سابق کونسلر بلدیہ سیاسی وسماجی شخصیت صوفی نور
محمد اڈہ والے گذشتہ شب اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے
بورے والا : بورے والا شہر کے سربراہ نمبر دار سابق کونسلر بلدیہ سیاسی وسماجی شخصیت صوفی نور محمد اڈہ والے گذشتہ شب اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی عمر 80 برس تھی ۔ وہ گذشتہ روز کاروباری سلسلہ میں گوجرانوالا گئے ہوئے تھے کہ انہیں اچانک دل کی تکلیف ہوئی مگر وہ جانبر بہ ہو سکے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کر دی گئی ۔ نمازجنازہ میں مسلم لیگ(ن) کے رہنماﺅں سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،سید سلمان شاہد مہدی ،سردار عقیل احمد شانی ڈوگر ،شیخ اشفاق احمد ،پیپلز پارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد سلیم بھٹی ،تحصیل صدر راﺅ فریاد علی خان ،تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری ذوالفقار علی چوہان ،مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری یوسف کسیلیہ ،چوہدری محمد یونس کسیلیہ ،سابق صدر بار مہر طاہر امجد ،ڈاکٹر اظہر علی،ڈاکٹر محمد سرور اور رانا محمد سعید سمیت سیاسی وسماجی حلقوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم صوفی نور محمد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قل خوانی کل بروز بدھ 13مارچ صبح 9بجے مدرسہ جامعہ تجوید القرآن لاہور روڈ بورے والا میں ہو گی ۔
بورے والا بار ایسوسی ایشن کے رکن سابق ناظم یونین کونسل منظر حمید چشتی کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں اغوا کے مقدمہ کے اندراج پر شدید تنقید
بورے والا : سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے بورے والا بار ایسوسی ایشن کے رکن سابق ناظم یونین کونسل منظر حمید چشتی کے خلاف تھانہ گگو منڈی میں اغوا کے مقدمہ کے اندراج پر شدید تنقید کر تے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین نے پولیس کے ذریعے محض بے بنیاد وقوعہ کو اغوا کا رنگ دے کر انہیں انتقامی نشانہ بنایا ہے تا کہ وہ جٹ گروپ کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائے ۔ اس موقع پر چوہدری محمد اقبال گجر ،چوہدری سیف اللہ جٹ ،بشیر احمد ،شاہد جاوید آرائیں ،طارق ببلو اور رانا فقیر حسین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمرا ہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مبینہ مغوی نے عدالت میں آکر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ مجھے کسی نے اغواہ نہیں کیا جس پر عدالت نے منظر حمید چشتی سابق ناظم ممبر بار ایسو سی ایشن کی ضمانت منظور کر لی ۔ درایں اثناءبورے والا کے وکلاءنے سابق ناظم و ممبر بار ایسو سی یشن کو گرفتار کر نے کے واقعہ کی بھر پور مذمت کی اور سیاسی مخالفین اور پولیس انتظامیہ کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ۔
انتقال پرملال
بورے والا : تنظیم اتحاد القراءاہلحدیث پاکستان ضلع وہاڑی کے صدر مسجد نور الہدٰی اہلحدیث چک 435ای بی فرمان آباد کے قاری صاحبزادہ محمد عمر فاروق کے بڑے بھائی سابق مدرس جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن حافظ محمد ابوبکر عتیق گذشتہ روز دبئی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم حافظ ابوبکر عتیق پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر قاری شکیل احمد کے بھانجے تھے ۔ مرحوم کی میت آج وطن پہنچ گئی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 13مارچ بروز بدھ بعد نمازہ ظہر شاہ زکریا قبرستان فرمان آباد بورے والا میں ادا کی جائے گی ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔