سی پی ایل سی اور سی پی سی کے قیام کا مقصد جرائم کے خاتمہ ،امن وامان کے
قیام اور پولیس کو مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش میں بے داغ کر دار
کے حامل نمائندہ شہریوں کا تعاون حاصل کر نا ہے ۔ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑکا تقریب حلف برداری سے خطاب
بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی شاکر حسین داوڑ نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی میں سی پی ایل سی اور سی پی سی کے قیام کا مقصد جرائم کے خاتمہ ،امن و امان کے قیام اور پولیس کو بعض مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش میں بے داغ کر دار کے حامل نمائندہ شہریوں کا تعاون حاصل کر نا ہے تا کہ پولیس سسٹم کو عوا م کے اشتراک سے موثر بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تھانہ صدر بورے والا میں منعقدہ کمیونٹی پولیس کونسل کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی بورے والا سجادمحمد خان ،ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر ،سی پی ایل سی کے ضلعی کنوینر فاروق احمد خان سلدیرا ،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی اور سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز محمد اسلم گھمن ،نادر خان بلوچ،فلک شیر پہوڑ ،چوہدری محمد بشیر ،محمد افضل اور معززین شہر کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ضلع میں ان کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد آٹھ سال سے یہ فنکشنل نہیںہو سکی تھیں مگر اب انہیں فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔ سی پی سی کے ارکان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تمام تر سیاسی، جماعتی اور ذاتی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر معاملہ فہمی سے عوام کی شکایات کے ازالہ ،تھانہ کلچر میں تبدیلی اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی ،پٹرولنگ اور گشت کے نظام کی بہتری کے لئے تجاویز اور سفارشات دیں ۔اپنے علاقہ میں منشیات فروشوں اور سود کا دھندہ کر نے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انصاف کے راستے میںحائل رکاوٹوں کو دور کر نے کے لئے پولیس اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی طرف سے بھیجی گئی درخواستوں پر مثبت سفارشات سی پی سی کے فرائض میںشامل ہے جبکہ فیصلوں کا اختیار پولیس انتظامیہ کو ہے ۔ پولیس کے اندر مصالحتی کمیٹیوں کا کردار طے شدہ ہے ۔ ہر شہری اخلاقاََ قانوناََ پولیس کے ساتھ تعاون کر نے کا پابند ہے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سی پی سی بورے والا کے چیئر مین چوہدری محمد سعید آرائیں نے ڈی پی او وہاڑی کو کمیونٹی پولیس کونسلوں کو فعال کر نے پر مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ بورے والا میں قیام امن اور جرائم کے خاتمہ کے سلسلہ میں وہ اپنے اراکین کے ہمراہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر عوام اور پولیس کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے سی پی سی کے دفتر کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور احاطہ میں پودا لگایا۔ ڈی پی او شاکر حسین داوڑ نے تقریب کے دوران سی پی سی بورے والا کے چیئر مین چوہدری مختار احمد گوجر ،حاجی عبد الجبار ،چاچا محمد اسلم ،راجہ جاوید ریاض ،میاں محمد افضل ،جہان خان گھمن ،سردار لیاقت ڈوگر ،شاہ نواز مگھرانہ اوردائم علی خان سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے
بورے والا: ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں علاقہ کے لوگوں کی براہ راست شکایات سنیں گے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ واضح رہے کہ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ اس سے قبل اڈہ شیخ فاضل ،جوئیہ بنگلہ کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر چکے ہیں جو کہ ایک نہایت خوش آئند ہے اورعوام کی جانب سے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے ۔
ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے
بورے والا: ڈی پی اور وہاڑی شاکر حسین داوڑ 20مارچ بروزبدھ سہ پہر 4بجے ٹی ایم اے سبزہ زار بورے والا میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں علاقہ کے لوگوں کی براہ راست شکایات سنیں گے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے ۔ واضح رہے کہ ڈی پی او وہاڑی شاکر حسین داوڑ اس سے قبل اڈہ شیخ فاضل ،جوئیہ بنگلہ کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کر چکے ہیں جو کہ ایک نہایت خوش آئند ہے اورعوام کی جانب سے ڈی پی او کے اس اقدام کو سراہا گیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔