بورے والا: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی بورڈ نے بورے والا اور وہاڑی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی متعدد نشستوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی تا ہم با ضابطہ اعلان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف آج رات کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹاﺅن کے سیکرٹری سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے بورے والا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167کے لئے سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں صوبائی حلقہ پی پی 232گگو منڈی سے سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی اور بورے والا شہر کے حلقہ پی پی 233کے لئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر چوہدری ارشاد احمد آرائیں کو پارٹی ٹکٹ جاری کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 168ماچھیوال سے سابق نائب ضلع ناظم سید ساجد مہدی سلیم ،صوبائی حلقہ پی پی 234سے میاں عرفان دولتانہ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 235ماچھیوال کے لئے سابق ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی بلال اکبر بھٹی کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) نسیم شاہ گروپ کے امیدواروں سلمان مہدی ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ،چوہدری محمدعاشق آرائیں اور چوہدری بختیار احمد گوجرہکے علاوہ مٹھو ڈوگر گروپ سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیدوار سردار عقیل احمد شانی ڈوگر کو ٹکٹوں سے یکسر محروم کر دیا ہے جس کی بنا پر ان کے حامی ورکروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں سے محرومی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر بورے والا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کل شام گگو منڈی اپنے دفتر میں اپنے حامیوں اور پارٹی ورکروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں نئی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ اسی طرح مٹھو ڈوگر گروپ کے امیدوار سردار عقیل احمد شانی ڈوگر نے کل سہ پہر تین بجے اپنے حامی مسلم لیگی ورکروں کی میٹنگ بلا لی ہے جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا ۔
مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو زرداری کے پیدا کئے ہوئے اندھیروں سے نکال کر اجالے پیدا کرے گی ۔ چوہدری نذیر احمد آرائیں۔غلام محی چشتی ۔ چوہدری ارشاد احمد آرائیں
بورے والا: مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو زرداری کے پید اکئے ہوئے اندھیروں سے نکال کر اجالے پیدا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار یو اے ای میں مسلم لیگ نواز کے نائب صدر سردار شہزاد احمد ڈوگر نے گذشتہ روز اڈامانا موڑ پر مسلم لیگ (ن) کے امید وار قومی اسمبلی سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمدآرائیں ،امیدوار صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی ،چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،چوہدری محمد شفیع نائب صدر (ن)گلف ، عرفان سبحانی جنرل سیکرٹری (ن)ابو ظہبی ،مہر طاہر امجد سابق صدر بار ،میاںظفر علی ،عبد الرشید بھٹی اور دیگر عمائدین علاقہ کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانہ کے موقع پر کیا ۔ تقریب میں شرکت کی غرض سے مسلم لیگ(ن) گلف کے نائب صدر چوہدری محمد شفیع ،ابو ظہبی میں جنرل سیکرٹری عرفان سبحانی اور یو اے ای میں نائب صدر (ن)سردار شہزاد ڈوگر جب پنڈال میں پہنچے تو سینکڑوں افراد نے کھڑے ہو کر ان کاوالہانہ استقبال کیا اور مسلم لیگ (ن)کے حق میں نعرے بلند کیئے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری محمدشفیع نائب صدر گلف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنے ملک کا ساتھ دیاہے ۔ہمارے دل پاکستان میں موجود اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہر وقت دھڑکتے ہیں ۔ پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ الیکشن میںمسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں تاکہ غاصب حکمرانوں سے ملک کو نجات مل سکے ۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیںامیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستانیوں کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کیا ہے ۔ اب پاکستانی قوم کو چاہئے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ میاں نواز شریف وزیر اعظم بن کر امریکن ڈرون حملوں کو روک سکیںتاکہ پاکستانی قوم دنیا میں وقار کیساتھ زندگی بسر کر سکے۔ سابق صوبائی وزیر امیدوار صوبائی اسمبلی پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ میاںشہبازشریف خادم اعلیٰ پنجاب نے بورے والا میں زرعی یونیورسٹی کے کیمپس کی بنیاد رکھ کر اس علاقہ میں زرعی ترقی اورہماری آنے والی نسلوں کو زرعی تعلیم کا حصول ممکن بنا کر ہمارے بورے والا اور ضلع پر احسان کیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنماءامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں کرپشن ،مہنگائی اور لا قانونیت کو فروغ ملا جبکہ پنجاب میں گڈ گورننس کا کریڈٹ میاں محمد شہباز شریف کو جاتا ہے ۔ اگر عوام نے میاں نواز شریف کی پارٹی کو ووٹ دیکر کامیاب کروایا تو وہ اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہو ئی دولت کا پائی پائی حساب لیںگے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کریں گے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوسکے گا اور صنعتی ترقی ہو گی جس سے بیروزگاری کا یقینی طور پر خاتمہ ہوگا ۔ اس موقع پر چوہدری عبد الرشید بگیانوالہ ،میاں محمد افضل ،میاں احد شریف ،سردار فاروق احمد ڈوگر ،بختیار عالم چشتی ،ظفر علی چوہدری ،میاں ممتاز علی ،چوہدری بشارت علی بگیانوالا ،اسلم جمال ،سید لیاقت حسین گیلانی ،چوہدری نذیر احمد آف مرضی پورہ ،عبد الجبار شاکر ،صادق نسیم چوہان ، چوہدری محمدافضل بگیانوالہ ،ظفر علی طور ،اخلاق احمد شاہ ، سردار خالد محمود ڈوگر ،سجاد احمد عرف مٹھو ڈوگر ،سردار اعجاز احمد ڈوگر اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔دہشت گردی، مہنگائی اور گھٹن کے ماحول میں خوشگوار تبدیلی کے لئے فلاور شو کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ ڈی سی او احسان احمد بھٹہ
بورے والا: ڈی سی او احسان احمد بھٹہ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دہشت گردی ،مہنگائی اور گھٹن کے ماحول کے باعث خوف زدہ ہے ۔ ایسے ماحول میں خوشگوار تبدیلی کے لئے فلاور شو کا انعقاد قابل ستائش ہے اور شہریوں کو تفریح مہیا کرنے کی کامیاب کاوش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے بورے والا کے زیر اہتمام قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں لگائی گئی پھولوں کی دو روزہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد ایڈیشنل کمشنر ریونیو علی اکبر بھٹی ،تحصیل دار قمر محمود منج ،نائب تحصیل دار عارف اقبال خان اور ٹی ایم او راﺅ محمد خاں کے علاوہ صدر انجمن تاجران محمدجمیل بھٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی سی او احسان بھٹہ نے خطاب کر تے ہوئے نجی ،سرکاری تعلیمی اداروں کے سر براہان ،نرسری مالکان اور مالیوں کے علاوہ ٹی ایم اے کے حکام اور عملہ کو شاندار نمائش کا اہتمام کر نے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی کھیلوں اور تعلیمی سر گرمیوں میں سر فہرست رہنے کے ساتھ کلچر کے حوالے سے بھی آگے جا رہا ہے ۔ ڈی سی او احسان بھٹہ نے فلاور شو میں لگائے گئے پھولوں کے خوبصورت سٹالز کا معائنہ کیا او ر اول پوزیشن حاصل کر نے پر ڈویژنل پبلک سکول بورے والا ،دوسری پوزیشن حاصل کر نے پر چمن زار نرسری بورے والا کے علاوہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ایم سی ماڈل ہائی سکول بورے والا اور گونمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بورے والا کے سر براہان اور مالیوں کو تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ انہوں نے ملی ترانہ پیش کر نے پر الائیڈ سکول کی ننھی طالبہ میرب زہرہ اور لوک رقص ڈاچی ڈانس پیش کر نے پر ایم سی ماڈل سکول کے ماسٹر عابد حسین کو خصوصی انعامات بھی دیئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے بورے والا سرکل پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع وہاڑی کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے بورے والا سرکل پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلہ کے احکامات جاری کئے ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن بورے والا سے سب انسپکٹر چوہدری بشیراحمد آرائیں کو پولیس لائن تبدیل کر کے ان کی جگہ انسپکٹر چوہدر ی حق نواز کو ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن ،تھانہ ساہوکا ایس ایچ او فلک شیر پہوڑ کو سی آئی اے وہاڑی ان کی جگہ سب انسپکٹرمیاں محمد شمعون جوئیہ کو ایس ایچ او ساہوکا تھانہ صدر بورے والا کے ایس ایچ او محمد اسلم گھمن کو پولیس لائن وہاڑی تبدیل کر کے سردار محمد صادق ڈوگر کو ایس ایچ او تھانہ صدر بورے والا انسپکٹر چوہدری محمد اسلم چیمہ کو ایس ایچ او تھانہ لڈن انسپکٹر محمد رفیق جوئیہ کو انوسٹی گیشن سے ایس ایچ او تھانہ مترو ،رانا نیک محمد انچارج چوکی تھانہ صدر بورے والا سے ایس ایچ او تھانہ کرم پور میلسی ،صادق بلوچ انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور اور سید شاہد عباس بخاری کو ٹبہ سلطان پورسے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی ،سابق ایس ایچ او صدر وہاڑی ملک راشد تھہیم کو ایس ایچ او صدر میلسی او رانسپکٹر مقصصود احمد کو ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے بورے والا سرکل پولیس کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کے علاوہ ضلع وہاڑی کے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے
ایم کیو ایم کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233بورے والا سے میاں راشد محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے
بورے والا: ایم کیو ایم کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 233بورے والا سے میاں راشد محمود نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر بورے والا کی عوام نے ایم کیو ایم کے قائد تحریک الطاف حسین پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے ووٹ دیئے تو میں تحریک کا ادنیٰ سپاہی ہونے کے ناطے عوام کی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑوں گا اور قائد کے حکم پر اپنی جماعت کا مشن آگے لے کر آﺅں گا ۔ عوام الیکشن میں جاگیر داروں اور روائتی سیاستدانوں کو رد کر کے انہیں ووٹ دیں تا کہ حلقہ کی عوام کی صحیح نمائندگی منتخب ہو کر اپنے بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہو سکے ۔ اس موقع پر سابق کونسلر تایا حاکم علی ،ظفرامین ،بابا یٰسین حمدانی ،بشارت علی ،ڈاکٹر طارق ،چوہدری ذولفقار اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔
تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست ملزم نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا
بورے والا: باا ثر افرادنے بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے لئے مبینہ فائرنگ کر کے بیوہ کے عزیزکو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بورے والہ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 201ای بی کی رہائشی بیوہ حنیفاں بی بی الزام عائد کیا کہ اسکے رقبہ پر قبضہ کرنے کے لیے شاہی فلنگ سٹیشن بورے والہ کے مالکان شیخ معیض ،شہزاد اور قیصر نذیر نے آتشیں اسلحہ سے مسلح دیگر افراد کے ساتھ مل کر تین روز قبل اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بیوہ کی حمایت کے لیے آنے والے شخص عابد علی فائر نگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف پرچہ درج نہ کیا گیا الٹا ملزمان نے اپنے ساتھی کو خود مضروب کر کے پولیس تھانہ گگو سے ملی بھگت کر کے تھانہ گگو میں جھوٹا پرچہ درج کروا دیا ابھی تک تھانہ میں اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔اور با اثر مبینہ ملزمان انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور زمین پر مسلح قابض ہیں ۔حنیفاں بی بی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
بد چلنی کے شبہ میں خاوند نے ٹو کے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
بورے
والا: بد چلنی کے شبہ میں خاوند نے ٹو کے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ دیوان صاحب میں گذشتہ روز خاوند محمد اسلام نے
اپنی بیوی پٹھانی بی بی کو بد چلنی کے شبہ میں ٹوکے سے وار کر کے شدید زخمی
کر دیا ۔ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے پٹھانی مائی موقعہ پر ہی جاں بحق
ہو گئی جبکہ خاوند قتل کر نے کے بعد موقعہ واردات سے غائب ہو گیا ۔ وقعوعہ
کی اطلاع پر ایس ایچ او میاں محمدشمعون جوئیہ موقعہ پر پہنچ گئے ۔ نعش کو
قبضہ میں لے کر پو سٹمارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ۔ پولیس تھانہ ساہوکا
نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست ملزم نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا
بورے
والا: موٹر سائیکل چوری کے الزام میں تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی زیر حراست
ملزم نے اپنی گردن پر تیز دھار آلہ سے وار کر کے خود کو زخمی کر لیا۔ مضروب
کو ہسپتال میںداخل کر وا کر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر
سائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم آفتاب عرف تابی جملیرا کو تھانہ
ماڈل ٹاﺅن کی حوالات سے نکال کر ریمانڈ جسمانی کی غرض سے سول جج کی عدالت
میں لے جانے کی غرض سے اس کی ہتھکڑی اہلکاروں نے لگائی کہ اس نے رفع حاجت
کی خواہش ظاہر کی تو ملزم نے غسلخانہ میں اپنی گردن کو زخمی کر لیا۔ پولیس
نے مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچا یااور اس
کے خلا ف ز یر دفعہ 325اقدام خود کشی مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔
باا ثر افرادنے بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے لئے مبینہ فائرنگ کر کے بیوہ کے عزیزکو زخمی کر دیابورے والا: باا ثر افرادنے بیوہ کی زمین پر قبضہ کرنے لئے مبینہ فائرنگ کر کے بیوہ کے عزیزکو زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بورے والہ کے نواحی گاﺅں چک نمبر 201ای بی کی رہائشی بیوہ حنیفاں بی بی الزام عائد کیا کہ اسکے رقبہ پر قبضہ کرنے کے لیے شاہی فلنگ سٹیشن بورے والہ کے مالکان شیخ معیض ،شہزاد اور قیصر نذیر نے آتشیں اسلحہ سے مسلح دیگر افراد کے ساتھ مل کر تین روز قبل اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں بیوہ کی حمایت کے لیے آنے والے شخص عابد علی فائر نگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس کو اطلاع کرنے کے باوجود ملزمان کے خلاف پرچہ درج نہ کیا گیا الٹا ملزمان نے اپنے ساتھی کو خود مضروب کر کے پولیس تھانہ گگو سے ملی بھگت کر کے تھانہ گگو میں جھوٹا پرچہ درج کروا دیا ابھی تک تھانہ میں اس کی کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔اور با اثر مبینہ ملزمان انہیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور زمین پر مسلح قابض ہیں ۔حنیفاں بی بی نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔