Pages - Menu

منگل، 19 مارچ، 2013

مثبت صحافت معاشرے سے ظلم، نا انصافی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ
بورے والا : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ مثبت صحافت معاشرے سے ظلم ،نا انصافی اور کرپشن کے خاتمے میں اہم کر دار ادا کرتی ہے جبکہ منفی صحافتی سرگرمیوں سے اخلاقی اقدار ختم ہو جاتی ہیں اور برائیوں کو فروغ ملتا ہے ۔ صحافیوں کو چاہئے کہ وہ اعلیٰ روایات کو فروغ دیں کیونکہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب بورے والا پریس کلب رجسٹرڈ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور پریس کلب کے عہدیداران و ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا سجاد احمد خان ٹکا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحمید چشتی ،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن چوہدری بشیر احمد آرائیں اور ایس ایچ او سٹی نادر خان بلوچ بھی موجود تھے ۔ صدر پریس کلب احمد وسیم شیخ نے ڈی پی او کو بورے والا پریس کلب کی اعلیٰ صحافتی اقدار سے متعلق بریفنگ دی ۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ وہ میڈیا کی جائز تنقید او ر حقائق پر مبنی خبروں کی اشاعت کا خیر مقدم کر تے ہیں کیونکہ ایسی تجاویز سے پولیس کی خامیوں کو دور کر نے میں مدد ملتی ہے ۔ انہوں نے بورے والا پریس کلب کے عہدیداران و ارکان سے اپیل کی کہ وہ شہریوں کے مسائل ،مشکلات اور پولیس سے متعلق شکایات اور خامیوں کی نشاندہی کریں تا کہ پولیس اور عوام کے مابین بہتر رابطے استوار ہو سکیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی سے مویشی چوروں کے خاتمہ اور دیگر سنگین جرائم کے سد باب کےلئے ایک مربوط وائر لیس کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے ۔ عشائیہ میں صدر مرکزی انجمن تاجران ضلع وہاڑی محمد جمیل بھٹی، پی ایس او راﺅ محمد حفیظ خان ،راؤ منور احمد خان، ندیم مشتاق رامے،اےغفار پاشا، اکرام الحق چوہدری ،محمد اسلم سندھو ،رانا عبد الوحید خاں ،عبد اللطیف غزنوی اصغر علی جاوید کامریڈ،چوہدری اصغر علی جاوید اور محمد طاہر موجود تھے ۔
نا معلوم چور جنرل سٹور کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی سامان اورموبائل لے کر فرار
بورے والا : نا معلوم چور جنرل سٹور کی چھت پھاڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی سامان اورموبائل لے کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 112ای بی اڈا پر عدنان نے سپر سٹور بنایا ہوا تھا۔ گذشتہ شب نا معلوم چور سپر سٹور کی چھت پھاڑ کر اندر داخل ہو گئے اور سٹور سے موبائل فون، 45سو روپے کی نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کیاطلاع چوکی نثار بوٹا کو کر دی گئی ہے جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حلقہ پی پی 235 ماچھیوال سے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کی حمایت کا اعلان
بورے والا : مرکزی جمعیت اہلحدیث نے حلقہ پی پی 235ماچھیوال سے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ عبدالستار بھٹی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے درخواست کی ہے کہ حلقہ پی پی 235میں مسلم لیگ کا ٹکٹ صاحبزادہ عبد الستار بھٹی کو دیا جائے اور وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مشترکہ امیدوار ہونگے ۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث ماچھیوال حلقہ کے مقررین نے اس فیصلہ کی مکمل طورپرحمایت کی ہے اور اس بات کا اعلان کیا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم (ن) کے تمام امیدواران کو کامیاب بنانے کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر موجود علماءکرام مولانا قاری نذیر احمد مدرس مرکز علامہ احسان الہٰی ظہیر ظفر کالونی ، مولانا سعید اللہ 523ای بی ،مولانا بلال ثاقب ،مولانا محمدیوسف 453ای بی ، مولانا عبد الجلیل ماچھیوال ، مولانا خلیل الرحمٰن 259،مولانا قاری ابو سفیان ،مولانا فیض الرحمان اورمولانا ابو بکر سلفی 327ای بی موجود تھے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔