ضلع وہاڑی اور بورے والا
تحصیل کے شہری اوردیہی سرکاری سکولوں کی اراضی قبضہ
گروپوں سے واگزار کر وانے کے لئےعدلیہ کے افسران نے محکمہ تعلیم ،وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے باہمی اشتراک سے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔
بورے والا: سپریم کورٹ کو احکامات کی روشنی میں ضلع وہاڑی اور بورے والا تحصیل کے شہری اور دیہی سرکاری سکولوں کی اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کر وانے کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی بہاد علی خان کی سربراہی میں عدلیہ کے افسران نے محکمہ تعلیم ،وکلاء اور میڈیا کے نمائندوں کے باہمی اشتراک سے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ اس سلسلہ مین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی راﺅ بہادر علی خان اور ایڈیشنل سیشن جج بورے والا چوہدری محمد الیاس کے دفاتر مین اجلاس منعقد ہوئے ۔ اجلاس میں بورےو الا کے صدر چوہدری ایز محمود گھمن جنرل سیکرٹری شہباز حسین بھٹی ، پریس کلب بورے والا کے عہدیداران شاہد اکبر طور ،ندیم مشتاق رامے اور میاں طارق محمود کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد تحصیلدار قمر محمود منج نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بورے والا تحصیل میںکوئی گھوسٹ سکول نہیں ہے تا ہم گرلز ہائی سکول چک 441ای بی یعقوب آباد کی کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی محکمہ مال اور ٹی ایم اے نے واگزار کر وا دی تھی جبکہ گورنمنٹ کالج بورے والا ،گورنمنٹ کامرس کالج بورے والا چک نمبر 363ای بی گگو منڈی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے کچھ رقبہ پر قبضہ کے بارے میں محکمہ مال اورمحکمہ تعلیم سے رپورٹ طلب کی جا رہی ہے اور اس سلسلہ میں عوام سے بھی التماس ہے کہ وہ اپنے اپنے چکوک میں بند سرکاری سکولوں اوان سکولوں کے رقبہ پر ناجائز قابضین کے بارے میں ڈسٹرکٹ سیشن جج وہاڑی ،ایڈیشنل سیشن جج بورے والا یا پریس کلب بورے والا میں اطلاع دیں تا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حکامات کی روشنی میں ناجائز قابضین سے سرکاری رقبے واگزار کر وا کر بند سکولوں میں تعلیم کا عمل جاری ہو سکے ۔
مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں میاں حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی ۔

بورے والا: ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں کی ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں میاں حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے متوقع امیدواروں نے حلقہ این اے 167اور168میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی ٹکٹوں کے حصول کے لئے گذشتہ روز محترمہ تہمینہ دولتانہ کی قیادت میں میاں حمزہ شریف سے لاہور میںاہم ملاقات کی جس میں ذرائع کے مطابق محترمہ تہمینہ دولتانہ نے حلقہ این اے 167سے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،حلقہ پی پی 232سے پیر غلام محی الدین چشتی اور حلقہ پی پی 233سے نسیم شاہ کے بیٹے سلمان شاہ کے نام تجویز کئے ۔ جس پر چوہدری نذیر احمد آرائیں اور پیر غلام محی الدین چشتی نے اپنے تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے حلقہ پی پی 233سے عقیل احمد شانی ڈوگر اور چوہدری ارشار احمد آرائیں میں سے جو بھی موزوںامیدوار ہو اسکا فیصلہ پارٹی پر چھوڑ دیاکے نام پیش کئے ۔ جبکہ نسیم شاہ گروپ نے حلقہ 232سے چوہدری یوسف کسیلیہ اور حلقہ 233سے چوہدری عاشق علی آرائیں کا نام تجویز کیا ۔محترمی تہمینہ دولتانہ نے حلقہ این اے 168ماچھیوال سے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور بلال اکبر بھٹی حلقہ پی پی 234سے اعجاز بندیشہ حلقہ 235سے عرفان دولتانہ کے نام لئے گئے ۔ اجلاس میں پیر غلام محی الدین چشتی اور سید ساجد سلیم شاہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا اورانہوں نے ایک دوسرے پر الزام تراشیاں کیں ۔ ماحول کی گرما گرمی کو دیکھتے ہوئے اجلاس بغیر کسی حتمی فیصلہ کے آئندہ چند روز کے لئے ملتوی کر دیا گیا ۔
تین نا معلوم ڈاکو چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔
تین نا معلوم ڈاکو چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔
بورے والا: تین نا معلوم ڈاکو چار مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی بورے والا کی حدود میں شاہ فیصل کالونی ، سیٹلائٹ ٹاﺅن اور لاہور روڈ سے گذشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار تین نا معلوم ڈاکو جو کہ آتشی اسلحہ سے مسلح تھے یکے بعد دیگرے المیزان سپرسٹور کے مالک سفیان وغیرہ ،عوامی سپر سٹور اور لا ہور روڈپر واقع دو دکانوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی رقم اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ وقوعوں کی اطلاع تھانہ سٹی بورے والا کو کر دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔ بورے والا کے شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے بڑھتی ہوئی مسلح وارداتوں بارے اظہار تشویش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔
ہونہار طالبعلم حافظ اسداللہ کو خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سولر پینل ملنے پر دوست احباب نے مبارک باد دی
ہونہار طالبعلم حافظ اسداللہ کو خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سولر پینل ملنے پر دوست احباب نے مبارک باد دی
بورے والا: گونمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا کے ہونہار طالبعلم حافظ اسداللہ کو خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سولر پینل ملنے پر دوست احباب نے مبارک باد دی ہے ۔ ہونہار طالبعلم نے پریس کلب بورے والا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ یہ اس کے والدین کی دعاﺅں اور خاور رشید (SST)،جاوید اقبال (SST)،شاہد محمود ،عتیق الرحمان ، منیر احمد چوہدری جیسے قابل اساتذہ کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے ۔
تحصیل کچہری میں سب ڈویژن کے خزانہ سے 20روپے سے ایک ہزار روپے تک کے اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے
تحصیل کچہری میں سب ڈویژن کے خزانہ سے 20روپے سے ایک ہزار روپے تک کے اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے
بورے والا: تحصیل کچہری میں سب ڈویژن کے خزانہ سے 20روپے سے ایک ہزار روپے تک کے اشٹام پیپرز نایاب ہو گئے جس کے باعث جائداد کی خریدو فروخت کر نے والوں اور بیان حلفی تحریر کروانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ بورے والا کے عوامی ،سماجی ،شہری حلقوں اور کچہری میں کام کر نے والے سرکاری اہلکاروں نے صوبائی وزارت خزانہ پنجاب کے ارباب بست و کشاد سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
بورے والا تحصیل کی گوجر برادری کا کنونشن 9مارچ بروز ہفتہ ایک بجے دن قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا۔
بورے والا تحصیل کی گوجر برادری کا کنونشن 9مارچ بروز ہفتہ ایک بجے دن قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا۔
بورے والا: بورے والا تحصیل کی گوجر برادری کا کنونشن 9مارچ بروز ہفتہ ایک بجے دن قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں منعقد ہو گا۔ کنونشن کا اہتمام مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 233چوہدری بختیار احمدگوجر کی طرف سے کیا گیا ہے ۔ جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر چوہدری جعفر اقبال گوجر پنجاب کے سابق صوبائی وزراءچوہدری ارمغان سبحانی اور چوہدری محمد اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے ۔ کنونشن میں متوقع قومی انتخابات کے سلسلہ میں برادری کی طرف سے متفقہ امیدوار کی نامزدگی کے بارے میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔
گاﺅں کے قریب گندم کی فصل سے 20سالہ نوجوان کی نعش برآمد
بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں کے قریب گندم کی فصل سے 20سالہ نوجوان کی نعش برآمد ۔ پولیس مصروف تفتیش ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 423ای بی کے قریب گندم کی فصل میں ایک نا معلوم نوجوان کی نعش پڑی ہوئی ہے جسے گلے میں پھندہ دے کر قتل کیا گیا ہے۔ مرنے والے نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے جسے ایک روز قبل ہی موت کے گھاٹ اتارا گیا تاہم گاﺅں میں اعلانات کے باوجود اس کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بورے والا سجاد محمد خان نفری کے ہمراءموقع پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے THQہسپتال بورے والا پہنچا دیا گیا ۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔