پاکستان مسلم لیگ کی ملک کے نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے- مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے اسی لیے ملک بھر میں آج پوری قوم میاں نواز شریف کی دیادت میں متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہے کیونکہ ملک تباہی کے جس دھانے پر جا پہنچا ہے اس ملک کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کر دوران 335,263,419,257,195,275 ای بی اور اڈا لنڈو مسجد پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،محمد اسلم جمال ، اے غفار پاشااور سید لیاقت حسین گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ا للہ دتہ ڈھڈی، محمد اکرم ، چاچا محمد اسلم ، عمران احمد ، محمد حمزہ ، میاں محمد اسلام اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے اپنے برادریوں کی طرف سی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا -
ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرنے والوں کو عوام سے کوئی سروکار نہیں سابق تحصیل ناظم آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ
بورے والا: سابق تحصیل ناظم آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عثمان احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں تبدیل کرکے نوٹوں سے پارٹی ٹکٹیں خریدنے والو کو عوام سے کوئی سروکار نہیں لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ نوٹوں سے ووٹ نہیں خریدے جا سکتے ہم نے بطور تحصیل ناظم آٹھ سال عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں کبھی کسی غریب یا مزدور کا روزگار چھیننے کی کوشش نہیں کی یہی وجہ ہے کہ آج حلقے کا ہر غریب ، مزدور اور محنت کش برادری ازم سے بالا تر ہو کر میرے شانہ بشانہ چل رہا ہے کیونکہ ہم نے ہمیشہ اپنے دوستوں کی صف میں اضافہ کیا ہے اور وہی دوست میرا سرمایہ ہیں 11مئی کا دن برادری ازم کی سیاست کو دفن کرنے اور عوام کی حکمرانی قائم کرنے کا دن ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب یو سی 59کے سابق ناظم عبدا لجبار بٹ اور دیگر اہل محلہ کی طرف سے منعقدہ ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے عبدا لجبار بٹ ، سابق کونسلر محمد اشرف گجر ، محمد بوٹا قریشی ، وحید قریشی ، عبدا لحفیظ تبسم ، سید ابرار حسین شمسی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب بھی خطاب کیا اس موقع پر 445ای بی کی معروف سیاسی شخصیت لنگڑیال برادری کے سربراہ ملک سرفراز احمد لنگڑیال نے اپنے برادری سمیت چوہدری عثمان احمد وڑائچ کی حمایت کا اعلان کیا ۔
تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی
بورے والا: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر امیدوار قومی
اسمبلی حلقہ این اے167ریاست علی بھٹی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد
ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ کی وجہ سے
جعلی شیروں نے اپنے پنجرے تلاش کرنا شروع کر دئے ہیں فرینڈلی اپوزیشن کے ذریعے
اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے زرداری اینڈکمپنی کے ساتھ مل کر ملک کو جس بے دردی
سے لوٹا اور اسے اندھیروں میں دھکیلا ہے 11کا دن انکا یوم احتساب ہو گا اور
پاکستانی غیرت مند قوم 11مئی کو ”بلے“کے نشان پر مہر لگا کر قومی مجرموں کو عبرت
کا نشان بنا دیں گے برادری ازم اور تھانہ کچہری کی سیاست کرنے والوں نے ہمیشہ
مفادات کی سیاست کی ہے پارٹیاں بدلنے اور الیکشن میں شکست کی ہیٹ ٹرک کرنے والے اب
شکست کا ایک نیا ریکارڈ قائم کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی
انتخابی مہم کے سلسلہ میں شادمان کالونی، پی بلاک ، سیٹلائٹ ٹاﺅن ، شاہ فیصل
کالونی ، 287,299,301,305ای بی اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے
ہوئے کیا اجتماعات سے چوہدری اعجاز اسلم ، ضلعی صدر انصاف لائرز فورم ملک فاروق
اعوان ، کشف ا لعارفین غوری ، چوہدری محمد امجد جٹ ، رانا محمد فیضان اور دیگر
مقررین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 301اور305ای بی کی جٹ برادری، 299ای بی کی جموں
راجپوت برادری اور287ای بی کی گجر برادری نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی حمایت کا
اعلان کیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔