|
بورے والا : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ممبرپنجاب اسمبلی بورے والا
چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی بننے والی حکومت وفاق اور پنجاب
میں مثالی تعاون کی پالیسی پر عمل کر کے عوام کے حقیقی مسائل حل کرے گی با لخصوص لوڈ
شیڈنگ اور مہنگائی کے جن کو دوبارہ بوتل میں بند کر کے دم لے گی ۔ ان خیالات کا اظہار
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں کے ہمراہ
بورے والا شہر کے بازاروں وہاڑی بازار ،عارف بازار ،ریشم گلی اور ریل بازار میں تاجروں
اور دکانداروں کا شکریہ اد اکر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان
چوہدر ی ریاض احمد آرائیں ،صادق نسیم چوہان ،محمد حسین بھٹی ،چوہدری ذوالفقار علی ایڈوکیٹ
،ملک فرقان یوسف کھوکھر،مہر طاہر امجد ،حاجی عبد الرشید بھٹی ،میاں ممتاز علی لنگاہ
،منظور برکت ،غلام رسول زیدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ چوہدی نذیر احمد آرائیں نے
کہا کہ حکومت تاجروں پرلگنے والے ٹیکسوں میں کمی کرے گی ۔ سابقہ حکومت نے ملک کو اندھیروں
اور بد امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ زرعی شعبہ اور اقتصادی میدان میں ترقی کے بغیر ملک
کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ بازاروں میں تاجروں نے جگہ جگہ نو منتخب ارکان اسمبلی کا والہانہ
استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی تقسیم کی ۔
واپڈا ریفرنڈم میں پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے پیغام یونین کو 218 ووٹوں کی واضح بر تری سے شکست دے دی
بورے والا: واپڈا ریفرنڈم میں پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل
لیبر یونین نے پیغام یونین کو 218 ووٹوں کی واضح بر تری سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے
مطابق واپڈا مزدور یونین کے ریفرنڈم کے سلسلہ میں ڈویژنل دفاتر میپکو بورے والا میں
پولنگ پر امن ماحول میں ہوئی ۔ ریفرنڈم میں بورے والا ڈویژن کے کل 466ووٹوں میں سے
447ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نتائج کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو
الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین نے 331ووٹ حاصل کئے جبکہ پیغام یونین نے 113ووٹ وصول کر کے
دوسری پوزیشن لی ۔ تین ووٹ مسترد قرار پائے ۔ ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر واپڈا
ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے زونل سیکرٹری شاہد باری چوہان ،چوہدری منظور احمد نوید اور
چوہدری بشیر احمد جٹ کو کارکنوں نے کندھوں پر اٹھاکر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم
کی ۔
بورے والا: پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق
کے والد شیخ محمد سعید چمڑے والے قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ
شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں تاجروں، وکلاء، صحافیوں اور کاروباری طبقہ
کے علاوہ نمائندہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔