Pages - Menu

جمعہ، 22 فروری، 2013

 اہلسنت و الجماعت کی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریاں شیعہ سنی مسئلہ کا حل نہیں ۔  ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمان
،بورے والا: اہلسنت و الجماعت کی قیادت اور کارکنوں کی گرفتاریاں شیعہ سنی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ ہم نے جو امن فارمولا حکومت کو دیا تھا اس پر عمل کی اجائے تاکہ وطن عزیز میں پائیدار امن قائم ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر راﺅ حبیب الرحمان نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک کسی بھی مسئلہ کی بنیاد درست نہیں کی جائیگی اس وقت تک تمام کاروائی اور پلاننگ بے سود ہوں گی۔ سانحہ کوئٹہ کے نقصانات اپنی جگہ بجا ہیں مگر ہر طبقہ فکر اور ہر ادارے کو کراچی میں ہونے والا ظلم بھی مد نظر رکھنا چاہئے ۔ انہوںنے کہا کہ آج کراچی میں کشمیر اور فلسطین سے بھی زیادہ ظلم ہو رہا ہے مگر حکمران جماعتیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کی وجہ سے پنجاب کے اندر ہماری جماعت کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرنا سرا سر نا انصافی اور کارنوں میں اشتعال کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طبقہ کے مطالبات پورا کرنے کے لئے اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں بند نہ کی گئیں تو ہم بھی ملک گیر احتجاجی تحریک کی کال دیں گے۔
 غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل
بورے والا :غیرت کے نام پر بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 112ای بی راجے والی میں گذشتہ روز خالد محمود نے گھر کے کمرے میں سوئی ہوئی اپنی17سالہ بہن (ن) کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ۔ بھائی کو شک تھا کہ مبینہ طور پر اسکی بہن کے کسی نوجوان سے ناجائز مراسم ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔
سڑک پر ناکہ لگا کر ڈاکوﺅں کی متعدد شہریوں سے لوٹ مار
بورے والا : سڑک پر ناکہ لگا کر ڈاکوﺅں کی متعدد شہریوں سے لوٹ مار ۔ 15 پر پولیس کو اطلاع کے با وجود پولیس ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔ مزاحمت پرڈاکوﺅں کی فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دیہات سے عوام نے ڈاکوﺅں کا تعاقب شروع کیا تو ڈاکواپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے۔ اہل علاقہ کا ڈکیتی کی بڑھتی ہوئے وارداتوں پر اظہار تشویش۔ ڈی پی او وہاڑی سے پولیس گشت بڑھانے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق اڈا عمر پور پر کریانہ کا کاروبار کرنے والا محمد یاسین گذشتہ روزمغرب کے وقت اپنی دکان بند کر کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گاﺅں چک نمبر 295ای بی کی طرف جا رہا تھا کہ پیچھے سے تین نا معلوم افراد جو موٹر سائیکل پرسوار اور آتشی اسلحہ سے مسلح تھے ،انہیں عبور کر کے آگے آگئے اور سڑک کے درمیان ناکہ لگا کرانہیں لوٹنا شروع کر دیا ۔ اسی اثناءمیں وہاں سے موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ پر محمد فاروق ، عرفان ساکنان295ای بی،مصطفیٰ ساکن 297ای بی ، اللہ رکھا ، غلام رسول ، ارشاد ساکنان 297ای بی بھی وہاں سے گزر نے لگے تو انہیں بھی روک کر ڈاکوﺅں نے مجموعی طور ر 60ہزار روپے کی نقد رقم اور 5عدد موبائل چھین لیے۔ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والے محمد یاسین نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوﺅں پر اپنی رائفل سے فائرنگ کی تو ڈاکوﺅں نے بھی ان پر فائرنگ کر دی جس کی آواز سن کر قریبی دیہات 297ای بی ،295ای بی اور 293ای بی کے لوگ کثیر تعداد میں وہاں پہنچ گئے ۔ انہوں نے ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا تو وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ وقوعہ کی 15پرپولیس کواطلاع دی جو کہ ایک گھنٹہ تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی ۔عین اسی وقت چک نمبر 287ای بی جملیرہ روڈ پر تین نا معلوم ڈاکوﺅں نے عمران گجر سکنہ 273ای بی جو کہ 125موٹر سائیکل پر سوار تھا اسے روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور فرارہو گئے ۔ عمائدین علاقہ خالد محمود ،سجاد احمد ،لیاقت علی،محمد صدیق ، جٹ محمد سرور ،حاجی امان اللہ، عبدالحمید ،محمد یاسین ، عرفان ،ڈاکٹر ذوالفقار علی ،محمد سلیم اور لطیف نے الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ جب تھانہ ساہوکا اور گگو منڈی کی پولیس موقع پر پہنچی تووہ عوام کی مدداور ڈاکوﺅں کا تعاقب کرنے کی بجائے اپنی حدود کا تعین کر تے رہے۔ انہوں نے ڈی پی او وہاڑی شاکرحسین داوڑ سے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہ ہے ،علاقہ میں پولیس کا گشت بڑھایا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔