Pages - Menu

جمعرات، 30 مئی، 2013

مسلم لیگ (ن) کی حکومت وفاق اور پنجاب میں مثالی تعاون کی پالیسی پر عمل کر کے عوام کے حقیقی مسائل حل کرے گی ۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں

بورے والا سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ریشم گلی میں اپنے حماتیوں کا  شکریہ ادا کر رہے ہیں 
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ممبرپنجاب اسمبلی بورے والا چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بننے والی حکومت وفاق اور پنجاب میں مثالی تعاون کی پالیسی پر عمل کر کے عوام کے حقیقی مسائل حل کرے گی با لخصوص لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے جن کو دوبارہ بوتل میں بند کر کے دم لے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں کے ہمراہ بورے والا شہر کے بازاروں وہاڑی بازار ،عارف بازار ،ریشم گلی اور ریل بازار میں تاجروں اور دکانداروں کا شکریہ اد اکر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان چوہدر ی ریاض احمد آرائیں ،صادق نسیم چوہان ،محمد حسین بھٹی ،چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ ،ملک فرقان یوسف کھوکھر،مہر طاہر امجد ،حاجی عبد الرشید بھٹی ،میاں ممتاز علی لنگاہ ،منظور برکت ،غلام رسول زیدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چوہدی نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ حکومت تاجروں پرلگنے والے ٹیکسوں میں کمی کرے گی ۔ سابقہ حکومت نے ملک کو اندھیروں اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ زرعی شعبہ اور اقتصادی میدان میں ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ بازاروں میں تاجروں نے جگہ جگہ نو منتخب ارکان اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی ۔
واپڈا ریفرنڈم میں پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے پیغام یونین کو 218 ووٹوں کی واضح بر تری سے شکست دے دی
بورے والا: واپڈا ریفرنڈم میں پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے پیغام یونین کو 218 ووٹوں کی واضح بر تری سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق واپڈا مزدور یونین کے ریفرنڈم کے سلسلہ میں ڈویژنل دفاتر میپکو بورے والا میں پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی ۔ ریفرنڈم میں بورے والا ڈویژن کے کل 466ووٹوں میں سے 447ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نتائج کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے 331ووٹ حاصل کئے جبکہ پیغام یونین نے 113ووٹ وصول کر کے دوسری پوزیشن لی ۔ تین ووٹ مسترد قرار پائے ۔ ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زونل سیکرٹری شاہد باری چوہان ،چوہدری منظور احمد نوید اور چوہدری بشیر احمد جٹ کو کارکنوں نے کندھوں پر اٹھاکر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی ۔
شیخ محمد سعید چمڑے والے قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے 
بورے والا: پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق کے والد شیخ محمد سعید چمڑے والے قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں تاجروں، وکلاء، صحافیوں اور کاروباری طبقہ کے علاوہ نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

 پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر لڑکی کےبھائی اورورثاء نےمسلح ہو کر ہلہ بول دیا 
بورے والا: نواحی گاﺅ ں میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر لڑکی کے بھائی اورورثاءنے مسلح ہو کر ہلہ بول دیا ،اینٹیں اور ڈنڈے مارمار کر نوجوان سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا اور لڑکے کی 56سالہ بوڑھی والدہ کو زبردستی کارمیں بٹھا کر فرار، تھا نہ صدر پولیس نے پانچ ملز موں کو گرفتار کر کے مغویہ کو بر آمد کر کے مقدہ درج کر لیا ، واقعا ت کے مطابق چک نمبر 461ای بی کے کا شتکار محمد رمضا ن کھرل کے بیٹے عبدالکریم نے ڈھا ئی سا ل قبل اپنے قریبی رشتہ دار عبدالغفار عر ف ننھا کی بہن سمیرا بی بی سکنہ چک 101کسووال سے پسند کی شادی کررکھی ۔تھی سمیرا بی بی کی کئی با رواپسی ہوئی مگر وہ پھر اپنے خاوند کے پاس بوریوالا آجاتی تھی۔ گزشتہ شب جب رمضان کھرل اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچا نک دوکاروں دو مو ٹر سائیکلوں پر سوار دس سے با رہ افراد نے زبر دستی گھر میں داخل ہور کر انہیں ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارنا شروع کر دیا ، ملزموںنے عبدلکریم کے والد محمد رمضا ن اور بھا ئی طارق پر تشدد شروع کیا تو طارق کی بیوی سعدیہ بی بی بہن سرور بی بی اور والدہ کنیز بی بی انہیں چھڑانے کیلئے آگے بڑھےں تو ملزموں نے انہیں بھی تھپڑ مار ے اور عبد الکریم کی 65سالہ بوڑھی والدہ کنیز بی بی کو اپنی کارمیں ڈال کر فرار ہو گئے ،ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی اہل دیہہ نے مو قع پر گھیر ا ڈال کر پانچ ملزما ن محمد حسین ، صدام حسین ،طارق عبدلغفار عرف ننھا اور سعد امیر کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا ، دریں اثناءتھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او نادر خا ن بلوچ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو ملزمان کے گاﺅ ں سے برآمد کر لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے محمد رمضا ن کھر ل کی رپورٹ پر ملزما ن محمد حسین ، صدام حسین ،طارق،نواز ،مجتبیٰ ،محمد عمران ،یاسر اور قادر کے علاوہ 5نا معلوم مسلح آتشیں اسلحہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ365-452-337-A-1-337-A-2-148-149مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
پولیس کانسٹیبل کی تین ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے اپنی داشتہ کے ایماءپر زیادتی
بورے والا : پولیس کانسٹیبل کی تین ساتھیوںکے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے اپنی داشتہ کے ایماءپر زیادتی ۔ ڈی ایس پی بورے والا نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقامی پولیس کو کاروائی کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احاطہ شاہ نواز کے رہائشی محمد رفیق نے ڈی ایس پی قلب عباس خان کو دی گئی تحریر ی درخواست میں مﺅقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی مسماةغلام فاطمہ نے میری عدم موجودگی میں مسمی محمد رفیق کانسٹیبل سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ چوری چھپے اس سے ملتی رہی ۔ رواہ ماں کی 14تاریخ کو میری بیوی صبح 9بجے میری بہو ماجدہ بی بی کو بہانے سے اپنے ساتھ معصوم شاہ روڈ پرواقع ایک مکان میں لے گئی اور شام 4بجے تک واپس نہ آئیں تو میرا بیٹا غلام سرور اپنے ساتھی جہانگیر کے ہمراہ انہیں تلاش کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر پہنچے تو وہاں موجود ملزمان محمد رفیق کانسٹیبل ،محمد منیر اور دو کس نا معلوم ملزمان ماجدہ بی بی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے اور غلام فاطمہ اسکی بیوی بھی ان کے ساتھ 2تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی لے کر بھاگ گئی ۔ ماجدہ بی بی نے انکے جانے کے بعد بتایا کہ چاروں ملزمان سارا دن اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر تے رہے۔ علاقہ مجسٹریٹ بورے والا کے حکم پر ماجدہ بی بی کے طبی معائنہ کے لئے ہسپتال میں میڈیکل رپور ٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی بورے والا نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کر کے حسب ضابطہ قانونی کاروائی کر نے کی ہدایت جاری کر دی ۔
معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر ملک عبد الغفور بھٹی آج یہاں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے
بورے والا : وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد ارشد بھٹی، ویٹرنری ڈاکٹر محمد امجد بھٹی اور مقامی تاجر محمد اکرم بھٹی کے والد معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر ملک عبد الغفور بھٹی آج یہاں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ۔ وہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی کے بڑے بھائی تھے ۔ مرحوم کی عمر 90برس کی قریب تھی اور وہ کئی روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بورے والا گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے ممبرز قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں، ڈی سی او وہاڑی محمود جاوید بھٹی ،اسٹنٹ کمشنر نعیم اللہ بھٹی ،سابق ایم اےن اے چوہدری قربان علی چوہان ،سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ،ڈاکٹر منیر احمد سندھو ،ڈاکٹر عمران بھٹی ،ڈاکٹر امجد شکیل ،ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر اظہر علی چوہدری ،ڈاکٹر ایس اے ماجد ،ڈاکٹر محمد یوسف ،کرنل (ر) محمد اقبال ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی سمیت سیاسی سماجی حلقوںکے نمائندہ اور سرکاری افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 29 مئی، 2013

بورے والا سے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں و ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں بورےوالا کے بازاروں میں اپنے حماتیوں کا  شکریہ ادا کر رہے ہیں 


مکمل تحریر اور تبصرے>>
محکمہ پولیس کے ملازم نے جائداد پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اتھلیٹ خاتون کے والدین کی زندگی اجیرن بنا دی
بورے والا: محکمہ پولیس کے ملازم نے جائداد پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اتھلیٹ خاتون کے والدین کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ مقدمہ درج ہونے کے با وجود پولیس پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے سے گریزاں ۔ متاثرہ بہنوں کا اپنے بوڑھے والد کے ہمراہ پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح یوسف جو کہ قومی ٹیم میں اتھلیٹ ہے اور فیصل آباد کی مستقل رہائشی ہے، گذشتہ روز اس نے اپنی بہن آسیہ بی بی اور بوڑھے والد محمد یوسف کے ہمراہ پریس کلب میں آکر بتایا کہ انکے والد کی وراثتی جائدادزرعی رقبہ اور رہائشی احاطہ تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 463ای بی میں واقع ہے جس پر انکے رشتہ دار محمد حنیف کانسٹیبل نے انکی غیر موجودگی میں انکی حصہ کی زرعی زمین اور احاطہ پر قبضہ کر لیا ۔ مورخہ 18مئی کو انکا بوڑھا والد اپنے رقبہ کی دیکھ بھال اور پانی لگانے کے لئے گیا تو راستہ میں مبینہ پولیس ملازم نے اسے زبر دستی روک کر تشدد کر کے برہنہ کر دیا اور اب گاﺅںچھوڑنے کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر وہ فیصل آباد واپس نہ گئے تو وہ انہیں قتل کر دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ فتح شاہ میں وقوعہ کا مقدمہ نمبر 140/30بجرم 337/L2-354درج ہے جسکے نامزد ملزم محمد حنیف ڈرائیور ایلیٹ فورس کو پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ۔انہوں
نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تھانہ ماڈل ٹا ﺅن پولیس نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران ریلوے ٹریک بند کر کے با بافرید ایکسپریس پر پتھر اﺅ اور فائرنگ کر نے،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے محافظ فورس کے جوان کو زخمی کرنے اور تین سرکاری موٹر سائیکلوں کونذر آ تش کر نے کے الزام میں 34نا مزد اور 150نامعلوم شہر یوں کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقد مہ درج کرلیا
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹا ﺅن پولیس نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران ریلوے ٹریک بند کر کے با بافرید ایکسپریس پر پتھر اﺅ اور فائرنگ کر نے،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے محافظ فورس کے جوان کو زخمی کرنے اور تین سرکاری موٹر سائیکلوں کونذر آ تش کر نے کے الزام میں 34نا مزد اور 150نامعلوم شہر یوں کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقد مہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈ ل ٹا ﺅ ل چوہدری عبدالکریم کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے انہیں اطلاع ملی کہ نواحی بستیوں معصو م شا ہ رو ڈ، حبیب کا لو نی اور بھٹہ یوسف آباد کے سینکٹر وں مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کر کے واپڈ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب دونوں طرف سے روڈبلاک کر رکھی ہے اور کرچی سے لاہور جانے والی 37اپ با با فرید ایکسپریس کو روک کر پتھراﺅں اور فائر نگ کا سلسہ شروع کر رکھا ہے چنانچہ جب وہ نفر ی کے ہمراہ مو قع پر پہنچے تو سینکڑ وں افراد نے پولیس پر بھی حملہ کر دیاپتھراﺅ سے ریلوے انجن کی ونڈ سکرین ٹو ٹ گئی اور محا فظ پولیس کا ایک کانسٹبل مقصود بھی زخمی ہوگیا ۔پولیس نے مداخلت کر کے ٹرین کو روانہ کروادیا تو مشتعل مظاہرین نے محافظ سکواڈکی تین موٹر سائیکلوں نمبری 1564وی آر پی ۔5629ایل زیڈ سی اور 5620ایل زیڈ کو آگ لگا دی جو کہ مکمل جل گئیں۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅ ن پولیس نے سرکا ری املاک کو نقصان پہنچانے ،کارسرکار میں مزاحمت اور پولیس پر حملہ کر نے کے الزام میں شیخ عمر فاروق عرف ککن قصائی ،شیخ حکیم عرف حکیمو،نذیر احمد عرف بگو ،جگنو ڈوگر وغیرہ نامزد اور 150نامعلوم افراد کے خلاف زیردفعہ 353-186-436-379-341-427-337-اور 148-149ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
 پاکستان تحریک انصاف کراچی کی راہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف تحریک انصاف بورے والا کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی
بورے والا : پاکستان تحریک انصاف کراچی کی راہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف تحریک انصاف بورے والا کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف گذشتہ شب پاکستان تحریک انصا ف کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جسکی قیادت تحریک انصاف کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 233محمد شہباز ڈوگر اور دیگر رہنماﺅں ڈاکٹر سہیل عزیز ،عاشق ڈوگر ،میاں خالد حسین ،کشف العارفین غوری نے کی ۔ ریلی حاجی شہباز ڈوگر کے دفتر سے شروع ہو کر جنرل بس سٹینڈ کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب بورے والا تک پہنچی جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مرحومہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زہرہ شاہد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن غلہ منڈی بورے والا کی 
مجلس عاملہ کا تعزیتی اجلاس 
بورے والا: پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن غلہ منڈی بورے والا کی مجلس عاملہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی بھٹی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایسو ایشن کے سینئر ارکان شیخ شاہد محمود اور شیخ خالد عمر راجپوت اینڈ کمپنی والوں کے والد محترم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین ندیم مشتاق رامے، صدر عدیل مختار انجم، جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق کے علاوہ چوہدری منیر احمد ایڈوکیٹ ،افتخار احمد ،محمداحمد رضا ،رانا شاہد گلزار ،ملک فریاد علی ،منیر احمد بھٹی ،گلزار احمد ،شیخ محمد طارق ،زاہد اشرف ،ظہیر احمد گوجر ،چوہدری محمد سرور کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 24 مئی، 2013

لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے ستائے سینکڑوں مظاہرین کا حبیب کالونی ریلوے ٹریک پر دھرنا،لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس کو زبردستی روک لیا ۔ مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کا لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اورپتھراﺅ سے دو شہری اور دو پولیس ملازمین کے سر پھٹ گئے
بورے والا: بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شدید گرمی کے ستائے نواحی آبادیوں حبیب کالونی، معصوم شاہ کالونی سمیت دیگرعلاقوں کے سینکڑوں ڈنڈا بردار مظاہرین کا حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب ٹریک پر دھرنا، مشعل مظاہرین نے کراچی سے لاہور جانے والی بابا فرید ایکسپریس کو زبردستی روک لیا۔ مظاہرین کومنتشر کرنے کے لئے پولیس کا لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اورپتھراﺅ سے دو شہری اور دو پولیس ملازمین کے سر پھٹ گئے۔ واقعات کے مطابق بورے والا شہر اور اور اس کے گردو نواح میں 22گھنٹے سے زائد کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ سینکڑوں مظاہرین ٹولیوں کی شکل میں جمع ہو کر ریلوے پھاٹک حبیب کالونی پر ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس اور ایلیٹ فورس کی موبائل ٹیمیں وہاں پہنچ گئیں جہاں پولیس کے ایک جوان نے بوڑھے شہری کو تھپڑ مار دیا جس پر سینکڑوں افراد نے مشتعل ہو کر پولیس پر پتھراﺅ شروع کر دیا اور پولیس کے تین موبائل موٹر سائیکل نظر آتش کر دئیے ۔وائرلیس پر اطلاع ملنے کے بعد تھانہ سٹی اور تھانہ ماڈل ٹاﺅن سے مزید نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے تک پولیس اور عوام کے درمیان آنکھ مچولی اور کشیدگی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو ریلوے ٹریک سے ہٹا کر بابا فرید ایکسپریس کو آدھ گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دیا ۔محافظ فورس کے زخمی ہونے والے کانسٹیبل مقصود احمد فاضل کے مطابق مظاہرین نے محافظ فورس کے انچارج اے ایس آئی جہانگیر موہل کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور وہ اس کو اغواءکرکے تشدد کا نشانہ بنانا چاہتے تھے جسے چھڑانے کے لئے وہ اور اس کا ساتھی کانسٹیبل شفقت آگے بڑھے تو ڈنڈوں سے مشتعل افراد نے ان پر حملہ کرکے ان کو شدید زخمی کر دیا ۔انہوں نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین نے بابا فرید ایکسپریس پر پتھراﺅ کرکے متعدد مسافروں کو بھی زخمی کر دیا تھا جن کی چیخ و پکار سن کرپولیس نے مدد کے لئے مزاحمت کی اور بعد ازاں سینکڑوں مظاہرین نے ٹولیوں کی شکل میں چونگی نمبر 5پر پہنچ کر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی اور ٹائر جلا کر بورے والا ملتان روڈ بند کر کے ٹریفک جام کر دی ۔
شفاف اور منصفانہ الیکشن میں روایتی جاگیردار دولتانہ اور خاکوانی خاندانوں کو پہلی مرتبہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے شکست دی - ممبرقومی اسمبلی این اے 168  سید ساجد مہدی سلیم
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب ممبر قومی اسمبلی این اے168سید ساجد مہدی سلیم نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح ان کے حلقہ 168میں بھی شفاف اور منصفانہ الیکشن ہوئے ہیں مگر اس حلقہ سے روایتی جاگیردا ردولتانہ اور خاکوانی خاندانوں کو پہلی مرتبہ ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے امیدوار نے شکست دی ہے یہی وجہ ہے کہ میرے مخالف تحریک انصاف کے شکست خوردہ امیدوار نواب محمد اسحاق خان خاکوانی عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے الیکشن کے عمل پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنی جھوٹی انا کو تسکین پہنچا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اقامت گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سابق ناظمین چوہدری محمد عاشق آرائیں، رانا شاہد سرور،سردار خالد محمود ڈوگر کے علاوہ نعیم صابر چوہدری،سید ندیم شاہ،راﺅ فضل الرحمان و دیگر موجود تھے۔سید ساجد مہدی سلیم نے کہا کہ ان کے امیدوار کا آئینی حق ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کرواتے اور ان کی درخواست پر پہلے15مئی کو دوبارہ گنتی شروع کی گئی تو46پولنگ اسٹیشن کی گنتی کے دوران ہی جب میرے ووٹوں میں اضافہ ہوا تو اسحاق خاکوانی گنتی کا بائیکاٹ کرکے اسلام آباد چلے گئے اور گنتی کے عمل پر عدم اعتماد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ارکان جسٹس ریاض کیانی،جسٹس شہزاد اکبراور فضل الرحمان پر مشتمل بنچ سے تیسری مرتبہ تمام ریکارڈ کو سامنے رکھ کر تمام پولنگ اسٹیشن کی گنتی کے احکامات حاصل کیے اور ریٹرننگ آفیسر وہاڑی نے اتوار کی چھٹی کے باوجود تیسری مرتبہ تمام امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے گنتی کا عمل مکمل کرکے اس کی مفصل رپورٹ الیکشن کمیشن کو روانہ کر دی جس میں کسی بھی جگہ دھاندلی یا بے ضابطگی کا ذکر نہیں ہے اس کے باوجود تحریک انصاف کے امیدوار اسحاق خان خاکوانی اپنی شکست کو فراخدلی سے قبول کرنے کی بجائے مختلف فورمز اور نیوز چینلز کے ٹاک شوز میں الزام تراشی کر رہے ہیں جو کہ باعث افسوس ہے ۔سید ساجد مہدی نے کہااس سلسلہ میں انہوں نے اسحاق خاکوانی سے بات کی تو ان کا جواب تھا کہ ہمارا احتجاج تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی کا حصہ ہے ہم نے قومی سطح پر انتخابی نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا ہے ۔سید ساجد مہدی نے کہا کہ ہم اسحاق خاکوانی کا دلی احترام کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں جو کہ علاقہ کے عوام نے ہمیں اور مسلم لیگ ن کو دیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 21 مئی، 2013

 بورے والا کے وکلاءاورتاجروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا
بورے والا: بورے والا کے وکلاءاور تاجروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدھوار سے غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا ااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بورے والا بار ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت عمران مشتاق بھٹی نائب صدر بار منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے، بزرگ مسلم لیگی رہنماءچاچا محمد اسلم، ملک شمشاد علی، محمد یسن بھٹی، چوہدری شاہد حسین اور شانی بھٹی نے بھی شرکت کی اجلاس میں بجلی کی طویل 18گھنٹے سے 20گھنٹے کی روزانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر قراداد منظور کی گئی قراداد میں ایکسیئن واپڈا اور ایس سی واپڈا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا باضابطہ شیڈول جاری کریں وگرنہ ہڑتال کریں گے جوکہ غیر مقینہ مدت تک جاری رے گی اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاءبار روم سے دفتر ڈی ایس پی تک گئے اور اپنا حتجاج ریکارڈ کروایا اجلا س میں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شہباز حسین بھٹی، چوہدری منیر اکرم ایڈووکیٹ، غلام سرور جوئیہ سمیت وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی
 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید ساجد مہدی سلیم شاہ دوبارہ گنتی کے بعد460ووٹ کے اضافہ کے ساتھ69509ووٹوں سے کامیاب قرار پائے
بورے والا: چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر بورے والا سے قومی اسمبلی این اے168کی دوسری بار ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی حلقہ این اے168سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سید ساجد مہدی سلیم شاہ دوبارہ گنتی کے بعد460ووٹ کے اضافہ کے ساتھ69509ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق وفاقی وزیر نواب اسحاق خاکوانی نے54334ووٹ حاصل کیے ریٹرنگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے بعد مفصل رپورٹ مرتب کر کے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو ارسال کر دی گئی
 مسلح ڈاکو رائس فیکٹری سے 50لاکھ روپے مالیت کے چاول لوٹ کر فرار ہو گئے
بورے والا: بارہ مسلح ڈاکو مقامی رائس فیکٹری میں زبردستی داخل ہو کر چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تقریبا50لاکھ روپے مالیت کے چاول ایک ٹرالر میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بورے والا کے آڑھتی چوہدری محمد اکرم آرائیں کی رائس فیکٹری واقع طفیل آباد میں گزشتہ شب دس بارہ مسلح ملزمان ایک ٹرالر لیکر داخل ہو گئے اور وہاں پر موجود چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر باندھ کر گودام میں داخل ہو گئے اور پچاس لاکھ روپے700بوری چاول ٹرالر پر لوڈ کر کے تسلی سے فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سڑکوں کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی
 لاری اڈا، گول چوک اور کالج روڈ پر تعینات ٹریفک عملہ غائب ، شہر میں ٹریفک جام ، ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بورے والا: لاری اڈا، گول چوک اور کالج روڈ پر تعینات ٹریفک عملہ غائب، بے ہنگم ٹریفک سے لاری اڈا چوک اور گول چوک کالج روڈمیں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینں لگ گئیں ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا، گو ل چوک بورے والا اور کالج روڈ پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا ٹریفک عملہ گزشتہ کئی روز سے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر باہر چھوٹی چھوٹی سڑکو ں پر گھومتا نظر آتا ہے سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں کالج روڈ اور لاری اڈا میں ٹریفک کا بے پناہ رش بڑھ جاتا ہے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی سے غائب ہو جانے اور اشاروں کی خرابی کی وجہ سے بے قابو ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس سے تینوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ جاتی ہیں اور کئی کئی گھنٹے والدین اپنے بچوں کو سخت گرمی میں لیکر ٹریفک مین پھنس جاتے ہیں بورے والا کے شہریوں، چوہدری اکرام الحق، چوہدری خالد محمود، چوہدری سلیم اللہ اور رانا طاہر محمود نے ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے
مکمل تحریر اور تبصرے>>
شہرمیں تجاوزات کی بھرمار۔ بازاروںاورشاہراوُںپرقبضہ مافیا نے اپنا سامان رکھ کرٹریفک اور پیدل چلنا مشکل کردیا 
بورے والا: شہرمیںتجاوزات کی بھرمار۔بازاروںاورشاہراوُںپر قبضہ مافیا نے اپنا سا مان رکھ کرٹریفک اور پیدل چلنا مشکل کردیا۔ شہریوں کی جانب سے ڈی سی۔او ا ور ٹی۔ایم۔اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بااثر قبضہ ما فیا نے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ریل بازار ، وہاڑی بازار، عارف بازار ،ریشم گلی، تھانہ ماڈل سے ملحقہ مارکیٹوں میں اپنا سامان شاپنگ پلازوں میں اپنی ملکیتی جگہوں سے تجاوز کرتے ہوے ¾ سرکاری جگہ پررکھا ہوا ہے جس سے بازار سکٹر گئے ہیں جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سا منا کرنا پڑھ رہا ہے ۔بوریوالہ کے شہریوں ڈاکٹرمحمدسرور۔رانا سعید۔چوہدری محمد یسٰن۔اسد شہزادخان۔نے ڈی ۔سی ۔او وہاڑی اور ٹی ۔ایم ۔اے۔بوریوالا سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے 
شدید گرمی اور واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے۔ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ
بورے والا: شدید گرمی اور واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے۔لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بوریوالا میں شدید گرمی کے موسم میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ۔جس سے گھر میں بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کا گرمی سے برا حال ہو گیا ۔شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پانی کے ٹیوب ویل سے پانی کی ضروریات بھی پورا نہیں ہو رہی ہیں ۔ مسجدوں میں نمازی وضوکرنے کے لیے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں ،دیہا توں میں جانوروں کو چارہ اور پانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔محمد افضل بگیانوالا، چوہدری نسیم، عا طف چوہدری اور دیگر شہریوں نے واپڈا کے اعلٰی احکام سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ دکو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
 ڈکیتی کے ملزم کو پناہ دیکر فرار کروانے پر مقدمہ درج کر لیا
  بورے والا: ڈکیتی کے ملزم کو پناہ دیکر فرار کروانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال نگرکا رہائشی عارف جو کہ تھا نہ ما ڈل ٹاﺅن پولیس کو بجرم ۴۹۳ت پ مطلوب تھا ۔ گزشہ روز مخبرکی اطلاع پر اس کو گرفتار کرنے کے لیے محمد حنیف کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے پولیس کو دیکھ کر مبینہ ملزم کو بھگا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
خواتین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیابورے والا: خواتین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغوا ءکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف بلاک لکڑ منڈی میں محمدنذیر سکول ٹیچرکی شادی شدہ بیٹی( ز)جوکے گھر میںاکیلی موجود تھی ،محمد حنیف ڈوگر ،محمد عباس ڈوگر،محمد ساجد،کلثوم صدیقاںبی بی اور دیگر چارنا معلوم مرد و خواتین گھرمیںداخل ہو گئیں اور(ز) کو خریداری کے بہانے بازارلے گئیں اوروہاں سے اغوا ہ کر کے فرار ہوگئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 17 مئی، 2013

دوبارہ گنتی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پی ٹی آئی کے امیدواراسحاق خاکوانی ہارگئے


 بورے والا: تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب ہار گئے۔ انہیں نون لیگ کے امیدوار سید ساجد مہدی نے شکست دی ہے، جس پر اسحاق خاکوانی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہ نما اسحاق خاکوانی نے وہاڑی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 168 سے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ تاہم دوبارہ گنتی کرانے پر بھی وہ شکست سے دو چار ہوگئے ہیں۔ صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اسحاق خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے پچپن ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ووٹ دکھانے سے انکار کردیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 14 مئی، 2013

گگو منڈی سے آزاد حیثیت میں منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کا مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا فیصلہ ۔ ایم این اے سید ساجد مہدی کے ہمراہ میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات

بورے والا: پی پی 232 گگو منڈی سے آزاد حییثیت میں جیتنے والے ممبر صوبائئ اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ۔رکن قومی اسمبلی سید ساجد مہدی، محمد نعیم صابراور راؤ غلام مرتضی کے ہمراہ رائے ونڈ لاہور میں میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے.

مکمل تحریر اور تبصرے>>

اتوار، 12 مئی، 2013

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کلین سویپ، قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار بھاری کثریت سے کا میاب ہو گئے

  پاکستان مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواران چوہدری نذیراحمدآرائیںاور چوہدری ارشاداحمدآرائیںاپنی کامیابی کی بعدحامیوں کےہمراہ موجودہیں
بورے والا: 11مئی کے عا م انتخابات میں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کلین سویپ،قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگئے جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے میدان مار لیا ۔الیکشن میں تحریک انصاف دوسری نمبر پر رہی جبکہ پیپلز پارٹی اور بعض آزاد تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار ہوئے۔غیر مصدقہ نتائج کے مطابق این اے 167 بورے والا سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں99483ووٹ حاصل کرکے 62142 ووٹوں کی برتری سے ایم این اے منتخب ہو گئے ان کی قریبی امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے 37341 ووٹ حاصل کیے ۔تحریک انصاف کے امیوار ریاست علی بھٹی 26460 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔متحدہ دینی محاذکے امیدوار راﺅ حبیب الرحمان نے3574وو ٹ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل(ر) راﺅ عابد علی خان3399ووٹ حاصل کر سکے۔این اے 168 بورے والا،وہاڑی کی مشترکہ نشست سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید ساجد مہدی سلیم 68392 ووٹ حاصل کرکے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد اسحاق خاکوانی نے54057 ووٹ حاصل کرکے دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ نتاشا دولتانہ 41889 ووٹ حاصل کیے۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 232پر مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ 50260ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف مسلم لیگ ن کے پیر غلام محی الدین چشتی کو6595ووٹ کی برتری سے ہرا ایم پی اے منتخب ہو گئے۔ پیر غلام محی الدین چشتی نے 43665ووٹ حاصل کیے نذیر جٹ گروپ کے آزاد امیدوار طاہر نقاش جٹ 7150 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رانا محمد مظفر خان نے2284ووٹ حاصل کیے ۔صوبائی حلقہ پی پی 233بوریوالا شہر کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں 40091 ووٹاصل کرکےاپنے قریبی حریف تحریک انصاف کے امیدوار کے حاجی محمد شہباز احمدڈوگر کو17178ووٹ کی برتری سے شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہو گئے ۔آزاد امیدوار چوہدری عثمان احمد وڑائچ 14127ووٹحاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار خالد سلیم بھٹی7326ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے ۔صوبائی اسمبلی کی امیدوار جٹ گروپ کی حاجرہ نذیر جٹ صرف4251ووٹ حاصل کر سکیں ۔صوبائی اسمبلی کی نشست پرپی پی 235ماچھیوال سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال اکبر بھٹی نے26324ووٹ حاصل کرکامیابی حاصل کی جبکہ ان مدمقابل آزاد امیدوار اعجاز سلطان بندیشہ نے24536 ووٹ ، تحریک انصاف کے چوہدری خالد محمود چوہان نے 20661ووٹ اور پیپلزپارٹی کے امیدوار ملک نوشیرخان لنگڑیال نے 15845ووٹ حاصل کیے ۔ قابل ذکر امر یہ ہے ان انتخابات میں سابق رکن قما اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ گروپ کے چھ آزاد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی بد ترین شکست سے دوچار ہوئے ہارنے والوں میں چوہدری نذیر احمد جٹ کی دو بیویاں،دو بیٹیاں اور دو بھتیجے شامل ہیں۔

مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 10 مئی، 2013

انتخابات کے سلسلہ میں بورے والا میں انتخابی میدان سج گیا، قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پرمسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پاکستان پیپلز  پارٹی اور آزاد امیدواران کے درمیان سخت مقابلے کی توقع

بورے والا: انتخابات 2013کے سلسلہ میں بورے والا میں انتخابی میدان سج گیا قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف ،پاکستان پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواران کے درمیان این اے 167بورے والا کے نشست پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں،تحریک انصاف کے ریاست علی بھٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے کرنل (ر)راﺅ عابد علی خان،نذیرجٹ گروپ کی آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ اور متحدہ دینی محاذ کے راﺅ حبیب الرحمان کے درمیان سخت معرکہ آرائی ہو گی ۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 168جوکہ بورے والا اور وہاڑی تحصیل کی مشترکہ نشست ہے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواد سید ساجد مہدی سلیم،تحریک جنصاف کے امیدوار سابق وفاقی وزیر نواب محمد اسحاق خان خاکوانی ،پیپلز پارٹی کی امیدوار نتاشہ دولتانہ اور نذیر جٹ گروپ کی آزاد امیدوار محترمہ ڈاکٹر عارفہ نذیر جٹ کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہو گا صوبائی حلقہ پی پی 232گگو منڈی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) تحصیل بورے والا کے صدر آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی کے درمیان کانٹے دار اور فیصلہ کن معرکہ ہو گا جبکہ اسی نشست پر نذیر جٹ گروپ کے آزاد امیدوار طاہر نقاش جٹ اور تحریک انصاف کے امیدوار رانا محمد مظفر خان بھی انتخابی میدان میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں ۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی233 بورے والا شہر اس وقت ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور بعض امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کی خریدوفروخت کی خبریں بھی زبان زدعام ہیں اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں،پاکستان تحریک انصاف کے حاجی محمد شہباز احمد ڈوگر،پیپلز پارٹی کے حاجی سردار خالدسلیم بھٹی اور آزاد امیدوار سابق تحصیل ناظم چوہدری عثمان احمد وڑائچ اور نذیر جٹ گروپ کی آزاد امیدوار حاجرہ نذیر جٹ ایک دوسرے کو ناک آﺅٹ کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے ہوئے ہیں۔ صوبائی نشست پی پی 235بورے والا اور وہاڑی تحصیل کی مشترکہ نشست ہے اس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلال اکبر بھٹی،پاکستان تحریک انصاف کے خالد محمود چوہان ،پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال اور آزاد امیدوار اعجاز سلطان بندیشہ اور جماعت اسلامی کے علی وقاص ہنجرا کے مابین دلچسپ مقابلہ ہے ۔انتخابی مہم کے آخری روز تمام اہم جماعتوں اور گروپوں کے امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی سیاسی طاقت کامظاہرہ کرنے کے لئے بورے والا اور گردو نواح میں بڑے بڑے جلسے منعقد ہوئے جن میں بورے والا شہر کے آفاق خان چوک پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور صوبائی امیدوار چوہدری ارشاد احمد آرائیں، کالج گراﺅنڈ ملتان روڈ پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی ریاست علی بھٹی اورحاجی محمد شہباز ڈوگر،چوک پرانا ڈاکخانہ لنک جوئیہ روڈ پر پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان اور صوبائی امیدوار سردار خالد سلیم بھٹی کے علاوہ چوک شہباز میں آزاد امیدوار عائشہ نذیر جٹ ،ریلوے گراﺅنڈ گگو منڈی میں آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ریلوے گراﺅنڈ ماچھوال میں تحریک انصاف کے این اے 168سے امیدوار نواب محمد اسحاق خان خاکوانی اور پی پی 235سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار خالد محمود چوہان کی حمایت میں منعقد کیے گئے۔جلسوں میں تمام امیدواروں نے اپنی بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی کامیابی کے دعوے کیے تاہم سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف اور گگو منڈی میں آزاد امیدوار وں کے جلسے حاضر ی کے اعتبار سے تاریخی تھے جن میںہزاروںافراد نے شرکت کی اور مسلم لیگ (ن) ،تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے 
مکمل تحریر اور تبصرے>>
الیکشن کے موقع پر امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سرکل پولیس کی بھاری نفری نےشہراورمضافاتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا
بورے والا: الیکشن کے موقع پر امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بورے والا قلب عباس خاں بلوچ کی زیر قیادت بورے والا سرکل پولیس کی بھاری نفر ی نے آج بورے والا شہر اور مضافاتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ایس ایچ او سٹی ملک اعجاز مسوان، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری عبدالکریم، ایس ایچ او فتح شاہ میاں شمعون احمد جوئیہ، ایس ایچ او گگو منڈی شاہد عباس شیرازی ایس ایچ او ساہوکا راﺅ محمد سلیم کے علاوہ انوسٹی گیشن انچارجوں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے20گاڑیوں اور 15موٹر سائیکلوں سمیت شرکت کی فلیگ مارچ نے بورے والا شہر کے بازاروں، گگو منڈی، ساہوکا،جملیرا، شیخ فاضل اور دیوان صاحب سمیت دیگر حساس مقامات کا چکر لگایا اور واپس دفتر ڈی ایس پی بورے والا آکر اختتام پذیر ہو گیا
سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نزیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کردیا
بورے والا: (میاں طارق محمود) سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے گروپ کے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی پی اور جٹ گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نزیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کردیا حلقہ این اے167میں اچانک بڑی سیاسی تبدیلی سے11مئی کے دن (ن) لیگ کی بھاری اکثریت سے جیت یقینی ہو گئی تجز یہ نگارتفصیلات کے مطابق سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے ڈیرہ پر گزشتہ روز ایک پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنے گروپ کے ساتھیوں سابق کونسلر عبدالعزیز گجر محلہ شاہ فیض پارک، سابق کونسلر حافظ محمد عباس محلہ آلہ آباد، ریاض احمد بھٹی محلہ عظیم آباد چیئر مین عشر زکواة کمیٹی اسد شہزاد خاں محلہ شاہ فیصل کالونی چیئر مین عشر زکواة کمیٹی غلام مرتضی بھٹی چیئر مین عشر زکواة کمیٹی، محمد جاوید عباس چیئر مین ہیومین رائٹس کمیٹی، شیخ قدیر احمد امجد ٹاﺅن سربراہ شیخ برادری، بشیر احمد رحمانی محلہ بیرکی سربراہ رحمانی برداری، چوہدری تاج محمد کھوکھر محلہ تاج پارک سربراہ کھوکھر برادری، رانا محمد رفیع محلہ انور ٹاﺅن سربراہ رانا برادری، غلام محمد بھٹی محلہ عظیم آباد صدر اسٹام فروش یونین، رانا طلعت محمود محلہ بشیر ٹاﺅن، رانا محمد اکرم محلہ مجاہد کالونی، ڈاکٹر عبدالرزاق، محمد عاشق بیکری والا، محمد حنیف فوجی، غلام محمد عرف بگا، چوہدری عمرا ن ادریس صدر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن، سابق کونسلرمحمد ریاض بھٹی چک نمبر/435ای بی، مرزا محمد ارشد سربراہ مرزا برادری محلہ شاہ فیض پارک، ساجد عزیز گجر، بابا محمد اقبال شاہ شوکت قلندری گروپ، باﺅ محمد صدیق محلہ شاہ فیض پارک، رانا لیاقت علی چک نمبر/237ای بی بھٹے والا، محمد ادریس کمبوہ پراپرٹی ڈیلر، حاجی محمد ظفر عینک چک نمبر/423عینک والا، حاجی محمد نعیم سابق صدر انجمن تاجران عارف بازار، شیخ محمد طاہر سربراہ شیخ براردری، چاچا محمد سلیم سربراہ ملک برداری سمیت دیگر افراد جو کہ حلقہ میں اپنا وسیع اثرورسوخ رکھتے ہیں مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور نذیر جٹ گروپ کی حمایت کی تھی اب اپنے حلقہ کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنی دیرینہ رفاقت کو چھو ڑ کر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے انکے ساتھی11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے انہوں نے کہا کہ زرداری نے ملک کا برا حال کر دیا ہے بے روز گاری،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں غیر مہذب زبان استعمال کر نے والے سیاستدانوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ چوہدری نذیر احمد آرائیں میرے بھائی ہیں ان سے سیاسی اختلافات تھے جسکو ہمارے مشترکہ دوستوں سردار شہزاد احمد ڈوگر نائب صدر مسلم لیگ(ن) دوبئی، سید اخلاق احمد شاہ، ظفر علی طور نے ختم کرا دیا ہے انہوںنے کہا کہ کارکن11مئی کو چوہدری نذیر احمد آرائیں کی کامیابی کے جذبہ سے سر شار ہو کر گھر سے نکلیں گے اور انشاءاللہ پولنگ کا اختتام ہماری بھاری اکثریت سے ہو گا سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق سابق تحصیل نائب ناظم گروپ کے اس فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کے حق میں تبدیلی کی جو اچانک ہو ائیں چلی ہیں اس سے چوہدری نذیر احمد آرائیں کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے اور جیت مسلم لیگ کا مقدر بن چکی ہے
پیپلز پارٹی دینا کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے جمہوریت کی خاطر اپنے خاندان کی جانوں کے نذرانے دیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167کرنل (ر) راﺅ عابد علی خاں
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167کرنل (ر) راﺅ عابد علی خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دینا کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے جمہوریت کی خاطر اپنے خاندان کی جانوں کے نذرانے دیئے اور اسکے کارکنوں نے کوڑے کھائے اور خود سوزیاں کیں جو لوگ پیپلز پارٹی کو کمزور تصور کر رہی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے مرکزی الیکشن آفس مجاہد کالونی اور مرضی پورہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کی صدارت سٹی صدر پی پی پی راﺅ فریاد علی خاں نے کی جلسے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی، سلمان یوسف گھمن، ایڈووکیٹ، صدرپیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر، چوہدری سیف اللہ گریوال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راﺅ کر نل عابد علی خاں نے کہا کہ انکو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے میں اپنی تمام زندگی پیپلز پارٹی اور اور اپنے ووٹرز کے لیے وقف کر دوں گا اور انشاءاللہ کامیابی کے بعد بورے والا میں یونیورصتی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور بورے والا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہو گی انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ11مئی کے روز تیر کے نشان پر مہر لگا کر پارٹی کو کامیاب بنائیں جلسے سے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ سٹوڈنٹس فیدریشن کے ڈویژنل صدر عبدالرزاق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا
 پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواران کا پارٹی ورکروں اور حامیوں کے ہمراہ کاروں کے جلوس کی شکل میں بورے والا شہر کے بازاروں کا چکر تاجروں کی طرف سے والہانہ استقبال
 بورے والا: پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167 چوہدری نزیر احمد آرائیں، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے پارٹی ورکروں اور اپنے حامیوں کے ہمراہ کاروں کے جلوس کی شکل میں بورے والا شہر کے بازاروں کا چکر لگایا راستے میں جگہ جگہ انکے مداحوں اور حامیوں نے (ن) لیگ کے فاقلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں نوٹوں کے ہار پہنائے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حاجی عبدالرشید بھٹی، پیر بختیار عالم چشتی، مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی، ملک فرقان یوسف کھوکھر، چوہدری ذوالفقار علی، سابق سٹی ناظم چوہدری ریاض احمد آرائیں، سابق سٹی ناظم چوہدری محمد عاشق آرائیں، سابق ناظم سردار ظہور احمد ڈوگر، سابق نائب ناظم ساجد کریم ڈوگر، میاں ممتاز علی لنگاءاے غفار اپشا، عبدالطیف غزنوی، چوہدری عمران غفور، ڈاکٹر رضوان اسلم، ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر محمد شفیق، بھائی تنویر، حکیم محمد حسین، محمد حسین بھٹی، میاں محمد رفیع، عبدالحمید بھٹی،نواب کرامت، شانی بھٹی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنا استقبال کر نے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ11مئی کو شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کروائیں
 تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے امیدوارقومی اسمبلی اصغر علی جاوید نےانتخابی مہم کے آخری روز  مختلف کارنر مٹینگوں سے خطاب 
بورے والا:  تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی جاویدنے اپنی انتخابی مہم کے آخری روز اپنے مرکزی آفس ایف بلاک، لکڑی منڈی، گگو منڈی، شیخ فاضل، اڈا لنڈو مسجد، جملیرا، سمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارنر مٹینگوں سے خطاب کیا اور ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں سے ملے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک عدل پاکستان کے سربراہ(ر) ایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں ملک میں لوڈ شیڈنگ، ے روز گاری، دہشت گردی، کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس لیے11مئی کو تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے انتخابی نشان بحری جہاز کے نشان پر مہر لگا کر انکے امیدواروں کو کامیاب کروائیں اور خوش حال پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 محکمہ مال، پولیس اور ٹی ایم اے کی گورنمنٹ کامرس کالج کے قریب کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی 
بورے والا: اسٹنٹ کمشنر بورے والا رائے نعیم اللہ بھٹی نے محکمہ مال، پولیس اور ٹی ایم اے کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ کامرس کالج کے قریب کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی اور موقع پر ہونے والی تعمیرات مسمار کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی کہ کامرس کالج بورے والا کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سے ملحقہ صوبائی حکومت کی ملکیتی ایک کنال قیمتی اراضی پر شوکت علی آرائیں ناجائز قبضہ کی کوشش کر رہا ہے یہ بھی اطلاع ملی کہ مذکورہ قبضہ گروپ نے کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایک رینج میں ایک رٹ دائر کرکے اسے کچی آبادی ظاہر کر کے گیلانی ٹاﺅن میں شامل کر نے کی استدعا کی تھی جوکہ خارج ہو گئی تھی ناجائز قابض نے اسی جگہ پر دو مرتبہ پہلے بھی تعمیرات کر نا چاہی جسے محکمہ مال اور ٹی ایم اے نے مسمار کر دیا تھا اسٹنٹ کمشنر بورے والا رائے نعیم اللہ بھٹی نے اہل محلہ کی درخواست پر کہ شوکت علی نامی شخص نے چند روز قبل رات کی تاریکی میں دیوار تعمیرا کر لی ہے کاروائی کرتے ہوئے خود موقعہ پر جاکر ریونیو آفیسررانا عملہ ٹی ایم اے اور پولیس پارٹی کے ہمراہ زیر تعمیر دو کمرہ جات اور دیوار گرا کر سرکاری اراضی واگزار کروالی اور مفصل رپورٹ مذید کاروائی کے لیے ڈی سی او وہاڑی کو ارسال کر دی-
 ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا نوجوان تین روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا
بورے والا: مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والا نوجوان تین روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا واضع رہے کہ تین روز قبل2بجے شب نواحی گاﺅں/499ای بی کے زمیندار آصف جاوید جٹ کے گھر دس مسلح ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات اور نقدی وغیرہ کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اس کے نوجوان بھائی زاہد محمود، والدہ نسیم بی بی اور بیوی شازیہ وگیرہ کو شدید زخمی کر دیا تھا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں داخل کروا دیا گیا تھا بعدا زاں تشویشناک ھالت کے باعث زاہد محمود کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا جو کہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی
میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے اسی لیے ملک بھر میں آج پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہے کیونکہ ملک تباہی کے جس دھانے پر جا پہنچا ہے اس ملک کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دورا ن شاہ فیصل کالونی، شاہ فیض پارک، عظیم آباد، یعقوب آباد، مدینہ کالونی 335,263,419,257, ای بی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبدالرشید بھٹی، محمد نعیم شان ،محمد اسلم جمال ، چوہدری نوید احمد بشیر، چوہدری محمد یاسین، چوہدری محمد ندیم، سابق ناظم خالد محمود ڈوگر، سردار ساجد کریم ڈوگر خالد خاں، اے غفار پاشااور سید لیاقت حسین گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد سرور،میاں محمد حفیظ، رانا سعید خاں، اسد خان ، چوہدری محمد شریف آرائیں ، راشد خاں، چوہدری فقیر حسین ، محمد سلیم ، محمد سرور ڈوگر، اخلاق شاہ ، ظفر طور، ماسٹر حفیظ ، محمد شاہد، خالد واپڈا والے، صوفی حمید، محمد اکرم مغل، شکیل احمد، محمد اشرف، خورشید، ارشاد ٹھیکیدار کے علاوہ حلقہ کی دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے اپنے برادریوں کی طرف سی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر محب وطن پاکستانی ملک کو تاریخ کے بدترین سابقہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے اورمیاں نواز شریف کی قیادت میں ایک مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط بنا رہے ہیں کیونکہ پاکستانی قوم ملک کوموجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے میاں نواز شریف کو ہی نجات دھندہ سمجھتی ہے-
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سماجی تنظیم کے باہمی اشتراک سےالیکشن میں حصہ لینے والےامیدواروں کے لیے آگاہی  فورم کا انعقاد
بورے والا: الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سماجی تنظیم ایس ۔سی۔آئی کے باہمی اشتراک سے11مئی کے الیکشن میں حصہ لینے والے این اے167سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا آگاہی فورم مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی آئی کے پروجیکٹ کوارڈنیٹر زاہد سلیم نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ووٹ دالنے کی ترغیب دیں کیونکہ عوام کے زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی کاسٹنگ ہی جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کی ضمانت ہو تی ہے ہماری تنظیم کے مقاصد ووٹرز کو شعور اور منتخب نمائندوں کو کرپشن کے خلاف جہاد کی ترغیب ہے عوامی نمائندے بے روز گاری کے خاتمہ اور کسانوں کو سبسڈی دینے جیسے قومی معاملات کو اہمیت دیں آگاہی فورم میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے167ریاست علی بھٹی امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر پاکستان کسان اتحاد کے امیدواران ملک ذوالفقار علی اعوان، چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ، جمعیت علماءاسلام کے امیدوار عبدالنعیم نعمانی کے علاوہ دیگر امیدواروں قومی وصوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے فورم کے انعقاد کو مفید اور موثر قرار دیا اور کہا کہ11مئی کے الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے ووٹرز کا اعتماد بحال ہو اہے فورم میں ایس سی آئی ٹیم کے دیگر ارکان محمد شیر خاں کھچی، مسعود عابد، مس ارم ناز، مس بلقیس سردار ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی
مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے بھائی سردار خلیل احمد پنوں ڈوگر نے این اے167بورے والا سے متحدہ دینی محاذ کے نامز د امیدوار راﺅ حبیب الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
بورے والا: اہل سنت والجماعت بورے والا کے پریس ریلیز کے مطابق سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے بھائی سردار خلیل احمد پنوں ڈوگر نے این اے167بورے والا سے متحدہ دینی محاذ کے نامز د امیدوار راﺅ حبیب الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک وقوم کی خدمت کر نے والے امیدوار کی کامیابی کے لیے وہ اورانکے ساتھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے
مکمل تحریر اور تبصرے>>

بدھ، 8 مئی، 2013

پاکستان مسلم لیگ  کی ملک کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے- مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں
 بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے اسی لیے ملک بھر میں آج پوری قوم میاں نواز شریف کی دیادت میں متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہے کیونکہ ملک تباہی کے جس دھانے پر جا پہنچا ہے اس ملک کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کر دوران 335,263,419,257,195,275 ای بی اور اڈا لنڈو مسجد پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،محمد اسلم جمال ، اے غفار پاشااور سید لیاقت حسین گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ا للہ دتہ ڈھڈی، محمد اکرم ، چاچا محمد اسلم ، عمران احمد ، محمد حمزہ ، میاں محمد اسلام اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے اپنے برادریوں کی طرف سی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا -
 ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں سابق تحصیل ناظم آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ
بورے والا: سابق تحصیل ناظم آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرکے نوٹوں سے پارٹی ٹکٹیں خریدنے والو کو عوام سے کوئی سروکار نہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ نوٹوں سے ووٹ نہیں خریدے جا سکتے ہم نے بطور تحصیل ناظم آٹھ سال عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں کبھی کسی غریب یا مزدور کا روزگار چھیننے کی کوشش نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج حلقے کا ہر غریب ، مزدور اور محنت کش برادری ازم سے بالا تر ہو کر میرے شانہ بشانہ چل رہا ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ اپنے دوستوں کی صف میں اضافہ کیا ہے اور وہی دوست میرا سرمایہ ہیں 11مئی کا دن برادری ازم کی سیاست کو دفن کرنے اور عوام کی حکمرانی قائم کرنے کا دن ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یو سی 59کے سابق ناظم عبدا لجبار بٹ اور دیگر اہل محلہ کی طرف سے منعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے عبدا لجبار بٹ ، سابق کونسلر محمد اشرف گجر ، محمد بوٹا قریشی ، وحید قریشی ، عبدا لحفیظ تبسم ، سید ابرار حسین شمسی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب بھی خطاب کیا اس موقع پر 445ای بی کی معروف سیاسی شخصیت لنگڑیال برادری کے سربراہ ملک سرفراز احمد لنگڑیال نے اپنے برادری سمیت چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا ۔
تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی

بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ کی وجہ سے جعلی شیروں نے اپنے پنجرے تلاش کرنا شروع کر دئے ہیں فرینڈلی اپوزیشن کے ذریعے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے زرداری اینڈکمپنی کے ساتھ مل کر ملک کو جس بے دردی سے لوٹا اور اسے اندھیروں میں دھکیلا ہے 11کا دن انکا یوم احتساب ہو گا اور پاکستانی غیرت مند قوم 11مئی کو ”بلے“کے نشان پر مہر لگا کر قومی مجرموں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے برادری ازم اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی ہے پارٹیاں بدلنے اور الیکشن میں شکست کی ہیٹ ٹرک کرنے والے اب شکست کا ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں شادمان کالونی، پی بلاک ، سیٹلائٹ ٹاﺅن ، شاہ فیصل کالونی ، 287,299,301,305ای بی اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے چوہدری اعجاز اسلم ، ضلعی صدر انصاف لائرز فورم ملک فاروق اعوان ، کشف ا لعارفین غوری ، چوہدری محمد امجد جٹ ، رانا محمد فیضان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 301اور305ای بی کی جٹ برادری، 299ای بی کی جموں راجپوت برادری اور287ای بی کی گجر برادری نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 7 مئی، 2013

چک نمبر325ای بی کی گجر برادری کا جانب سےامیدوار قومی اسمبلی این اے 167 چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان


بورے والا: چک نمبر 325  ای بی کی گجر برادری کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چوہدری طالب حسین گجر ،چوہدری بشیر احمد گجر ،چوہدری نذیر احمد گجر ،چوھدری محمود گجر ،محمد اسلم ،صادق حسین ،خورشید احمد،جاوید اقبال،نعیم حیدر ،حمید چوہان ،مجید چوہان،محمد حسین،ابرار احمد، حاجی نیک محمد، عبدالجبار،گلزار احمد۔محمد جمیل۔ نذیر احمد کلرک۔غلام رسول ممبر۔ محمد ےوسف، محمد اکرم،منظور احمد ، محمد علی، وارث علی،ظہیر احمد،غلام شبیر، دولت علی، فوجی ولی محمد۔محمد عرفان،نیاز احمد اور برادری کی دیگر اہم شخصیات نے مشترکہ طورامیدوار قومی اسمبلی این اے 167 چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کیا
مکمل تحریر اور تبصرے>>

تھانہ سٹی پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے کے الزام مین دو آزاد امیدواروں قومی وصوبائی اسمبلی کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

بورے والا: تھانہ سٹی پولیس نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے کے الزام مین دو آزاد امیدواروں قومی وصوبائی اسمبلی کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے پولیس نے آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے167عائشہ نذیر جٹ کے خلاف یعقوب آباد چیچہ وطنی روڑ پر اونچی آواز میں ڈیک لگا کر تقریر کر تے ہوئے لوگوں کے آرام میں خلل ڈالنے اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی233چوہدری عثمان احمد وڑائچ اور انکے حامی محمد منشاءرحمانی سکنہ رحمت آباد کے خلاف لاﺅڈ سپیکر ڈیک کے ذریعہ تقریر کر نے اور آتشبازی کر نے کے الزام میں زیر دفعہ3/2/65ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں دریں اثناءذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ ووٹوں کی خریدو فروخت کر نے والے امیدواروں کے حامیوں کو پکڑنے کے لیے خفیہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ مضافاتی بستیوںسمیت انتخابی حلقے میں پھیل کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے والوں کی خفیہ اطلاع قانون نافذ کر والے اداروں کریں گی تاکہ ان افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے
نامعلوم چور شادی کی بارات کے ساتھ آنے والے مہمان کی کار چوری کر کے فرار
بورے والا: نامعلوم چور شادی کی بارات کے ساتھ آنے والے مہمان کی کار چوری کر کے فرار واقعات کے مطابق حویلی لکھا دیپالپور کا رہائشی محمد بشیر مغل گزشتہ روز اپنے ایک رشتہ دار کی بارات کے ہمراہ کار نمبریLED5894 پر بورے والا آیا تھا کاردیگر کاروں کے ہمراہ شادمان کالونی چلڈرن پارک کے سامنے کھڑی تھی جب کچھ دیر بعد کھانا کھا کر واپس آیا تو کار غائب تھی پولیس مادل ٹاﺅن نے بشیر مغل کی رپورٹ پر نامعلوم ملزموں کے خلاف زیر دفعہ381/aت پ مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی
سابق ناظم سردار خالد محمود ڈوگرنے مسلم لیگ(ن) کے امیدوران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا:  سابق ناظم سردار خالد محمود ڈوگرنے مسلم لیگ(ن) کے امیدوران قومی وصوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر دیا جس سے بورے والا میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں چوہدری نزیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کر نے کے لیے گزشتہ روز مجاہد کالونی کے محلہ تاج پارک بورے والا کے اہلیان رانا برداری، آرائیں برداری، رحمانی برداری، مغل برداری، ڈوگر برداری اور انصاری برادری کے عمائدین کی جانب سے ایک کارنر میٹینگ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ناظم سردارخالد محمود ڈوگرنے اپنے گروپ کے ہمراہ مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف کی قیادت پر انہیں مکمل اعتماد ہے ملک میں وہ واحد لیڈر ہیں جو ڈوبتی ہوئی کشتی کو بچا کر کنارے لگا سکتے ہیں چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کیمپس کے قیام، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر فلاحی اور تعمیراتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز تحصیل بورے والا کو دیئے جس سے جہا ں پر عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا11مئی کو عوام شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں نوازشریف کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک سے بجلی ،بے روز گاری اور مہنگائی کے بحران کا خاتمہ کیا جاسکے
ملت جعفریہ بورے والا کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدواران کی حمایت کا اعلان
بورے والا: مسلم لیگ (ن)کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167چوہدری نذیر آرائیں نے کہا ہے کہ 11مئی کا سورج شیر کی فتح کے ساتھ طلوع ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک منیر احمد بھٹہ کی رہائش گاہ پر ملت جعفریہ بورے والا کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کی خالق جماعت ہے وہی اس کی خدمت کا فریضہ اچھے طریقے سے انجام دے سکتی ہے اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ(ن)برسراقتدار آ کر ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرے گی چوہدری فدا حسین جان نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملت جعفریہ بورے والا نے بہت سوچ سمجھ کر مسلم لیگ(ن)کے امیدواران کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ بورے والا کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس موقع پر اے غفار پاشا،چوہدری محمد عاشق آرائیں،حاجی منظور احمد جھوری،علی عابد چوہدری اور چوہدری محمد صدیق عرف کالا باغ نے بھی خطاب کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ظل حسین چوہدری نے ادا کئے اس موقع پر سید انیس الحسن زیدی،چوہدری نعیم رضا زرگر،کاشف رضا چوہدری،سید رضا عباس زیدی،مونس رضا منہاس،سیدسجاد حسین بخاری،رانا محمد اختر،چوہدری محمد صادق سخی حسین کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی آخر میں ملک منیر احمد بھٹہ نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
مسلم لیگ ن کے امیداواران کا انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایچ بلاک، عارف بازار، جوئیہ روڈ، عقب غلہ منڈی، لکڑ منڈی، غلہ منڈی روڈ اور کارخانہ بازار کا دورہ تاجروں سے ملاقات 
بورے والا: سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایچ بلاک، عارف بازار، جوئیہ روڈ، عقب غلہ منڈی، لکڑ منڈی، غلہ منڈی روڈ اور کارخانہ بازار میں شاپ ٹو شاپ جا کر دوکانداروں سے ملے جہاں تاجروں اور دوکانداروں نے دونوں امیدواروں کا شاندار ااستقبال کیا اور ان پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انکو کرنسی نوٹوں کے ہار پہنائے لیگی امیدواروں کو دیکھنے کے لیے تاجروں کا سیلاب امڈ آیا اور تاجروں نے میاں نوازشریف زندہ آباد شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے اوراس موقع پر چوہدری عبدالمجید نمبردار، مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی، ممتاز لنگاہ، ضلعی صدر یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا، ڈاکٹر محمد سرور،ڈاکٹر رضوان اسلم، چوہدری محمود احمد ، شیخ ظہور احمد، سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ، چوہدری نثار احمد، چوہدری عاشق علی آرائیں، انتظار حسین قریشی، محمد اقبال بھلر، ڈاکٹر مبشر اسحاق، رانا سعید احمد، تاجر رہنماءمحمد صغیر رامے، چوہدر ریاض اسلم، حاجی عبدالرشید بھٹی، لطیف غزنوی ،سید اعجاز شاہ، محمد حسین بھٹی، محمد اسلم جمال سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ موجود تھی پیشتر تنظیموںکے رہنماﺅں نے انکو مکمل حمایت کا یقین دلایاعلاوہ ازیں نیو سبزی منڈی بورے والا کے آڑھتیوں،ملازمین اور دیگر اہم شخصیات حاجی محمد یوسف آرائیں،عبدالرزاق آرائیں،خضر حیات آرائیں،محمود علی،راشد علی،ریاض احمد آرائیں،چوہدری عبدالمجید آرائیں،عاشق علی،ارشد علی،حاجی ذوالفقار علی،اشتیاق احمد،وقاص احمد،محمد یونس،رانا محمد حنیف،ثناءاللہ،حیدر ڈار،عادل حیات خاں،عمر حیات خاں محلہ عزیز آباد سے انتظار حسین قریشی، محمد اقبال بھلر، عابد حسین قریشی اپنے دھڑےوں سمیت مشترکہ طور پر مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیار کرکے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>