شہرمیں تجاوزات کی بھرمار۔ بازاروںاورشاہراوُںپرقبضہ مافیا نے اپنا سامان رکھ کرٹریفک اور پیدل چلنا مشکل کردیا
بورے والا: شہرمیںتجاوزات کی بھرمار۔بازاروںاورشاہراوُںپر قبضہ مافیا نے اپنا سا مان رکھ کرٹریفک اور پیدل چلنا مشکل کردیا۔ شہریوں کی جانب سے ڈی سی۔او ا ور ٹی۔ایم۔اے سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق بااثر قبضہ ما فیا نے انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے ریل بازار ، وہاڑی بازار، عارف بازار ،ریشم گلی، تھانہ ماڈل سے ملحقہ مارکیٹوں میں اپنا سامان شاپنگ پلازوں میں اپنی ملکیتی جگہوں سے تجاوز کرتے ہوے ¾ سرکاری جگہ پررکھا ہوا ہے جس سے بازار سکٹر گئے ہیں جس سے ٹریفک اور پیدل چلنے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سا منا کرنا پڑھ رہا ہے ۔بوریوالہ کے شہریوں ڈاکٹرمحمدسرور۔رانا سعید۔چوہدری محمد یسٰن۔اسد شہزادخان۔نے ڈی ۔سی ۔او وہاڑی اور ٹی ۔ایم ۔اے۔بوریوالا سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے
شدید گرمی اور واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے۔ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ
بورے والا: شدید گرمی اور واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلااٹھے۔لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بوریوالا میں شدید گرمی کے موسم میں واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا ۔جس سے گھر میں بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کا گرمی سے برا حال ہو گیا ۔شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے پانی کے ٹیوب ویل سے پانی کی ضروریات بھی پورا نہیں ہو رہی ہیں ۔ مسجدوں میں نمازی وضوکرنے کے لیے پانی کی تلاش میں مارے مارے پھرتے ہیں ،دیہا توں میں جانوروں کو چارہ اور پانی بھی دستیاب نہیں ہے ۔محمد افضل بگیانوالا، چوہدری نسیم، عا طف چوہدری اور دیگر شہریوں نے واپڈا کے اعلٰی احکام سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ دکو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ڈکیتی کے ملزم کو پناہ دیکر فرار کروانے پر مقدمہ درج کر لیا
بورے والا: ڈکیتی کے ملزم کو پناہ دیکر فرار کروانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال نگرکا رہائشی عارف جو کہ تھا نہ ما ڈل ٹاﺅن پولیس کو بجرم ۴۹۳ت پ مطلوب تھا ۔ گزشہ روز مخبرکی اطلاع پر اس کو گرفتار کرنے کے لیے محمد حنیف کے گھر پر چھاپہ مارا تو اس نے پولیس کو دیکھ کر مبینہ ملزم کو بھگا دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
خواتین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغواء کرلیابورے والا: خواتین نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے شادی شدہ خاتون کو اغوا ءکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف بلاک لکڑ منڈی میں محمدنذیر سکول ٹیچرکی شادی شدہ بیٹی( ز)جوکے گھر میںاکیلی موجود تھی ،محمد حنیف ڈوگر ،محمد عباس ڈوگر،محمد ساجد،کلثوم صدیقاںبی بی اور دیگر چارنا معلوم مرد و خواتین گھرمیںداخل ہو گئیں اور(ز) کو خریداری کے بہانے بازارلے گئیں اوروہاں سے اغوا ہ کر کے فرار ہوگئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔