بورے والا: ڈی سی او وہاڑی احسان بھٹہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد خاں چانڈیہ کی نگرانی میں ٹی ایم اوراﺅ محمد خان اور ٹی اوآر امتیاز احمد جوئیہ نے ٹی ایم اے کے عملے کے ہمراہ ڈینگی مچھر کی افزائش گاہ بننے والے سینکڑوں پرانے ٹائر مختلف دوکانوں سے اٹھاکرآگ لگاکر تلف کردئیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منظور خاں چانڈیہ نے میڈیا کے نمائندﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرانے ٹائروں کا کاروبار کرنے والے دوکاندار پرانے ٹائروں کا ذخیرہ نہ کریں کیونکہ پرانے ٹائر ڈینگی مچھر کی افزائش کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اس کے لیے ضروری ہے کہ ان کا خاتمہ کرنے کے لیے ٹی ایم اے کے عملے سے تعاون کریں اس کے لیے تمام شہری بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے مچھروں کی پیدائش اور افزائش کی محفوظ پناہ گاہوں پر سپرے کروائیں یا ٹی ایم اے کے عملے سے سپرے کرنے کے لیے رابطہ کریں۔
1 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔