محکمہ مال، پولیس اور ٹی ایم اے کی گورنمنٹ کامرس کالج کے قریب کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی
بورے والا: اسٹنٹ کمشنر بورے والا رائے نعیم اللہ بھٹی نے محکمہ مال، پولیس اور ٹی ایم اے کے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گورنمنٹ کامرس کالج کے قریب کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی اور موقع پر ہونے والی تعمیرات مسمار کر دی گئیں تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی کہ کامرس کالج بورے والا کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز مڈل سکول سے ملحقہ صوبائی حکومت کی ملکیتی ایک کنال قیمتی اراضی پر شوکت علی آرائیں ناجائز قبضہ کی کوشش کر رہا ہے یہ بھی اطلاع ملی کہ مذکورہ قبضہ گروپ نے کچھ عرصہ قبل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں ایک رینج میں ایک رٹ دائر کرکے اسے کچی آبادی ظاہر کر کے گیلانی ٹاﺅن میں شامل کر نے کی استدعا کی تھی جوکہ خارج ہو گئی تھی ناجائز قابض نے اسی جگہ پر دو مرتبہ پہلے بھی تعمیرات کر نا چاہی جسے محکمہ مال اور ٹی ایم اے نے مسمار کر دیا تھا اسٹنٹ کمشنر بورے والا رائے نعیم اللہ بھٹی نے اہل محلہ کی درخواست پر کہ شوکت علی نامی شخص نے چند روز قبل رات کی تاریکی میں دیوار تعمیرا کر لی ہے کاروائی کرتے ہوئے خود موقعہ پر جاکر ریونیو آفیسررانا عملہ ٹی ایم اے اور پولیس پارٹی کے ہمراہ زیر تعمیر دو کمرہ جات اور دیوار گرا کر سرکاری اراضی واگزار کروالی اور مفصل رپورٹ مذید کاروائی کے لیے ڈی سی او وہاڑی کو ارسال کر دی-
ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہو نے والا نوجوان تین روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا
بورے والا: مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو نے والا نوجوان تین روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا واضع رہے کہ تین روز قبل2بجے شب نواحی گاﺅں/499ای بی کے زمیندار آصف جاوید جٹ کے گھر دس مسلح ڈاکوﺅں نے لاکھوں روپے کے طلائی زیوارات اور نقدی وغیرہ کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر اس کے نوجوان بھائی زاہد محمود، والدہ نسیم بی بی اور بیوی شازیہ وگیرہ کو شدید زخمی کر دیا تھا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا میں داخل کروا دیا گیا تھا بعدا زاں تشویشناک ھالت کے باعث زاہد محمود کو بہاولپور ریفر کر دیا گیا جو کہ گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کر دی
میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے اسی لیے ملک بھر میں آج پوری قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر سڑکوں پر نکل آئی ہے کیونکہ ملک تباہی کے جس دھانے پر جا پہنچا ہے اس ملک کو بچانے کے لئے میاں نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے انشاءا للہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی شیر کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کروائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے دورا ن شاہ فیصل کالونی، شاہ فیض پارک، عظیم آباد، یعقوب آباد، مدینہ کالونی 335,263,419,257, ای بی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماعات سے سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبدالرشید بھٹی، محمد نعیم شان ،محمد اسلم جمال ، چوہدری نوید احمد بشیر، چوہدری محمد یاسین، چوہدری محمد ندیم، سابق ناظم خالد محمود ڈوگر، سردار ساجد کریم ڈوگر خالد خاں، اے غفار پاشااور سید لیاقت حسین گیلانی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد سرور،میاں محمد حفیظ، رانا سعید خاں، اسد خان ، چوہدری محمد شریف آرائیں ، راشد خاں، چوہدری فقیر حسین ، محمد سلیم ، محمد سرور ڈوگر، اخلاق شاہ ، ظفر طور، ماسٹر حفیظ ، محمد شاہد، خالد واپڈا والے، صوفی حمید، محمد اکرم مغل، شکیل احمد، محمد اشرف، خورشید، ارشاد ٹھیکیدار کے علاوہ حلقہ کی دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔اس موقع پر مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد نے اپنے برادریوں کی طرف سی مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر محب وطن پاکستانی ملک کو تاریخ کے بدترین سابقہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے اورمیاں نواز شریف کی قیادت میں ایک مستحکم پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو کر ان کے ہاتھ مضبوط بنا رہے ہیں کیونکہ پاکستانی قوم ملک کوموجودہ صورتحال سے نکالنے کے لئے میاں نواز شریف کو ہی نجات دھندہ سمجھتی ہے-
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سماجی تنظیم کے باہمی اشتراک سےالیکشن میں حصہ لینے والےامیدواروں کے لیے آگاہی فورم کا انعقاد
بورے والا: الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سماجی تنظیم ایس ۔سی۔آئی کے باہمی اشتراک سے11مئی کے الیکشن میں حصہ لینے والے این اے167سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کا آگاہی فورم مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا فورم سے خطاب کرتے ہوئے ایس سی آئی کے پروجیکٹ کوارڈنیٹر زاہد سلیم نے شرکاءپر زور دیا کہ وہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ووٹ دالنے کی ترغیب دیں کیونکہ عوام کے زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی کاسٹنگ ہی جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام کی ضمانت ہو تی ہے ہماری تنظیم کے مقاصد ووٹرز کو شعور اور منتخب نمائندوں کو کرپشن کے خلاف جہاد کی ترغیب ہے عوامی نمائندے بے روز گاری کے خاتمہ اور کسانوں کو سبسڈی دینے جیسے قومی معاملات کو اہمیت دیں آگاہی فورم میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے167ریاست علی بھٹی امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شہباز احمد ڈوگر پاکستان کسان اتحاد کے امیدواران ملک ذوالفقار علی اعوان، چوہدری فیاض عظیم ایڈووکیٹ، جمعیت علماءاسلام کے امیدوار عبدالنعیم نعمانی کے علاوہ دیگر امیدواروں قومی وصوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مقرین نے خطاب کرتے ہوئے فورم کے انعقاد کو مفید اور موثر قرار دیا اور کہا کہ11مئی کے الیکشن کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے اقدامات سے ووٹرز کا اعتماد بحال ہو اہے فورم میں ایس سی آئی ٹیم کے دیگر ارکان محمد شیر خاں کھچی، مسعود عابد، مس ارم ناز، مس بلقیس سردار ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی
مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے بھائی سردار خلیل احمد پنوں ڈوگر نے این اے167بورے والا سے متحدہ دینی محاذ کے نامز د امیدوار راﺅ حبیب الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
بورے والا: اہل سنت والجماعت بورے والا کے پریس ریلیز کے مطابق سابق ایم پی اے مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر کے بھائی سردار خلیل احمد پنوں ڈوگر نے این اے167بورے والا سے متحدہ دینی محاذ کے نامز د امیدوار راﺅ حبیب الرحمان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک وقوم کی خدمت کر نے والے امیدوار کی کامیابی کے لیے وہ اورانکے ساتھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔