Pages - Menu

منگل، 19 مارچ، 2013

سانحہ بادامی باغ کے خلاف مسیحی برادری اور ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلیاں
بورے والا: سانحہ بادامی باغ کے خلاف مسیحی برادری اور ایم کیو ایم کی احتجاجی ریلیاں ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ،رو ڈ بلاک ، بادامی باغ لاہور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے خلاف آج تحصیل بورے والا کی مسیحی برادری نے ضلعی فادر ندیم پطرس مسیح اور پادری سیموئل مسیح کی قیادت میں ٹی ایم اے سے کالج روڈ پریس کلب تک پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے سانحہ بادامی کے خلاف پلے کارڈز، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ریلی کے شرکاءنے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا دوسری جانب ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ جو ائینٹ انچارج ڈاکٹر محمد اشرف اور تحصیل انچارج ڈاکٹر میاں محمد راشد کی قیادت میں ایک ریلی نکالی اور مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شرکا نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا اس احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ندیم پطرس مسیح ، ماسٹر باﺅ عابد مسیح ، مرقس گل پادری ، حلیم تبسم پادری ، آل پاکستان مینارٹی الائینس نذیر رندھاوا، ڈاکٹر اسلم پرویز ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد اشرف ،ڈاکٹر میاں محمد راشداور مس روبینہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی مبینہ غفلت کے باعث بادامی باغ کا سانحہ رونما ہوا ہے ۔ پنجاب حکومت جب تک دہشتگردوں کے ساتھ اپنا رویہ سخت نہیں کر تی پنجاب میں ایسی مذموم کاروائیاں ہوتی رہیں گی ۔مقررین نے سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث شر پسند دہشتگردوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کے قانون نافذکر نے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ عوامی تحریک
بورے والا: پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے چوہدری فیاض احمد وڑائچ، صدر تحریک منہاج القرآن بورے والا محمد صغیر رامے ، ناظم نشر و اشاعت محمد ساجد محمود بھٹی اور ناظم تحریک منہاج القرآن بورےوالا ملک نذیر احمد نے کہا ہے کہ سانحہ بادامی باغ پنجاب حکومت کے قانون نافذکر نے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کا کوئی حق نہیں ۔ گستاخ رسول ﷺکسی طور پر بھی قابل معافی نہیں لیکن کسی ایک گستاخ کی سزا سینکڑوں افراد کو دینا کہاں کا انصاف ہے ۔ یہ واقع قابل مذمت ہے اور مسلمانوں کو اقلیتی برادری اور دنیا بھر میں بدنام کر نے کی مذموم سازش ہے اس سازش میں ملوث ملک دشمنوں کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور بے گناہ افراد کی داد رسی کی جائے ۔
مبینہ آشنا کے گھر پناہ لینے والی خاتون کے والدین اور سسرالیوں کا دھاوا۔ اندھا دھند فائرنگ سے چار سالہ بچہ جاںبحق
بورے والا: بورے والا کے نواحی گاﺅں میں خاوند سے طلاق حاصل کر کے مبینہ آشنا کے گھر پناہ لینے والی خاتون کے والدین اور سسرالیوں کا دھاوا۔ اندھا دھند فائرنگ سے چار سالہ بچہ جاںبحق ۔ تین خواتین اور بچوں سمیت9افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق موضع سکنہ پل 48کے شہباز کھرل کی بیوی ساجدہ بی بی تین ماہ قبل خاوند سے ناراض ہو کر چک نمبر 451ای بی میں اپنے مبینہ آشنا اور رشتہ دار مظہر کھرل کے گھر آگئی اور سول کورٹ سے تنسیخ نکاح کا دعویٰ جیت لیا جس کا اس کے والدین اور سسرالیوں کو سخت رنج تھا اور وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے ۔ گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب ساجدہ بی بی کے سابقہ خاوند شہباز کھرل اپنے والد ممتاز کھرل، ندیم ولد نور احمد کھرل سکنہ چشتیاں ،ریاض ورک سکنہ احمد آباد ،شہباز ولد ریاض سکنہ پل 48،امین موہل سکنہ 46کے بیاپنے چھ نا معلوم مسلح افراد کے ہمراہ مظہر کھرل کے گھر دھاوا بول دیا اور آتشی اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی ۔ فائرنگ سے مظہر کھرل کے بھائی بشیر احمد کھرل کا چھ سالہ معصوم بچہ محمد حسین جاں بحق ہو گیا جبکہ ساجدہ بی بی ،امتیازبی بی ،بشیر احمد ، ثمینہ بی بی ،مختارا حمد ،نسرین بی بی اور تین سالہ بچہ بابر علی شدید زخمی ہو گئے ۔ ملزمان فائرنگ کر تے ہوئے مظہر کھرل کی ہمشیرہ فضاءکو زبردستی اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔ پولیس نے سات نا مزد ملزمان سمیت 13ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302-324-365-148-149ت پ مقدمہ درج کر کے بعض افراد کو حراست میں لے کت کاروائی شروع کر دی ۔
ملک مشتاق احمد لنگڑیال ایڈوکیٹ انتقال کر گئے
بورے والا : بورے والا بار ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری ،تحریک انصاف کے راہنماءسابق امیدوار صوبائی اسمبلی بورے والا ملک مشتاق احمد لنگڑیال ایڈوکیٹ گذشتہ روز لاہور میں ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ ملک مشتاق احمد لنگڑیال مرحوم بورے والا کے معروف سیاسی راہنماءملک ریاض احمد لنگڑیال کے چھوٹے بھائی تھے ۔ ان کی عمر 70برس کے قریب تھی اور وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔ ملک مشتاق احمد لنگڑیال مرحوم کو انکے آبائی قصبہ موضع کماند میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں وزیر مملکت ملک نعمان احمد لنگڑیال ،سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال لنگڑیال ،پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ملک نوشیر خان لنگڑیال ،تحریک انصاف کے رہنماءسابق ایم پی اے خالد محمود چوہان ،سابق نائب تحصیل ناظم بورے والا رانا محمد مظفر خان سمیت سیاسی ،سماجی ،عوامی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔