موجودہ عدم استحکام کے پس منظر میں قادیانی عناصر بھی موجود ہے۔سیکرٹری مجلس احراراسلام عبداللطیف خالد چیمہ
بورے والا : تحریک ختم ِنبوت کے رہنما اور مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اگر اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ موجودہ عدم استحکام کے پس منظر میں قادیانی ایلیمنٹ بھی موجود ہے۔ قادیانی اکھنڈ بھارت کا مذہبی عقیدہ رکھتے ہیں اور اسی کے لئے کام کررہے ہیں ،وہ مرکز ی جامع مسجد ڈی بلاک بورے والا میں نماز جمعتہ المبارک سے قبل ”تحفظ ختم ِنبوت اور حالات حاضرہ“ کے موضوع پر خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک پاکستانی سفارت خانوں میں قادیانی اور قادیانی نواز لابی کو مسلط کیا گیا ہے ،لندن کے پاکستانی سفارت خانے میں 13 ۔ فروری کو قادیانی آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام کو مسلم سائنسدان کے طور پر پیش کیا گیا ،پاکستانی ھائی کمشنر واجد شمس الحسن برطانیہ میں قادیانیت کوپرموٹ کررہے ہیں ،لارڈ احمد طارق سکہ بند قادیانی ہیں اور ”زرداری قادیانی “پیکٹ کے لئے بر طانیہ میںسرگرم ِ عمل ہیں ، عبداللطیف خالد چیمہ نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی قادیانیوں اور ان کے اِرتداد ی عزائم کی سر پرستی کررہی ہے۔ جو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے خیالات اور تحفظ ختم ِنبوت کے تاریخی کردار سے صریحاََ انحراف بلکہ غداری ہے ،انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم ِ نبوت کاکام شفاعت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ضمانت ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا وسیلہ ہے انہوں نے کہاکہ 1953 ءمیں دس ہزار شہداءِ ختم ِنبوت نے اپنے مقدس خون سے تحفظ ناموس رسالت کا حق ادا کیا اِن شہدائِ کی یاد میں مارچ اور اپریل میں ملک بھر میں مجلس احرار ِ اسلام کے زیر اہتمام ” تحفظ ختم ِنبوت کانفرنسیں “ منعقد ہوں گی،جس میں قادیانی ریشہ دوانیوں کو بے نقاب کیا جائے گا ،اجتماع میں ایک قرار داد کے ذریعے اہلسنت والجماعت کے رہنما ﺅں اور کارکنوں کی بلا جواز اور بے دریغ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ منکرین صحابہ کی شر انگیز کاروائیوں کاموثر سد باب کیا جائے
ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کے کیس التوا کا شکار
بورے والا : ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف کی محکمانہ پروموشن کے کیس التوا کا شکار ، ڈی سی او وہاڑی سے کارروائی کا مطالبہ۔ ضلع وہاڑی کے مختلف کالجز کے کلیریکل سٹاف ملازمین عبدا لجبار ہیڈ کلرک، رانا طاہر احمد سینئر کلرک، محمد ندیم اشرف،محمد حسین ،جاوید اقبال ،محمد علی ، ریاض احمد ، محمد اکرم اور دیگر 10سے زائد کلرکوں نے ڈی سی او وہاڑی احسان بھٹہ کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ ایک تا سولہ کے کالج ملازمین اپنے فرائض منصبی دیانتداری سے انجام دے رہے ہیں لیکن ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی انکی محکمانہ پرومو شن کے کیسسز گورنمنٹ قوانین کے مطابق پاس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر حیلے بہانوں سے بلاجواز تاخیری حربے استعمال کر کے انکی حق تلفی کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ہم نے متعدد بار انہیں زبانی اور تحریری درخواستیں بھی دی ہیں لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ انہوں نے اپنی تحریری درخواست کے ذریعے ڈی سی او وہاڑی سے محکمانہ پروموشن دینے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کار سوار ڈاکوﺅں نے ایک شخص سے تین لاکھ لوٹ لئے
بورے والا : نا معلوم تین کار سوار ڈاکوﺅں نے ایک شخص کو اغوا کر کے 3لاکھ روپے لوٹ لئے اور اڈا عمر پور کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد اقبال وٹو سکنہ 317ای بی گذشتہ روز بورے والا بنک سے 314000رقم لے کر اپنے موٹر سائیکل پر دیوان صاحب کی طرف جا رہا تھا کہ ایک سفید رنگ کی کار جس میں تین نا معلوم ڈاکوآتشی اسلحہ سے مسلح تھے انہوں نے بحدود اڈا خیر والا کے نزدیک اپنی گاڑی میں زبر دستی سوار کر لیا جبکہ اسکا موٹر سائیکل ایک ڈاکو لے کر فرار ہو گیا ۔ ڈاکوﺅں نے کار میں اسکے ہاتھ پاﺅں باند ھ کر اس سے رقم چھین لی اور اڈا عمر پور کے نزدیک پھینک کر فرار ہو گئے ۔
عوامی سہولیات کی فراہمی نذیر جٹ گروپ کا خاصہ ہے۔ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 232 طاہر نقاش جٹ
بورے والا: آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی طاہر نقاش جٹ نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی نذیر جٹ گروپ کا خاصہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ حلقہ پی پی 232گگو منڈی میں رواں ماہ 21دیہات کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ دیہی علاقوں میں بھی سہولیات شہروں کے برابر مہیا کی جائیں ۔ طاہر نقاش جٹ نے مزید کہا کہ دیہات میں زراعت کے فروغ اور مقامی لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے 5کروڑ روپے کی لاگت سے گگو منڈی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے جس سے ٹیوب ویلوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن کر کے ہم اپنی فصلوں کو سیراب کر سکیں ۔ اس موقع پر خالد محمود اور محمد رضوان بلی بھٹی بھی موجو د تھے۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔