمیان سڑک پر تین نا معلوم ڈاکو گزرنے والے شہریوں کو لوٹنے کی غرض سے ناکہ لگا کر کھڑے تھے ، جن کو مسلح دیکھ کر اس نے ایک طرف سے اپنی موٹر سائیکل بھگا ئی تو ڈاکو ﺅں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی مگر وہ خوش قسمتی سے بچ گیا ۔ وقوعہ کی اطلاع چوکی تاجپورہ پولیس کو کر دی گئی ہے۔ دریں اثناءمعلوم ہوا ہے کہ علاقہ میں سڑکوں پر راہزنی کی بڑھتی ہوئے وارداتوں پر قابو نہ پانے کے سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج چوکی تاجپورہ ملک محمد اسلم کو پولیس لائن وہاڑی تبدیل کر دیا ہے اور سب انسپکٹر رائے محمد عارف کو انچارج چوکی تاجپورہ تعینات کر دیا ہے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔