Pages - Menu

جمعہ، 10 مئی، 2013

الیکشن کے موقع پر امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سرکل پولیس کی بھاری نفری نےشہراورمضافاتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا
بورے والا: الیکشن کے موقع پر امن امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی بورے والا قلب عباس خاں بلوچ کی زیر قیادت بورے والا سرکل پولیس کی بھاری نفر ی نے آج بورے والا شہر اور مضافاتی علاقوں میں فلیگ مارچ کیا فلیگ مارچ میں ایس ایچ او سٹی ملک اعجاز مسوان، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری عبدالکریم، ایس ایچ او فتح شاہ میاں شمعون احمد جوئیہ، ایس ایچ او گگو منڈی شاہد عباس شیرازی ایس ایچ او ساہوکا راﺅ محمد سلیم کے علاوہ انوسٹی گیشن انچارجوں سمیت پولیس کی بھاری نفری نے20گاڑیوں اور 15موٹر سائیکلوں سمیت شرکت کی فلیگ مارچ نے بورے والا شہر کے بازاروں، گگو منڈی، ساہوکا،جملیرا، شیخ فاضل اور دیوان صاحب سمیت دیگر حساس مقامات کا چکر لگایا اور واپس دفتر ڈی ایس پی بورے والا آکر اختتام پذیر ہو گیا
سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نزیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کردیا
بورے والا: (میاں طارق محمود) سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے گروپ کے ہزاروں ساتھیوں سمیت پی پی اور جٹ گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نزیر احمد آرائیں کی حمایت کا اعلان کردیا حلقہ این اے167میں اچانک بڑی سیاسی تبدیلی سے11مئی کے دن (ن) لیگ کی بھاری اکثریت سے جیت یقینی ہو گئی تجز یہ نگارتفصیلات کے مطابق سابق نائب تحصیل ناظم بورے والاغلام مصطفی بھٹی نے اپنے ڈیرہ پر گزشتہ روز ایک پر ہجوم ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنے گروپ کے ساتھیوں سابق کونسلر عبدالعزیز گجر محلہ شاہ فیض پارک، سابق کونسلر حافظ محمد عباس محلہ آلہ آباد، ریاض احمد بھٹی محلہ عظیم آباد چیئر مین عشر زکواة کمیٹی اسد شہزاد خاں محلہ شاہ فیصل کالونی چیئر مین عشر زکواة کمیٹی غلام مرتضی بھٹی چیئر مین عشر زکواة کمیٹی، محمد جاوید عباس چیئر مین ہیومین رائٹس کمیٹی، شیخ قدیر احمد امجد ٹاﺅن سربراہ شیخ برادری، بشیر احمد رحمانی محلہ بیرکی سربراہ رحمانی برداری، چوہدری تاج محمد کھوکھر محلہ تاج پارک سربراہ کھوکھر برادری، رانا محمد رفیع محلہ انور ٹاﺅن سربراہ رانا برادری، غلام محمد بھٹی محلہ عظیم آباد صدر اسٹام فروش یونین، رانا طلعت محمود محلہ بشیر ٹاﺅن، رانا محمد اکرم محلہ مجاہد کالونی، ڈاکٹر عبدالرزاق، محمد عاشق بیکری والا، محمد حنیف فوجی، غلام محمد عرف بگا، چوہدری عمرا ن ادریس صدر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن، سابق کونسلرمحمد ریاض بھٹی چک نمبر/435ای بی، مرزا محمد ارشد سربراہ مرزا برادری محلہ شاہ فیض پارک، ساجد عزیز گجر، بابا محمد اقبال شاہ شوکت قلندری گروپ، باﺅ محمد صدیق محلہ شاہ فیض پارک، رانا لیاقت علی چک نمبر/237ای بی بھٹے والا، محمد ادریس کمبوہ پراپرٹی ڈیلر، حاجی محمد ظفر عینک چک نمبر/423عینک والا، حاجی محمد نعیم سابق صدر انجمن تاجران عارف بازار، شیخ محمد طاہر سربراہ شیخ براردری، چاچا محمد سلیم سربراہ ملک برداری سمیت دیگر افراد جو کہ حلقہ میں اپنا وسیع اثرورسوخ رکھتے ہیں مسلم لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی اور نذیر جٹ گروپ کی حمایت کی تھی اب اپنے حلقہ کے وسیع تر مفاد کی خاطر اپنی دیرینہ رفاقت کو چھو ڑ کر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے انکے ساتھی11مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے انہوں نے کہا کہ زرداری نے ملک کا برا حال کر دیا ہے بے روز گاری،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آچکے ہیں غیر مہذب زبان استعمال کر نے والے سیاستدانوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ چوہدری نذیر احمد آرائیں میرے بھائی ہیں ان سے سیاسی اختلافات تھے جسکو ہمارے مشترکہ دوستوں سردار شہزاد احمد ڈوگر نائب صدر مسلم لیگ(ن) دوبئی، سید اخلاق احمد شاہ، ظفر علی طور نے ختم کرا دیا ہے انہوںنے کہا کہ کارکن11مئی کو چوہدری نذیر احمد آرائیں کی کامیابی کے جذبہ سے سر شار ہو کر گھر سے نکلیں گے اور انشاءاللہ پولنگ کا اختتام ہماری بھاری اکثریت سے ہو گا سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق سابق تحصیل نائب ناظم گروپ کے اس فیصلے سے مسلم لیگ(ن) کے حق میں تبدیلی کی جو اچانک ہو ائیں چلی ہیں اس سے چوہدری نذیر احمد آرائیں کو فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے اور جیت مسلم لیگ کا مقدر بن چکی ہے
پیپلز پارٹی دینا کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے جمہوریت کی خاطر اپنے خاندان کی جانوں کے نذرانے دیئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167کرنل (ر) راﺅ عابد علی خاں
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167کرنل (ر) راﺅ عابد علی خاں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دینا کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی قیادت نے جمہوریت کی خاطر اپنے خاندان کی جانوں کے نذرانے دیئے اور اسکے کارکنوں نے کوڑے کھائے اور خود سوزیاں کیں جو لوگ پیپلز پارٹی کو کمزور تصور کر رہی ہیں وہ احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے اپنے مرکزی الیکشن آفس مجاہد کالونی اور مرضی پورہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کی صدارت سٹی صدر پی پی پی راﺅ فریاد علی خاں نے کی جلسے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی، سلمان یوسف گھمن، ایڈووکیٹ، صدرپیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر، چوہدری سیف اللہ گریوال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر راﺅ کر نل عابد علی خاں نے کہا کہ انکو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے میں اپنی تمام زندگی پیپلز پارٹی اور اور اپنے ووٹرز کے لیے وقف کر دوں گا اور انشاءاللہ کامیابی کے بعد بورے والا میں یونیورصتی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور بورے والا کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیحات ہو گی انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ11مئی کے روز تیر کے نشان پر مہر لگا کر پارٹی کو کامیاب بنائیں جلسے سے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ سٹوڈنٹس فیدریشن کے ڈویژنل صدر عبدالرزاق نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا
 پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدواران کا پارٹی ورکروں اور حامیوں کے ہمراہ کاروں کے جلوس کی شکل میں بورے والا شہر کے بازاروں کا چکر تاجروں کی طرف سے والہانہ استقبال
 بورے والا: پاکستان مسلم لیگ کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی این اے167 چوہدری نزیر احمد آرائیں، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے پارٹی ورکروں اور اپنے حامیوں کے ہمراہ کاروں کے جلوس کی شکل میں بورے والا شہر کے بازاروں کا چکر لگایا راستے میں جگہ جگہ انکے مداحوں اور حامیوں نے (ن) لیگ کے فاقلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں نوٹوں کے ہار پہنائے اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر حاجی عبدالرشید بھٹی، پیر بختیار عالم چشتی، مسلم لیگ(ن) کے سٹی صدر غلام رسول زیدی، ملک فرقان یوسف کھوکھر، چوہدری ذوالفقار علی، سابق سٹی ناظم چوہدری ریاض احمد آرائیں، سابق سٹی ناظم چوہدری محمد عاشق آرائیں، سابق ناظم سردار ظہور احمد ڈوگر، سابق نائب ناظم ساجد کریم ڈوگر، میاں ممتاز علی لنگاءاے غفار اپشا، عبدالطیف غزنوی، چوہدری عمران غفور، ڈاکٹر رضوان اسلم، ڈاکٹر محمد ارشاد، ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر محمد شفیق، بھائی تنویر، حکیم محمد حسین، محمد حسین بھٹی، میاں محمد رفیع، عبدالحمید بھٹی،نواب کرامت، شانی بھٹی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے امیدوار قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنا استقبال کر نے والے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ11مئی کو شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کو کامیاب کروائیں
 تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے امیدوارقومی اسمبلی اصغر علی جاوید نےانتخابی مہم کے آخری روز  مختلف کارنر مٹینگوں سے خطاب 
بورے والا:  تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی جاویدنے اپنی انتخابی مہم کے آخری روز اپنے مرکزی آفس ایف بلاک، لکڑی منڈی، گگو منڈی، شیخ فاضل، اڈا لنڈو مسجد، جملیرا، سمیت دیگر علاقوں میں مختلف کارنر مٹینگوں سے خطاب کیا اور ڈور ٹو ڈور جاکر لوگوں سے ملے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک عدل پاکستان کے سربراہ(ر) ایڈمرل جاوید اقبال کی قیادت میں ملک میں لوڈ شیڈنگ، ے روز گاری، دہشت گردی، کے خاتمہ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اس لیے11مئی کو تحریک عدل پاکستان اور متحدہ قومی محاذ کے انتخابی نشان بحری جہاز کے نشان پر مہر لگا کر انکے امیدواروں کو کامیاب کروائیں اور خوش حال پاکستان کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کریں

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔