ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر سے ایک قومی اور دوصوبائی حلقوں سے
الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 41امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے
بورے والا : ریٹرننگ آفیسر بورے والا کے دفتر سے ایک قومی اور دوصوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے 41امیدواروں نے درخواست فارم حاصل کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر بورے والا ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال میو کے دفتر سے دوسرے روز قومی اسمبلی کے حلقہ 167اور صوبائی حلقوں 232گگو منڈی ،233بورے والا کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے لئے جن افراد نے فارم حاصل کئے ان میں سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ ،سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی ،سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں ،انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی ،چوہدر ی محمد ارشد سابق صدر بار ،انور مسعود ،رانا فراز اکمل ،راﺅ محمد عابد ،سیدسلمان شاہد،محمد طارق ،محمد وقاص ،سردار علی ،طاہر سلیم چوہدری،عبد الرﺅف چوہدری ،محمد منیر اسلم خاں ،میاں راشد محمود ،فاروق احمد، ظفر امین ،محمد فیاض ،محمد مجید ،اعجاز احمد چوہدری ،عبد المجید ،محمد احمد خاں ،روبینہ سلیم ،رشید احمد ریاض ،سلطان اکبر ،چوہدری نذیر احمد ،مولانا عبد النعیم نعمانی ،محمد رفیق نظامی ،شاہد قمر ،اختر علی ،محمد یوسف کسیلیہ ، عابد علی کسیلیہ ،طارق مقصو د ،طارق محمود،میاں خالد حسین ،سلمان یوسف گھمن ،مقصود احمد ساجد ،ندیم مشتاق رامے ،چوہدری احسان چیمہ اورفیاض عظیم ان تمام امیدواروں کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے اور بعض امیدواوں نے قومی و صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑنے کے لئے ایک سے زائد فارم حاصل کئے ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر کے پاس اردو چھپائی والے فارم اورکتابچے کم پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے درخواست دہندگان کو دقت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے-
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی 1988 کی دسویں ڈی کلاس کے طلباءکی جانب سے یادیں تازہ کر نے کے لئے مقامی ریسٹورنٹ میں اچھوتی سلور جوبلی تقریب منعقد کی گئی
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی 1988 کی دسویں ڈی کلاس کے طلباءکی جانب سے یادیں تازہ کر نے کے لئے مقامی ریسٹورنٹ میں اچھوتی سلور جوبلی تقریب منعقد کی گئی
گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول1988 میں میٹرک کی تعلیم حاصل کر نے والے ڈی سیکشن کے طلباء کا سلور جوبلی گروپ فوٹو |
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا کی عمارت کی تکمیل کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ
بورے والا : شہر کی مختلف سیاسی ،سماجی ،مذہبی اور کاروباری تنظیموں کے عہدیداران کی طرف سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت کے لئے فنڈز کے اجراء کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق شہر کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران جن میں مرکزی انجمن تاجران و انجمن بہبودی مریضاں رجسٹرڈ کے صدر محمد جمیل بھٹی ،صدر جماعت اہلسنت حاجی محمد شریف ،انجمن تاجران ضلع وہاڑی کے وائس چیئر مین ملک شمشاد علی ،سمال ٹریڈرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی نور احمد بھٹی ،انجمن صنعتکاراں کے صدر محمد صغیر رامے ،سٹی مسلم لیگ (ن) کے صدر غلام رسول زیدی ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر منظور بر کت ماڑی والہ ،جمعیت العلماءپاکستان کے صدر حاجی شفقت منیر ،سٹی ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری میاں نوید صابر کریانہ ایسو سی ایشن کے صدر رانا ذوالفقار علی ،ملک ویلفیئر سو سائٹی کے صدر چا چا محمد اسکم ،تاجر ونگ مسلم لیگ کے محمد یا سین بھٹی ،انجمن آڑھتیاں سبز منڈی کے صدر حاجی عاشق علی ،کولڈ سٹوریج کے صدر محمد سلیم چشتی ،جماعت اسلامی کے امیر عبد الوحید ،انجمن طلباءاسلام کے تحصیل ناظم عثمان جمیل ،جمعیت اہلحدیث کے ملک عبد الحفیظ تبسم اور دیگر عہدیداران نے خادم پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ کیا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا جو کہ ان کی خصوصی مہر بانی سے ساٹھ بیڈ سے ایک سو پچاس بیڈ کا ہو گیا ہے اوربقیہ فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس کا کام بند پڑا ہے لہٰذاہ فنڈ جاری کر نے کے فوری طور پر احکامات صادر فرمائے جائیں تا کہ اپ گریڈیشن کا کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔
مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل دو افراد پر تشدد کر کے موبائل فون اورنقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
بورے والا: 8 مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر میں داخل ہو کر حساس ادارے میں ملازم سمیت دو افراد پر تشدد کر کے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی چک 122ای بی کے رہائشی زمیندارمحمدرمضان آرائیں کے گھر گذشتہ شب 8نا معلوم ڈاکو مسلح ہو کرزبر دستی گھر میں داخل ہو گئے ۔ صحن میں سوئے ہوئے حساس ادارے میں ملازم آصف اور اسکے بھائی خالد محمود کو تشدد کا نشانہ بنا کر لہو لہان کر دیا ۔شور پر اہل دیہہ اکٹھے ہو گئے ۔ڈاکوبھاگتے ہوئے گھر سے موبائل فون اور 3000نقدی لوٹ کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے ۔ وقوعہ کی اطلاع تھانہ چوکی نثار بوٹا کر کر دی گئی جو کہ مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔