گوجر برادری کے کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماء چوہدری بختیاراحمد گوجر
کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا
بورے والا: تحصیل بورے والا کی گوجر برادری کے کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماءچوہدری بختیار احمد گوجر کو حلقہ پی پی 233کی بطور امیدوار مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ کنونشن میں سابق صوبائی وزراءچوہدری ارمغان سبحانی اور چوہدری محمد اقبال گوجر نے خصوصی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں گذشتہ روز منعقدہ گوجر کنونشن میں حلقہ این اے 167اور پی پی 233سے تعلق رکھنے والے بورےوالا تحصیل بھر کی گوجر برادری کے نمائندہ ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اقبال گوجر نے کہا کہ گوجر برادری جاگ اٹھی ہے اور انہیں ان کا حق مل کر رہے گا ،ہم نے متحد ہو کر دیگر برادریوں کے لئے اتفاق و اتحاد کی ایک مثال قائم کر نی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہمیں اپنے کر دار میں پختگی پیدا کر نا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی نازک ہے ۔ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونگے ۔ الیکشن کو سبو تاژ کرنا ملک و قوم سے غداری ہو گی ۔ ایک جمہوری پارلیمانی نظام ہی ملکی استحکام اور بقا کا ضامن ہو سکتا ہے ۔ کنونشن سے سابق صوبائی وزیر چوہدری ارمغان سبحانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گوجر برادری کا یہ اجتماع برادری میں اتحاد پیدا کر نے کی ایک منظم تحریک کا حصہ ہے اور آنے والے انتخابات میں ہم نے اپنے اتفاق و اتحاد سے یہ بات ثابت کر نی ہے کہ کوئی بھی سیاسی قوت آئندہ الیکشن میں گوجر برادری کو اس کے حق سے محروم نہیں کر سکے گی ۔ گوجر برادری جو بھی فیصلہ کرے گی وریو خاندان اس کی تکمیل کروائے گا ۔ کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کنونشن مے میز بان چوہدری بختیار احمد گوجر نے کہ کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کو حلقہ پی پی 233سے ٹکٹ کے لئے درخواست ضروری ہے مگر برادری میں سے اگر کوئی شخص الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتا ہو تو میں اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں ورنہ میں برادری سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ میری سپورٹ کریں ۔ میری دس سالہ جدو جہد کے نتیجہ میں آج برادری ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے اور یہی ہماری کامیابی ہے ۔ کنونشن کے شراکءنے ہاتھ اٹھا کر ان کے مشن کی تائید کی۔ قبل ازیں گوجر برادری کے بزرگ مرحوم چوہدری اختر علی وریو کے لئے دعائے مغفرت اور سابق صوبائی وزیر چوہدری خوش اختر سبحانی کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کر وائی گئی ۔ کنونشن میں چوہدری محمد کاشف گوجر ،چوہدری محمد خالد کٹھانہ ،طالب حسین سنبل ،مقصود احمد گوجر ،سابق ناظم چوہدری ضیاءاختر گوجر ،چوہدری منیر احمد پوسوال ،شاہد سنی گوجر ،چوہدری طاہرشریف گوجر ،چوہدری نثار احمد ولیکا ،چوہدری محمد احمد گوجر ،چوہدری عبد المجیب پوسوال ،چوہدری سعید احمد گوجر ،منصر نوید گوجر ایڈوکیٹ ،چوہدری وقار احمد گوجر ،چوہدری عبد الجبار گوجر سابق ناظم اور گوجر برادری کے نمائندہ افراد موجود تھے ۔
سیاسی،سماجی شخصیت شیخ محمد اشفاق نے بورے والا سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا
بورے والا: معروف صنعتکار ،پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے ممبر اور سیاسی ،سماجی شخصیت شیخ محمد اشفاق نے بورے والا سے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں گذشتہ رو ز لاہو ر میں مسلم لیگ پنجاب کی قیادت کو حلقہ پی پی 233بورے والا شہر کے لئے ٹکٹ کے حصول کے لئے با قاعدہ درخواست بھی جمع کروا دی ہے ۔ میاں محمد اشفاق نے بتا یا کہ وہ بورے والا شہر میں ہونے والی نا انصافی اور غریب عوام کی خدمت کے جذبہ کی تکمیل کے لئے سیاسی میدان میں اترے ہیں ۔
تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے منشیات کے اڈوں پر چھاپہ مار کر دو افراد کو گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے چرس اور دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑٰ ی شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے ایس ایچ او چوہدری بشیر احمد آرائیں نے گذشتہ روز ذولفقار علی اے ایس آئی اور عرفان ظفر اے ایس آئی کے ہمراہ منشیات فروشوں محمد شہزاد موچی سکنہ آفاق خان چوک اور ابراہیم عرف دیبا سکنہ دھکا کالونی کے خفیہ ٹھکانوں پ چھاپہ مار کر ان کے قبضہ سے 9لیٹر دیسی شراب اور 500گرام چرس برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے اپنی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔