بورےوالا: اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع وہاڑی کے صدر شہزاد احمد ڈوگر کو وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز ضلع وہاڑی اوورسیز کمیشن کے صدر شہزاد احمد ڈوگر کو بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کو موثر طریقہ سے بہترین انداز میں حل کرنے اور اطمینان بخش خدمات فراہم کرنے پر انہیں سال 2016 کی کارکردگی پرخصوصی ایوارڈ سے نوازا ہے
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب کا ایوارڈ دینے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔