بورے والا کے وکلاءاورتاجروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیا
بورے والا: بورے والا کے وکلاءاور تاجروں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدھوار سے غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا ااعلان کردیا تفصیلات کے مطابق بورے والا بار ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت عمران مشتاق بھٹی نائب صدر بار منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی، جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے، بزرگ مسلم لیگی رہنماءچاچا محمد اسلم، ملک شمشاد علی، محمد یسن بھٹی، چوہدری شاہد حسین اور شانی بھٹی نے بھی شرکت کی اجلاس میں بجلی کی طویل 18گھنٹے سے 20گھنٹے کی روزانہ لوڈ شیڈنگ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اور متفقہ طور پر قراداد منظور کی گئی قراداد میں ایکسیئن واپڈا اور ایس سی واپڈا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ لوڈ شیڈنگ کا باضابطہ شیڈول جاری کریں وگرنہ ہڑتال کریں گے جوکہ غیر مقینہ مدت تک جاری رے گی اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاءبار روم سے دفتر ڈی ایس پی تک گئے اور اپنا حتجاج ریکارڈ کروایا اجلا س میں جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن شہباز حسین بھٹی، چوہدری منیر اکرم ایڈووکیٹ، غلام سرور جوئیہ سمیت وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سید ساجد مہدی سلیم شاہ دوبارہ گنتی کے بعد460ووٹ کے اضافہ کے ساتھ69509ووٹوں سے کامیاب قرار پائے
بورے والا: چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر بورے والا سے قومی اسمبلی این اے168کی دوسری بار ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی حلقہ این اے168سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سید ساجد مہدی سلیم شاہ دوبارہ گنتی کے بعد460ووٹ کے اضافہ کے ساتھ69509ووٹوں سے کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سابق وفاقی وزیر نواب اسحاق خاکوانی نے54334ووٹ حاصل کیے ریٹرنگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے بعد مفصل رپورٹ مرتب کر کے چیف الیکشن کمشنر پاکستان کو ارسال کر دی گئی
مسلح ڈاکو رائس فیکٹری سے 50لاکھ روپے مالیت کے چاول لوٹ کر فرار ہو گئے
بورے والا: بارہ مسلح ڈاکو مقامی رائس فیکٹری میں زبردستی داخل ہو کر چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر تقریبا50لاکھ روپے مالیت کے چاول ایک ٹرالر میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بورے والا کے آڑھتی چوہدری محمد اکرم آرائیں کی رائس فیکٹری واقع طفیل آباد میں گزشتہ شب دس بارہ مسلح ملزمان ایک ٹرالر لیکر داخل ہو گئے اور وہاں پر موجود چوکیدار کو اسلحہ کے زور پر باندھ کر گودام میں داخل ہو گئے اور پچاس لاکھ روپے700بوری چاول ٹرالر پر لوڈ کر کے تسلی سے فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سڑکوں کی ناکہ بندی کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی
لاری اڈا، گول چوک اور کالج روڈ پر تعینات ٹریفک عملہ غائب ، شہر میں ٹریفک جام ، ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ
بورے والا: لاری اڈا، گول چوک اور کالج روڈ پر تعینات ٹریفک عملہ غائب، بے ہنگم ٹریفک سے لاری اڈا چوک اور گول چوک کالج روڈمیں گاڑیوں کی لمبی لمبی لائینں لگ گئیں ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاری اڈا، گو ل چوک بورے والا اور کالج روڈ پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والا ٹریفک عملہ گزشتہ کئی روز سے اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر باہر چھوٹی چھوٹی سڑکو ں پر گھومتا نظر آتا ہے سکولوں اور کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں کالج روڈ اور لاری اڈا میں ٹریفک کا بے پناہ رش بڑھ جاتا ہے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی سے غائب ہو جانے اور اشاروں کی خرابی کی وجہ سے بے قابو ٹریفک جام ہوجاتی ہے جس سے تینوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائینں لگ جاتی ہیں اور کئی کئی گھنٹے والدین اپنے بچوں کو سخت گرمی میں لیکر ٹریفک مین پھنس جاتے ہیں بورے والا کے شہریوں، چوہدری اکرام الحق، چوہدری خالد محمود، چوہدری سلیم اللہ اور رانا طاہر محمود نے ایس پی ٹریفک سے اصلاح احوال کا مطالبہ ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔