Pages - Menu

بدھ، 27 فروری، 2013

ملک کے حا لات اتنے خراب نہیں کہ الیکشن نہ ہو ں ، الیکشن وقت مقررہ پر ہو نگے ، وفا قی وزیر داخلہ رحمن ملک 
وزیر داخلہ رحمن ملک وہاڑی میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر رہے ہیں اس موقع پر ایم این اے
 اصغر علی جٹ  نتاشہ دولتانہ اور محمود حیات ٹوچی خان بھی موجود ہیں
بورے والا: وفا قی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ ملک کے حا لات اتنے خراب نہیں کہ الیکشن نہ ہو ں ، الیکشن وقت مقررہ پر ہو نگے ، کوئٹہ اور کراچی کے حالات اس لیے پیدا کیے گئے کہ الیکشن بروقت نہ ہوں ، وہ وہاڑی میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈ یا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ، انہو ں نے کہا کہ آج لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن کیا گیا ہو تا تو کو ئٹہ کو واقعہ رونما نہ ہو تا ، لشکر جھنگو ی خو د قبول کر رہا ہے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آنے والے وقت مرکزی حکو مت ہر اقدام کرے گی ، میں بلٹ پروف جیکٹ پہن کر نہیں آیا ہو ں کھلے عام کھڑا ہو ں ، انہو ں نے کہا کہ لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پا کستان کے درمیان گہرے روابط ہیں ملک اسحا ق اورمولانا احمد لدھیا نوی میں اختلافات کے بعد پنجاب حکومت ملک اسحا ق کی حو صلہ افزائی کررہی ہے انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ کسی بھی جما عت میں دہشت گردہوں ان کو باہر نکال کر سخت سزا دی جا ئے ، انہو ں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی بلیم گیم نہیں کی پنجاب حکومت پوری کارروائی کرے ہم ان کو مکمل مدد فراہم کریں گے ، ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ الطاف حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جا ئے گا ، انہو ں نے 5سال پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ پوری جمہوریت کی خدمت کی ہے اور ہماری مشکلا ت میں کمی کی تھی ، شہید بی بی نے سب سے پہلے نواز شریف سے مفاہمت کی سیاست کی انہو ں نے کہا کہ صدر زرداری اور گورنر سندھ کے درمیا ن دبئی میں کو ئی ملا قات نہیں ہوئی ہے انہو ں نے کہا کہ سیاست کے نام پر گالیاں اب ختم ہو نی چا ہیے کبھی 40کا کبھی 50کا ٹو لہ کہا جاتا ہے ہمیں بھی 80کا پہاڑا منہ زبانی آتا ہے انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جو ڈیشری کی ہمیشہ عزت کی ہے اور اور تو قیر صاد ق کی گرفتار ی کیلئے FIAکی ایک اور ٹیم بجھوا دی گئی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔