Pages - Menu

منگل، 26 مارچ، 2013

پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم و حتمی اعلان کے لیے تحصیل بورے والا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں سے متوقع امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے
بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم و حتمی اعلان کے لیے تحصیل بورے والا سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں سے متوقع امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لیے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں 167,168کے لیے دو دو جبکہ حلقہ صوبائی اسمبلی پی پی233بورے والا کے لیے دس امیدواروں نے پارلیمانی بورڈ کے سامنے خود کو انٹرویو کے لیے پیش کیا صوبائی امیدوار مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے حق میں تین امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن لاہور میں الیکشن بورڈ کے چیئر مین سردار ذوالفقار علی خاں کھوسہ اور ارکان محمد اسحاق ڈار،رانا مشہود احمد خاں، ممبر برطانوی پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد، رانا تنویر احمد خاں، محترمہ تہمینہ دولتانہ نے ضلع وہاڑی سے درخواست دہندگان امیدواروں سے انٹرویو لیے قومی اسمبلی حلقہ این اے167سے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ضلعی ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ کے صاحبزادے سید سلمان مہدی اور قومی اسمبلی168سے سابق ضلعی نائب ناظم سید ساجد مہدی سلیم اور سابق امیدوار قومی اسمبلی بلال اکبر بھٹی نے بورڈ کو پارٹی ٹکٹوں کے حصول کے لیے انٹرویو دیئے، صوبائی حلقہ232گگو منڈی سے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری یوسف کسیلیہ اور سابق ٹکٹ ہولڈر محمد حنیف چوہان نے انٹرویو میں حصہ لیا صوبائی حلقہ پی پی233بورے والا شہر کے لیے درخواست دینے والے دس امیدواروں میںمسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں، نائب صدر تحصیل و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی عبدالرشید بھٹی، معروف صنعت کار شیخ اشفاق احمد، انجمن تاجران کے صدر محمد جمیل بھٹی، سردار عقیل احمد شانی ڈوگر، سردار شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ، چوہدری بختیار احمد گجر، سابق ناظمین پیر بختیار عالم چشتی، چوہدری محمد عاشق آرائیں اور میاں محمد افضل آرائیں نے ا،لیکشن بورڈ کے روبرو اپنی سیاسی، سماجی اور پارٹی خدمات کے بارے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق تین مسلم لیگی امیدواروں پیربختیار عالم چشتی، میاں محمد افضل اور عبدالرشید بھٹی نے بورڈ کے سامنے چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کرلیا دریں اثناءصوبائی حلقہ پی پی235ماچھیوال کے لیے تین امیدواروں مسلم لیگ(ن) تحصیل وہاڑی کے صدر چوہدری اعجاز بندیشہ، مسلم لیگ (ن) کے ایڈیشنل سیکرٹری صاحبزادہ عبدالستار بھٹی اور سابق امیدوار ٹکٹ ہولڈر این اے168بلال اکبر بھٹی درخواستیں دیں تھیں اور الیکشن بورڈ کے روبرو انٹرویو میں حصہ لیا ذرائع کے مطابق پارلیمانی بورڈ تمام (ن) لیگی امیدواروں سے متعلق اپنی سفارشات مرتب کر کے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو حتمی اعلان اور فیصلہ کے لیے پیش کریں گے مسلم لیگ(ن) کی ٹکٹوں کا امیدواروں کے لیے حتمی اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔
عوام ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عمران خاں کا ساتھ دیں - ریاست علی بھٹی  نائب صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب
بورے والا: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر ریاست علی بھٹی نے کہا ہے کہ عوام ملک میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے عمران خاں کا ساتھ دیں اور الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ملک کی تقدیر کو سنواریں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ملک میں موجودہ پارٹی الیکشن میں گراس روٹ سے لیکر پارٹی قیادت تک عہدیداران کا چناﺅ کیا گیا ہے جو پارٹی چیئر مین عمران خان کی جمہوری سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب بورے والا کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں ایک دیئے گئے پر تکلف عشائیہ میں کیا اس موقع پر چیئر مین راﺅ منور احمد خاں، صدر احمد وسیم شیخ، نائب صدر شاہد اکبر طور، جنرل سیکرٹری ندیم مشتاق رامے ، ڈائریکٹر پروگرامز میاں طارق محمود، جوائنٹ سیکرٹری عبدالطیف غزنوی، فنانس سیکرٹری رانا عبدالوحید خاں، سیکرٹری اطلاعات چوہدری اکرام الحق ، مہر اعجاز احمد اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے مزید کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے وہ ملک میں باکردار اور حب الوطن قیادت کو آگے لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ عالمی سطح پر باحیثیت قوم ہم اپنی شناخت اور ملک کا وقار قائم رکھ سکیں۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔