Pages - Menu

جمعرات، 30 مئی، 2013


 پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر لڑکی کےبھائی اورورثاء نےمسلح ہو کر ہلہ بول دیا 
بورے والا: نواحی گاﺅ ں میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کے گھر لڑکی کے بھائی اورورثاءنے مسلح ہو کر ہلہ بول دیا ،اینٹیں اور ڈنڈے مارمار کر نوجوان سمیت تین افراد کو زخمی کر دیا اور لڑکے کی 56سالہ بوڑھی والدہ کو زبردستی کارمیں بٹھا کر فرار، تھا نہ صدر پولیس نے پانچ ملز موں کو گرفتار کر کے مغویہ کو بر آمد کر کے مقدہ درج کر لیا ، واقعا ت کے مطابق چک نمبر 461ای بی کے کا شتکار محمد رمضا ن کھرل کے بیٹے عبدالکریم نے ڈھا ئی سا ل قبل اپنے قریبی رشتہ دار عبدالغفار عر ف ننھا کی بہن سمیرا بی بی سکنہ چک 101کسووال سے پسند کی شادی کررکھی ۔تھی سمیرا بی بی کی کئی با رواپسی ہوئی مگر وہ پھر اپنے خاوند کے پاس بوریوالا آجاتی تھی۔ گزشتہ شب جب رمضان کھرل اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اچا نک دوکاروں دو مو ٹر سائیکلوں پر سوار دس سے با رہ افراد نے زبر دستی گھر میں داخل ہور کر انہیں ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارنا شروع کر دیا ، ملزموںنے عبدلکریم کے والد محمد رمضا ن اور بھا ئی طارق پر تشدد شروع کیا تو طارق کی بیوی سعدیہ بی بی بہن سرور بی بی اور والدہ کنیز بی بی انہیں چھڑانے کیلئے آگے بڑھےں تو ملزموں نے انہیں بھی تھپڑ مار ے اور عبد الکریم کی 65سالہ بوڑھی والدہ کنیز بی بی کو اپنی کارمیں ڈال کر فرار ہو گئے ،ہنگامہ کی اطلاع ملتے ہی اہل دیہہ نے مو قع پر گھیر ا ڈال کر پانچ ملزما ن محمد حسین ، صدام حسین ،طارق عبدلغفار عرف ننھا اور سعد امیر کو پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا ، دریں اثناءتھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او نادر خا ن بلوچ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مغویہ کو ملزمان کے گاﺅ ں سے برآمد کر لیا۔ تھانہ صدر پولیس نے محمد رمضا ن کھر ل کی رپورٹ پر ملزما ن محمد حسین ، صدام حسین ،طارق،نواز ،مجتبیٰ ،محمد عمران ،یاسر اور قادر کے علاوہ 5نا معلوم مسلح آتشیں اسلحہ ملزمان کے خلاف زیر دفعہ365-452-337-A-1-337-A-2-148-149مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
پولیس کانسٹیبل کی تین ساتھیوں کے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے اپنی داشتہ کے ایماءپر زیادتی
بورے والا : پولیس کانسٹیبل کی تین ساتھیوںکے ہمراہ شادی شدہ خاتون سے اپنی داشتہ کے ایماءپر زیادتی ۔ ڈی ایس پی بورے والا نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقامی پولیس کو کاروائی کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احاطہ شاہ نواز کے رہائشی محمد رفیق نے ڈی ایس پی قلب عباس خان کو دی گئی تحریر ی درخواست میں مﺅقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی مسماةغلام فاطمہ نے میری عدم موجودگی میں مسمی محمد رفیق کانسٹیبل سے ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے اور وہ چوری چھپے اس سے ملتی رہی ۔ رواہ ماں کی 14تاریخ کو میری بیوی صبح 9بجے میری بہو ماجدہ بی بی کو بہانے سے اپنے ساتھ معصوم شاہ روڈ پرواقع ایک مکان میں لے گئی اور شام 4بجے تک واپس نہ آئیں تو میرا بیٹا غلام سرور اپنے ساتھی جہانگیر کے ہمراہ انہیں تلاش کرتے ہوئے مذکورہ مکان پر پہنچے تو وہاں موجود ملزمان محمد رفیق کانسٹیبل ،محمد منیر اور دو کس نا معلوم ملزمان ماجدہ بی بی کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے اور غلام فاطمہ اسکی بیوی بھی ان کے ساتھ 2تولہ طلائی زیورات اور ایک لاکھ روپے نقدی لے کر بھاگ گئی ۔ ماجدہ بی بی نے انکے جانے کے بعد بتایا کہ چاروں ملزمان سارا دن اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر تے رہے۔ علاقہ مجسٹریٹ بورے والا کے حکم پر ماجدہ بی بی کے طبی معائنہ کے لئے ہسپتال میں میڈیکل رپور ٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی بورے والا نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو معاملہ کی تحقیقات کر کے حسب ضابطہ قانونی کاروائی کر نے کی ہدایت جاری کر دی ۔
معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر ملک عبد الغفور بھٹی آج یہاں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے
بورے والا : وفاقی سیکرٹری مواصلات محمد ارشد بھٹی، ویٹرنری ڈاکٹر محمد امجد بھٹی اور مقامی تاجر محمد اکرم بھٹی کے والد معروف ماہر تعلیم ریٹائرڈ سینئر ہیڈ ماسٹر ملک عبد الغفور بھٹی آج یہاں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ۔ وہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایم اے رﺅف بھٹی کے بڑے بھائی تھے ۔ مرحوم کی عمر 90برس کی قریب تھی اور وہ کئی روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بورے والا گراﺅنڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں مسلم لیگ (ن) کے ممبرز قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ، چوہدری ارشاد احمد آرائیں، ڈی سی او وہاڑی محمود جاوید بھٹی ،اسٹنٹ کمشنر نعیم اللہ بھٹی ،سابق ایم اےن اے چوہدری قربان علی چوہان ،سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکرم رانا ،سرجیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر سعید احمد ڈھلوں ،ڈاکٹر منیر احمد سندھو ،ڈاکٹر عمران بھٹی ،ڈاکٹر امجد شکیل ،ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر اظہر علی چوہدری ،ڈاکٹر ایس اے ماجد ،ڈاکٹر محمد یوسف ،کرنل (ر) محمد اقبال ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی سمیت سیاسی سماجی حلقوںکے نمائندہ اور سرکاری افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔