Pages - Menu

جمعہ، 17 مئی، 2013

دوبارہ گنتی نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پی ٹی آئی کے امیدواراسحاق خاکوانی ہارگئے


 بورے والا: تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب ہار گئے۔ انہیں نون لیگ کے امیدوار سید ساجد مہدی نے شکست دی ہے، جس پر اسحاق خاکوانی نے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہ نما اسحاق خاکوانی نے وہاڑی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 168 سے حصہ لیا تھا۔ انہوں نے اپنے حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔ تاہم دوبارہ گنتی کرانے پر بھی وہ شکست سے دو چار ہوگئے ہیں۔ صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے اسحاق خاکوانی نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔اسحاق خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے پچپن ہزار ووٹ حاصل کئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے ان کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور ووٹ دکھانے سے انکار کردیا۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔