Pages - Menu

بدھ، 29 مئی، 2013

محکمہ پولیس کے ملازم نے جائداد پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اتھلیٹ خاتون کے والدین کی زندگی اجیرن بنا دی
بورے والا: محکمہ پولیس کے ملازم نے جائداد پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اتھلیٹ خاتون کے والدین کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ مقدمہ درج ہونے کے با وجود پولیس پیٹی بھائی کو گرفتار کرنے سے گریزاں ۔ متاثرہ بہنوں کا اپنے بوڑھے والد کے ہمراہ پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح یوسف جو کہ قومی ٹیم میں اتھلیٹ ہے اور فیصل آباد کی مستقل رہائشی ہے، گذشتہ روز اس نے اپنی بہن آسیہ بی بی اور بوڑھے والد محمد یوسف کے ہمراہ پریس کلب میں آکر بتایا کہ انکے والد کی وراثتی جائدادزرعی رقبہ اور رہائشی احاطہ تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 463ای بی میں واقع ہے جس پر انکے رشتہ دار محمد حنیف کانسٹیبل نے انکی غیر موجودگی میں انکی حصہ کی زرعی زمین اور احاطہ پر قبضہ کر لیا ۔ مورخہ 18مئی کو انکا بوڑھا والد اپنے رقبہ کی دیکھ بھال اور پانی لگانے کے لئے گیا تو راستہ میں مبینہ پولیس ملازم نے اسے زبر دستی روک کر تشدد کر کے برہنہ کر دیا اور اب گاﺅںچھوڑنے کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر وہ فیصل آباد واپس نہ گئے تو وہ انہیں قتل کر دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ فتح شاہ میں وقوعہ کا مقدمہ نمبر 140/30بجرم 337/L2-354درج ہے جسکے نامزد ملزم محمد حنیف ڈرائیور ایلیٹ فورس کو پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں ہے ۔انہوں
نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تھانہ ماڈل ٹا ﺅن پولیس نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران ریلوے ٹریک بند کر کے با بافرید ایکسپریس پر پتھر اﺅ اور فائرنگ کر نے،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے محافظ فورس کے جوان کو زخمی کرنے اور تین سرکاری موٹر سائیکلوں کونذر آ تش کر نے کے الزام میں 34نا مزد اور 150نامعلوم شہر یوں کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقد مہ درج کرلیا
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹا ﺅن پولیس نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کے دوران ریلوے ٹریک بند کر کے با بافرید ایکسپریس پر پتھر اﺅ اور فائرنگ کر نے،پولیس پارٹی پر حملہ کر کے محافظ فورس کے جوان کو زخمی کرنے اور تین سرکاری موٹر سائیکلوں کونذر آ تش کر نے کے الزام میں 34نا مزد اور 150نامعلوم شہر یوں کے خلاف سنگین فوجداری دفعات کے تحت مقد مہ درج کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈ ل ٹا ﺅ ل چوہدری عبدالکریم کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کی شام ساڑھے پانچ بجے انہیں اطلاع ملی کہ نواحی بستیوں معصو م شا ہ رو ڈ، حبیب کا لو نی اور بھٹہ یوسف آباد کے سینکٹر وں مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کر کے واپڈ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب دونوں طرف سے روڈبلاک کر رکھی ہے اور کرچی سے لاہور جانے والی 37اپ با با فرید ایکسپریس کو روک کر پتھراﺅں اور فائر نگ کا سلسہ شروع کر رکھا ہے چنانچہ جب وہ نفر ی کے ہمراہ مو قع پر پہنچے تو سینکڑ وں افراد نے پولیس پر بھی حملہ کر دیاپتھراﺅ سے ریلوے انجن کی ونڈ سکرین ٹو ٹ گئی اور محا فظ پولیس کا ایک کانسٹبل مقصود بھی زخمی ہوگیا ۔پولیس نے مداخلت کر کے ٹرین کو روانہ کروادیا تو مشتعل مظاہرین نے محافظ سکواڈکی تین موٹر سائیکلوں نمبری 1564وی آر پی ۔5629ایل زیڈ سی اور 5620ایل زیڈ کو آگ لگا دی جو کہ مکمل جل گئیں۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅ ن پولیس نے سرکا ری املاک کو نقصان پہنچانے ،کارسرکار میں مزاحمت اور پولیس پر حملہ کر نے کے الزام میں شیخ عمر فاروق عرف ککن قصائی ،شیخ حکیم عرف حکیمو،نذیر احمد عرف بگو ،جگنو ڈوگر وغیرہ نامزد اور 150نامعلوم افراد کے خلاف زیردفعہ 353-186-436-379-341-427-337-اور 148-149ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
 پاکستان تحریک انصاف کراچی کی راہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف تحریک انصاف بورے والا کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی
بورے والا : پاکستان تحریک انصاف کراچی کی راہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف تحریک انصاف بورے والا کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءزہرہ شاہد کے بہیمانہ قتل کے خلاف گذشتہ شب پاکستان تحریک انصا ف کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جسکی قیادت تحریک انصاف کے سابق امیدوار حلقہ پی پی 233محمد شہباز ڈوگر اور دیگر رہنماﺅں ڈاکٹر سہیل عزیز ،عاشق ڈوگر ،میاں خالد حسین ،کشف العارفین غوری نے کی ۔ ریلی حاجی شہباز ڈوگر کے دفتر سے شروع ہو کر جنرل بس سٹینڈ کالج روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب بورے والا تک پہنچی جہاں تحریک انصاف کے کارکنوں نے مرحومہ کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ زہرہ شاہد کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انکے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن غلہ منڈی بورے والا کی 
مجلس عاملہ کا تعزیتی اجلاس 
بورے والا: پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن غلہ منڈی بورے والا کی مجلس عاملہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی بھٹی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایسو ایشن کے سینئر ارکان شیخ شاہد محمود اور شیخ خالد عمر راجپوت اینڈ کمپنی والوں کے والد محترم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے ایصال ثواب اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین ندیم مشتاق رامے، صدر عدیل مختار انجم، جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق کے علاوہ چوہدری منیر احمد ایڈوکیٹ ،افتخار احمد ،محمداحمد رضا ،رانا شاہد گلزار ،ملک فریاد علی ،منیر احمد بھٹی ،گلزار احمد ،شیخ محمد طارق ،زاہد اشرف ،ظہیر احمد گوجر ،چوہدری محمد سرور کے علاوہ دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔