Pages - Menu

منگل، 19 مارچ، 2013

عہد قدیم سے بہتے دریاﺅں کے راستے اور گزر گاہیں تبدیل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 2ارب80کروڑ انسان شدید متاثر ہوں گے چئیرمین سندھ طاس واٹر کونسل حافظ ظہور الحسن ڈاہر

بورے والا: چیف کوآرڈینیٹر ورلڈ واٹر اسمبلی اورچئیرمین سندھ طاس واٹر کونسل اورحافظ ظہور الحسن ڈاہر نے کہا ہے کہ عہد قدیم سے بہتے دریاﺅں کے راستے اور گزر گاہیں تبدیل کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے دنیا بھر کے 2ارب80کروڑ انسان شدید متاثر ہوں گے اگر ان غیر قانونی اقدامات کو نہ روکا گیا تویہی عمل دنیا کی تباہی کا سبب بنے گا مقبوضہ کشمیر اور کارگل کی جانب سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاﺅں چناب ،جہلم ، سندھ اور ان کے معاون ندی نالوں کا پانی بند کرنے سے عالمی آبی جنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور یہ بات طے ہے کہ تیسری عالمی جنگ پانی پر ہو گی اس جنگ کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں کو اپنی حدود میں بند کرنے ، ڈیم بنانے ، بیراج تعمیر کرنے ، اور دریاﺅں کا رخ موڑنے کا گھناﺅنا منصوبہ فی ا لفور بند کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریاﺅں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب بورے والا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سندھ طاس واٹر کونسل کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سعید احمد پنوار اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات ظفر اقبال بھی موجود تھے حافظ ظہورالحسن ڈاہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا یہ عمل ہمیں ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے اور اس ممکنہ جنگ کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر ہو گی کیونکہ بھارت پاکستان کے دریاﺅں پر قبضہ کرنے اور واٹر بم یا قحط سالی بم استعمال کرنے کے بڑے بڑے منصوبے مکمل کر نے کے قریب تر ہیںاور پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے لئے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے بھارت یہودی لابی کے اشتراک سے پاکستان پر واٹر بم حملہ کرنے کی پوری صلاحیت حاصل کر چکا ہے انہوں نے کہا کہ ایک عالمی سازش کے تحت ہماری کرپٹ اسٹیبلشمنٹ نے ہی بھارت کو یہ طویل المدت ہائی میگا پلان مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور کسی جنگی حملہ کے بغیر ایک ایٹمی پاور کو تباہ کرنے کا ایک خفیہ منصوبہ طے پا چکا ہے اور بھارت اس خطرناک آبی جنگ سے حکومت ، عوام اور عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے اندر ایک ٹیکنیکل جنگ لڑ رہا ہے جس سے خیبرتا کراچی پورا پاکستان لہو لہان ہو چکا ہے بھارت کی آبی دہشت گردی سے ہمارے دریا ، ہیڈورکس اور نہریں خشک ہو رہی ہیں اور سب کچھ بنجر ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دریاﺅں کی حالیہ نازک صورتحال کے بارے آگاہی کے لئے آئندہ سال 14 مارچ کوسندھ طاس واٹر کونسل کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ”دریا بچاﺅ “ عالمی کانفرنس منعقد کروائی جائے گی جس میں دنیا بھر کے 80ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارت پاکستان کے آبی وسائل کو متاثرکرنے کی مہم پر اپنے دیگر9 اتحادی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں اور این جی اوز کے ذریعے سالانہ 38ارب ڈالر خرچ کر رہا ہے ۔
گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام سےسبزیوں کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ چوہدری نذیر آرائیں
بورےوالا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءسابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی طرف سے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس سے سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ عام شہری اپنے گھروں میں اپنی ضرورت کی سبزیاں اگا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی بورے والا میں قائم سیلز پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت وہاڑی شہزاد صابر ،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری محمد صفدر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بورے والا چوہدری الطاف حسین بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے ۔ ای ڈی او زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے ضلع بھر میں 1000بیج پیکٹ ارزاں نرخوں پر 50روپے کے حساب میں مہیا کی جا رہی ہے جن میں اہم سبزیوں کے بیج موجود ہیں اسی طرح بورے والا تحصیل میں 300پیکٹ فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ کاشتکار اور عام شہری اپنی سبزیاں خود اگائیں ۔ تقریب میں کاٹن انسپکٹر ز طاہر شہزاد رفیق زراعت افسران محمد نواز، رانا طارق حسین ، راشد حسین ،نواز احمداور اسماعیل وٹو کے علاوہ پیسٹی سائڈز ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین ندیم مشتاق رامے صدر عدیل انجم سرپرست اعلیٰ چیف محمد علی نائب صدر چوہدری منیر احمد ایڈو کیٹ جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق ،افتخار احمد اور احمد رضا بھی موجود تھے ۔

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کاکمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ مرتب کر نے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر سروے کر نا شروع کر دیا
بورے والا: پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کاکمپیوٹر ائزڈ ریکارڈ مرتب کر نے کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں نے گھر گھر جا کر سروے کر نا شروع کر دیا ہے تا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس کو سو فیصد ممکن بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار کا ای پی آئی کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہد اقبال نے گذشتہ روز پریس کلب بورے والا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا ڈاکٹر رانا محمد اکرم اورانجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر غضنفر عباس دھرالہ کی ہدایت کے مطابق تحصیل بورے والا ،میلسی اور وہاڑی میں ہیلتھ ورکرز شہری ،دیہاتی دور دراز بستیوں ،ڈیروں میں ہر گھر پہنچ کر 5سال سے کم عمر بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہی ہےں تاکہ غیر رجسٹرڈبچوں کا ریکارڈ محکمہ صحت اپنے سوفٹ ویئر میں محفوظ کرسکے۔اس ریکارڈ کی مدد سے ہر ماہ محکمہ صحت کے علم میں یہ بات آجائیگی کہ کتنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگائے گئے۔ اس طریقہ کار سے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس سو فیصد مکمل ہو سکے گا اور بچوں کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکے گا ۔
صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کو مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی راہنماءبیگم تہمینہ دولتانہ نے صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کوانکی پارٹی خدمات کے اعتراف میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کیا ہے اوراس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ پارٹی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،سید ساجد مہدی سلیم ، چوہدری یوسف کسیلیہ ،محمد جمیل بھٹی ،اے غفار پاشا ،غلام رسول زیدی ،منظور برکت ماڑی والا ،عبدالحمید محسن اورملک غلام حیدر اعوان نے مبارکباد دی ہے ۔
محمد شریف خلیق المعروف شاہ نقشبند کے 16ویں سالانہ عرس کی تقریبات 17مارچ کو منعقد ہوں گی
بورے والا : معروف روحانی،سماجی شخصیت محمد شریف خلیق المعروف شاہ نقشبند کے 16ویں سالانہ عرس کی تقریبات مورخہ 17مارچ 8بجے شب صاحبزادہ محمد عارف خلیقی کی زیر صدارت 159ایم الخلیق میں منعقد ہوں گی ۔ صوفی نثار احمد ڈوگر خلیقی نقشبندی تقریبات کا آغاز فرمائیں گے جبکہ ملک کے ممتاز نعت خواں حضرات اس موقع پر ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔
پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ مدت اقتدار پوری کرنا کارنامہ ہے
بورے والا: پاکستان پیپلز پارٹی بورےوالا کے سٹی صدر راﺅ فریاد علی خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں اپنی پانچ سالہ مدت اقتدار پوری کر رہی ہے جو کہ قومی سیاسی تاریخ میں پہلا موقع ہے ۔ صدر زرداری کی طرف سے ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب بھی بین الاقوامی اور قومی کامیابی کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر مجاہدکالونی میں لوگوں کے مختلف وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی ،پیپلز لیبر بیورو کے تحصیل صدر غلام حیدر جٹ ،راﺅ طارق محمود اور کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ راﺅ فریاد علی خان نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل کے بعد ملک میں انشاءاللہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اس بڑی کامیابی پر حقیقی معنوں میں مبارباد کے مستحق ہیں 
شیخ اشفاق احمد کی بھر پور حمایت کا اعلان
بورے والا: پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن بورے والا کے عہدیدار ان کا اہم اجلاس گذشتہ روز مقامی کاٹن فیکٹری میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے سابق چیئر مین ممبر پاکستان چیمبر آف کامرس میاں محمد جاوید طارق نے کی ۔ اجلاس میں ملک میں آئندہ متوقع عام انتخابات کے سلسلہ میں غوروخوض کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233شیخ اشفاق احمد کی بھر پور حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی گئی کہ بورے والا کے عوام موروثی سیاست سے بے زار ہو چکے ہیں انہیں نڈراور بے باک نمائندگی کی فراہمی کے لئے شیخ اشفاق احمد کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے ۔ اجلاس میں ایسو سی ایشن کے عہدیداران و ارکان چوہدری مختار احمد ،شیخ محمد ایوب، میاں اطہر غفور ،جاوید ریاض راجہ ،محمد اقبال نے شرکت کی اور امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ اشفاق احمد کی بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔