Pages - Menu

اتوار، 31 مارچ، 2013

عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کی طرف سے ریٹرننگ آفیسرکی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کا سلسلہ آخری روز بھی جوش و خروش سے جاری رہا

بورے والا: عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کی طرف سے ریٹرننگ آفیسر محمد اقبال خان میو کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کر وانے کا سلسلہ آخری روز جوش و خروش سے جاری رہا۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 167کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان، سابق تحصیل ناظم بورے والا چوہدری عثمان احمد وڑائچ (آزاد) ،قاری شاہین اقبال (آزاد ) ،محمدا حد (آزاد) ،ملک محمد اقبال لنگڑیال (پیپلز پارٹی ) ،چوہدری ذوالفقار علی چوہان (پی ٹی آئی )، اصغر علی جاوید ،سلمان یوسف گھمن (پیپلز پارٹی )، شگفتہ پروین ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ملک ذوالفقار حسین اعوان (کسان اتحاد ) ،صوبائی حلقہ پی پی 233بورے والا شہر سے چوہدری بختیار احمد گوجر پاکستان مسلم لیگ(ن) ،سردار محمد شہباز ڈوگر تحریک انصاف ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر مسلم لیگ (ن)، چوہدری محمد انور وڑائچ ،چوہدری ذوالفقارعلی چوہان پاکستان تحریک انصاف ،محمد فاروق خلجی ،میاں راشد محمود (ایم کیو ایم ) ،عبد المجید بھٹی ،منزہ عابد ،سردار خالد محمود ڈوگر اورمحمد عظیم ایڈوکیٹ (کسان اتحاد) نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر وائے ۔ پاکستا ن پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 167کر نل (ر) راﺅ عابد علی خان نے پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن ،پیپلز لائر فورم کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گریوال ایڈوکیٹ ،سٹی صدر پی پی راﺅ فریاد علی خان ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ ،کیپٹن محمد اسماعیل ،عبدالستار آرائیں اور پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات جمع کر وائے ۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہار پہنائے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی امیدوار پی پی 233چوہدری بختیار احمد گوجر بھی اپنے حامی سابق ناظمین اور پارٹی کے عہدیدارو ں چوہدری عبد الجبار گوجر ،چوہدری عبد الشکور ،رانا محمد اجمل خان ،چوہدری وقار احمد ،چوہدری منیر احمد پوسوال کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کی ا۔ اسی طرح چوہدری عثمان احمد وڑائچ ،سردار محمد شہباز ڈوگر اور دیگر امیدواران اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ پہنچے اور کاغذات نامزدگی داخل کر وائے ۔ واضح رہے کہ بورے والا سے حلقہ این اے 167کے لئے اب تک 28امیدواران حلقہ پی پی 233کےلئے 36امیدواران اور حلقہ پی پی 232کے لئے 19امیدواران نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کر وا دئے ہیں ۔
ڈی پی اووہاڑی شاکر حسین داوڑ نے سکیورٹی کے انتظامات چیک کر نے کے لئے گذشتہ روزبورے والا ،وہاڑی اور میلسی کے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کا دورہ کی
بورے والا : ڈی پی اووہاڑی شاکر حسین داوڑ نے سکیورٹی کے انتظامات چیک کر نے کے لئے گذشتہ روزبورے والا ،وہاڑی اور میلسی کے ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے پریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جو ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے ضلع وہاڑی کی پولیس دیگر اداروں کیساتھ مل کر اس پر سختی سے عمل درآمد کرائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں اور کسی کا آلہ کار نہ بنیں ۔ کسی بھی پارٹی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔امیدواروں اور ان کے حامیوں کو عوامی اجتماعات اور ریلیوں میں اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ نہیں کر نے دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر عملہ اور الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کی حفاظت کے لئے ضلع بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو جاری کرکے میاں محمد نواز شریف نے حلقہ پی پی 233بورےوالا کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو جاری کرکے میاں محمد نواز شریف نے حلقہ پی پی 233بورے والا کے عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔ لیگی حلقوں میں چوہدری ارشاد آرائیں مضبوط ترین امیدوار تصور کئے جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے تحصیل صدر محمد عباس نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر محمد شاہد، بوبی بھٹی، نثار انصاری، محمد جمیل رحمانی، محمد سرور، عتیق شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں پہلی دفعہ (ن) کی ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر ہوا ہے جس سے تمام لیگی دھڑوں کے ورکروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ پارٹی کے اس اقدام سے بورے والا میں مسلم لیگ مضبوط ہو گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنی سیاست گلی ،محلوں سے شروع کی تھی اور وہ ہمیشہ مظلوموں،مزدوروں اور غریبوں کے ساتھی رہے ہیں اور ہمہ وقت ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے ہیں ۔ اب بورے والا کے عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلہ کو سر خم تسلیم کرتے ہوئے اس پر لبیک کہتے ہیں اور یہ عوام الیکشن میں انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سمیت15 امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے

بورے والا : عام انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سمیت پندرہ امیدواران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے ریٹرننگ آفیسر بورے والا ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال خاں میو کی عدالت میں اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ این اے167کے لئے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری نذیر احمد آرائیں ،تحریک انصاف کے ریاست علی بھٹی ،انکے بھائی اکبر علی بھٹی سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی عائشہ نذیر جٹ (آزاد ) ،علی انور ہئیر ڈریسر (آزاد ) اورساجد شریف (آزاد) ،پی پی233بورے والا کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحصیل نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار خالد سلیم بھٹی ،سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ کی اہلیہ ہاجرہ اویس جٹ (آزاد)، شیخ اشفاق احمد پاکستان مسلم لیگ (ن) ،عبد الرﺅف چوہدری پی ٹی آئی، مولاناعبد النعیم نعمانی جمعیت علماءاسلام ،پی پی 232کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پیر غلام محی الدین چشتی ان کے صاحبزادے غلام مطیب چشتی ،ایم کیو ایم کے رانا فراز اکمل اور راشد فراز (آزاد) نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کروائیے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،پیر غلام محی الدین چشتی اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات داخل کر وانے کے لئے عدالت آئے تو ان کے حامیوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور پتیاں نچھاور کیں ۔ اس موقع پر سابق وائس چیئر مین بلدیہ حاجی عبد الرشید بھٹی ،سابق ناظمین پیر بختیار عالم چشتی ،چوہدری ریاض احمد آرائیں ،میاں محمد افضل آرائیں ،عبد الرشید بگیانوالا کے علاوہ سر گرم مسلم لیگی کارکنان چوہدری نذیر احمد آف مرضی پورہ ،چوہدری محمدشریف ،ثناءاللہ گھمن ،مولانا اعظم طارق ،لال دین گوجر ،صادق نسیم شاہ ،محمد حسین بھٹی ،ملک عبد الرشید ،عمران ارشاد چوہدری بھی موجود تھے ۔ دریں اثناءآج پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری قربان علی چوہان اور سابق ایم پی اے خالد سلیم بھٹی کے بیٹے احسن سردار بھٹی کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کرنل (ر) راﺅ عابد علی خان اور طاہر نقاش جٹ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 29 مارچ، 2013

پاکستان مسلم لیگ (ن) مٹھو ڈوگر گروپ کے کارکنوں نے پی پی 233 کے لئےسردار عقیل احمد شانی ڈوگر کے نام کو مستردکرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو ڈوگر گروپ کے کارکنوں نے پی پی 233 کے لئے سردار عقیل احمد شانی ڈوگر کے نام کو مستردکرنے کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے.اور مطالبہ کیا کہ ان کو پی پی 233 کے لئے پارٹی ٹکٹ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے پی پی 233 کے لئے پارٹی کے امیدوار کے طور پر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے نام کو حتمی شکل دی ہے جبکہ متوقع پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر نذیر احمد مٹھو گروپ کے کارکن ہیں پارٹی قیادت کے فیصلے کے خلاف احتجاج اٹھایا ہے اور پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا سردار عقیل احمد شانی ڈوگر پارٹی ٹکٹ دیا جائے اس سلسلہ میں ایک اجلاس کے بعد احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں پارٹی قیادت کے فیصلے کی مذمت کی گئی یہ پریس کلب بورے والا کے سامنے اکٹھی ہوئی جہاں ایک احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں پارٹی کارکنان نجمہ بتول، ملک غلام حیدر، شاہد نواب خان، وحید اختر قریشی، ڈاکٹر رضوان سلیمی سمیت دیگرعہدیداروں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا سردار عقیل احمد شانی ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ورنہ بورے والا کی سڑکوں پر دما دم مست قلند ہو گا
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعرات، 28 مارچ، 2013

مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی بورڈ نے بورے والا اور وہاڑی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی


بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی بورڈ نے بورے والا اور وہاڑی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی تا ہم با ضابطہ اعلان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف آج رات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹاﺅن کے سیکرٹری سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے بورے والا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167کے لئے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں صوبائی حلقہ پی پی 232گگو منڈی سے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی اور بورے والا شہر کے حلقہ پی پی 233کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 168ماچھیوال سے سابق نائب ضلع ناظم سید ساجد مہدی سلیم ،صوبائی حلقہ پی پی 234سے میاں عرفان دولتانہ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235ماچھیوال کے لئے سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) نسیم شاہ گروپ کے امیدواروں سلمان مہدی ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،چوہدری محمدعاشق آرائیں اور چوہدری بختیار احمد گوجرہکے علاوہ مٹھو ڈوگر گروپ سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیدوار سردار عقیل احمد شانی ڈوگر کو ٹکٹوں سے یکسر محروم کر دیا ہے جس کی بنا پر ان کے حامی ورکروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں سے محرومی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر بورے والا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کل شام گگو منڈی اپنے دفتر میں اپنے حامیوں اور پارٹی ورکروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نئی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اسی طرح مٹھو ڈوگر گروپ کے امیدوار سردار عقیل احمد شانی ڈوگر نے کل سہ پہر تین بجے اپنے حامی مسلم لیگی ورکروں کی میٹنگ بلا لی ہے جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو زرداری کے پیدا کئے ہوئے اندھیروں سے نکال کر اجالے پیدا کرے گی ۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں۔غلام محی چشتی ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں
 
بورے والا: مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو زرداری کے پید اکئے ہوئے اندھیروں سے نکال کر اجالے پیدا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار یو اے ای میں مسلم لیگ نواز کے نائب صدر سردار شہزاد احمد ڈوگر نے گذشتہ روز اڈامانا موڑ پر مسلم لیگ (ن) کے امید وار قومی اسمبلی سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمدآرائیں ،امیدوار صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری محمد شفیع نائب صدر (ن)گلف ، عرفان سبحانی جنرل سیکرٹری (ن)ابو ظہبی ،مہر طاہر امجد سابق صدر بار ،میاںظفر علی ،عبد الرشید بھٹی اور دیگر عمائدین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانہ کے موقع پر کیا ۔ تقریب میں شرکت کی غرض سے مسلم لیگ(ن) گلف کے نائب صدر چوہدری محمد شفیع ،ابو ظہبی میں جنرل سیکرٹری عرفان سبحانی اور یو اے ای میں نائب صدر (ن)سردار شہزاد ڈوگر جب پنڈال میں پہنچے تو سینکڑوں افراد نے کھڑے ہو کر ان کاوالہانہ استقبال کیا اور مسلم لیگ (ن)کے حق میں نعرے بلند کیئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمدشفیع نائب صدر گلف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے ملک کا ساتھ دیاہے ۔ہمارے دل پاکستان میں موجود اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہر وقت دھڑکتے ہیں ۔ پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ الیکشن میںمسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں تاکہ غاصب حکمرانوں سے ملک کو نجات مل سکے ۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیںامیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستانیوں کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کیا ہے ۔ اب پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر امریکن ڈرون حملوں کو روک سکیںتاکہ پاکستانی قوم دنیا میں وقار کیساتھ زندگی بسر کر سکے۔ سابق صوبائی وزیر امیدوار صوبائی اسمبلی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ میاںشہبازشریف خادم اعلیٰ پنجاب نے بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کی بنیاد رکھ کر اس علاقہ میں زرعی ترقی اورہماری آنے والی نسلوں کو زرعی تعلیم کا حصول ممکن بنا کر ہمارے بورے والا اور ضلع پر احسان کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن ،مہنگائی اور لا قانونیت کو فروغ ملا جبکہ پنجاب میں گڈ گورننس کا کریڈٹ میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ اگر عوام نے میاں نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا تو وہ اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہو ئی دولت کا پائی پائی حساب لیںگے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوسکے گا اور صنعتی ترقی ہو گی جس سے بیروزگاری کا یقینی طور پر خاتمہ ہوگا ۔ اس موقع پر چوہدری عبد الرشید بگیانوالہ ،میاں محمد افضل ،میاں احد شریف ،سردار فاروق احمد ڈوگر ،بختیار عالم چشتی ،ظفر علی چوہدری ،میاں ممتاز علی ،چوہدری بشارت علی بگیانوالا ،اسلم جمال ،سید لیاقت حسین گیلانی ،چوہدری نذیر احمد آف مرضی پورہ ،عبد الجبار شاکر ،صادق نسیم چوہان ، چوہدری محمدافضل بگیانوالہ ،ظفر علی طور ،اخلاق احمد شاہ ، سردار خالد محمود ڈوگر ،سجاد احمد عرف مٹھو ڈوگر ،سردار اعجاز احمد ڈوگر اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
دہشت گردی، مہنگائی اور گھٹن کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی کے لئے فلاور شو کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ ڈی سی او احسان احمد بھٹہ
بورے والا: ڈی سی او احسان احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی ،مہنگائی اور گھٹن کے ماحول کے باعث خوف زدہ ہے ۔ ایسے ماحول میں خوشگوار تبدیلی کے لئے فلاور شو کا انعقاد قابل ستائش ہے اور شہریوں کو تفریح مہیا کرنے کی کامیاب کاوش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے بورے والا کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں لگائی گئی پھولوں کی دو روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد ایڈیشنل کمشنر ریونیو علی اکبر بھٹی ،تحصیل دار قمر محمود منج ،نائب تحصیل دار عارف اقبال خان اور ٹی ایم او راﺅ محمد خاں کے علاوہ صدر انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی سی او احسان بھٹہ نے خطاب کر تے ہوئے نجی ،سرکاری تعلیمی اداروں کے سر براہان ،نرسری مالکان اور مالیوں کے علاوہ ٹی ایم اے کے حکام اور عملہ کو شاندار نمائش کا اہتمام کر نے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کھیلوں اور تعلیمی سر گرمیوں میں سر فہرست رہنے کے ساتھ کلچر کے حوالے سے بھی آگے جا رہا ہے ۔ ڈی سی او احسان بھٹہ نے فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے خوبصورت سٹالز کا معائنہ کیا او ر اول پوزیشن حاصل کر نے پر ڈویژنل پبلک سکول بورے والا ،دوسری پوزیشن حاصل کر نے پر چمن زار نرسری بورے والا کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا اور گونمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا کے سر براہان اور مالیوں کو تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ انہوں نے ملی ترانہ پیش کر نے پر الائیڈ سکول کی ننھی طالبہ میرب زہرہ اور لوک رقص ڈاچی ڈانس پیش کر نے پر ایم سی ماڈل سکول کے ماسٹر عابد حسین کو خصوصی انعامات بھی دیئے۔ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے بورے والا سرکل پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع وہاڑی کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے بورے والا سرکل پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن بورے والا سے سب انسپکٹر چوہدری بشیراحمد آرائیں کو پولیس لائن تبدیل کر کے ان کی جگہ انسپکٹر چوہدر ی حق نواز کو ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن ،تھانہ ساہوکا ایس ایچ او فلک شیر پہوڑ کو سی آئی اے وہاڑی ان کی جگہ سب انسپکٹرمیاں محمد شمعون جوئیہ کو ایس ایچ او ساہوکا تھانہ صدر بورے والا کے ایس ایچ او محمد اسلم گھمن کو پولیس لائن وہاڑی تبدیل کر کے سردار محمد صادق ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا انسپکٹر چوہدری محمد اسلم چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ لڈن انسپکٹر محمد رفیق جوئیہ کو انوسٹی گیشن سے ایس ایچ او تھانہ مترو ،رانا نیک محمد انچارج چوکی تھانہ صدر بورے والا سے ایس ایچ او تھانہ کرم پور میلسی ،صادق بلوچ انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور اور سید شاہد عباس بخاری کو ٹبہ سلطان پورسے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ،سابق ایس ایچ او صدر وہاڑی ملک راشد تھہیم کو ایس ایچ او صدر میلسی او رانسپکٹر مقصصود احمد کو ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
ایم کیو ایم کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233بورے والا سے میاں راشد محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے
بورے والا: ایم کیو ایم کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233بورے والا سے میاں راشد محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر بورے والا کی عوام نے ایم کیو ایم کے قائد تحریک الطاف حسین پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ووٹ دیئے تو میں تحریک کا ادنیٰ سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑوں گا اور قائد کے حکم پر اپنی جماعت کا مشن آگے لے کر آﺅں گا ۔ عوام الیکشن میں جاگیر داروں اور روائتی سیاستدانوں کو رد کر کے انہیں ووٹ دیں تا کہ حلقہ کی عوام کی صحیح نمائندگی منتخب ہو کر اپنے بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہو سکے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر تایا حاکم علی ،ظفرامین ،بابا یٰسین حمدانی ،بشارت علی ،ڈاکٹر طارق ،چوہدری ذولفقار اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
بد چلنی کے شبہ میں خاوند نے ٹو کے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
بورے والا: بد چلنی کے شبہ میں خاوند نے ٹو کے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ دیوان صاحب میں گذشتہ روز خاوند محمد اسلام نے اپنی بیوی پٹھانی بی بی کو بد چلنی کے شبہ میں ٹوکے سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے پٹھانی مائی موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ خاوند قتل کر نے کے بعد موقعہ واردات سے غائب ہو گیا ۔ وقعوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او میاں محمدشمعون جوئیہ موقعہ پر پہنچ گئے ۔ نعش کو قبضہ میں لے کر پو سٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ۔ پولیس تھانہ ساہوکا نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔
تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست ملزم نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا
بورے والا: موٹر سائیکل چوری کے الزام میں تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست ملزم نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا۔ مضروب کو ہسپتال میںداخل کر وا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم آفتاب عرف تابی جملیرا کو تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حوالات سے نکال کر ریمانڈ جسمانی کی غرض سے سول جج کی عدالت میں لے جانے کی غرض سے اس کی ہتھکڑی اہلکاروں نے لگائی کہ اس نے رفع حاجت کی خواہش ظاہر کی تو ملزم نے غسلخانہ میں اپنی گردن کو زخمی کر لیا۔ پولیس نے مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا یااور اس کے خلا ف ز یر دفعہ 325اقدام خود کشی مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
باا ثر افرادنے بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے لئے مبینہ فائرنگ کر کے بیوہ کے عزیزکو زخمی کر دیا
بورے والا: باا ثر افرادنے بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے لئے مبینہ فائرنگ کر کے بیوہ کے عزیزکو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بورے والہ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 201ای بی کی رہائشی بیوہ حنیفاں بی بی الزام عائد کیا کہ اسکے رقبہ پر قبضہ کرنے کے لیے شاہی فلنگ سٹیشن بورے والہ کے مالکان شیخ معیض ،شہزاد اور قیصر نذیر نے آتشیں اسلحہ سے مسلح دیگر افراد کے ساتھ مل کر تین روز قبل اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بیوہ کی حمایت کے لیے آنے والے شخص عابد علی فائر نگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف پرچہ درج نہ کیا گیا الٹا ملزمان نے اپنے ساتھی کو خود مضروب کر کے پولیس تھانہ گگو سے ملی بھگت کر کے تھانہ گگو میں جھوٹا پرچہ درج کروا دیا ابھی تک تھانہ میں اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔اور با اثر مبینہ ملزمان انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور زمین پر مسلح قابض ہیں ۔حنیفاں بی بی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

پولیس کا کرسچین کالونی میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ تشدد سے ایک بوڑھے نذیر مسیح عرف بابا کالا مسیح کی ٹانگ توڑ دی ۔ مسیحی برادری کا احتجاج

بورے والا: ماڈل ٹاﺅن پولیس نے جنرل بس سٹینڈ کے قریب تھانہ سٹی کی حدود میں واقع کرسچین کالونی میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ کے دوران بہیمانہ تشدد سے ایک بوڑھے نذیر مسیح عرف بابا کالا مسیح کی ٹانگ توڑ دی۔ کرسچین کمیونٹی کے درجنوں افراد اور خواتین نے زخمی کی چارپائی سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک پر ٹائر جلا کر بورے والا چیچہ وطنی روڈ بلاک کر دی ۔ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے 5افراد کو پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیا جنہیں بعد ازاں مسلم لیگی رہنماءسردار صغیر احمد ڈوگر کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا ۔ واقعات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو اطلاع ملی کہ کرسچین کالونی حدود تھانہ سٹی میں نذیر احمد اے ایس ئی کی قیادت میں مذکورہ جگہ پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی جواری تاش پھینک کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ پولیس نے تعاقب کیا تو بوڑھا نذیر مسیح زمین پرگر پڑا جس کی ٹانگ کے اوپر سے سرکااری گاڑی گزر گئی اور اسکی ٹانگ کٹ گئی ۔ پولیس نے کرسچین برادری کے افراد محبوب مسیح ،بشیر مسیح ،جمیل مسیح ،یعقوب مسیح او رماجد مسیح کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھا کر تھانہ میں لے جا کر بند کر دیا ۔ اس وقوعہ کےخلاف اہل علاقہ اور درجنوں عیسائی مرد و خواتین نے زخمی نذیر مسیح عرف بابا کالا کو چار پائی پر رکھ کر چیچہ وطنی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس گردی کے خلاف نعرہ بازی کر تے ہوئے روڈ بلاک کر دی ۔ اطلاع ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسردار صغیر احمد ڈوگر ،عبد الوحید قریشی اور دیگر مسلم لیگی کار کن وہاڑی پہنچ گئے اور مظاہرین سے اظہار یکجہتی کر تے ہوئے انہیں حمایت کا یقین دلایا ۔ ایس ایچ او سٹی نادر خاں بلوچ بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو انصاف فراہم کر نے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ بعد ازاں سردار صغیر احمد ڈوگر اور اقلیتی کونسلر شمعون مسیح نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس سے مذاکرات کر کے تھانہ میں بند پانچوں افراد کو رہائی دلائی۔ زخمی کالا مسیح کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا داخل کر وا دیا گیا ۔
مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 235ڈلن بنگلہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے سلسلہ میں نظریہ فروغ پاکستان تقریب کا انعقاد
بورے والا: مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 235ڈلن بنگلہ کے زیر اہتمام ایک تقریب یوم پاکستان موقع پر نظریہ فروغ پاکستان منعقد ہوئی جس کی صدارت ذوالفقار علی نے کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلعی وہاڑی صاحبزادہ عبد الستار بھٹی نے کی اور تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس ملک کو معاشی ،معاشرتی بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہمیں نظریات اور پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ کا پر چم تھام کر فروغ پاکستان کے لئے کام کر نا ہوگا۔ قائد پاکستان مسلم لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف اب خوشحال پاکستان کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں اور انہوں نے اپنے امیدواروں سے اس بات کا حلف لیا ہے کہ ہم کرپشن کریں گے اور نہ ہی کر نے کرنے دیں گے، ملکی سا لمیت کیساتھ کھیلنے والے ہاتھوں کو روکیں گے اور پاکستان کی خوشحالی اور صنعت کی بحالی کے لئے بھر پور کو شش کریں گے تاکہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہواور پاکستان کے عوام خوشحال ہو سکیں ۔ جس کےلئے قائد میاں نواز شریف کے نعرے پر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ان کو کامیاب کر کے ثابت کر نا ہوگا کہ ہم نظریاتی کار کن ہیں اور اپنے ملک کا دفاع کر نا جانتے ہیں اور ملک کے لئے کسی بھی قربانی سے دیغ نہیں کریں گے۔ میاں محمدنوز شریف کے پاس اب ایک مضبوط نیٹ ورک ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ میاں محمد نواز شریف کے پاس ایک ایسی انتھک ٹیم ہے جو ملکی بحرانوں کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ اس موقع پر محمدطیب جٹ ،محمدیونس بروکر ،میاں محمد طارق ،چوہدری ریاض احمد کاہلوں ،منظور احمد رامے ،چاچا عبد المجید ،میاں افتخار احمد ،چوہدری مشتاق احمد ،محمدیٰسین جوئیہ ،استاد عبد الحمید ،محمد سرور رحمانی،چاچا عبد المجید ،محمد ایوب میو ،حاجی غلام حسین بھٹہ اور چوہدری اکبر علی بھی موجود تھے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 26 مارچ، 2013

ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر سے ایک قومی اور دوصوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 41امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے
بورے والا : ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر سے ایک قومی اور دوصوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 41امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر بورے والا ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال میو کے دفتر سے دوسرے روز قومی اسمبلی کے حلقہ 167اور صوبائی حلقوں 232گگو منڈی ،233بورے والا کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے جن افراد نے فارم حاصل کئے ان میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ ،سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی ،چوہدر ی محمد ارشد سابق صدر بار ،انور مسعود ،رانا فراز اکمل ،راﺅ محمد عابد ،سیدسلمان شاہد،محمد طارق ،محمد وقاص ،سردار علی ،طاہر سلیم چوہدری،عبد الرﺅف چوہدری ،محمد منیر اسلم خاں ،میاں راشد محمود ،فاروق احمد، ظفر امین ،محمد فیاض ،محمد مجید ،اعجاز احمد چوہدری ،عبد المجید ،محمد احمد خاں ،روبینہ سلیم ،رشید احمد ریاض ،سلطان اکبر ،چوہدری نذیر احمد ،مولانا عبد النعیم نعمانی ،محمد رفیق نظامی ،شاہد قمر ،اختر علی ،محمد یوسف کسیلیہ ، عابد علی کسیلیہ ،طارق مقصو د ،طارق محمود،میاں خالد حسین ،سلمان یوسف گھمن ،مقصود احمد ساجد ،ندیم مشتاق رامے ،چوہدری احسان چیمہ اورفیاض عظیم ان تمام امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے اور بعض امیدواوں نے قومی و صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑنے کے لئے ایک سے زائد فارم حاصل کئے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اردو چھپائی والے فارم اورکتابچے کم پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے درخواست دہندگان کو دقت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے-
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی 1988 کی دسویں ڈی کلاس کے طلباءکی جانب سے یادیں تازہ کر نے کے لئے مقامی ریسٹورنٹ میں اچھوتی سلور جوبلی تقریب منعقد کی گئی

گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول1988 میں میٹرک کی تعلیم حاصل کر نے والے ڈی سیکشن کے طلباء کا سلور جوبلی گروپ فوٹو
بورے والا: 25سال قبل گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں میٹرک کی تعلیم حاصل کر نے والے ڈی سیکشن کے طلباءکی جانب سے زمانہ ءطالب علمی کی یادیں تازہ کر نے کے لئے مقامی ریسٹورنٹ میں اچھوتی سلور جوبلی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ ءہائے زندگی میں خدمات سر انجام دینے والے ماضی کے طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی جب کہ اس دور میں انہیں تعلیم دینے والے اساتذہ بھی خصوصی طور پرمدعو کئے گئے تھے جنہوںنے اسے ایک مثالی اور یاد گار تقریب قرار دیتے ہوئے عملی زندگی کی دوڑ میں شامل اپنے اولڈ سٹوڈنٹس کی بھلائی کے لئے اپنا کردار ادا کر نے کی تلقین کی ۔ تقریب کے روح رواں ڈاکٹر خالد محمود نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ آئندہ بھی اسی سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا اور پرانے دوستوں کی بے لوث محبتوں کا سفر اختتام پذیر نہیں ہو گا۔ تقریب سے سابق اساتذہ معروف ماہر تعلیم چوہدری شاہ محمد ،پروفیسر طالب حسین گجر،ماسٹر محمد حنیف ،محمد خالد جاوید ،بشیر احمداور طلباءمیںچوہدری اعجاز اسلم ، ڈاکٹر خالد محمود،اعجازاحمد ،محمد نصیر اورراﺅ شاہد نصیرنے خطاب کیا جبکہ تقریب میں سابق طلباءثناءاللہ گھمن ،ناصر احمد ،صہیب عالم ،عبد الحئی ،ڈاکٹر حماد ،ڈاکٹر سلطان احمد اور دیگر نے شرکت کی ۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کی عمارت  کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ
بورے والا : شہر کی مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری تنظیموں کے عہدیداران کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق شہر کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران جن میں مرکزی انجمن تاجران و انجمن بہبودی مریضاں رجسٹرڈ کے صدر محمد جمیل بھٹی ،صدر جماعت اہلسنت حاجی محمد شریف ،انجمن تاجران ضلع وہاڑی کے وائس چیئر مین ملک شمشاد علی ،سمال ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی نور احمد بھٹی ،انجمن صنعتکاراں کے صدر محمد صغیر رامے ،سٹی مسلم لیگ (ن) کے صدر غلام رسول زیدی ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر منظور بر کت ماڑی والہ ،جمعیت العلماءپاکستان کے صدر حاجی شفقت منیر ،سٹی ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری میاں نوید صابر کریانہ ایسو سی ایشن کے صدر رانا ذوالفقار علی ،ملک ویلفیئر سو سائٹی کے صدر چا چا محمد اسکم ،تاجر ونگ مسلم لیگ کے محمد یا سین بھٹی ،انجمن آڑھتیاں سبز منڈی کے صدر حاجی عاشق علی ،کولڈ سٹوریج کے صدر محمد سلیم چشتی ،جماعت اسلامی کے امیر عبد الوحید ،انجمن طلباءاسلام کے تحصیل ناظم عثمان جمیل ،جمعیت اہلحدیث کے ملک عبد الحفیظ تبسم اور دیگر عہدیداران نے خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا جو کہ ان کی خصوصی مہر بانی سے ساٹھ بیڈ سے ایک سو پچاس بیڈ کا ہو گیا ہے اوربقیہ فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس کا کام بند پڑا ہے لہٰذاہ فنڈ جاری کر نے کے فوری طور پر احکامات صادر فرمائے جائیں تا کہ اپ گریڈیشن کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔
مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل دو افراد پر تشدد کر کے موبائل فون اورنقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
بورے والا: 8 مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل ہو کر حساس ادارے میں ملازم سمیت دو افراد پر تشدد کر کے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 122ای بی کے رہائشی زمیندارمحمدرمضان آرائیں کے گھر گذشتہ شب 8نا معلوم ڈاکو مسلح ہو کرزبر دستی گھر میں داخل ہو گئے ۔ صحن میں سوئے ہوئے حساس ادارے میں ملازم آصف اور اسکے بھائی خالد محمود کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا ۔شور پر اہل دیہہ اکٹھے ہو گئے ۔ڈاکوبھاگتے ہوئے گھر سے موبائل فون اور 3000نقدی لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے ۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ چوکی نثار بوٹا کر کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم و حتمی اعلان کے لیے تحصیل بورے والا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں سے متوقع امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم و حتمی اعلان کے لیے تحصیل بورے والا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں سے متوقع امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں 167,168کے لیے دو دو جبکہ حلقہ صوبائی اسمبلی پی پی233بورے والا کے لیے دس امیدواروں نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے خود کو انٹرویو کے لیے پیش کیا صوبائی امیدوار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے حق میں تین امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن لاہور میں الیکشن بورڈ کے چیئر مین سردار ذوالفقار علی خاں کھوسہ اور ارکان محمد اسحاق ڈار،رانا مشہود احمد خاں، ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد، رانا تنویر احمد خاں، محترمہ تہمینہ دولتانہ نے ضلع وہاڑی سے درخواست دہندگان امیدواروں سے انٹرویو لیے قومی اسمبلی حلقہ این اے167سے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ضلعی ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے سید سلمان مہدی اور قومی اسمبلی168سے سابق ضلعی نائب ناظم سید ساجد مہدی سلیم اور سابق امیدوار قومی اسمبلی بلال اکبر بھٹی نے بورڈ کو پارٹی ٹکٹوں کے حصول کے لیے انٹرویو دیئے، صوبائی حلقہ232گگو منڈی سے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری یوسف کسیلیہ اور سابق ٹکٹ ہولڈر محمد حنیف چوہان نے انٹرویو میں حصہ لیا صوبائی حلقہ پی پی233بورے والا شہر کے لیے درخواست دینے والے دس امیدواروں میںمسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں، نائب صدر تحصیل و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرشید بھٹی، معروف صنعت کار شیخ اشفاق احمد، انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی، سردار عقیل احمد شانی ڈوگر، سردار شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ، چوہدری بختیار احمد گجر، سابق ناظمین پیر بختیار عالم چشتی، چوہدری محمد عاشق آرائیں اور میاں محمد افضل آرائیں نے ا،لیکشن بورڈ کے روبرو اپنی سیاسی، سماجی اور پارٹی خدمات کے بارے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق تین مسلم لیگی امیدواروں پیربختیار عالم چشتی، میاں محمد افضل اور عبدالرشید بھٹی نے بورڈ کے سامنے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کرلیا دریں اثناءصوبائی حلقہ پی پی235ماچھیوال کے لیے تین امیدواروں مسلم لیگ(ن) تحصیل وہاڑی کے صدر چوہدری اعجاز بندیشہ، مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکرٹری صاحبزادہ عبدالستار بھٹی اور سابق امیدوار ٹکٹ ہولڈر این اے168بلال اکبر بھٹی درخواستیں دیں تھیں اور الیکشن بورڈ کے روبرو انٹرویو میں حصہ لیا ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ تمام (ن) لیگی امیدواروں سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کر کے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو حتمی اعلان اور فیصلہ کے لیے پیش کریں گے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹوں کا امیدواروں کے لیے حتمی اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔
عوام ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عمران خاں کا ساتھ دیں - ریاست علی بھٹی  نائب صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب
بورے والا: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ عوام ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عمران خاں کا ساتھ دیں اور الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ملک کی تقدیر کو سنواریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ملک میں موجودہ پارٹی الیکشن میں گراس روٹ سے لیکر پارٹی قیادت تک عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا ہے جو پارٹی چیئر مین عمران خان کی جمہوری سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب بورے والا کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک دیئے گئے پر تکلف عشائیہ میں کیا اس موقع پر چیئر مین راﺅ منور احمد خاں، صدر احمد وسیم شیخ، نائب صدر شاہد اکبر طور، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ، ڈائریکٹر پروگرامز میاں طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری عبدالطیف غزنوی، فنانس سیکرٹری رانا عبدالوحید خاں، سیکرٹری اطلاعات چوہدری اکرام الحق ، مہر اعجاز احمد اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے وہ ملک میں باکردار اور حب الوطن قیادت کو آگے لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ عالمی سطح پر باحیثیت قوم ہم اپنی شناخت اور ملک کا وقار قائم رکھ سکیں۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 22 مارچ، 2013


معاشرے میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جرائم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ
بورے والا : معاشرے میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی جرائم میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے گذشتہ سے پیوستہ روز ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں اپنی کھلی کچہری میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر کے ا پنے محکمہ کو خود عوام میں احتساب کے لئے پیش کر تے ہیں ۔ انسان غلطی کا پتلا ہے اگر ہماری نیت صاف ہو گی تو اللہ کی مدد سے ہمیں نصرت نصیب ہو گی ۔ موجودہ حالات میں جرائم پر سو فیصد قابو پانا ناممکن ہے ۔ اچھی منصوبہ بندی اور کوششوں سے جرائم میںکمی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تھانے کی حدود میں جا کر کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان ربط قائم کر نا ہے تا کہ ہم اپنے محکمہ کے اندر پائی جانے والی کوتاہیوں کو دور کر کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کر سکیں اور اپنے محکمہ کا وقار عوام میں بحال کر سکیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سجاد احمد ٹکا ،ایس ایچ اوز چوہدری بشیر احمد آرائیں ،نادر خاں بلوچ ،انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی ،غلا م رسول زیدی ، سی پی سی کے چیئر مین چوہدری سعید احمدآرائیں ،راﺅحبیب الرحمٰن ،منیر احمد جملیرا ،نثار احمدوقار ،راﺅ حفیظ الرحمان ،مبین احمد ،چوہدری محمد انور اور ارشاد احمد سکھیرا بھی موجود تھے ۔ کھلی کچہری میں منور احمد 142ای بی ،پروین بی بی ،شمشاد احمد ،محمد اقبال 317،شیماں بی بی 445ای بی ،زاہد علوی ،صائمہ کنول ،محمد یعقوب 511ای بی ،عبد الغفور 287ای بی ،محمد نعیم ،شہناز بی بی ،شاہد اقبال ،محمد رفیق ،صابر علی 118ای بی ،مافیہ بی بی ،رخسانہ کوثر 511ای بی ،احمد یار ،محمدمشتاق ،محمد عرفان 259ای بی ،شاہد آرائیں ،عبدالغفور ،کریم بی بی اور شاہنواز نے پیش ہو کر الگ الگ بتایا کہ تھانہ گگو منڈی کی حدود چک نمبر 287ای بی میں 5افرادنے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی ۔ چوکی تاجپورہ نے مقدمہ درج نہ کیا ہے ۔ تھانہ سٹی بورے والا کی حدود شاہ فیصل کالونی میں سپر سٹور سے نا معلوم مسلح ڈاکو ہزاروں کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ 15پر اطلاع کے با وجود ابھی تک مقدمہ درج نہ ہوا ہے ۔ تھانہ فتح شاہ کی حدود دیوان صاحب روڈ سے 4افراد بیوپاری کو کار میں اغواءکر کے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر اڈا عمر پورہ میں اتار کر فرار ہوئے مقدمہ درج نہ ہوا ۔ تھانہ ماچھیوال پولیس کے منظور اے ایس آئی نے ایک لاکھ روپے رشوت لے کر قتل کے مقدمہ سے بے گناہ کیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ سفید رنگ کی کار میں رکشہ ڈرائیور کی اغواءکر لیا گیا ،مقدمہ درج نہ ہوا ۔مکان پر ناجائز قبضہ چھوڑ ا جائے ۔ مقدمات اندراج کے باوجود پولیس نے حال مقدمہ ملزمان کو ٹریس کر کے بر آمد نہ کیا ۔ ان شکایات کو سننے کے بعد ڈی پی او نے تمام متعلقہ ایس ایچ اوز کو مقدمات کے اندراج کا اور چار دن کے اندرسائلوں کے مسائل حل کر نے کا حکم دیا ۔انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی نے کہا کہ تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کو تبدیل کر نے کی بجائے ان کی کارکردگی بہتر کر نے پر زور دیا جائے اور سرکل بورے والا میں ڈکیتی اور چوروں کی وارداتوں پر تاجروں کی طرف سے اظہا ر تشویش کر تے ہوئے محافظ فورس اور تھانہ جات میں عملہ کی کمی کو پورا کر نے اور کارکردگی پر کڑی نظر رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آکر ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے گی ۔ سید ساجد مہدی سلیم
بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جماعت آئندہ اقتدار میں آکر ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر کے کسانوں کو زرعی ٹیوب ویلوں پر سبسڈی دے گی۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے این اے 168سید ساجد مہدی سلیم نے گذشتہ روز ساہوکا میں سید رشید شاہ کے ڈیرہ پر ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید رشید حسین شاہ ،جہانگیر شاہ ،نذیر احمد بھٹی اورمحمد اقبال بھٹی گروپ نے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور اپنے علاقہ کے مسائل بیان کئے جنکو سننے کے بعد سید ساجد سلیم نے کہا کہ انکی پارٹی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر حلقہ میں در پیش عوامی مسائل کو حل کر نے کی پوری کوشش کریگی ۔ 
نویں جماعت کے طلباءاسلامیات لازمی کے پیپر میں آﺅٹ آف کورس سوال آنے پر سراپا احتجاج
بورے والا: نویں جماعت کے طلباءاسلامیات لازمی کے پیپر میں آﺅٹ آف کورس سوال آنے پر سراپا احتجاج ،چیئر مین ملتان بورڈ سے اضافی نمبروں کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے امتحانی مر کز کے باہرطلباءمحمد سفیان،شہباز اکرم،رفاقت علی ،علی حیدر،فرحان شکور ،محمد کاشف ،میاں شہریار ،مدثر اسلم ،حافظ ارسلان ،حمزہ ،امجد علی اورمحمد سلیمان احمد کے علاوہ طلباءکی کثیر تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نویں جماعت اسلامیات لازمی گروپ سیکنڈکے پرچہ میں سوال نمبر 6قرآنی آیات جو کہ سورة احزاب سے اور سوال نمبر 9حقوق العباد اور صبر پر تفصیلاََ نوٹ لکھیں کورس میں شامل نہ ہیں ،جس کی وجہ سے طلباءکے امتحانی نتائج متاثر ہونے کاشدید خدشہ ہے۔ انہوں نے اپنے احتجاج میں چیئر مین سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ ملتان سے مطالبہ کیا کہ تمام طلباءکو 15نمبر اعزازی طور پر اضافی دیئے جائیں تاکہ طلباءکی حق تلفی نہ ہو سکے ۔
موٹر سائیکل رکشہ اور گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق ۔ چار شدید زخمی
بورے والا: لاہورروڈ پر موٹر سائیکل رکشہ اور گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے حادثہ میں دو افراد جاں بحق ۔ چار شدید زخمی ۔ واقعات کے مطابق چک نمبر 435ای بی کے رہائشی ایک ہی خاندان کے نصیر احمد ،نعیم احمد ،وغیرہ چھ افراد ایک موٹر سائیکل رکشہ میں سوار ہو کر دربار بابا فرید گنج شکر پاکپتن شریف جا رہے تھے کہ لاہور روڈ پر طفیل آباد کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہوگئی۔حادثہ میں فیاض ولد حنیف سکنہ چک نمبر5 43ای بی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا کزن محمد نعیم ،محمد حنیف رکشہ ڈرائیور ،محمد زاہد ولد طفیل رحمانی سکنہ چک 431ای بی اور نصیر احمد شدید زخمی ہو گئے ۔ بیشتر افراد کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا گیا جہاں نصیر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ دو شدید زخمیوں محمد حنیف ڈرائیور اور محمد زاہد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ 
سرکاری سکولوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ جات کی رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی کو روانہ 
بورے والا : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی بہادر علی خان کی ہدایت پر سرکاری سکولوں کی اراضی پر ناجائز قبضہ جات واگزار کر وانے کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن بورے والا چوہدری محمد الیاس نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد اور تحصیلدار قمر محمود منج کے ہمراہ چک نمبر 447ای بی میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کا دورہ کیا تو پتہ چلا کیا کہ سکول کے رقبہ پر ایک چرچ ،ایک مسجد کے علاوہ آٹھ دس گھرانے عرصہ دراز سے مکانات تعمیر کر کے رہ رہے ہیں ۔ حکام نے اس سلسلہ میں معاملہ کی حسانیت کے پیش نظر رپورٹ مرتب کر کے ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی کو روانہ کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 19 مارچ، 2013

سی پی ایل سی اور سی پی سی کے قیام کا مقصد جرائم کے خاتمہ ،امن وامان کے قیام اور پولیس کو مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش میں بے داغ کر دار کے حامل نمائندہ شہریوں کا تعاون حاصل کر نا ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑکا تقریب حلف برداری سے خطاب 
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں سی پی ایل سی اور سی پی سی کے قیام کا مقصد جرائم کے خاتمہ ،امن و امان کے قیام اور پولیس کو بعض مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش میں بے داغ کر دار کے حامل نمائندہ شہریوں کا تعاون حاصل کر نا ہے تا کہ پولیس سسٹم کو عوا م کے اشتراک سے موثر بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تھانہ صدر بورے والا میں منعقدہ کمیونٹی پولیس کونسل کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا سجادمحمد خان ،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ،سی پی ایل سی کے ضلعی کنوینر فاروق احمد خان سلدیرا ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز محمد اسلم گھمن ،نادر خان بلوچ،فلک شیر پہوڑ ،چوہدری محمد بشیر ،محمد افضل اور معززین شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں ان کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد آٹھ سال سے یہ فنکشنل نہیںہو سکی تھیں مگر اب انہیں فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔ سی پی سی کے ارکان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام تر سیاسی، جماعتی اور ذاتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر معاملہ فہمی سے عوام کی شکایات کے ازالہ ،تھانہ کلچر میں تبدیلی اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی ،پٹرولنگ اور گشت کے نظام کی بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات دیں ۔اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں اور سود کا دھندہ کر نے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انصاف کے راستے میںحائل رکاوٹوں کو دور کر نے کے لئے پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی طرف سے بھیجی گئی درخواستوں پر مثبت سفارشات سی پی سی کے فرائض میںشامل ہے جبکہ فیصلوں کا اختیار پولیس انتظامیہ کو ہے ۔ پولیس کے اندر مصالحتی کمیٹیوں کا کردار طے شدہ ہے ۔ ہر شہری اخلاقاََ قانوناََ پولیس کے ساتھ تعاون کر نے کا پابند ہے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی پی سی بورے والا کے چیئر مین چوہدری محمد سعید آرائیں نے ڈی پی او وہاڑی کو کمیونٹی پولیس کونسلوں کو فعال کر نے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ بورے والا میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کے سلسلہ میں وہ اپنے اراکین کے ہمراہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام اور پولیس کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے سی پی سی کے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور احاطہ میں پودا لگایا۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے تقریب کے دوران سی پی سی بورے والا کے چیئر مین چوہدری مختار احمد گوجر ،حاجی عبد الجبار ،چاچا محمد اسلم ،راجہ جاوید ریاض ،میاں محمد افضل ،جہان خان گھمن ،سردار لیاقت ڈوگر ،شاہ نواز مگھرانہ اوردائم علی خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے
بورے والا: ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں علاقہ کے لوگوں کی براہ راست شکایات سنیں گے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ واضح رہے کہ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ اس سے قبل اڈہ شیخ فاضل ،جوئیہ بنگلہ کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر چکے ہیں جو کہ ایک نہایت خوش آئند ہے اورعوام کی جانب سے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
مثبت صحافت معاشرے سے ظلم، نا انصافی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ
بورے والا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ مثبت صحافت معاشرے سے ظلم ،نا انصافی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے جبکہ منفی صحافتی سرگرمیوں سے اخلاقی اقدار ختم ہو جاتی ہیں اور برائیوں کو فروغ ملتا ہے ۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اعلیٰ روایات کو فروغ دیں کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب بورے والا پریس کلب رجسٹرڈ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور پریس کلب کے عہدیداران و ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا سجاد احمد خان ٹکا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحمید چشتی ،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری بشیر احمد آرائیں اور ایس ایچ او سٹی نادر خان بلوچ بھی موجود تھے ۔ صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ نے ڈی پی او کو بورے والا پریس کلب کی اعلیٰ صحافتی اقدار سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ وہ میڈیا کی جائز تنقید او ر حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کا خیر مقدم کر تے ہیں کیونکہ ایسی تجاویز سے پولیس کی خامیوں کو دور کر نے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے بورے والا پریس کلب کے عہدیداران و ارکان سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے مسائل ،مشکلات اور پولیس سے متعلق شکایات اور خامیوں کی نشاندہی کریں تا کہ پولیس اور عوام کے مابین بہتر رابطے استوار ہو سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی سے مویشی چوروں کے خاتمہ اور دیگر سنگین جرائم کے سد باب کےلئے ایک مربوط وائر لیس کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔ عشائیہ میں صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی محمد جمیل بھٹی، پی ایس او راﺅ محمد حفیظ خان ،راؤ منور احمد خان، ندیم مشتاق رامے،اےغفار پاشا، اکرام الحق چوہدری ،محمد اسلم سندھو ،رانا عبد الوحید خاں ،عبد اللطیف غزنوی اصغر علی جاوید کامریڈ،چوہدری اصغر علی جاوید اور محمد طاہر موجود تھے ۔
نا معلوم چور جنرل سٹور کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی سامان اورموبائل لے کر فرار
بورے والا : نا معلوم چور جنرل سٹور کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی سامان اورموبائل لے کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 112ای بی اڈا پر عدنان نے سپر سٹور بنایا ہوا تھا۔ گذشتہ شب نا معلوم چور سپر سٹور کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہو گئے اور سٹور سے موبائل فون، 45سو روپے کی نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کیاطلاع چوکی نثار بوٹا کو کر دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حلقہ پی پی 235 ماچھیوال سے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کی حمایت کا اعلان
بورے والا : مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حلقہ پی پی 235ماچھیوال سے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے درخواست کی ہے کہ حلقہ پی پی 235میں مسلم لیگ کا ٹکٹ صاحبزادہ عبد الستار بھٹی کو دیا جائے اور وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مشترکہ امیدوار ہونگے ۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث ماچھیوال حلقہ کے مقررین نے اس فیصلہ کی مکمل طورپرحمایت کی ہے اور اس بات کا اعلان کیا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم (ن) کے تمام امیدواران کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر موجود علماءکرام مولانا قاری نذیر احمد مدرس مرکز علامہ احسان الہٰی ظہیر ظفر کالونی ، مولانا سعید اللہ 523ای بی ،مولانا بلال ثاقب ،مولانا محمدیوسف 453ای بی ، مولانا عبد الجلیل ماچھیوال ، مولانا خلیل الرحمٰن 259،مولانا قاری ابو سفیان ،مولانا فیض الرحمان اورمولانا ابو بکر سلفی 327ای بی موجود تھے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
عہد قدیم سے بہتے دریاﺅں کے راستے اور گزر گاہیں تبدیل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 2ارب80کروڑ انسان شدید متاثر ہوں گے چئیرمین سندھ طاس واٹر کونسل حافظ ظہور الحسن ڈاہر

بورے والا: چیف کوآرڈینیٹر ورلڈ واٹر اسمبلی اورچئیرمین سندھ طاس واٹر کونسل اورحافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ عہد قدیم سے بہتے دریاﺅں کے راستے اور گزر گاہیں تبدیل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 2ارب80کروڑ انسان شدید متاثر ہوں گے اگر ان غیر قانونی اقدامات کو نہ روکا گیا تویہی عمل دنیا کی تباہی کا سبب بنے گا مقبوضہ کشمیر اور کارگل کی جانب سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاﺅں چناب ،جہلم ، سندھ اور ان کے معاون ندی نالوں کا پانی بند کرنے سے عالمی آبی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ بات طے ہے کہ تیسری عالمی جنگ پانی پر ہو گی اس جنگ کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں کو اپنی حدود میں بند کرنے ، ڈیم بنانے ، بیراج تعمیر کرنے ، اور دریاﺅں کا رخ موڑنے کا گھناﺅنا منصوبہ فی ا لفور بند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریاﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ طاس واٹر کونسل کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سعید احمد پنوار اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات ظفر اقبال بھی موجود تھے حافظ ظہورالحسن ڈاہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا یہ عمل ہمیں ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور اس ممکنہ جنگ کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر ہو گی کیونکہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں پر قبضہ کرنے اور واٹر بم یا قحط سالی بم استعمال کرنے کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کر نے کے قریب تر ہیںاور پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے لئے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے بھارت یہودی لابی کے اشتراک سے پاکستان پر واٹر بم حملہ کرنے کی پوری صلاحیت حاصل کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک عالمی سازش کے تحت ہماری کرپٹ اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھارت کو یہ طویل المدت ہائی میگا پلان مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور کسی جنگی حملہ کے بغیر ایک ایٹمی پاور کو تباہ کرنے کا ایک خفیہ منصوبہ طے پا چکا ہے اور بھارت اس خطرناک آبی جنگ سے حکومت ، عوام اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے اندر ایک ٹیکنیکل جنگ لڑ رہا ہے جس سے خیبرتا کراچی پورا پاکستان لہو لہان ہو چکا ہے بھارت کی آبی دہشت گردی سے ہمارے دریا ، ہیڈورکس اور نہریں خشک ہو رہی ہیں اور سب کچھ بنجر ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دریاﺅں کی حالیہ نازک صورتحال کے بارے آگاہی کے لئے آئندہ سال 14 مارچ کوسندھ طاس واٹر کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ”دریا بچاﺅ “ عالمی کانفرنس منعقد کروائی جائے گی جس میں دنیا بھر کے 80ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت پاکستان کے آبی وسائل کو متاثرکرنے کی مہم پر اپنے دیگر9 اتحادی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں اور این جی اوز کے ذریعے سالانہ 38ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے ۔
گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام سےسبزیوں کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ چوہدری نذیر آرائیں
بورےوالا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی طرف سے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس سے سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ عام شہری اپنے گھروں میں اپنی ضرورت کی سبزیاں اگا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی بورے والا میں قائم سیلز پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت وہاڑی شہزاد صابر ،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری محمد صفدر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بورے والا چوہدری الطاف حسین بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے ۔ ای ڈی او زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے ضلع بھر میں 1000بیج پیکٹ ارزاں نرخوں پر 50روپے کے حساب میں مہیا کی جا رہی ہے جن میں اہم سبزیوں کے بیج موجود ہیں اسی طرح بورے والا تحصیل میں 300پیکٹ فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ کاشتکار اور عام شہری اپنی سبزیاں خود اگائیں ۔ تقریب میں کاٹن انسپکٹر ز طاہر شہزاد رفیق زراعت افسران محمد نواز، رانا طارق حسین ، راشد حسین ،نواز احمداور اسماعیل وٹو کے علاوہ پیسٹی سائڈز ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین ندیم مشتاق رامے صدر عدیل انجم سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی نائب صدر چوہدری منیر احمد ایڈو کیٹ جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق ،افتخار احمد اور احمد رضا بھی موجود تھے ۔

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کاکمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ مرتب کر نے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر سروے کر نا شروع کر دیا
بورے والا: پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کاکمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ مرتب کر نے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر سروے کر نا شروع کر دیا ہے تا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کو سو فیصد ممکن بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار کا ای پی آئی کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد اقبال نے گذشتہ روز پریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر رانا محمد اکرم اورانجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ کی ہدایت کے مطابق تحصیل بورے والا ،میلسی اور وہاڑی میں ہیلتھ ورکرز شہری ،دیہاتی دور دراز بستیوں ،ڈیروں میں ہر گھر پہنچ کر 5سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہےں تاکہ غیر رجسٹرڈبچوں کا ریکارڈ محکمہ صحت اپنے سوفٹ ویئر میں محفوظ کرسکے۔اس ریکارڈ کی مدد سے ہر ماہ محکمہ صحت کے علم میں یہ بات آجائیگی کہ کتنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگائے گئے۔ اس طریقہ کار سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس سو فیصد مکمل ہو سکے گا اور بچوں کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے گا ۔
صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کو مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی راہنماءبیگم تہمینہ دولتانہ نے صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کوانکی پارٹی خدمات کے اعتراف میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے اوراس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ پارٹی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ، چوہدری یوسف کسیلیہ ،محمد جمیل بھٹی ،اے غفار پاشا ،غلام رسول زیدی ،منظور برکت ماڑی والا ،عبدالحمید محسن اورملک غلام حیدر اعوان نے مبارکباد دی ہے ۔
محمد شریف خلیق المعروف شاہ نقشبند کے 16ویں سالانہ عرس کی تقریبات 17مارچ کو منعقد ہوں گی
بورے والا : معروف روحانی،سماجی شخصیت محمد شریف خلیق المعروف شاہ نقشبند کے 16ویں سالانہ عرس کی تقریبات مورخہ 17مارچ 8بجے شب صاحبزادہ محمد عارف خلیقی کی زیر صدارت 159ایم الخلیق میں منعقد ہوں گی ۔ صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی تقریبات کا آغاز فرمائیں گے جبکہ ملک کے ممتاز نعت خواں حضرات اس موقع پر ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔
پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ مدت اقتدار پوری کرنا کارنامہ ہے
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی بورےوالا کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ مدت اقتدار پوری کر رہی ہے جو کہ قومی سیاسی تاریخ میں پہلا موقع ہے ۔ صدر زرداری کی طرف سے ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب بھی بین الاقوامی اور قومی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مجاہدکالونی میں لوگوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ ،راﺅ طارق محمود اور کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ راﺅ فریاد علی خان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں انشاءاللہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اس بڑی کامیابی پر حقیقی معنوں میں مبارباد کے مستحق ہیں 
شیخ اشفاق احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان
بورے والا: پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن بورے والا کے عہدیدار ان کا اہم اجلاس گذشتہ روز مقامی کاٹن فیکٹری میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے سابق چیئر مین ممبر پاکستان چیمبر آف کامرس میاں محمد جاوید طارق نے کی ۔ اجلاس میں ملک میں آئندہ متوقع عام انتخابات کے سلسلہ میں غوروخوض کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233شیخ اشفاق احمد کی بھر پور حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ بورے والا کے عوام موروثی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں انہیں نڈراور بے باک نمائندگی کی فراہمی کے لئے شیخ اشفاق احمد کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ۔ اجلاس میں ایسو سی ایشن کے عہدیداران و ارکان چوہدری مختار احمد ،شیخ محمد ایوب، میاں اطہر غفور ،جاوید ریاض راجہ ،محمد اقبال نے شرکت کی اور امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ اشفاق احمد کی بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
سابق کونسلر بلدیہ سیاسی وسماجی شخصیت صوفی نور محمد اڈہ والے گذشتہ شب اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے 
بورے والا : بورے والا شہر کے سربراہ نمبر دار سابق کونسلر بلدیہ سیاسی وسماجی شخصیت صوفی نور محمد اڈہ والے گذشتہ شب اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 80 برس تھی ۔ وہ گذشتہ روز کاروباری سلسلہ میں گوجرانوالا گئے ہوئے تھے کہ انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی مگر وہ جانبر بہ ہو سکے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔ نمازجنازہ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،سید سلمان شاہد مہدی ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر ،شیخ اشفاق احمد ،پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،تحصیل صدر راﺅ فریاد علی خان ،تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری ذوالفقار علی چوہان ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری یوسف کسیلیہ ،چوہدری محمد یونس کسیلیہ ،سابق صدر بار مہر طاہر امجد ،ڈاکٹر اظہر علی،ڈاکٹر محمد سرور اور رانا محمد سعید سمیت سیاسی وسماجی حلقوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم صوفی نور محمد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل بروز بدھ 13مارچ صبح 9بجے مدرسہ جامعہ تجوید القرآن لاہور روڈ بورے والا میں ہو گی ۔
بورے والا بار ایسوسی ایشن کے رکن سابق ناظم یونین کونسل منظر حمید چشتی کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں اغوا کے مقدمہ کے اندراج پر شدید تنقید
بورے والا : سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے بورے والا بار ایسوسی ایشن کے رکن سابق ناظم یونین کونسل منظر حمید چشتی کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں اغوا کے مقدمہ کے اندراج پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین نے پولیس کے ذریعے محض بے بنیاد وقوعہ کو اغوا کا رنگ دے کر انہیں انتقامی نشانہ بنایا ہے تا کہ وہ جٹ گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائے ۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال گجر ،چوہدری سیف اللہ جٹ ،بشیر احمد ،شاہد جاوید آرائیں ،طارق ببلو اور رانا فقیر حسین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مغوی نے عدالت میں آکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغواہ نہیں کیا جس پر عدالت نے منظر حمید چشتی سابق ناظم ممبر بار ایسو سی ایشن کی ضمانت منظور کر لی ۔ درایں اثناءبورے والا کے وکلاءنے سابق ناظم و ممبر بار ایسو سی یشن کو گرفتار کر نے کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور سیاسی مخالفین اور پولیس انتظامیہ کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ۔
انتقال پرملال
بورے والا : تنظیم اتحاد القراءاہلحدیث پاکستان ضلع وہاڑی کے صدر مسجد نور الہدٰی اہلحدیث چک 435ای بی فرمان آباد کے قاری صاحبزادہ محمد عمر فاروق کے بڑے بھائی سابق مدرس جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن حافظ محمد ابوبکر عتیق گذشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم حافظ ابوبکر عتیق پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر قاری شکیل احمد کے بھانجے تھے ۔ مرحوم کی میت آج وطن پہنچ گئی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 13مارچ بروز بدھ بعد نمازہ ظہر شاہ زکریا قبرستان فرمان آباد بورے والا میں ادا کی جائے گی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
سانحہ بادامی باغ کے خلاف مسیحی برادری اور ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلیاں
بورے والا: سانحہ بادامی باغ کے خلاف مسیحی برادری اور ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلیاں ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ،رو ڈ بلاک ، بادامی باغ لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے خلاف آج تحصیل بورے والا کی مسیحی برادری نے ضلعی فادر ندیم پطرس مسیح اور پادری سیموئل مسیح کی قیادت میں ٹی ایم اے سے کالج روڈ پریس کلب تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے سانحہ بادامی کے خلاف پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاءنے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا دوسری جانب ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ جو ائینٹ انچارج ڈاکٹر محمد اشرف اور تحصیل انچارج ڈاکٹر میاں محمد راشد کی قیادت میں ایک ریلی نکالی اور مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پطرس مسیح ، ماسٹر باﺅ عابد مسیح ، مرقس گل پادری ، حلیم تبسم پادری ، آل پاکستان مینارٹی الائینس نذیر رندھاوا، ڈاکٹر اسلم پرویز ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر میاں محمد راشداور مس روبینہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی مبینہ غفلت کے باعث بادامی باغ کا سانحہ رونما ہوا ہے ۔ پنجاب حکومت جب تک دہشتگردوں کے ساتھ اپنا رویہ سخت نہیں کر تی پنجاب میں ایسی مذموم کاروائیاں ہوتی رہیں گی ۔مقررین نے سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث شر پسند دہشتگردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کے قانون نافذکر نے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوامی تحریک
بورے والا: پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ، صدر تحریک منہاج القرآن بورے والا محمد صغیر رامے ، ناظم نشر و اشاعت محمد ساجد محمود بھٹی اور ناظم تحریک منہاج القرآن بورےوالا ملک نذیر احمد نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کے قانون نافذکر نے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کا کوئی حق نہیں ۔ گستاخ رسول ﷺکسی طور پر بھی قابل معافی نہیں لیکن کسی ایک گستاخ کی سزا سینکڑوں افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے ۔ یہ واقع قابل مذمت ہے اور مسلمانوں کو اقلیتی برادری اور دنیا بھر میں بدنام کر نے کی مذموم سازش ہے اس سازش میں ملوث ملک دشمنوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور بے گناہ افراد کی داد رسی کی جائے ۔
مبینہ آشنا کے گھر پناہ لینے والی خاتون کے والدین اور سسرالیوں کا دھاوا۔ اندھا دھند فائرنگ سے چار سالہ بچہ جاںبحق
بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں میں خاوند سے طلاق حاصل کر کے مبینہ آشنا کے گھر پناہ لینے والی خاتون کے والدین اور سسرالیوں کا دھاوا۔ اندھا دھند فائرنگ سے چار سالہ بچہ جاںبحق ۔ تین خواتین اور بچوں سمیت9افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق موضع سکنہ پل 48کے شہباز کھرل کی بیوی ساجدہ بی بی تین ماہ قبل خاوند سے ناراض ہو کر چک نمبر 451ای بی میں اپنے مبینہ آشنا اور رشتہ دار مظہر کھرل کے گھر آگئی اور سول کورٹ سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ جیت لیا جس کا اس کے والدین اور سسرالیوں کو سخت رنج تھا اور وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے ۔ گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب ساجدہ بی بی کے سابقہ خاوند شہباز کھرل اپنے والد ممتاز کھرل، ندیم ولد نور احمد کھرل سکنہ چشتیاں ،ریاض ورک سکنہ احمد آباد ،شہباز ولد ریاض سکنہ پل 48،امین موہل سکنہ 46کے بیاپنے چھ نا معلوم مسلح افراد کے ہمراہ مظہر کھرل کے گھر دھاوا بول دیا اور آتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ سے مظہر کھرل کے بھائی بشیر احمد کھرل کا چھ سالہ معصوم بچہ محمد حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ ساجدہ بی بی ،امتیازبی بی ،بشیر احمد ، ثمینہ بی بی ،مختارا حمد ،نسرین بی بی اور تین سالہ بچہ بابر علی شدید زخمی ہو گئے ۔ ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے مظہر کھرل کی ہمشیرہ فضاءکو زبردستی اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے سات نا مزد ملزمان سمیت 13ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302-324-365-148-149ت پ مقدمہ درج کر کے بعض افراد کو حراست میں لے کت کاروائی شروع کر دی ۔
ملک مشتاق احمد لنگڑیال ایڈوکیٹ انتقال کر گئے
بورے والا : بورے والا بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ،تحریک انصاف کے راہنماءسابق امیدوار صوبائی اسمبلی بورے والا ملک مشتاق احمد لنگڑیال ایڈوکیٹ گذشتہ روز لاہور میں ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ ملک مشتاق احمد لنگڑیال مرحوم بورے والا کے معروف سیاسی راہنماءملک ریاض احمد لنگڑیال کے چھوٹے بھائی تھے ۔ ان کی عمر 70برس کے قریب تھی اور وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ملک مشتاق احمد لنگڑیال مرحوم کو انکے آبائی قصبہ موضع کماند میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں وزیر مملکت ملک نعمان احمد لنگڑیال ،سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال لنگڑیال ،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ،تحریک انصاف کے رہنماءسابق ایم پی اے خالد محمود چوہان ،سابق نائب تحصیل ناظم بورے والا رانا محمد مظفر خان سمیت سیاسی ،سماجی ،عوامی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
گوجر برادری کے کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری بختیاراحمد گوجر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا: تحصیل بورے والا کی گوجر برادری کے کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری بختیار احمد گوجر کو حلقہ پی پی 233کی بطور امیدوار مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ کنونشن میں سابق صوبائی وزراءچوہدری ارمغان سبحانی اور چوہدری محمد اقبال گوجر نے خصوصی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں گذشتہ روز منعقدہ گوجر کنونشن میں حلقہ این اے 167اور پی پی 233سے تعلق رکھنے والے بورےوالا تحصیل بھر کی گوجر برادری کے نمائندہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گوجر نے کہا کہ گوجر برادری جاگ اٹھی ہے اور انہیں ان کا حق مل کر رہے گا ،ہم نے متحد ہو کر دیگر برادریوں کے لئے اتفاق و اتحاد کی ایک مثال قائم کر نی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہمیں اپنے کر دار میں پختگی پیدا کر نا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے ۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے ۔ الیکشن کو سبو تاژ کرنا ملک و قوم سے غداری ہو گی ۔ ایک جمہوری پارلیمانی نظام ہی ملکی استحکام اور بقا کا ضامن ہو سکتا ہے ۔ کنونشن سے سابق صوبائی وزیر چوہدری ارمغان سبحانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گوجر برادری کا یہ اجتماع برادری میں اتحاد پیدا کر نے کی ایک منظم تحریک کا حصہ ہے اور آنے والے انتخابات میں ہم نے اپنے اتفاق و اتحاد سے یہ بات ثابت کر نی ہے کہ کوئی بھی سیاسی قوت آئندہ الیکشن میں گوجر برادری کو اس کے حق سے محروم نہیں کر سکے گی ۔ گوجر برادری جو بھی فیصلہ کرے گی وریو خاندان اس کی تکمیل کروائے گا ۔ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کنونشن مے میز بان چوہدری بختیار احمد گوجر نے کہ کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو حلقہ پی پی 233سے ٹکٹ کے لئے درخواست ضروری ہے مگر برادری میں سے اگر کوئی شخص الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتا ہو تو میں اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں ورنہ میں برادری سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ میری سپورٹ کریں ۔ میری دس سالہ جدو جہد کے نتیجہ میں آج برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے ۔ کنونشن کے شراکءنے ہاتھ اٹھا کر ان کے مشن کی تائید کی۔ قبل ازیں گوجر برادری کے بزرگ مرحوم چوہدری اختر علی وریو کے لئے دعائے مغفرت اور سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کر وائی گئی ۔ کنونشن میں چوہدری محمد کاشف گوجر ،چوہدری محمد خالد کٹھانہ ،طالب حسین سنبل ،مقصود احمد گوجر ،سابق ناظم چوہدری ضیاءاختر گوجر ،چوہدری منیر احمد پوسوال ،شاہد سنی گوجر ،چوہدری طاہرشریف گوجر ،چوہدری نثار احمد ولیکا ،چوہدری محمد احمد گوجر ،چوہدری عبد المجیب پوسوال ،چوہدری سعید احمد گوجر ،منصر نوید گوجر ایڈوکیٹ ،چوہدری وقار احمد گوجر ،چوہدری عبد الجبار گوجر سابق ناظم اور گوجر برادری کے نمائندہ افراد موجود تھے ۔
سیاسی،سماجی شخصیت شیخ محمد اشفاق نے بورے والا سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
بورے والا: معروف صنعتکار ،پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے ممبر اور سیاسی ،سماجی شخصیت شیخ محمد اشفاق نے بورے والا سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں گذشتہ رو ز لاہو ر میں مسلم لیگ پنجاب کی قیادت کو حلقہ پی پی 233بورے والا شہر کے لئے ٹکٹ کے حصول کے لئے با قاعدہ درخواست بھی جمع کروا دی ہے ۔ میاں محمد اشفاق نے بتا یا کہ وہ بورے والا شہر میں ہونے والی نا انصافی اور غریب عوام کی خدمت کے جذبہ کی تکمیل کے لئے سیاسی میدان میں اترے ہیں ۔
تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے چرس اور دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑٰ ی شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے ایس ایچ او چوہدری بشیر احمد آرائیں نے گذشتہ روز ذولفقار علی اے ایس آئی اور عرفان ظفر اے ایس آئی کے ہمراہ منشیات فروشوں محمد شہزاد موچی سکنہ آفاق خان چوک اور ابراہیم عرف دیبا سکنہ دھکا کالونی کے خفیہ ٹھکانوں پ چھاپہ مار کر ان کے قبضہ سے 9لیٹر دیسی شراب اور 500گرام چرس برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

جمعہ، 8 مارچ، 2013

ضلع وہاڑی اور بورے والا تحصیل کے شہری اوردیہی سرکاری سکولوں کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کر وانے کے لئےعدلیہ کے افسران نے محکمہ تعلیم ،وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے باہمی اشتراک سے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
بورے والا: سپریم کورٹ کو احکامات کی روشنی میں ضلع وہاڑی اور بورے والا تحصیل کے شہری اور دیہی سرکاری سکولوں کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کر وانے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی بہاد علی خان کی سربراہی میں عدلیہ کے افسران نے محکمہ تعلیم ،وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے باہمی اشتراک سے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلہ مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی راﺅ بہادر علی خان اور ایڈیشنل سیشن جج بورے والا چوہدری محمد الیاس کے دفاتر مین اجلاس منعقد ہوئے ۔ اجلاس میں بورےو الا کے صدر چوہدری ایز محمود گھمن جنرل سیکرٹری شہباز حسین بھٹی ، پریس کلب بورے والا کے عہدیداران شاہد اکبر طور ،ندیم مشتاق رامے اور میاں طارق محمود کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد تحصیلدار قمر محمود منج نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بورے والا تحصیل میںکوئی گھوسٹ سکول نہیں ہے تا ہم گرلز ہائی سکول چک 441ای بی یعقوب آباد کی کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی محکمہ مال اور ٹی ایم اے نے واگزار کر وا دی تھی جبکہ گورنمنٹ کالج بورے والا ،گورنمنٹ کامرس کالج بورے والا چک نمبر 363ای بی گگو منڈی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے کچھ رقبہ پر قبضہ کے بارے میں محکمہ مال اورمحکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں عوام سے بھی التماس ہے کہ وہ اپنے اپنے چکوک میں بند سرکاری سکولوں اوان سکولوں کے رقبہ پر ناجائز قابضین کے بارے میں ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی ،ایڈیشنل سیشن جج بورے والا یا پریس کلب بورے والا میں اطلاع دیں تا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکامات کی روشنی میں ناجائز قابضین سے سرکاری رقبے واگزار کر وا کر بند سکولوں میں تعلیم کا عمل جاری ہو سکے ۔
مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں میاں حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی ۔
بورے والا: ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں میاں حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں نے حلقہ این اے 167اور168میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے گذشتہ روز محترمہ تہمینہ دولتانہ کی قیادت میں میاں حمزہ شریف سے لاہور میںاہم ملاقات کی جس میں ذرائع کے مطابق محترمہ تہمینہ دولتانہ نے حلقہ این اے 167سے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،حلقہ پی پی 232سے پیر غلام محی الدین چشتی اور حلقہ پی پی 233سے نسیم شاہ کے بیٹے سلمان شاہ کے نام تجویز کئے ۔ جس پر چوہدری نذیر احمد آرائیں اور پیر غلام محی الدین چشتی نے اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے حلقہ پی پی 233سے عقیل احمد شانی ڈوگر اور چوہدری ارشار احمد آرائیں میں سے جو بھی موزوںامیدوار ہو اسکا فیصلہ پارٹی پر چھوڑ دیاکے نام پیش کئے ۔ جبکہ نسیم شاہ گروپ نے حلقہ 232سے چوہدری یوسف کسیلیہ اور حلقہ 233سے چوہدری عاشق علی آرائیں کا نام تجویز کیا ۔محترمی تہمینہ دولتانہ نے حلقہ این اے 168ماچھیوال سے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور بلال اکبر بھٹی حلقہ پی پی 234سے اعجاز بندیشہ حلقہ 235سے عرفان دولتانہ کے نام لئے گئے ۔ اجلاس میں پیر غلام محی الدین چشتی اور سید ساجد سلیم شاہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اورانہوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کیں ۔ ماحول کی گرما گرمی کو دیکھتے ہوئے اجلاس بغیر کسی حتمی فیصلہ کے آئندہ چند روز کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔
تین نا معلوم ڈاکو چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔
بورے والا: تین نا معلوم ڈاکو چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بورے والا کی حدود میں شاہ فیصل کالونی ، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور لاہور روڈ سے گذشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم ڈاکو جو کہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے یکے بعد دیگرے المیزان سپرسٹور کے مالک سفیان وغیرہ ،عوامی سپر سٹور اور لا ہور روڈپر واقع دو دکانوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی رقم اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ وقوعوں کی اطلاع تھانہ سٹی بورے والا کو کر دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ بورے والا کے شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے بڑھتی ہوئی مسلح وارداتوں بارے اظہار تشویش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
ہونہار طالبعلم حافظ اسداللہ کو خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سولر پینل ملنے پر دوست احباب نے مبارک باد دی
بورے والا: گونمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے ہونہار طالبعلم حافظ اسداللہ کو خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سولر پینل ملنے پر دوست احباب نے مبارک باد دی ہے ۔ ہونہار طالبعلم نے پریس کلب بورے والا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ اس کے والدین کی دعاﺅں اور خاور رشید (SST)،جاوید اقبال (SST)،شاہد محمود ،عتیق الرحمان ، منیر احمد چوہدری جیسے قابل اساتذہ کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔
تحصیل کچہری میں سب ڈویژن کے خزانہ سے 20روپے سے ایک ہزار روپے تک کے اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے
بورے والا: تحصیل کچہری میں سب ڈویژن کے خزانہ سے 20روپے سے ایک ہزار روپے تک کے اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے جس کے باعث جائداد کی خریدو فروخت کر نے والوں اور بیان حلفی تحریر کروانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بورے والا کے عوامی ،سماجی ،شہری حلقوں اور کچہری میں کام کر نے والے سرکاری اہلکاروں نے صوبائی وزارت خزانہ پنجاب کے ارباب بست و کشاد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
بورے والا تحصیل کی گوجر برادری کا کنونشن 9مارچ بروز ہفتہ ایک بجے دن قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا۔
بورے والا: بورے والا تحصیل کی گوجر برادری کا کنونشن 9مارچ بروز ہفتہ ایک بجے دن قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا۔ کنونشن کا اہتمام مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری بختیار احمدگوجر کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر چوہدری جعفر اقبال گوجر پنجاب کے سابق صوبائی وزراءچوہدری ارمغان سبحانی اور چوہدری محمد اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے ۔ کنونشن میں متوقع قومی انتخابات کے سلسلہ میں برادری کی طرف سے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔
گاﺅں کے قریب گندم کی فصل سے 20سالہ نوجوان کی نعش برآمد 
بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں کے قریب گندم کی فصل سے 20سالہ نوجوان کی نعش برآمد ۔ پولیس مصروف تفتیش ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 423ای بی کے قریب گندم کی فصل میں ایک نا معلوم نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ہے جسے گلے میں پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے۔ مرنے والے نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے جسے ایک روز قبل ہی موت کے گھاٹ اتارا گیا تاہم گاﺅں میں اعلانات کے باوجود اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورے والا سجاد محمد خان نفری کے ہمراءموقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے THQہسپتال بورے والا پہنچا دیا گیا ۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
 پنجاب ایجو کیٹرز ایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
بورے والا: پنجاب ایجو کیٹرز ایسو سی ایشن کامطالبات کے حق میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ ۔ پے پروٹیکشن اور تاریخ تقرری سے مستقل کر نے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ایجو کیٹرز ایسو سی ایشن کے ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے ایجو کیٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں ضلعی صدر نصر اللہ خاں ناصر ،چیئر مین عمر دراز لک اور تحصیل صدر محمد اجل شاکر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شریک ٹیچرز کا مطالبہ تھا کہ پنجاب بھر کے ایجو کیٹرز کو پے پروٹیکشن کے ساتھ ساتھ انکی تاریخ تقرری 2009سے انہیں مستقل کیا جائے اگر حکومت نے انکے مطالبات پورے نہ کئے تو صوبے بھر کے ایجو کیٹرز مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیں دگے جس کے تحت ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے دئے جائیں گے ۔ مظاہرے سے جنرل سیکرٹری محمدحنیف زاہد نے بھی خطاب کیا جبکہ مظاہرے میں حیدر عباس ،منظور احمد قادری ،عرفان ،اکرام گھمن ،ایس ای ایس کے صدر حاجی علی اصغر گھمن اور سعید احمد چوہدری کے علاوہ دیگر اساتذہ راہنماﺅں نے بھی شر کت کی ۔
موسم گرما کی آمد شروع ہوتے ہی جعلی بو تلیں اور جعلی مشروبات بھرنے والوں نے لنگوٹ کس لیے
بورے والا: موسم گرما کی آمد شروع ہوتے ہی جعلی بو تلیں اور جعلی مشروبات بھرنے والوں نے لنگوٹ کس لیے اور عوام میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خد شہ۔ تفصیلات کے مطابق بورےوالا شہر اور گردنواح میں موسم گرما شروع ہوتے ہی جعلی بوتلیں بھرنے والوں نے لنگوٹ کس لئے۔جس کی وجہ سے بورےوالہ شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں ہیپا ٹائٹس اور دیگر مہلک امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
 ڈاکووں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی
بورے والا: موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی ۔تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ میںسخت خوف و ہراس ۔تفصیل کے مطابق نواحی گاو ¿ں چک 451/EB لاٹ بھٹیا ں کا رہائشی طارق محمود موٹر سائیکل پر سوار ہو کہ آج صبح سویرے دربار بابا عنائت شاہ ولی چک 517/EBجارہا تھا کی پل چک نمبر 515/EB کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوو ¿ں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اسلحہ کے زور پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ڈاکووں نے اسے پسٹل کے بٹ بھی مارے۔تھانہ صدر کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اہل علاقہ میںخوف و ہراس پایا جاتا ہے۔اور انہوں نے اعلی حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
تھا نہ فتح شاہ نے تین عدالتی مفرو ر و ں کو گرفتارکر لیا
 بورے والا: کے دوران پولیس ڈی پی او وہا ڑی شاکر حسین داوڑ کی ہدائیت پر اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم  تھا نہ فتح شاہ نے تین عدالتی مفرو ر و ں کو گرفتارکر لیا ، ملزم محمد انور ، غلام سرور ، محمود علی پسران ممورا اقوام چاولیا نہ سکنہ موضع مگھرانہ کو گرفتار کر کے انیٹروگیشن شروع کر دی ۔ملزمان مذکورہ مقدمہ نمبر 238/10 میں عدالتی فرور تھے ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>
آئندہ الیکشن میں خود آزاد حیثیت سے حصہ لے کر سابقہ کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی حاصل کریں گے : نذیر احمد جٹ
بورے والا: سابق ممبرقومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہ ہے کہ ان کا گروپ اور وہ خود آئندہ الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے اور اپنی سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر انشاءاللہ کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ ہم نے ہمیشہ اصولوں اور غریب عوام کی خدمت کی سیاست کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نجی دورہ سعودی عرب سے واپسی پرپریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق میری مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ٹکٹوں کے حصول کے لئے رابطے ہیں،جو کہ صرف بے بنیاد اندازے اور من گھڑت قیاس آرائیاں ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کا سہارا نہیں لیں گے کیونکہ دونوں جماعتوں نے عوام کی حقیقی خدمت کر نے کی بجائے ملک کو اندھیرے میں دھکیل کر کرپشن ،بدعنوانی اور اقر باءپروری کو فروغ دیا ہے ۔ مجھ پر کسی سیاسی پارٹی کا احسان نہیں ہے بلکہ سیاسی جماعتوں کو اپنی نشستیں جیتنے کے لئے میری حمایت کی ضرورت ہو گی مگر میں صرف اور صرف غریب عوام کے ٹکٹ پر بورے والا اور وہاڑی سے قومی اور صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کروں گا اور عوام کا استحصال کر نے والے سیاستدانوں کو شکست سے دوچار کروں گا ۔
تین بے لباس مخبوط الحواس افراد کی رش والے بازاروں میں گھومنے سے خواتین اور بچے بے پردگی سے پریشان
بورے والا : تین بے لباس مخبوط الحواس افراد خواتین کے رش والے بازاروں میں گھومنے سے خواتین اور بچے بے پردگی سے پریشان ۔ شہریوں نے ڈی سی او اور ڈی پی اووہاڑی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر کے معروف ترین بازاروں اور جنرل بس سٹینڈ پر گھومنے پھرنے والے بر ہنہ اور مخبوط الحواس تین ملنگوں نے شرم و حیاءکا دامن تار تار کر دیا ۔بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والی گھریلو خواتین اور بچوں کے لئے مذکورہ ملنگ وبال جان بن گئے ۔ عوامی ،سماجی اور شہری حلقوں نے ڈی سی او وہاڑی ،اسسٹنٹ کمشنر ٹی ایم اے بورے والا اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اصلاح احوال کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>

منگل، 5 مارچ، 2013

بورے والا کی سیاسی صورتحال
تجزیہ: میاں طارق محمود

عام انتخابات کے اعلان ہوتے ہی بورے والا کے سیاسی ماحول میں بھی گہما گہمی کا آغاز ہو گیاہے ۔یہاں پر مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور آزاد نذیر جٹ گروپ کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ پارٹی ٹکٹوں کے حتمی اعلان کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ انتخابات میں کامیابی کا تاج کس کے سر بندھے گا؟مسلم لیگ (ن)جسکی پنجاب میں حکومت ہے گذشتہ عام انتخابات میں تحصیل بورے والا میں قومی و صوبائی حلقوں میں مضبوط امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے بورے والا کی سیاسی تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی نشست پر کامیابی حاصل نہ کر سکی تھی جبکہ ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر نواز لیگ کے امیدوارپیپلز پارٹی کے ایم این اے اصغر علی جٹ سے ہار گئے جس میں آزاد امیدوار چوہدری نذیر احمد آرائیں سابق صوبائی وزیردوسرے نمبر پر جبکہ سابق ضلعی ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ تیسرے نمبر پررہے ۔مسلم لیگ (ن)کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف جو کہ خادم اعلیٰ پنجاب ہیں نے دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر حکمرانی کی ہے اور عوام انکی کامیابی اور ترقیاتی کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں میں لیپ ٹاپ ،سولر سسٹم کی تقسیم ،یوتھ فیسٹیول کا انعقاد،میٹرو بس کا منصوبہ ،دانش سکولز کا قیام اور دیگر انقلابی اقدامات کئے ہیںاور اس کارکردگی کے بل بوتے پر وہ آئندہ انتخابات میں اپنے امیدوار وںکے ذریعے عوام کے پاس ووٹ لینے کے لئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گذشتہ دنوں سابق صوبائی وزرا ءامیدوارحلقہ این اے 167چوہدری نذیر احمد آرائیں اور امیدوار پی پی 232گگومنڈی پیر غلام محی الدین چشتی کی دعوت پر بورے والا کا دورہ کیا اور انکی درخواست پرچک نمبر 427ای بی میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ تختی کی نقاب کشائی کے بعد انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے بورےوالا کیمپس کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر سے ضلع وہاڑی اور دیگر ملحقہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلباءو طالبات زرعی تعلیم حاصل کر کے نہ صر ف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی جدیدریسرچ سے زرعی انقلاب برپا کریں گے۔ بورے والا کالج گراﺅنڈ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر مسلم لیگی راہنماﺅں سید شاہد مہدی نسیم شاہ ،سید ساجد مہدی سلیم ،چوہدری نذیر احمد آرائیں پیر غلام محی الدین چشتی ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر ،چوہدری یوسف کسیلیہ ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں اور چوہدری عاشق آرائیں اور دیگر لیگی راہنماﺅںنے سٹیج پر خادم اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔ایک اندازے کے مطابق 25ہزار سے زائد افراد جلسہ گاہ میں موجود تھے جن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے پیپلز پارٹی کی کرپشن کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار زرداری حواریوںکو قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں میاں نواز شریف کو عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کیا توانکی حکومت دو سالوں میں ملک سے بجلی اورگیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ کے موقع پر قیاس آرائیاں تھیں کہ مقامی لیگی دھڑوں میں صلح ہو جائے گی۔ تاہم بظاہر ایسا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ۔دو دھڑوں کے درمیان یہ محاذ آرائی مقامی سیاست میں مسلم لیگ (ن) کے لئے نیک شگون ثابت نہ ہوگی ۔بورے والا میں نواز لیگ کی مقامی قیادت دو حصوں میں تقسیم ہے جن میں ایک کی قیادت سابق صوبائی وزیرچوہدری نذیر احمد آرائیں کر رہے ہیں جبکہ انکے حامیوںمیں پیر غلام محی الدین چشتی ،عقیل احمد شانی ڈوگر چوہدری ارشاداحمد آرائیں ،پیر محمد اقبال شاہ ،میاں احد شریف ،چوہدری عبدالرشید بگیانوالا ،حافظ عبیدالرحمان ،میاں محمد افضل ،حاجی چوہدری شاہ محمد شامل ہیں ۔دوسرا دھڑاسید نسیم شاہ کا ہے جنہوں نے گگو منڈی میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی فیکٹری میں ایک اہم اجلاس کیا جہاں انہوں نے بڑے جذباتی انداز میں گروپ کو ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میںاپنے بیٹے سید سلمان شاہ کو این اے167،چوہدری محمدیوسف کسیلیہ پی پی 232اور چوہدری محمد عاشق پی پی 233سے آزاد الیکشن لڑنے کا اشارہ دیا۔ اگر ایسا ہوا تو حلقہ168ماچھیوال میں سید ساجد سلیم کواپنی انتخابی مہم میںچوہدری نذیر آرائیں اور انکے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کر نا پڑے گا جس سے مسلم لیگ کے بہت بڑے ووٹ بنک کا فائدہ تحریک انصاف کو پہنچ سکتا ہے ۔یہ صورتحال ضلع وہاڑی میںنواز لیگ کو مزیدر کمزور کرنے کا باعث بنے گی۔سیاسی پنڈتوں کی رائے ہے کہ آئندہ الیکشن میں لگنے والے سیاسی اکھاڑے میں نذیر احمد جٹ گروپ کے امیدواروں کے مقابلے میں نواز لیگ کی طرف سے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں قومی اور سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی صوبائی حلقے میں مظبوط اور موزوں ترین پہلوان ثابت ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے چوہدری اصغر علی جٹ حلقہ این اے 167بورے والا کے جیالوں کوخیر باد کہہ کر حلقہ این اے 166عارفوالا سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر کے وہاں پر اپنی انتخابی مہم بڑے زوروں شوروں سے چلا رہے ہیں جبکہ آزاد نذیر جٹ گروپ کے سربرا ہ چوہدری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادیاں عائشہ نذیر اور ڈاکٹر عارفہ نذیر 167,،168این اے کی امیدوار اورانکے بھتیجے طاہر نقاش جٹ پی پی 232گگو منڈی سے آزاد امیدوار ہوں گے جنہوں نے اپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگزمیں کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی اور فلاحی منصوبوں کو جاری رکھیں گے ۔بورے والا ،گگو منڈی اور وہاڑی میں سوئی گیس ،سیوریج سسٹم ،نہروں کی پختگی اور بجلی کی ترسیل جیسے میگا منصوبوں کی تکمیل انکے گروپ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چوہدری نذیر احمد جٹ نے کہا کہ انکے بھتیجے اصغر علی جٹ نے حلقہ عارف والا سے لیکشن لڑنے کا فیصلہ انکو اعتماد میں لے کر نہیں کیا اور وہ انکی اجازت کے بغیر بورے والا کے ترقیاتی فنڈزعارف والا میں استعمال کر رہا ہے جس پر انکے تحفظات ہیں ۔حلقہ پی پی 232گگو منڈی کے ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنیت اور ایم پی اے کی سیٹ سے استعفیٰ دے کر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو نے کا اعلان کر دیا ہے اور وہ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری بن گئے ہیں ۔ بورے والا کی سیاست میںاس ڈرامائی تبدیلی کے بعد مسلم لیگ نواز کے دھڑوں کو چاہئے کہ ہوہش مندی سے کام لیں وگرنہ انکے امیدوار آئندہ الیکشن میں نا صرف تحصیل بورے والابلکہ ضلع وہاڑی میں بھی اپنی ہاری ہوئی سیٹوں پر کامیابی حاصل نہ کر پائےں گے۔پی پی پی کے جیالوںکیپٹن (ر ) محمد اسماعیل ،غلام حیدر جٹ اور محمد صدیق بھلر کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے آئندہ الیکشن میں اگرکارکنوں سے مشاورت نہ کی تو یہاں پر بھی پارٹی کو میلسی کے ضمنی انتخاب سے مختلف نتائج نہیں ملیں گے۔ پی پی پی نے حلقہ این اے 167پی پی پی 232سے اپنے کسی بھی امیدوا ر کا ابھی کوئی اشارہ نہ دیا ہے جبکہ پی پی پی 233سٹی بورے والا سے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی پارٹی کے مضبوط امیدوارتصور ہوتے ہیں۔تحریک انصاف کی جانب سے این اے 167کی سیٹ پر ریاست علی بھٹی متوقع امیدوار ہیں جو کہ اپنے حلقہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو اکٹھا کرنے اور عمران خان کے سونامی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کےساتھ ساتھ عوامی رفاعی کاموں کا بیڑا اٹھاتے ہوئے اپنی کامیابی کی منزل کی طرف رواں دواںاور پر امید نظر آرہے ہیں ۔ حالیہ پارٹی انتخابات میں ان کے بھائی اکبر علی بھٹی تحصیل صدر بورے والا سمیت انکا سار اگروپ کامیاب ہوا ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی کی طرف ایک مثبت اشارہ ہے ۔ تحصیل بورے والا میں آئندہ آنے والے دنوں میں سیاست کیا رخ اختیار کرتی ہے سیاسی پنڈتوں کے لئے اس کا اندازہ لگاناآسان ہو گیا ہے ۔انکے مطابق مسلم لیگ نواز کے دھڑوں کی آپس میں سیاسی چپقلش ،نذیر جٹ گروپ کے اندرونی خاندانی اختلافات اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے فیصلہ کا فائدہ انکے سیاسی مخالفین اٹھائیں گے۔تاہم مقامی اور ملکی قیادت کے انتخابات میں ہر ووٹر کوایک محب وطن شہری کے طور پر ملک وقوم کی بہتری کے لئے اور ذاتی وابستگیوںکو بالائے طاق رکھ کر اپنا ووٹ ڈالنا چاہئے تا کہ بحثیت قوم دنیا میں ہماری شناخت ممکن ہو سکے۔
مکمل تحریر اور تبصرے>>